Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Urdu

Translated Posts

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں گھر میں پارٹی کے دوران فائرنگ ۔ 4 افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں گھر میں پارٹی کے دوران فائرنگ ۔ 4 افراد ہلاک

news, Urdu
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک گھر میں تقریب کے دوران فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کیلی فورنیا کے شہر فریسنو میں پیش آیا جہاں گھر میں ایک تقریب جاری تھی۔ حکام کے مطابق نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوئے اور پارٹی میں شریک افراد پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوئے ۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی 6 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والے مشتبہ افراد کی کوئی شناخت یا تفصیل سامنے نہیں آ سکی ہے اور نا ہی کسی مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔...
برطانوی حکومت اور فوج پر عراق اور افغانستان میں ہوئے ’جنگی جرائم چھپانے‘ کا الزام

برطانوی حکومت اور فوج پر عراق اور افغانستان میں ہوئے ’جنگی جرائم چھپانے‘ کا الزام

news, Uncategorized, Urdu
بی بی سی پینوراما اور سنڈے ٹائمزنے مشترکہ تحقیقات کےبعد برطانوی حکومت اور فوج پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے افغانستان اور عراق کی جنگوں کے دوران برطانوی فوجیوں کے ہاتھوں ہونے والی معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کو چھپایا تھا۔ بی بی سی پینوراما اور سنڈے ٹائمز نے اس تحقیق کے سلسلے میں 11 برطانوی تفتیش کاروں سے بات کی جن کا دعویٰ ہے کہ انھیں جنگی جرائم کے مستند ثبوت ملے ہیں۔ دوسری طرف برطانیہ کی وزارتِ دفاع نے جنگی جرائم پر پردہ ڈالنے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ حکومت نے آئی ایچ اے ٹی اور آپریشن نارتھمور کو بند کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا جب ایک وکیل فل شائنر کو ان کے عہدے سے ان الزامات کے بعد سبکدوش کیا گیا کہ انھوں نے عراق میں فکسرز کو پیسے دے کر کلائنٹ ڈھونڈے تھے۔ واضح رہے کہ یہ نئے شواہد ’عراق ہسٹورک ایلیگیشن ٹیم‘ (آئی ایچ اے ٹی) اور ’آپریشن نارتھمور‘ کی جانب سے ...
ٹرمپ مواخذے کی انکوائری: سابق سفیر کی گواہی کے دوران  ٹرمپ کی سفیر مخالف ٹویٹ

ٹرمپ مواخذے کی انکوائری: سابق سفیر کی گواہی کے دوران ٹرمپ کی سفیر مخالف ٹویٹ

news, Urdu
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف مواخذے کی کارروائی کے دوران گواہی دینے والی یوکرین میں سابق امریکی سفیر میری یووانوچ کو اس وقت ٹوئٹر پر نشانہ بنایا جب وہ سدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروا رہی تھیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ’ میری کو جہاں بھی بھیجا گیا وہاں کام خراب ہوا۔ انھوں نے صومالیہ سے شروع کیا وہاں کیا ہوا؟ اس کے بعد وہ یوکرین میں سفیر بنیں۔ یوکرین کے نئے منتخب صدر نے میرے ساتھ دوسری ٹیلی فون بات چیت میں یووانوچ کے خلاف بات کی۔ امریکی صدر کو مکمل اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی کو بھی سفیر نامزد کرے۔‘ امریکی صدر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے مواخذے کی کچھ کارروائی دیکھی تھی اور وہ اسے شرمناک سمجھتے ہیں۔ واضح رہے کہ سابق سفیر میری یووانوچ نے امریکی صدر کی اس ٹویٹ کو بہت ’دھمکی آمیز‘ قرار دیا ہے جبکہ صدرٹرمپ نے کچھ وقت بعد اس کے جواب میں کہا کہ ان کی ٹ...
بھارت کی ایمینسٹی انٹرنیشنل کے خلاف دہشت گردی۔ دفاتر پرچھاپے

بھارت کی ایمینسٹی انٹرنیشنل کے خلاف دہشت گردی۔ دفاتر پرچھاپے

news, Urdu
برطانوی غیر سرکاری تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دنیا کو دکھانے سے روکنے کے لیے مودی سرکار نے ایک اور بھونڈی کوشش کی ۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نئی دہلی اور بنگلور میں واقع دفاتر پر چھاپے مارےاور عملے کو ہراساں کیا ۔ بھارتی سی بی آئی کی طرف سے جاری بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل پر غیر ملکی فنڈنگ کا الزام عائد کرتے ہوئےکہا گیا کہ چھاپے وزارت داخلہ کی جانب سے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کی شکایت کے بعد مارے گئے تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کارروائی میں کوئی مزید شواہد بھی ہاتھ لگے یا نہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ترجمان نے اپنے بیان میں ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل بین الاقوامی قوانین کے مطابق بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھاتی رہے گی۔ یاد رہے کہ بھارت ...
داعش سے تعلق کے شک کی بنا پر جرمن خاتون وطن واپسی پر گرفتار

داعش سے تعلق کے شک کی بنا پر جرمن خاتون وطن واپسی پر گرفتار

news, Urdu
جرمنی میں حکام نے ایک خاتون شہری کو حراست میں لے لیا جب وہ شام سے وطن واپس آئی۔ خیال ہے کہ یہ خاتون ’اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش سے تعلق رکھتی ہے۔ اس خاتون کو وفاقی دفتر استغاثہ نے جمعے کی شام فرینکفرٹ کے ہوائی اڈے پر گرفتار کیا اور ہفتے کے دن ایک ڈیوٹی جج کے سامنے پیش کیا گیا۔ عدالت نے اس سلسلے میں مزید شواہد مانگ لیے ہیں اور سزا کے معاملے میں ابھی تک فیصلہ نہیں کیا ۔ خاتون ابھی تک زیر حراست ہے۔ اس خاتون کا نام نسیم اے بتایا گیا ہے۔سن 2014 میں یہ خاتون جرمنی سے شام گئی تھی۔ سخت مذہبی عقائد کی بنا پر اس مسلم خاتون کو رواں برس کے اوائل میں شام میں کرد سکیورٹی فورسز نے بھی گرفتار کیا تھا اور بعدازاں رہا کردیا تھا...
سعودی عرب کنگال ہونے لگا۔ قومی خزانہ پانچ سو ارب ڈالرز سے بھی کم ہو گیا۔ ڈیوڈ پیٹریاس

سعودی عرب کنگال ہونے لگا۔ قومی خزانہ پانچ سو ارب ڈالرز سے بھی کم ہو گیا۔ ڈیوڈ پیٹریاس

news, Urdu
امریکی ٹی وی چینل سی این بی سی سے بات کرتے ہوئےجنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا ہے کہ دراصل سعودی عرب کے پاس آہستہ آہستہ پیسے ختم ہورہے ہیں ۔ قومی خزانہ پانچ سو ارب ڈالرز سے کم ہوگیا ہے۔ جنرل پیٹریاس کے مطابق سعودی عرب کا سالانہ( بجٹ ) خسارہ چالیس سے ساٹھ ارب ڈالرتک پہنچ گیا ہے جو کہ وہ خطے میں موجود دیگرممالک میں جاری سرگرمیوں پر خرچ کرتا ہے۔ جنرل پیٹریاس نے مزید کہا کہ سعودی عرب کواس وقت پیسوں کی اشد ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لئے غیرملکی سرمایہ کاری لانے کی کوشش کی جارہی ہے کیونکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے بغیر سعودی عرب کے ویژن دوہزار تیس سے نتائج کا حصول مشکل ہے۔ انہوں نے کہا ویژن دوہزار تیس سعودی عرب کے ان مختلف اقدامات میں سے ایک ہے جو وہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو اپنی جانب راغب کرنے کیلئے کررہا ہے۔ سعودی عرب نے سرکاری طور پر اپنے قومی خزانے اور اثاثوں کی مالیت ظاہر نہیں کی تاہم عالمی انسٹ...
نیدرلینڈز کی ملکہ میکسیما کا دورہ پاکستان اورمتوقع معاہدے

نیدرلینڈز کی ملکہ میکسیما کا دورہ پاکستان اورمتوقع معاہدے

news, Urdu
مغربی یورپ کے حسین ملک نیدرلینڈز کی ملکہ میکسیما نے پاکستان کے دورے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملکہ میکسیما زوریٹا رواں ماہ پاکستان کا 3 روزہ دورہ کریں گی۔ ملکہ کا یہ دورہ 25 سے 27 نومبر تک ہوگا۔ اپنے دورے کے دوران ملکہ میکسیما پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گی۔ اس کے علاوہ ملک کی دیگر اعلیٰ شخصیات سے بھی ملاقاتیں ہوں گی، جن میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ پر خصوصی بات چیت کی جائے گی۔ یاد رہے کہ فروری 2016 میں بھی ملکہ میکسیما نے پاکستان کا تین روزہ دورہ کیا تھا، ملکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی خصوصی وکیل برائے ترقی ہیں۔ واضح رہے کہ رواں برس اگست میں پاکستان میں کاروباری ماحول میں بہتری کے باعث نیدرلینڈز نے پٹرولیم اور ایل این جی کے شعبے میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔ ڈچ کمپنی رائل ووپیک کے وفد نے مشیر ت...
اسرائیل نے سیز فائر معاہدے کےباوجود ایک بار پھر غزہ پر فضائی حملہ کر دیا

اسرائیل نے سیز فائر معاہدے کےباوجود ایک بار پھر غزہ پر فضائی حملہ کر دیا

news, Urdu
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر غزہ پر فضائی حملہ کر دیا۔ یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ہونے والی فضائی کارروائیوں کے بعد مصر کی کوششوں سے دو ہی روز پہلے حماس اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر معاہدہ طے پایا تھا۔ لیکن اب اطلاعات ہیں کہ اسرائیل نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر غزہ پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے راکٹوں کے ذریعے بیت لاہیا میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا۔ یہ عمارت غزہ کے شمالی علاقے میں حماس کے زیر استعمال ہے اورحماس کی حکومت کے دوران یہ نیول پولیس کا کمپاؤنڈ تھا۔...
کشمیریوں پر ظلم ڈھانے کی نئی بھارتی حکمت عملی، 550 مسلح روبوٹس تعینات کیے جائیں گے

کشمیریوں پر ظلم ڈھانے کی نئی بھارتی حکمت عملی، 550 مسلح روبوٹس تعینات کیے جائیں گے

news, Urdu
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی حکومت کی کشمیریوں پر ظلم ڈھانے کی نئی حکمت عملی، مقبوضہ وادی میں 550 مسلح روبوٹس تعینات کرنے کی تیاری شروع کردی۔ اسلحے سے لیس روبوٹس فائرنگ کرنے کے ساتھ سرحدی علاقوں میں نقل و حرکت پر بھی نظر رکھیں گے۔روبوٹس میں سیڑھیاں چڑھنے، رکاوٹیں عبور کرنے اور گرینیڈ پھینکنے کی صلاحیت بھی ہوگی۔ بھارتی وزارت دفاع نے550 روبوٹس کی خریداری کا عمل شروع کردیا ہے۔ ان ربوٹس کو بھارتی فوج گھر گھر تلاشی اور محاصرے کےدوران بھی استعمال کرے گی۔ربوٹس مقبوضہ کشمیر میں تعینات راشٹریہ رائفل کے حوالے کیے جائیں گے۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی پابندیاں 103 روز سے برقرار ہیں۔ کاروباری مراکز بند، انٹرنیٹ بدستور معطل ہے۔جمعے کی نماز کے بعد احتجاج کے پیش نظر پابندیاں مزید سخت کردی گئی تھیں۔ 5اگست سے سری نگر کی جامع مسجد سمیت دیگر بڑی مساجد میں نماز کی ادائیگی پر پابندی...
عالمی عدالت جرائم نے روہنگیا مسلمانوں کےخلاف مظالم کی تحقیقات کی منظوری دے دی

عالمی عدالت جرائم نے روہنگیا مسلمانوں کےخلاف مظالم کی تحقیقات کی منظوری دے دی

news, Urdu
جرائم کی عالمی عدالت ، آئی سی سی کے ججز نے گزشتہ روز میانمار میں 2017 میں مسلمانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر ہونے والے فوجی کریک ڈاؤن کی تحقیقات کی منظوری دی۔عالمی عدالت کا فیصلہ ارجنٹائن کی جانب سے میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کے خلاف روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف کارروائی کے آغاز کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔ یاد رہے کہ ااقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت میں بھی میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا مقدمہ چل رہا ہے۔ اس کے علاوہ ساڑھے 7 لاکھ کے قریب روہنگیا مسلمان میانمار افواج کی جانب سے نسل کشی کے خوف کے باعث بنگلا دیش کے مہاجر کیمپوں میں مقیم ہیں۔ خیال رہے کہ2002 میں قائم ہونے والی عالمی جرائم کی عدالت کے پاس دنیا میں ہونے والے بدترین جرائم کی تحقیقات کا اختیار ہے اور انہی اختیارات کے تحت آئی سی سی میانمار میں ہونے والے جرائم کی تحقیقات کرے گی جس میں منظم تشدد، بڑے پیمانے پر ان...

Contact Us