امریکی ایٹم بم پولینڈ منتقل کیے گئے تو ماسکو واشنگٹن تعلقات بڑے بحران کا شکار ہو سکتے ہیں:روس
روسی سینیٹرالیکسی پوشکوف نے امریکہ کوخبردار کیا ہے کہ اگر جرمنی میں موجود امریکی ایٹم بموں کو پولینڈ منتقل کیا گیا تو ماسکو واشنگٹن تعلقات بڑے بحران کا شکار ہو سکتے ہیں۔
بلغارین ملٹری ویب سائٹ کے مطابق روسی سینیٹر الیکسی پوشکوف نے اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں واشنگٹن کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکی اور پولش سیاستدانوں کو انیس سو باسٹھ کے بحران کیربیئن کو ذہن میں رکھنا چاہیے۔
واضح رہے کہ انیس سو باسٹھ میں سابق سوویت یونین نے کیوبا میں اپنے ایٹمی میزائل نصب کیے تھے جس کے بعد امریکہ اور روس کے درمیان کشیدگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا تھا۔ الیکسی پوشکوف نے کہا کہ لگتا ہے کہ موجودہ امریکی حمکرانوں کو اس واقعے کا علم نہیں ہے یا اسے بھول گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ پولینڈ میں امریکی ایٹمی ہتھیاروں کی تنصیب بھی کیربیئن بحران جیسا بحران پیدا کر سکتی ہے...