متحدہ عرب امارات کا مریخ پہ تحقیق کے لیے خلائی منصوبہ پرواز کے لیے تیار
مسلم دنیا سے نظام شمسی کے دیگر سیاروں پر تحقیق کے لیے پہلا خلائی جہاز آئندہ چند ہفتوں میں پرواز کر جائے گا۔ مریخ پر جانے والا یہ پہلا عرب خلائی منصوبہ ہو گا۔ منصوبے کو "الامل" کا نام دیا گیا ہے، جو چودہ جولائی کو جاپانی جزیرے تاناگشیما سے پرواز کرے گا۔ منصوبے کی سربراہ سارہ الامیری کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں خلائی جہاز میں ایندھن بھرنے کا کام شروع کر دیا جائے گا۔
https://www.youtube.com/watch?v=a-jBGjEq86o
اگرچہ متحدہ عرب امارات سے خلائی سفر کی روایت موجود ہے اور اس سے قبل متحدہ عرب ریاست کا ایک مصنوعی سیارہ اپنے ایک خلاباز کو لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پرجا چکا ہے۔ تاہم "الامل" زمین کے مدار سے نکل کر دیگر سیاروں کی تحقیق پر جانے والا پہلا منصوبہ ہوگا۔
محمد بن راشد مرکز برائے خلائی تحقیق، متحدہ عرب امارات
عرب دنیا سے اس سے قبل سعودی شہزادے سلطان بن سلمان آلسعود بھی...