متحدہ عرب امارات کا مریخ کے لیے خلائی منصوبہ آج روازہ ہو گا
متحدہ عرب امارات کا مریخ کے لیے پہلا منصوبہ آج رات روانہ کیا جائے گا، اماراتی خلائی منصوبے کا نام "الامل" رکھا گیا ہے، جس کا مطلب "امید" ہے۔ خلائی جہاز جاپان کے خلائی مرکز سے رات 12 بج کر51 منٹ پر روانہ کیا جائے گا۔
موسم کی خرابی کے باعث مریخ کے لیے "ال امل مشن "میں تاخیر ہوسکتی ہے تاہم مشن ایک گھنٹے بعد راکٹ سے الگ ہو جائے گا۔
اماراتی خلائی جہاز کا وزن 1350 کلو ہے، جس کا حجم ایک گاڑی جتنا ہے۔ جہاز میں کوئی انسان سوار نہیں ہے۔ منصوبے کے تحت جہاز 49 کروڑ 30 لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے 7 ماہ میں سرخ سیارے پر پہنچے گا اور اسکے مدار میں 687 روز تک گردش کرتے ہوئے معلومات زمین میں خلائی مرکز کو بھیجے گا۔
الامل کے منتظمیں نے منصوبے کی مزید معلومات دیتے ہوئے کہا ہے کہ مدار میں خلائی جہاز کی اوسط رفتار ایک لاکھ 21 ہزار کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی اور یہ 55 گھنٹے میں ایک چکر مکم...