Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

روس کا سیاحتی جزیرہ نما ساحلی مقام سمندری حیات کا قبرستان بن گیا، ہزاروں ہلاک، تحقیقات شروع

روس کا سیاحتی جزیرہ نما ساحلی مقام سمندری حیات کا قبرستان بن گیا، ہزاروں ہلاک، تحقیقات شروع

روس
روس کے جنوب مشرقی جزیرہ نما علاقے کامچاتکا میں ہزاروں کی تعداد میں سمندری حیات مردہ حالت میں ساحل ہر آگئی ہے۔ مقامی آبادی نے پانی میں تیل کی مقدار خطرناک حد تک بڑھنے اور جلدی بیماریوں کی شکایت بھی درج کی ہے۔ https://twitter.com/Dmitry788/status/1312070771792130053?s=20 مقامی وزارت ماحولیات کے مطابق علاقے سے گزرنے والے تیل کے بحری جہاز واقعے کے ذمہ دار ہو سکتے ہیں، تاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ https://youtu.be/h__3B6jeai4
جرمنی میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام، ریل گاڑی سے گھریلو ساختہ بم برآمد، پولیس کو نسل پرست گروہوں پر شبہ، تحقیقات جاری

جرمنی میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام، ریل گاڑی سے گھریلو ساختہ بم برآمد، پولیس کو نسل پرست گروہوں پر شبہ، تحقیقات جاری

سیاست
جرمنی میں پولیس نے ایک ریل گاڑی سے گھریلو ساخت کا بم برآمد کیا ہے۔ کلون شہر کی پولیس کے مطابق بم ریلوے عملے کو عمومی صفائی کے دوران بوگی میں پڑے ایک ڈبے سے ملا، جس کی فوری پولیس کو اطلاع دے دی گئی۔ پولیس نے فوری بم کو ناکارہ کر دیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق اگر بم پھٹ جاتا تو اس سے شدید جانی نقصان کا خطرہ تھا، کیونکہ بم کے ڈبے میں بارود کے علاوہ نوکیلے کیل اور دیگر نوکیلی اشیاء بھی بڑھی گئی تھیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ بم جرمنی کے قوم پرست گروہوں یا مذہبی دہشت گردوں کی جانب سے نصب کیا گیا تھا، تاہم اس کے ساتھ ساتھ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کا مقصد صرف ڈرانا یا انتظامیہ کو دھمکانا بھی ہو سکتا تھا۔ جس کی وضاحت تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئے گی۔ پولیس اس وقت اس سراغ میں ہے کہ بم کا ڈبہ ریل گاڑی میں کب رکھا گیا۔ پولیس نے شہریوں کو محتاط رہنے اور کسی مشتبہ چیز کی فور...
روسی کووڈ19 ویکسین سپوتنک وی کی پہلی کھیپ وینزویلا پہنچ گئی، صدر نیکولس کا روس کا شکریہ

روسی کووڈ19 ویکسین سپوتنک وی کی پہلی کھیپ وینزویلا پہنچ گئی، صدر نیکولس کا روس کا شکریہ

روس دنیا میں
https://youtu.be/n3pDW6tZoFE روس نے کووڈ19 ویکسین کی پہلی کھیپ وینزویلا پہنچا دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ویکسین تجرباتی مشق کے لیے پہنچائی گئی ہے۔ ویکسین کو وینزویلیا کے نائب صدرنے وصول کیا اور اسے متعلقہ طبی شعبے کے حوالے کر دیا گیا ہے، جو دو ماہ میں تجربے کے بعد اسکی تفصیلی رپورٹ کو پیش کرے گا۔ اس موقع پر وینزویلا کے صدر نے روس کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ https://twitter.com/NicolasMaduro/status/1312136075972804608?s=20
ڈالر کی 60٪ تک بے قدری نوشتہ دیوار ہے، کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون صدارتی انتخاب جیتے: امریکی مالیاتی ماہر

ڈالر کی 60٪ تک بے قدری نوشتہ دیوار ہے، کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون صدارتی انتخاب جیتے: امریکی مالیاتی ماہر

معیشت
امریکی ڈالر قیمتی دھاتوں کا متبادل بنی رہی ہے اور اس سال کی تیسری دہائی تک سونے اور چاندی کے مساوی قدر کی حامل ایک شے کے طور پر جانی جاتی تھی، تاہم جلد ایسا نہیں رہے گا۔ یہ کہنا ہے معروف امریکی ماہر برائے مالیاتی امور پیٹر شِف کا۔ ایک مقامی معروف پاڈ کاسٹ سے گفتگو میں امریکی سٹاک بروکر کا کہنا تھا کہ ڈالر کسی نہ کسی طرح ستمبر تک اپنی قدر کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہا، ستمبر میں اس کی قدر میں دو فیصد کا معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم اب دوبارہ یہ ساڈھے تین فیصد گراوٹ کا شکار ہوا ہے، اور مجموعی طور پر اس سال کے تیسرے حصے میں اس میں مسلسل گراوٹ ہی دیکھنے میں آئی ہے۔ شِف یورو پیسفک کیپیٹل منصوبے کے سربراہ بھی ہیں، اپنے تجربے کی بنیاد پر کہتے ہیں کہ سال کے آخری حصے میں ڈالر کو شدید مندی دیکھنے کو مل سکتی ہے، رواں سال کے چوتھے حصے میں نہ صرف بانڈ مارکیٹ بلکہ حصص بازار میں بھی ڈالر منفی ...
سرائے ابیض میں کورونا کے ڈیرے: صدر اور خاتون اول کے بعد مزید 9 افراد میں کووڈ کی تصدیق، صدر عسکری اسپتال منتقل

سرائے ابیض میں کورونا کے ڈیرے: صدر اور خاتون اول کے بعد مزید 9 افراد میں کووڈ کی تصدیق، صدر عسکری اسپتال منتقل

سیاست
امریکی کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائرس کش ادویات کا استعمال شروع کردیا ہے۔ سرائے ابیض کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ صدر کی حالت زیادہ تشویشناک نہیں ہے، انہیں مصنوعی آکسیجن دینے کی ضرورت نہیں۔ صدر ٹرمپ کو امریکی فوج کے والٹر ریڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ https://twitter.com/PressSec/status/1312234451657805824?s=20 سرائے ابیض کے طبیب خاص کا کہنا ہے کہ صدر اور خاتون اول کو کچھ آرام اور مزید نگہداشت کے لیے والٹر ریڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے بھی اپنے نجی ٹویٹر کھاتے سے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ وہ اب بہتر ہیں، دعا گوؤں کا شکریہ۔ https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1312233807991496704?s=20 واضح رہے کہ گزشتہ روز سرائے ابیض کے مزید 9 افراد میں کووڈ19 کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں صحافی، خصوصی معاونین اور مشیران شامل ہیں۔...
امریکہ: صدر ٹرمپ اور خاتون اول کووڈ19 کا شکار، قرنطینہ میں چلے گئے، امریکی و یورپی حصص مراکز میں مندی

امریکہ: صدر ٹرمپ اور خاتون اول کووڈ19 کا شکار، قرنطینہ میں چلے گئے، امریکی و یورپی حصص مراکز میں مندی

عالمی
امریکی صدر کے کورونا وائرس کا شکار ہونے پر امریکہ، یورپ اور دنیا کے بیشتر ممالک کے حصص مراکز میں کاروباری سرگرمیوں میں گراوٹ دیکھنے میں آرہی ہے۔ بڑی کمپنیوں میں سے ڈاؤ جونز انڈسٹری کو صبح کھلتے ہی اوسطاً 250 ہندسوں کی گراوٹ کا سامنا رہا، اور یہ گراوٹ دوپہر تک 500 ہندسوں تک پہنچ گئی۔ایس اینڈ پی 500 ہندسے جبکہ نسکاد 100 ہندسوں تک گری اور حصص مراکز میں گراوٹ کا یہ رحجان اب بھی جاری ہے۔ مجموعی طور پر امریکی حصص مراکز 10 سال کی شدید ترین گراوٹ اعشاریہ 6709 فیصد کا شکار ہوئی۔ یوں یورپی حصص مراکز میں بھی ایک فیصد سے بھی زیادہ گراوٹ دیکھنے میں آئی، تاہم دن کے آخری حصے میں استحکام دیکھنے میں آرہا ہے۔ https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1311892190680014849?s=20 مغربی حصص مراکز میں کاروباری گراوٹ صدر ٹرمپ کے اس ٹویٹ کے بعد شروع ہوا جس میں انہوں نے اپنے اور خاتون اول کے کووڈ1...
ٹویٹر اور فیس بک روسی صارفین کی معلومات مقامی سرور میں رکھنے کے قانون پر عملدرآمد میں ناکام: ماسکو کا مزید مہلت نہ دینے کا فیصلہ

ٹویٹر اور فیس بک روسی صارفین کی معلومات مقامی سرور میں رکھنے کے قانون پر عملدرآمد میں ناکام: ماسکو کا مزید مہلت نہ دینے کا فیصلہ

روس, فن/ٹیکنالوجی
روس نے فیس بک اور ٹویٹر کو روسی صارفین کی معلومات ملک میں رکھنے کا نظام بنانے کے لیے مزید وقت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ روس میں 2015 میں منظور کردہ ڈیجیٹل میڈیا قوانین کے تحت تمام غیر ملکی کمپنیاں شہریوں کی معلومات ملک میں موجود سروروں میں رکھنے کی پابند ہیں، اور انہیں پہلے پہل اس کام کے لیے دو سال کا وقت بھی دیا گیا تھا، تاہم پہلی مدت پورا ہونے کے باوجود قانون پر عملدرآمد نہ ہونے پر حکومت نے دونوں بڑی کمپنیوں پر 40 لاکھ روبل یعنی 52 ہزار ڈالر کا جرمانہ کیا اور درخواست پر انہیں 2020 تک کا مزید وقت دیا۔ یاد رہے کہ اس دوران لنکڈان کے عملدرآمد سے انکار پر ماسکو سرکار نے ویب سائٹ کو ملک میں بند کر دیا تھا۔ تاہم اب فیس بک اور ٹویٹر کو 2020 کے آغاز تک دیے گئے وقت سے بھی کمپنیاں فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی ہیں اور 2022 تک مزید وقت مانگ رہی ہیں۔ اس پر یورپی و امریکی ڈیجیٹل ماہرین کے حل...
آزربائیجان میں آرمینیا کے خلاف شامی مجاہدین لڑ رہے ہیں: روس کے بعد فرانسیسی صدر کا بھی الزام

آزربائیجان میں آرمینیا کے خلاف شامی مجاہدین لڑ رہے ہیں: روس کے بعد فرانسیسی صدر کا بھی الزام

عالمی
روس کے بعد فرانسیسی صدر ایمینیول میکرون نے بھی شامی مجاہدین کے آزربائیجان میں آرمینیا کے خلاف لڑنے کا الزام لگایا ہے، اگرچہ فرانسیسی صدر نے روس کی طرح ترکی کے اس میں ملوث ہونے کا الزام نہیں لگایا تاہم کہا ہے کہ یہ نئی خبر ہے اور یہی وجہ ہے کہ زمینی صورتحال بدل رہی ہے۔ https://twitter.com/AFP/status/1311691874755850240 برسلز میں صحافیوں سے گفتگو میں فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ انکے پاس تسلی بخش ثبوت موجود ہیں کہ شامی مجاہدین ترکی کے جنوبی علاقے غازی آن تپے کے راستے آزربائیجان میں داخل ہو رہے ہیں۔ آزربائیجان کے مقبوضہ علاقے کاراباخ میں جاری جنگ پر اب تک تمام عالمی قوتوں کی جانب سے ردعمل آ چکا ہے اور فوری جنگ بندی کی سفارش کی جا رہی ہے۔ تاہم ترکی کا کہنا ہے کہ اب آرمینیا کی فوج کے نکلنے پر ہی جنگ بندی ہو گی۔ https://twitter.com/AFP/status/1311638617626902529?s=20 واضع رہے ک...
یوکرین: مبینہ طور پر امریکی سفارتی عملے کی رکن صحافی کا قتل، تحقیقات شروع

یوکرین: مبینہ طور پر امریکی سفارتی عملے کی رکن صحافی کا قتل، تحقیقات شروع

عالمی
یوکرین کے دارالحکومت کیف میں امریکی سفارتی عملے کی رکن خاتون صحافی کی پراسرار موت ہوگئی ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق شہر کے مغرب علاقے میں واقع جنگل سے خاتون کی لاش ملی ہے، جس کے سر پر کچھ زخموں کے نشان ملے ہیں۔ پولیس کے مطابق سانور نکائو نامی مبینہ خاتون سفارتکار کے پاس سے ایک شناختی کارڈ ملا ہے جو اسے امریکی سفارتی عملے کا حصہ بتاتا ہے تاہم سفارت خانے کی ویب سائٹ پر اس کی کسی قسم کی تفصیل درج نہیں۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر کارڈ پر درست نام درج نہیں، سفارت خانے سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔ اور واقعے کی مجرمانہ تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بھی ممکن ہے کہ خاتون کسی حادثے کا شکار ہو گئی ہو، کیونکہ اسکی لاش ریلوے لائن سے انتہائی نزدیک ملی ہے۔ اور اسکے کانوں میں موبائل ہیڈ فون لگے تھے۔ یعنی شاید خاتون سفارت کار میوزک سنتے ہوئے ریل کو آتے بھانپ نہ سکی، ا...

Contact Us