Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

برطانوی بینک میں محفوظ وینزویلا کے سونے پر حق کا معاملہ: نظرثانی میں صدر نیکولس کی جیت، برطانوی حکومت کی ہار

برطانوی بینک میں محفوظ وینزویلا کے سونے پر حق کا معاملہ: نظرثانی میں صدر نیکولس کی جیت، برطانوی حکومت کی ہار

عالمی
برطانوی نظرثانی عدالت نے وینزویلا کے ریاستی سونے کی ملکیت کا فیصلہ صدر نیکولس مادورو کے حق میں کر دیا ہے۔ اب وینزویلا کی حکومت کو بینک آف انگلینڈ میں پڑے ایک ارب ڈالر مالیت کے سونے تک رسائی حاصل ہو گئی ہے۔ اس سے قبل برطانوی اعلیٰ عدالت نے حزب اختلاف کے رہنما جوآن گوآئیدو کے حق میں اس بنیاد پر فیصلہ دیا تھا کہ برطانوی حکومت نیکولس مادورو کو ملک کی آئینی حکومت کا سربراہ نہیں مانتی، لہٰذا ملکی اثاثہ جات کے استعمال کی انہیں اجازت نہیں دی جا سکتی۔ واضح رہے کہ برطانیہ جوآن گوآئیدو کو وینزویلا کا عبوری حکمران مانتی ہے، اس بنیاد پر حزب اخلتلاف کے رہنما نے لندن کی اعلیٰ عدالت میں بینک آف انگلینڈ میں موجود ریاستی اثاثہ جات کو منجمند کرنے کی اپیل کی تھی، جسے اعلیٰ عدالت نے منظور کرتےہوئے، جولائی میں فیصلہ ان کے حق میں دے دیا۔ تاہم صدر نیکولس اور وینزویلا کے سرکاری بینک نے فیصلے کے خلاف نظرثا...
صدر ٹرمپ کی صحت بہتر ہو رہی ہے، آج اسپتال سے فارغ کیا جا سکتا ہے: سرائے ابیض طبی عملہ

صدر ٹرمپ کی صحت بہتر ہو رہی ہے، آج اسپتال سے فارغ کیا جا سکتا ہے: سرائے ابیض طبی عملہ

سیاست
سرائےابیض کے طبیبوں کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی صحت تیزی سے بحالی کی طرف گامزن ہے، اور ممکنہ طور پر انہیں آج بروز پیر اسپتال سے چھٹی مل جائے گی۔ سرکاری طبی عملے کا کہنا ہے کہ جمعے کی رات صدر میں کورونا کی معمولی علامات سامنے آنے پر انہیں فوری نگہداشت میں لے کیا گیا تھا، اور بہتر خیال کی وجہ سے وہ تیزی سے صحت کی بحالی پر گامزن ہیں۔ طبی عملے کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کو جمعے کے روز تیز بخار تھا اور انکے جسم میں آکسیجن کی کمی کو دیکھا گیا تھا، جس پر انہیں عسکری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ضرورت کے تحت ایک گھنٹے کے لیے مصنوعی آکسیجن بھی فراہم کی گئی، اور اب صدر کی حالت تیزی سے بہتری کی طرف جا رہی ہے۔ عملے نے مزید وضاحت میں کہا ہے کہ بروز اتوار صدر کو بالکل بخار نہ تھا اور سانس لینے میں بھی دشواری نہ تھی، جسم میں آکسیجن کی مقدار بھی پوری تھی، جس سے امید کی جا رہی ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جا...
نظام درہم برہم ہوچکا، غیر قانونی طریقوں سے برطانیہ آنے والوں کو پناہ نہیں دی جائےگی: برطانوی وزیر داخلہ

نظام درہم برہم ہوچکا، غیر قانونی طریقوں سے برطانیہ آنے والوں کو پناہ نہیں دی جائےگی: برطانوی وزیر داخلہ

سیاست
برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے مہاجرین سے متعلق ملکی قوانین بدلنے کا عندیا دیا ہے۔ ایک مقامی نشتریاتی ادارے سے گفتگو میں پریتی پٹیل کا کہنا تھا کہ وہ جلد پناہ گزینوں کے لیے دو تہی نظام متعارف کروانے والی ہیں، جس کے تحت ملک میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے والوں کو شہریت نہیں دی جائے گی۔ پریتی پٹیل کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں پناہ لینے والوں کی بڑی تعداد مافیا اور غیر قانونی ایجنٹوں کے ذریعے ملک میں داخل ہوتی ہے، اس عمل کی حوصلہ شکنی کےلیے قوانین میں ردوبدل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایسے افراد کو بھی پناہ نہیں دی جائے گی جنہیں انتطامیہ اپنی تحقیقات میں جھوٹ یا دھوکہ دہی سے پناہ کی متلاشی پائے گی۔ برطانوی وزیر داخلہ نے قانون کی وضاحت میں کہا کہ ملکی نظام درہم برہم ہو چکا ہے، مافیا کی مدد سے برطانیہ میں داخل ہونے اور پناہ لینے والے افراد حقیقی حقداروں کے حق کی تلافی کا باعث بنتے ہیں۔ غی...
کاراباخ میں حمایت: آرمینیا ترکی کے خلاف یورپی عدالت میں چلاگیا، فوری کارروائی کی دوہائی

کاراباخ میں حمایت: آرمینیا ترکی کے خلاف یورپی عدالت میں چلاگیا، فوری کارروائی کی دوہائی

عالمی
روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق آرمینیا نے یورپی عدالت برائے انسانی حقوق میں ترکی کے خلاف باضابطہ درخواست جمع کروا دی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ترکی نے کاراباخ میں جنگ کے دوران آزربائیجان کی کھل کر حمایت کی ہے، اسلحہ فراہم کیا ہے اور عسکری مدد بھی کر رہا ہے، جس سے انسانی حقوق کی پامالی ہورہی، یورپی عدالت ترکی کے خلاف فوری اقدامات کرے اور اسے مداخلت سے روکے۔ یادرہے کہ انسانی حقوق کی پامالی کی دفعات ایسی صورت میں لگائی جاتی ہیں جب براہ راست تشدد اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے معاملات سامنے آئیں۔ ترکی اب تک اخلاقی مدد کے علاوہ آزربائیجان کی کسی مادی مدد سے انکار کر رہا ہے، البتہ ترک صدر اور او آئی سی نے ضرورت کے تحت آزربائیجان کو پوری حمایت کا یقین دلایا ہے۔ دوسری طرف فرانس اور روس بھی ترکی اور شامی مجاہدین پر آزربائیجان میں آرمینیا کے خلاف عسکری مدد کا الزام لگا رہے ہیں۔...
پادری فرانسس کا انسانیت کے نام کھلا خط: نیو لبرل عالمی نظام پر کڑی تنقید، انسانی اقدار پر زور

پادری فرانسس کا انسانیت کے نام کھلا خط: نیو لبرل عالمی نظام پر کڑی تنقید، انسانی اقدار پر زور

نظامت
کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پادری فرانسس کی جانب سے موجودہ سرمایہ دارانہ نظام کی بنیادوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ کیتھولک کلیسے کے سربراہ نے اپنے گردشی خط میں فلسفہِ آزاد مارکیٹ، نجی املاک، نسل/قوم پرستی اور سماجی ناہمواریوں کو سخت تنیقد کا نشانہ بنایا ہے۔ خط میں پادری فرانسس کا کہنا ہے کہ کووڈ19 وباء نے ثابت کر دیا ہے کہ صرف بازاروں تک آزاد رسائی کی پالیسی سماجی فوائد کا باعث نہیں بن سکی، جیسا کہ اس کے پرچارک نیو لبرلزم کا یہ عقیدہ ہم پر مسلط کرنے کے لیے ڈھنڈورا پیٹتے تھے۔ بھائیوتمام نامی گردشی خط میں کیتھولک پادری کا کہنا ہے کہ معاشی خوشحالی کے فوائد کے نیچے تک جانے کا دعویٰ مطلوبہ نتائج نہیں دے سکا، نہ تو معاشی ناہمواریاں ختم ہوئی ہیں اور نہ معاشرتی، بلکہ انسانی معاشرہ انتشار اور تشدد میں مزید گر گیا ہے۔ پادری فرانسس کا کہنا ہے کہ ہمیں ایسی معاشی فکر کو اپنانا چاہی...
بھاری اسلحے سے لیس سیاہ فام امریکیوں کا گلیوں میں گشت: انصاف یا طاقت کے نعرے

بھاری اسلحے سے لیس سیاہ فام امریکیوں کا گلیوں میں گشت: انصاف یا طاقت کے نعرے

سیاست
امریکی ریاست لوزیانہ میں سیاہ فام شہریوں کے گروہ نے پولیس کے تشدد کے خلاف گلیوں میں گشت کیا ہے۔ https://twitter.com/RT_com/status/1312799646205370373 این ایف اے سی نامی گروہ نے بھاری اسلحے اور دیگر خصوصی عسکری آلات کے ساتھ گلیوں میں گشت کیا۔ گروہ نے آگست میں پولیس کے ہاتھوں مارے جانے والے ٹریفورڈ پیلیرن نامی سیاہ فامم شخص کے لیے انصاف کی دوہائی دی۔ گروہ کا کہنا تھا کہ جلوس کا فیصلہ ریاستی نمائندے کی دھمکی کے بعد کیا گیا، جس میں رکن کانگریس نے مقتول کے خاندان سے آواز بند نہ کرنے پر سخت کارروائی کی دھمکی دی تھی۔ جلوس سے خطاب میں گروہ کے قائد گرینڈ ماسٹر جے کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانے کا نعرہ سیاہ فام شہریوں کے لیے ظلم کی علامت ہے۔ امریکہ سیاہ فام امریکیوں کے لیے کبھی بھی عظیم نہیں رہا، جسے امریکی صدرعظیم وقت کہتے ہیں، وہ وقت سیاہ فام افراد کے...
برطانیہ میں کورونا ویکسین کی ترسیل فوج کرے گی: سیکرٹری صحت

برطانیہ میں کورونا ویکسین کی ترسیل فوج کرے گی: سیکرٹری صحت

طب
برطانوی سیکرٹری برائے شعبہ صحت و سماجی تحفظ میٹ ھین کاک نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں کورونا ویکسین کی ترسیل کے لیے فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیکرٹری کا کہناہے کہ حکومت وباء کے خلاف اپنی استطاعت کے مطابق کام کر رہی ہے، اور پوری کوشش میں ہے کہ وباء سے جلد چھٹکارہ حاصل کیا جا سکے۔ حکومتی ذمہ دار کا مزید کہنا تھا کہ فوج کی مدد کے علاوہ شہریوں کی جائے وقوعہ سے آگاہ کرنے والی آن لائن ایپیکیشنوں کا استعمال بھی کیا جائے گا، تاکہ زیادہ متاثرہ علاقوں اور ضرورت مند افراد کو پہلے ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ کورونا سے متعلق عوامی خدمت کی ایپلیکیشن کو برطانیہ میں اب تک ایک ماہ میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد شہریوں نے ڈاؤنلوڈ کیا ہے اور شہری اس کا متحرک استعمال بھی کر رہے ہیں۔ تاہم دوسری طرف صحت سے متعلق ہنگامی حالات میں فوج کے استعمال پر ملک بھر میں شدید تنقید بھی کی جا رہی ہے۔ برطانوی ...
مقبوضہ فلسطین میں یہودی تہوار پر اجتماع صہیونی انتظامیہ اور یہودیوں کے مابین پرتشدد جھڑپوں میں تبدیل (ویڈیو)۔

مقبوضہ فلسطین میں یہودی تہوار پر اجتماع صہیونی انتظامیہ اور یہودیوں کے مابین پرتشدد جھڑپوں میں تبدیل (ویڈیو)۔

بصری مواد
مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں یہودی مذہبی اجتماع پر کورونا مکمل خانہ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہودی شہری سڑکوں پر نکل آئے، جس پر صہیونی انتظامیہ نے شہریوں پر تشدد شروع کر دیا۔ واضح رہے کہ صہیونی انتظامیہ نے 18 ستمبر سے مکمل خانہ بندی کر رکھی ہے۔ اور شہریوں کو مذہبی تہوار پر بھی عبادت کی اجازت نہ دی گئی تھی۔ جس پر شہری پر تشدد انداز میں سڑکوں پر نکل آئے اور جھڑپوں میں درجنوں زخمی، اور دسیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ https://youtu.be/jV1CmjsB2-U https://twitter.com/ishayyurslaem/status/1312786986785280000?s=20 https://twitter.com/HGoldich/status/1312819459850207233?s=20 https://twitter.com/iairLevy/status/1312866412172660736?s=20 https://twitter.com/avigad27/status/1312806801797193728?s=20 https://twitter.com/AronRabino1/status/1312787635593674759?s=20 مقبو...
جرمنی: بائیں بازو کا رہائشی منصوبوں سے بے گھر افراد کا قبضہ ہٹانے کے خلاف مظاہرہ

جرمنی: بائیں بازو کا رہائشی منصوبوں سے بے گھر افراد کا قبضہ ہٹانے کے خلاف مظاہرہ

سیاست
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں شہری بائیں بازو کے رہائشی منصوبے لائیبگ34 کے دفاع میں نکالے مظاہرے کو روکنے پر پولیس کے ساتھ گتھم گتھا ہوگئے۔ پولیس نے درجنوں مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ https://youtu.be/2F1mechGDco روسی نشریاتی ادارے رپٹلی کے مطابق مظاہرین نے اس حکومتی ارادے کے خلاف مظاہرہ کیا تھا جس کے تحت 9 اکتوبر کو بے گھر افراد کو بائیں بازو کے مقبوضہ منصوبے سے نکال دیا جائے گا، جس پر انہوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق مظاہرے میں 1500 سے 2000 افراد شریک تھے۔ لائیبگ34 بائیں بازو کا وہ منصوبہ ہے جس کے تحت وہ بے گھر افراد کے لیے رہائشی منصوبوں پر قبضہ کرتے ہیں، اور وہاں بے گھر افراد کو بساتے ہیں۔ منصوبہ خود کو ایک انتشار پسند مگر حقوق نسواں کا محافظ گروہ قرار دیتا ہے۔...
صدر ٹرمپ صحتیابی کی طرف گامزن، خصوصی ویڈیو پیغام جاری

صدر ٹرمپ صحتیابی کی طرف گامزن، خصوصی ویڈیو پیغام جاری

سیاست
صدر ٹرمپ نے 4 منٹ کی خصوصی ویڈیو میں اپنی صحت کے متعلق عوام کو آگاہ کیا ہے۔ ویڈیو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ بہتر ہیں، اور جلد انتخابی مہم میں دوبارہ شامل ہو جائیں گے۔ انہوں نے عوام اور عالمی قائدین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انکی صحت یابی کے لیے دعائیں اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1312525833505058816?s=20 صدر ٹرمپ نے ویڈیو میں اپنی بیگم ملانیا ٹرمپ کی صحت سے متعلق بھی آگاہ گیا۔ اور اپنے حمائتیوں سے آئندہ کے بڑے ٹیسٹ یعنی انتخابات کے لیے تیار رہنے کا بھی کہا۔...

Contact Us