Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

مقبوضہ جموں و کشمیر میں پاکستانی فوج کی فائرنگ سے 3 ہندوستانی فوجی ہلاک، 3 زخمی: ترجمان ہندوستانی فوج راجیش کالیا

مقبوضہ جموں و کشمیر میں پاکستانی فوج کی فائرنگ سے 3 ہندوستانی فوجی ہلاک، 3 زخمی: ترجمان ہندوستانی فوج راجیش کالیا

عالمی
ہندوستان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سرحدی تنازعہ کے دوران پاکستان نے تین فوجیوں کو ہلاک کر دا ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ ہندوستان نے اس سے قبل ایک پاکستانی شہری کو بلا اشتعال گولی باری سے شدید زخمی کر دیا تھا۔ ہندوستانی فوج کے ترجمان راجیش کالیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی موقع پر ہلاک ہو گئے تھے جبکہ چار زخمی ہوئے۔ تاہم بعد میں ایک زخمی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔ اسلام آباد نے واقع پر کسی تبصرے سے انکار کیا ہے تاہم بروز بدھ ہندوستانی فوج کی ہلکے ہتھیاروں کی گولہ باری سے ایک 65 سالہ خاتون کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔...
دیگر یورپی ممالک کی طرف ہسپانیہ میں بھی دوبارہ تالہ بندی کی مخالفت، مقامی حکومتیں بھی عوام کے ساتھ مرکزی حکومت کے خلاف ڈٹ گئیں، عدالت جانے کا فیصلہ

دیگر یورپی ممالک کی طرف ہسپانیہ میں بھی دوبارہ تالہ بندی کی مخالفت، مقامی حکومتیں بھی عوام کے ساتھ مرکزی حکومت کے خلاف ڈٹ گئیں، عدالت جانے کا فیصلہ

اردو نیوز
ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ کی شہری انتظامیہ نے مرکزی حکومت کے تالہ بندی کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ یورپ میں جاری کووڈ 19 کی دوسری لہر نے براعظمی حکومتوں کے خوف میں اضافہ کیا ہے تاہم مالی مشکلات کی وجہ سے عوامی ردعمل میں سختی دیکھنے میں آرہی ہے۔ ایسے میں مظاہرے اور مقامی حکومتوں کیجانب سے تنقید ایک عمومی خبر بن چکی ہے۔ میڈرڈ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم پورے کے پورے شہروں کو بند نہیں کر سکتے، شہری انتظامیہ تیز معائنے اور علیحدگی کی حکمت عملی کو اپنانا چاہتی ہے، ہم زندگی وک روکنا نہیں چاہتے۔ تاہم وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وہ کسی قسم کا خطرہ مول نہیں لے سکتے، مقامی انتظامیہ کے فیصلے کو رد کرتے ہوئے مرکزی حکومت تالہ بندی کرے گی۔ شہر کے ناظم دیاض آیوسو کا کہنا ہے کہ وہ شراکتی نظریات کی حامل مرکزی حکومت کے فیصلے کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔ مرکزی حکومت کے خلاف جنوب مشرقی علاقے کاتالونیا ...
جو بائیڈن کا زکر برگ کو خط: فیس بک نے امریکی صدارتی مہم میں مخصوص اشتہارات پر پابندی لگا دی، سیاسی کشیدگی بڑھنے کا امکان

جو بائیڈن کا زکر برگ کو خط: فیس بک نے امریکی صدارتی مہم میں مخصوص اشتہارات پر پابندی لگا دی، سیاسی کشیدگی بڑھنے کا امکان

سیاست
فیس بک نے امریکہ میں انتخابی مہم کے ایسے تمام اشتہارات پر پابندی لگا دی گئی ہے جن میں انتخابی عمل کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ فیس بک کے اعلان کے مطابق ووٹوں میں فراڈ، نتائج کو نہ ماننے، اور ووٹ ضائع کرنے کے حوالے سے جاری اشتہارات کو روک دیا گیا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام پر ایسا کوئی اشتہار نہیں دیا جائے گا جس میں قانونی معاملات کو مسائل کے طور پر دکھایا گیا ہو، مثلاً ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے کو غیر محفوظ کہا گیا ہو، مشین سے ووٹ کو غلط قرار دیا گیا ہو، غیر حاضری میں ووٹ کو غلط قرار دیا گیا ہو یا ووٹ گننے کے عمل پر شکوک و شبہات کا پرچار کیا گیا ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ ایسے تمام اشتہارات جو انتخابی عمل کو فراڈ کہتے ہو، لوگوں کو ووٹ سے روکنے کے مقاصد کے تحت تیار کیے گئے ہوں، یا انتخابات سے قبل ہی جیت جانے کے دعوے کرتے ہوں، انہیں بھی فیس بک پر نہیں چلایا جا سکے گا۔ گز...
کورونا: 44 فیصد شہری کہتے ہیں حکومت 100$ دے تو شاید وہ ویکسین لگوالیں

کورونا: 44 فیصد شہری کہتے ہیں حکومت 100$ دے تو شاید وہ ویکسین لگوالیں

طب
امریکہ میں کورونا ویکسین کو لے کر مایوسی اپنے عروج پر ہے۔ ایک تازہ ترین سروے کے مطابق کی 44 فیصد شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ ویکسین نہیں لیں گے تاہم اگر حکومت انہین ساتھ 100$ دے تو وہ سوچ سکتے ہیں۔ سروے کے مطابق صرف 26 فیصد امریکی شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ قیمت ادا کر کے بھی ویکسین لینے کو تیار ہیں، جبکہ مفت لگوانے کے حامی بھرنے والے شہریوں کی تعداد تقریباً 50٪ ہے۔ باسٹھ فیصد امریکی شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اپنے نجی معالج کے مشورے کے بغیر کورونا ویکسین نہیں لگوائیں گے۔ جبکہ حکومتی ادارہ برائے ادویات پر صرف 52 فیصد عوام کو اعتماد ہے۔ حکومتی سفارش پر ویکسین لینے والے شہریوں کی تعداد صرف 19 فیصد ہے، تاہم ریپبلکن جماعت سے تعلق رکھنے والے 60 فیصد شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ صر ٹرمپ کے کہنے ہر ویکسین لگوا لیں گے۔ سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نتائج سے اخذ کیا جا سکتا ہے کہ پچاس فیصد سے بھی ک...
امریکی صدارتی مباحثہ: نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے ڈھانچے میں تبدیلی کا اعلان

امریکی صدارتی مباحثہ: نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے ڈھانچے میں تبدیلی کا اعلان

سیاست
امریکی صدارتی مباحثے کے منتظمین نے پہلے مباحثے میں ہونے والی بدمزگیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلی دو بحثوں کو مؤثر بنانے کے لیے ڈھانچے میں تبدیلی کریں گے۔ https://twitter.com/alexsalvinews/status/1311356471586689024?s=20 اپنے عوامی اعلامیے میں ادارے کا کہنا تھا کہ پہلی مشق نے واضع کر دیا ہے نظم و ضبط کو قائم کرنے کے لیے موجودہ ڈھانچے میں تبدیلی کی ضرورت ہے، ادارہ اس پر کام شروع کر چکا ہے اور جلد اس کا اعلان کرے گا۔ ادارہ کس قسم کی تبدیلیاں کرے گا، تاحال اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی گئیں، تاہم امریکی نشریاتی اداروں کے مطابق میزبان کو صدر ٹرمپ کا مائیک بند کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ اعلامیے میں ادارہ برائے صدارتی مباحثے نے میزبان کرس ویلس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کیا، اور نظم وضبط کے لیے بنیادی ڈھانچے میں ت...
امریکی سیاستدان چین کو انتخابی مباحثے میں مت گھسیٹیں: چینی اخبار

امریکی سیاستدان چین کو انتخابی مباحثے میں مت گھسیٹیں: چینی اخبار

سیاست
چین نے امریکہ کو تنبیہ کی ہے کہ مقامی انتخابات میں چین کو مت گھسیٹا جائے۔ چین کی حکومتی جماعت، کیمونسٹ پارٹی کے ابلاغی ادارے کی شہرت کے حامل اخبار پیپلز ڈیلی کے اداریے میں امریکی سیاستدانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مقامی انتخابات میں چین کو بدنام کرنے کے رویے کو ترک کیا جائے، امریکی انتخابات سے چین کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اداریے میں کہا گیا ہے کہ امریکی انتخابات کلی طور پر ایک مقامی مشق ہے، جس میں چین کا کوئی عمل دخل نہیں۔ اداریے میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ اپنے مفاد میں اپنا دشمن خود بناتا ہے، جب کہ اسکا حقیقی دشمن یہ خود ہے۔ امریکہ کا چین کو نشانہ بنانا اس کی بلا وجہ جنگ میں کود جانے کی خواہش کو ظاہر کرتا ہے۔ اداریہ امریکی صدارتی مباحثے سے محض چند گھنٹے پہلے شائع کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ امریکی صدارتی مباحثے کو ملک کی آئندہ چار سالوں کی پالیسیوں کے وضع کرنے کے حوالے...
سعودی عرب کا ایرانی تربیت یافتہ 10  دہشت گردوں کو پکڑنے کا دعویٰ: ایران کا تعلق سے انکار

سعودی عرب کا ایرانی تربیت یافتہ 10 دہشت گردوں کو پکڑنے کا دعویٰ: ایران کا تعلق سے انکار

عالمی
سعودی عرب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایرانی تربیت یافتہ 10 دہشت گردوں کے گروہ کو دھر لیا ہے۔ دہشت گردوں سے اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور رابطے کے لیے خصوصی آلات برآمد کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی خصوصی کمانڈ فوج نے گزشتہ ہفتے ایک کارروائی میں ایک فارم ہاؤس سے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا، تاحال گرفتار دہشت گردوں کی شناخت تاحال ظاہرنہیں کی گئی۔ https://twitter.com/HeshmatAlavi/status/1310657446940209152?s=20 سعودی حکام نے فارم ہاؤس سے برآمد ہونے والے اسلحے کی تصاویر جاری کی ہیں۔ اور دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گردوں نے بتایا ہے کہ انہوں نے 2017 میں ایران میں عسکری تربیت حاصل کی، وہ بڑے دھماکے کرنے، حساس مقامات پر حملے کرنے اور بڑے پیمانے پر تباہی مچانے کی تربیت کے حامل ہیں۔ https://twitter.com/AndyVermaut/status/1310667228925231104?s=20 ایران نے سعودی الزامات کی تردید کی ...
یونان: ترکی اور یونان میں ثالثی کے لیے آئے امریکی وزیر خارجہ کا “پومپیو نامنظور” کے نعروں سے استقبال

یونان: ترکی اور یونان میں ثالثی کے لیے آئے امریکی وزیر خارجہ کا “پومپیو نامنظور” کے نعروں سے استقبال

عالمی
یونان میں امریکی ویزر خارجہ کے دورے کے موقع پر پر بائیں بازو کی طلباء تنظیموں نے مظاہرے کیے ہیں۔ طلباء نے امریکی عہدے دار کے خلاف نعرے بازی کی اور انہیں ڈرپوک، نامنظور کے نعروں سے نوازا۔ https://twitter.com/savvaskarma/status/1310620750005653504?s=20 امریکی وزیر خارجہ دو روزہ سرکاری دورے پر یونان آئے ہیں۔ دورے کی وجہ ترکی اور یونان میں جاری سمندری حدود پہ کشیدگی میں ثالثی کا کردار ادا کرنا ہے۔ https://twitter.com/AntiImpFront03/status/1310633724774678528?s=20 اس موقع پر مائیکل پومپیو کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے دونوں ممالک تعلقات کو دوبارہ بحال کرنے میں کامیاب رہیں گے۔...
کوے اس سے کئی گنا زیادہ سمجھدار ہیں، جتنا ہم سمجھتے رہے: نئی تحقیق کے نتائج پر ماہرین کا تبصرہ

کوے اس سے کئی گنا زیادہ سمجھدار ہیں، جتنا ہم سمجھتے رہے: نئی تحقیق کے نتائج پر ماہرین کا تبصرہ

علوم و فنون
پرندوں پر تحقیق کرنے والےمحققین پر کوؤں کی مزید صلاحیتوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کوے اس سے کہیں زیادہ سمجھدار ہیں جتنا انہیں اب تک سمجھا جاتا تھا۔ تحقیق کے مطابق کوے اپنے ماحول پر بخوبی نظر رکھتے ہیں، رستوں کو یاد رکھ سکتے ہیں، اور اس عمل میں پسند اور ناپسندیدگی کا خیال بھی رکھتے ہیں۔ محققین نے کوؤں کے ایک جوڑے پر تجربات کیے گئے ہیں، جس میں جوڑے کو 20 ہزار بار مختلف روشنیوں کے اشارے دکھائے گئے، اور اس دوران ان کے دماغ میں ہونے والے ردوبدل کا معائنہ کیا گیا۔ پھر کوؤں کو تربیت دی گئی کہ وہ خاص روشنیوں پر اپنا سر ہلا کر ردعمل دیں۔ پھر روشنیوں کی مقدار اور دورانیہ بڑھایا اور گھٹایا گیا، تاہم تجربے کے دوران دیکھنےمیں آیا کہ مختلف اوقات میں کوؤں کے جوڑے نے مختلف ردعمل بھی دیا، یہاں تک کہ مخالف سمت میں اڑان بھر دی۔ جس پر ساائسندانوں کا خیال ہے کہ یہ انکی پسند اور ناپسندید...
آزربائیجان آرمینیا جنگ: سلامتی کونسل میں  فریقین کے بغیر بحث ہوگی، ہنگامی اجلاس طلب

آزربائیجان آرمینیا جنگ: سلامتی کونسل میں فریقین کے بغیر بحث ہوگی، ہنگامی اجلاس طلب

عالمی
سلامتی کونسل نے آزربائیجان اور آرمینیا کے مابین جاری جنگ پر بحث کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس آج بروز منگل ہو گا۔ آزربائیجان اور آرمینیا ہمسایہ ممالک ہیں تاہم آرمینیا کی جانب سے آزربائیجان کے علاقے پر قبضے کے خلاف دہائیوں سے حالات کشیدہ ہیں، دونوں ممالک کے مابین سرحد پر گولہ باری کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے اور متعدد چھوٹی جنگیں بھی ہو چکی ہیں۔ یاد رہے پاکستان نے آزربائیجان کی خاطر آرمینیا کو بطور ریاست قبول نہیں کیا ہوا، پاکستان کا مؤقف ہے کہ آرمینیا کے آزربائیجان کے علاقے سے قبضہ ختم کرنے تک اسے قبول نہیں کیا جائے گا۔ حالیہ جنگ کے بعد یورپی اتحاد کے پانچ ممالک، فرانس، بیلجیئم، جرمنی، ایسٹونیا اور برطانیہ نے ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس میں سلامتی کونسل کے تمام 15 ارکان بحث کریں گے لیکن آزربائیجان اور آرمینیا کو مدعو نہیں کیا گیا۔ اس سے قبل اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری...

Contact Us