Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

مغربی ممالک خوف پیدا کر کے ہمارے نوجوان ڈاکٹروں اور انجینئروں کو افغانستان سے نہیں نکال سکتے:  کابل ہوائی اڈے سے مزید کسی افغان شہری کو فرار ہونے کی اجازت نہیں، صرف غیر ملکی جا سکتے ہیں، ترجمان ذبیح اللہ مجاہد

مغربی ممالک خوف پیدا کر کے ہمارے نوجوان ڈاکٹروں اور انجینئروں کو افغانستان سے نہیں نکال سکتے: کابل ہوائی اڈے سے مزید کسی افغان شہری کو فرار ہونے کی اجازت نہیں، صرف غیر ملکی جا سکتے ہیں، ترجمان ذبیح اللہ مجاہد

سیاست
امارات اسلامیہ افغانستان نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اب مزید کسی افغان شہری کو کابل ہوائی اڈے سے ملک سے فرار ہونے نہیں دیں گے۔ ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اہم فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ کابل ہوائی اڈے سے اب کسی افغان شہری کو ملک چھوڑنے نہیں دیں گے، البتہ غیر ملکی 31 آگست تک کابل ہوائی اڈہ استعمال کرتے ہوئے ملک سے نکل سکتے ہیں۔ ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک کو پڑھے لکھے افغان شہریوں کو ورغلانا بند کرنا چاہیے، افغانستان کو بھی ڈاکٹروں اور انجینئروں کی ایسے ہی ضرورت ہے جیسے ان ممالک کو ہے۔ گزشتہ دنوں ہوائی اڈے پر ہلچل مچنے اور امریکی فوجی کے ہاتھوں افغان شہریوں کی ہلاکت کا ذکر کرتے ہوئے ترجمان امارات اسلامیہ افغانستان کا کہنا تھا کہ قوم کے پڑھے لکھے افراد کو کسی قسم کے غیر ملکی اثر سے نکل کر ملک کی خدمت کے لیے تیار ہونا چاہیے۔ جوان ہوائی اڈے کے اطراف کا ...
طالبان نے ایران سے درآمدات پر ٹیکس میں 70٪ کمی کر دی، حکومت بدلنے پر رکنے والی ایرانی تیل کی درآمد بھی شروع

طالبان نے ایران سے درآمدات پر ٹیکس میں 70٪ کمی کر دی، حکومت بدلنے پر رکنے والی ایرانی تیل کی درآمد بھی شروع

عالمی
ایران نے افغانستان کو تیل اور گیس کی برآمد شروع کر دی ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ ترسیل کی درخواست امارات اسلامیہ افغانستان کی جانب سے کی گئی تھی، جسے قبول کرتے ہوئے فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ ایرانی تیل مصنوعات کی برآمدی تنظیم کے رکن نے برطانوی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایران ملک میں تیل و گیس کی برآمد جاری رکھ سکتا ہے، معاوضے کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا۔ رکن کا کہنا تھا کہ حکومت کے بدلنے پر تاجروں میں غیر یقینی صورتحال تھی، جسے نئی حکومت کی جناب سے پیغام نے دور کر دیا اور ایران نے برآمدات شروع کر دی ہیں۔ مختلف میڈیا خبروں کے مطابق غیر یقینی صورتحال کے باعث افغانستان میں تیل کی قیمتیں 900 ڈالر ٹن تک پہنچ گئی تھیں۔ دوسری طرف طالبان نے ایران کے ساتھ تجارت میں عوام کو سہولت دیتے ہوئے چنگی ٹیکس میں 70٪ کی حد درجہ کمی کر دی ہے۔ واضح رہے کہ ایران کی افغانستان کو برآمدات کا...
لندن میں کورونا ویکسن کے خلاف نکلے مظاہرین نے گوگل سمیت ذرائع ابلاغ کے اداروں پرہلہ بول دیا: ہم 99٪ ہیں، میڈیا جھوٹا ہے کے نعرے

لندن میں کورونا ویکسن کے خلاف نکلے مظاہرین نے گوگل سمیت ذرائع ابلاغ کے اداروں پرہلہ بول دیا: ہم 99٪ ہیں، میڈیا جھوٹا ہے کے نعرے

سیاست
لندن میں کورونا ویکسین کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے گوگل کے دفتر پر ہلہ بول دیا۔ لندن کے شہری ذرائع ابلاغ کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں اور انکا کہنا ہے کہ انکی آواز کو دبایا جا رہا ہے۔ اور اس میں ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی برابر کی شریک ہیں۔ لندن میں گوگل کے دفتر پر حملہ کرنے والے مظاہرین گوگل کے خلاف نعرے لگا رہے تھے، انکا کہنا تھا وہ 99 فیصد ہیں لیکن انکی جمہوری آواز کو دبایا جا رہا ہے۔ مظاہرین کا الزام تھا کہ میڈیا ذرائع عوام کو صحیح خبریں اور تعداد نہیں دکھا رہے۔ واضح رہے کہ ویکسین کے خلاف مظاہروں میں حزب اختلاف کے رہنما جیرمی کاربن کے بھائی بھی دیکھے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ غلط معلومات کے نام پر گوگل کے زیر ملکیت یوٹیوب کورونا ویکسین اور کورونا سے متعلق معلومات کو تلف کرنے کی پالیسی پر چل رہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گوگل امریکی حکومت کے زیر اثر ہے اور دنیا بھر میں ایک خاص ...
آگست میں کابل سے مکمل نیٹو انخلاء یا 1 اور توسیع: امریکی اخبار کا کابل میں امارات اسلامیہ افغانستان اور سی آئی اے سربراہ کی ملاقات کا دعویٰ، آئندہ 24 گھنٹوں میں واضع اعلان متوقع، دونوں حریفوں کا خبر کی تصدیق سے انکار

آگست میں کابل سے مکمل نیٹو انخلاء یا 1 اور توسیع: امریکی اخبار کا کابل میں امارات اسلامیہ افغانستان اور سی آئی اے سربراہ کی ملاقات کا دعویٰ، آئندہ 24 گھنٹوں میں واضع اعلان متوقع، دونوں حریفوں کا خبر کی تصدیق سے انکار

عالمی
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز نے کابل کا خصوصی دورہ کیا ہے اور امارات اسلامیہ، افغانستان کے رہنما ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات کی ہے۔ اخبار کے مطابق ملاقات میں افغانستان میں امریکی و نیٹو افواج کے قیام میں توسیع پر گفتگو ہوئی، اور صدر بائیڈن جلد اس حوالے سے کوئی اعلان کر سکتے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ملاقات کابل میں ہوئی اور تاہم دونوں حریفوں کے مابین ہونے والی گفتگو اور رائے پر کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔ تاہم خبر کا وقت انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ یاد رہے کہ امریکہ میں افغانستان جنگ میں ناکامی اور ہنگامی انخلاء کے باعث حکومت پر کڑی تنقید ہو رہی ہے۔ اور اتحادی ممالک انخلاء کی تاریخ میں 31 آگست سے کچھ توسیع کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں لیکن طالبان نے توسیع کو وعدہ خلافی گردانتے ہوئے نتائج کی دھمکی دی ہے۔ امارات اسلامیہ افغانستان کے ترجمان اور امریکی خفی...
ویتنام سے انخلاء کابل کی نسبت بہت بہتر تھا، کابل میں ناکامی کی وجہ نسبتاً بڑی بیوروکریسی اور بدعنوانی ہے: ویتنام اور کمبوڈیا جنگوں میں کام کرنے والے امریکی صحافی جم لاؤری کا تجزیہ

ویتنام سے انخلاء کابل کی نسبت بہت بہتر تھا، کابل میں ناکامی کی وجہ نسبتاً بڑی بیوروکریسی اور بدعنوانی ہے: ویتنام اور کمبوڈیا جنگوں میں کام کرنے والے امریکی صحافی جم لاؤری کا تجزیہ

سیاست
امریکی صحافی جم لاؤری نے افغانستان سے امریکی انخلاء میں سامنے آنے والی بے قائدگیوں پر کہا ہے اب چاہے کچھ بھی ہو جائے امریکہ تمام معاون افغانوں کو افغانستان سے نہیں نکالے گا۔ ویتنام جنگ میں نمائندے کے طور پر کام کرنے والے امریکی صحافی نے کابل سے انخلاء کو سائیگون سے مشابہت دی ہے اور کہا ہے کہ یہ کمبوڈیا اور ویت نام سے بھی زیادہ بری شکت ہے، جہاں دشمن افواج شہر میں داخل ہو چکی ہیں لیکن امریکی تاحال تذبذب کا شکار ہیں۔ جم لاؤری کا کہنا تھا کہ افغانستان امریکہ کے ناکام عسکری ابواب میں ایک بڑا اضافہ ہے۔ ہنگامی انخلاء پر جم لاؤری کا کہنا تھا کہ صورتحال سے لگتا ہے کہ امریکہ ان افغان شہریوں کی بڑی تعداد کو قسمت کے رحم و کرم پر چھوڑ کر نکل جائے گا جنہوں نے 20 سال امریکہ کے ساتھ تعاون کیا۔ جم لاؤری کا کہنا تھا کہ امریکہ کی تمام ناکام جنگوں میں بھرپور مماثلت پائی جاتی ہے لیکن 20 سالہ جنگ ہارنہ آسان...
برطانیہ نے افغانستان میں قیام میں توسیع کے لیے جی-7 کا اجلاس بلا لیا، مل کر امریکہ پر دباؤ ڈالنے کا امکان: امارات اسلامیہ افغانستان کی جانب سے معاہدہ وفا نہ کرنے پر ردعمل کی دھمکی

برطانیہ نے افغانستان میں قیام میں توسیع کے لیے جی-7 کا اجلاس بلا لیا، مل کر امریکہ پر دباؤ ڈالنے کا امکان: امارات اسلامیہ افغانستان کی جانب سے معاہدہ وفا نہ کرنے پر ردعمل کی دھمکی

عالمی
طالبان نے برطانیہ کی جانب سے فوجی انخلاء کی تاریخ میں توسیع کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ 31 آگست کے بعد کسی بھی غیر ملکی فوجی کاقیام معاہدے کی خلاف ورزی تصور ہو گا اور افواج خود اسکی ذمہ دار ہوں گی۔ برطانیہ کی جانب سے بیان بی بی سی پر انگریز فوج کے وزیر کی جانب سے سامنے آیا جس میں پر امن انخلاء کے نام پر 31 آگست کے بعد بھی نیٹو افواج کو کابل میں برقرار رکھنے کی بات کی گئی۔ وزیر جیمز ہیئپی کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ کو راضی کرنے کی کوشش میں ہیں کہ انخلاء کے عمل کو محفوظ رکھنے کے لیے 31 آگست کے بعد بھی کابل میں قیام رکھا جائے اور کابل ہوائی اڈے کا کنٹرول قائم رکھا جائے۔ برطانوی فوج کے سربراہ کے بیان کے بعد امارات اسلامیہ افغانستان کے ترجمان سہیل شاہین نے خبردار کیا ہے کہ ایسا کوئی بھی اقدام امن معاہدے کی خلاف ورزی ہو گا اور مجاہدین اس پر ردعمل کا حق محفوظ رکھیں گے۔ واضح رہے کہ سہیل ...
روس نے رواں برس ہی نارڈ سٹریم 2 منصوبے سے یورپ کو گیس کی ترسیل کا اعلان کر دیا: خبر سامنے آتے ہی یورپ میں گیس کی قیمتوں میں 10٪ تک حد درجہ کمی

روس نے رواں برس ہی نارڈ سٹریم 2 منصوبے سے یورپ کو گیس کی ترسیل کا اعلان کر دیا: خبر سامنے آتے ہی یورپ میں گیس کی قیمتوں میں 10٪ تک حد درجہ کمی

روس دنیا میں
روسی گیس کمپنی گیس پروم نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال نارڈ سٹریم 2 سے یورپ کو 5 اعشاریہ 6 ارب مکعب میٹر گیس فراہم کر سکے گی۔ کمپنی کے مطابق منصوبے پر 99فیصد کام جولائی میں مکمل ہو گیا تھا، اور اب صرف آخری حصوں میں کام ہو رہا ہے اور زیادہ سے زیادہ اکتوبر تک گیس کی ترسیل شروع ہو جائےگی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دسمبر تک گیس پائپ اپنی صلاحیت کے 70٪ تک پہنچ جائے گی اور اس سے ترسیل کی مقدار اب تک کے تمام اندازوں کی حدود بھی پار کر جائے گی, جبکہ یورپ کی طلب اور آگے چل کر بڑھتی ضروریات کے باعث دونوں نارڈ سٹریم 1 اور 2 آئندہ موسم سرما سے سالانہ 55 ارب مکعب میٹر کی صرف جرمنی کو فراہمی کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ نارڈ سٹریم 1 جون میں مکمل ہو گئی تھی، جبکہ 2 آئندہ ماہ کے شروع میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔ منصوبے کی تکمیل کی خبروں کے ساتھ ہی یورپ میں گیس کی قیمتیں 9 فیصد سے بھی زیادہ گر گئی ہیں، جو فی ہزار...
پولینڈ ہم جنس پرستی کے پرچار کے خلاف ڈٹ گیا، یورپی اتحاد کی 2.5 ارب یورو کی امدادی پیشکش بھی ٹھکرا دی، 2019 کے قانون کی توثیق

پولینڈ ہم جنس پرستی کے پرچار کے خلاف ڈٹ گیا، یورپی اتحاد کی 2.5 ارب یورو کی امدادی پیشکش بھی ٹھکرا دی، 2019 کے قانون کی توثیق

رہن سہن
پولینڈ نے ملکی اقدار کو ترجیح دیتے ہوئے یورپی اتحاد کی ڈھائی ارب یورو کی امداد ٹھکرا دی ہے اور ہم جنس پرستی کے پرچار کے خلاف قانون کی ایک بار پھر توثیق کر دی ہے۔ ملک کے جنوبی علاقے مالوپولسکا کی پارلیمنٹ نے حزب اختلاف کی جانب سے 2019 کی ہم جنس پرستی کے پرچار کے خلاف قرارداد کو منسوخ کرنے کے قانونی مسودے کو مسترد کر دیا ہے اور یوں ایک بار پھر ملک کے مذہبی علاقوں کو ہم جنسی پرستی کے پرچار سے پاک قرار دے دیا ہے۔ قراردار یورپی اتحاد کی جانب سے ڈھائی ارب یورو کی امدد روکنے کی دھمکی کے باوجود منظور کی گئی ہے۔ اب متعلقہ علاقوں کے اسکولوں اور مقامی مقامات پر ہم جنسی پرستی کا پرچار یا تقریبات نہیں ہو سکیں گی۔ مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ قراردار کو منسوخی سے بچانے میں حکومتی جماعت قانون اور انصاف کا اہم کردار تھا، جس کے تمام ارکان نے متحرک انداز میں پارلیمانی اجلاس میں شرکت کی اور متفقہ ...
امریکہ نے طالبان کے لیے مسائل کا نیا پہاڑ کھڑا کر دیا: افغانستان کے 9.5 ارب ڈالر منجمند کر دیے، آئی ایم کی طرف سے متوقع 46 کروڑ کی مالی امداد بھی روک دی

امریکہ نے طالبان کے لیے مسائل کا نیا پہاڑ کھڑا کر دیا: افغانستان کے 9.5 ارب ڈالر منجمند کر دیے، آئی ایم کی طرف سے متوقع 46 کروڑ کی مالی امداد بھی روک دی

معیشت
امریکہ افغانستان میں قائم نئی حکومت کے لیے مسائل پیدا کرنے اور معاملات میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے مالی رکاوٹیں ڈالنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکی حکومت افغانستان کے لیے وقف آئی ایم ایف کے 46 کروڑ ڈالر کا قرض روکنے کی تیاری کر چکا ہے اور اس پر آئندہ ہفتے عمل درآمد ہو سکتا ہے۔ خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے رکن ممالک اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا انہیں طالبان کی حکومت کو قبول کرنا ہے یا نہیں اور اسی فیصلے کے نتیجے میں مالی معاونت جاری کرنے یا روکنے کا فیصلہ ہو گا۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے مجموعی طور پر 650 ارب ڈالر کے امدادی منصوبے کا اعلان کیا تھا، جس میں افغانستان کے لیے بھی ایک مخصوص رقم کا اعلان کیا گیا تھا، افغانستان کو رقم 23 آگست کو جاری ہونا تھی، تاہم اچانک مغربی حمایت یافتہ حکومت کا تختہ الٹنے ک...
طالبان ماضی کی نسبت زیادہ سنجیدہ اور ہوش مندی سے کام لے رہے ہیں، چین مسائل کے حل اور علاقائی ترقی کیلئے اسلامی حکومت کیساتھ کام کرنے کو تیار ہے: ترجمان چینی وزارت خارجہ

طالبان ماضی کی نسبت زیادہ سنجیدہ اور ہوش مندی سے کام لے رہے ہیں، چین مسائل کے حل اور علاقائی ترقی کیلئے اسلامی حکومت کیساتھ کام کرنے کو تیار ہے: ترجمان چینی وزارت خارجہ

عالمی
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے واضح طور پر طالبان کے بارے میں ریاستی مؤقف بیان کرتے ہوئے امارات اسلامیہ افغانستان کے ساتھ کام کرنے کی حامی بھری ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں ہووا چُنیینگ کا کہنا تھا کہ چین افغانستان کی قومی خود مختاری کا احترام کرتا ہے اور نئی حکومت کے ساتھ تعلقات کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان اپنے گزشتہ دور اقتدار کی نسبت اب زیادہ سنجیدگی، ہوش مندی، سمجھداری اور منطق سے کام لے رہے ہیں۔ چین اسلامی حکومت کے ساتھ مل کر افغانستان اور خطے کے مسائل پہ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ چینی ترجمان وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ طالبان نے ایک ہمہ گیر حکومت بنانے کی طرف قدم اٹھایا ہے، انہوں نے کسی قسم کے تعصب سے پاک پالیسیوں کا اعلان اور اس پر عمل کی عکاسی کی ہے، مختلف علاقوں میں مقامی آبادی کے مطابق لسانی عہدے دار تعینات کیے ہیں اور اقلیتوں کو بھرپور نمائندگی دی ہے، خواتین کے لیے بھ...

Contact Us