Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

افغانستان میں رہ جانے والا جدید اسلحہ روس، چین اور دیگر ممالک کے ہاتھ لگ سکتا، بائیڈن انتظامیہ کی ناکام افغان پالیسی سے امریکہ کی جگ ہنسائی ہوئی: سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ

افغانستان میں رہ جانے والا جدید اسلحہ روس، چین اور دیگر ممالک کے ہاتھ لگ سکتا، بائیڈن انتظامیہ کی ناکام افغان پالیسی سے امریکہ کی جگ ہنسائی ہوئی: سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ

عالمی
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے ناکام انخلاء اور جدید ترین اسلحہ وہاں چھوڑنے پر بائیڈن انتظامیہ پر کڑی تنقید کی ہے، صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ جدید اسلحہ اب نہ صرف طالبان استعمال کریں گے بلکہ اسے آسانی سے چورا کر روس اور دیگر ممالک بھی بنا سکیں گے۔ فاکس نیوز سے گفتگو میں ریپبلک رہنما کا کہنا تھا کہ افغانستان سے انخلاء امریکی کی جگ ہسائی کے سوا کچھ نہیں، بائیڈن انتظامیہ نے دنیا بھر میں امریکہ کا بدترین مذاق بنا ڈالا ہے۔ صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ بائیڈن نے امریکہ کے معاون افغان شہریوں کو بھی بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے، جنہیں آسانی سے طالبان یرغمال بنا سکتے ہیں اور ماضی میں امریکہ کی مدد کرنے پر غدار وطن قرار دیتے ہوئے عتاب کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے امریکی ہتھیاروں کی جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے خصوصی طور پر تحفظات کا اظہار کیا اور اسے آئندہ کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا۔ان...
افغانستان میں طالبان نے امارات اسلامیہ افغانستان کی بحالی کا اعلان کر دیا، اشرف غنی کی دبئی میں سیاسی پناہ، امراللہ صالح کا آئینی صدر ہونے کا دعویٰ

افغانستان میں طالبان نے امارات اسلامیہ افغانستان کی بحالی کا اعلان کر دیا، اشرف غنی کی دبئی میں سیاسی پناہ، امراللہ صالح کا آئینی صدر ہونے کا دعویٰ

سیاست
افغانستان میں طالبان نے کابل کی کامیاب فتح کے چار دن بعد ہی حکومت کا اعلان کر دیا ہے۔ قائم کردہ حکومت طالبان کے ماضی میں دعوؤں کے عین مطابق اسلامی شریعت کے مطابق ہو گی جسے امارات اسلامیہ افغانستان کا نام دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 102 برس قبل اسی دن برطانیہ بھی شکست کھا کر افغانستان سے نکل گیا تھا۔19 آگست کو افغانستان میں مغربی نوآبادیاتی کے خلاف فتح کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ حکومت قائم کرنے کا اعلان ترجمان امارات اسلامیہ افغانستان ذبیح اللہ مجاہد نے کیا، جس میں ترجمان طالبان نے ٹویٹر پر امارات اسلامیہ کا جھنڈا لہرایا۔ https://twitter.com/Zabehulah_M33/status/1428236041039880193?s=20 اس کے فوری بعد کی گئی ٹویٹ میں ذبیح اللہ مجاہد نے امارات اسلامیہ افغانستان کی جانب سے دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا۔ https://twitter.com/Zabehulah_M33/status/142826877005792870...
روسی مسلم اکثریتی علاقے چیچنیا کے سربراہ کا طالبان پر امریکی ایجنٹ ہونے کا الزام، ازبک، تاجک اور ترک سربراہان کو سرحدی دفاع مزید سخت کرنے کی تنبیہ

روسی مسلم اکثریتی علاقے چیچنیا کے سربراہ کا طالبان پر امریکی ایجنٹ ہونے کا الزام، ازبک، تاجک اور ترک سربراہان کو سرحدی دفاع مزید سخت کرنے کی تنبیہ

عالمی
روس کے مسلم آبادی والے علاقے چیچنیا کے گورنر رمضان قادیروو نے افغانستان میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کو امریکہ کنٹرول کرتا ہے، یہ امریکہ اور مغرب کی مسلمانوں کے خلاف ایک اور بڑی سازش ہے۔ مسلمان اس سے آگاہ رہیں۔ رمضان قادیروو کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کا دعویٰ تھا کہ وہ افغانستان سے کبھی بھی باہر نہیں نکلیں گے اور اب اچانک اس نے اپنے تمام حامیوں کو چھوڑ کر دوڑ لگا دی ہے، اس کے پیچھے خطے میں انتشار پھیلانا مقصود ہے۔ اسامہ بن لادن کی طرح طالبان بھی امریکہ کا ایجنڈا ہے، پہلے ان مجاہدین کو سویت یونین کے خلاف استعمال کیا اور اب خطے میں بدامنی کے لیے استعمال کریں گے۔ رمضان قادیروو نے مشرق وسطیٰ کی روسی زیر اثر ریاستوں کے قائدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپسی اتحاد کو مظبوط کرنا ہو گا، بدترین حالات کے لیے تیار رہنا ہو گا اور سرحدوں ...
منشیات کی کاشت اور کاروبار 1 بار پھر صفر پر لے جائیں گے، خواتین کو شریعت کے مطابق تمام حقوق ملیں گے، دنیا اپنی اقدار کی طرح ہماری روایات کا بھی احترام کرے: امارات اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی پریس کانفرنس

منشیات کی کاشت اور کاروبار 1 بار پھر صفر پر لے جائیں گے، خواتین کو شریعت کے مطابق تمام حقوق ملیں گے، دنیا اپنی اقدار کی طرح ہماری روایات کا بھی احترام کرے: امارات اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی پریس کانفرنس

سیاست
ترجمان امارات اسلامیہ افغانستان ذبیح اللہ مجاہد کی کابل میں پہلی پریس کانفرنس سے خطاب پر پوری دنیا کی نظریں رہیں، اور یہ دنیا بھر سے متوقع ردعمل کو پا رہی ہے۔ پریس کانفرنس میں ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ تمام جنگی دشمنوں کے لیے عام معافی کا اعلان کرتے ہیں اور خواتین کو شریعت کے عین مطابق حقوق اور آزادی دیں گے۔ ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ملک کی تمام سرحدیں ہمارے کنٹرول میں ہیں، حکومت سازی کا عمل جاری ہے اور جلد اسکا باقائدہ اعلان کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ امارات اسلامیہ افغانستان کی طرف سے عام معافی کا اعلان اس وقت کیا گیا ہے جبکہ امریکہ اور اسکے اتحادی اپنے حمائتیوں کو ملک سے نکالنے کی تگ و دو میں مصروف ہیں۔ عام معافی کا اعلان کرتے ہوئے ترجمان امارات اسلامیہ افغانستان کا کہنا تھا کہ یہ اعلان ملک میں امن اور استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، انکا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ روز سے...
امارات اسلامیہ افغانستان جنگ جیت گئی، ہم کیا طالبان بھی امریکی تربیت یافتہ فوج کے ڈھیر ہوجانے پر حیران ہیں، غلطیوں سے سبق سیکھ کر فوری طالبان سے رابطہ کرنا چاہیے: سربراہ یورپی یونین دفتر خارجہ

امارات اسلامیہ افغانستان جنگ جیت گئی، ہم کیا طالبان بھی امریکی تربیت یافتہ فوج کے ڈھیر ہوجانے پر حیران ہیں، غلطیوں سے سبق سیکھ کر فوری طالبان سے رابطہ کرنا چاہیے: سربراہ یورپی یونین دفتر خارجہ

عالمی
یورپی یونین کے دفتر خارجہ کے سربراہ جوزف بوریل نے افغانستان میں نیٹو کی شکست پر دلبرداشتہ ہو کر کہا ہے کہ یورپی اتحاد کو اس سے سبق سیکھنا چاہیے، طالبان جیسا گروہ بظاہر نیٹو سے جنگ جیت گیا ہے اور اب ہمیں فوری ان سے سیاسی و سفارتی تعلقات بنانے چاہیے۔ اعلیٰ یورپی عہدے دار کا کہنا تھا کہ یورپی اتحاد کو افغانستان میں سب کے لیے بنیادی حقوق میں برابری کا مطالبہ کرنا چاہیے اور اسی شرط پر تعلقات کی بنیاد رکھنی چاہیے۔ جوزف بوریل کا کہنا تھا کہ یورپی اتحاد افغانستان کو مالی امداد فراہم کرتا رہے گا، لیکن امارات اسلامیہ افغانستان کو اس کے بدلے عالمی قوانین کی پاسداری کرنا ہو گی۔ امریکی قیادت میں افغانستان پر مسلط جنگ کے 20 برس بعد بھی طالبان افغانستان کی سیاسی و سماجی حقیقت ہیں، ایسے میں یورپی اتحاد کے پاس دوسرا کوئی چارہ نہیں کہ ان کے ساتھ گفت و شنید شروع کریں۔ ہمیں کابل انتظامیہ کے ساتھ تعلقات ہم...
شمالی کوریا کا جنوبی کوریا اور امریکی مشترکہ عسکری مشقوں پر ناراضگی کا اظہار، جاری مذاکرات کے عمل کو نقصان پہنچنے کی تنبیہ

شمالی کوریا کا جنوبی کوریا اور امریکی مشترکہ عسکری مشقوں پر ناراضگی کا اظہار، جاری مذاکرات کے عمل کو نقصان پہنچنے کی تنبیہ

عالمی
جنوبی کوریا اس ماہ امریکہ کے ساتھ اپنی سالانہ فوجی مشقیں کرنے جارہا ہے۔ جب کہ شمالی کوریا اس پیش رفت کو دونوں ملکوں کے درمیان جاری مذاکرات کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔ کمپیوٹر سائمولیٹد کمانڈ پوسٹ نامی یہ مشق 16 سے 26 اگست کے درمیان منعقد ہوگی جس میں کم سے کم فوجیوں کی شرکت متوقع ہے اور کوئی بھی بیرونی سرگرمی شامل نہیں کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ اور جنوبی کوریا چار روزہ ملٹری کرائسس منیجمنٹ ٹریننگ پروگرام بھی منعقد کررہی ہے۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے تنبیہات کے باوجود یہ مشقیں ہونے جارہی ہیں۔ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اون نے ان مشقوں سے دونوں ملکوں کے درمیان ہورہے مذاکرات کو نقصان پہنچنے کا اظہار کیا ہے۔ جنوبی کوریا نے ان مشقوں کے بارے میں حکیمانہ اور نرم رویہ اختیار کرنے کی اپیل کی ہے اور مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست مذاکرات 14 ماہ کے...
افغانستان میں طالبان کی پیش رفت جاری، صوبہ قندوز کا ۵واں بڑا شہر سرپل بھی قبضے میں لے لیا: کابل انتظامیہ کی شہر واپس حاصل کرنے کی کوشش میں عوامی مقامات پر بمباری

افغانستان میں طالبان کی پیش رفت جاری، صوبہ قندوز کا ۵واں بڑا شہر سرپل بھی قبضے میں لے لیا: کابل انتظامیہ کی شہر واپس حاصل کرنے کی کوشش میں عوامی مقامات پر بمباری

سیاست
امارات اسلامیہ افغانستان نے قندوز کا پانچواں بڑا شہر سرِپل کا انتظام سنبھال لیا ہے جب کہ دوسری طرف غنی افواج نے شہر کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیےکارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ طالبان نے شہر کی بیشتر اہم سرکاری عمارات کا انتظام سنبھالنے کے بعد وہاں سے صدر اشرف غنی کے عسکری دستوں کو شہر سے باہر دھکیل دیا ہے۔ انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں طالبان کے حامیوں کو شہر میں فتح کے جھنڈے لہراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ کچھ دیر بعد وہاں امریکی و غنی افواج کی جانب سے مقامی بازار پر بمباری سے ہونے والی تباہی کو دیکھا جا سکتا ہے۔ جس سے درجنوں شہری جاں بحق اور بیسیوں زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ https://twitter.com/NaseebKhanZ/status/1424274123824508928?s=20 اگرچہ طالبان نے قندوز کا مکمل انتظام سنبھالنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم کابل انتظامیہ نے ایک ویڈیو میں قندوز شہر کی گلیوں میں نامعلوم دشمن پر...
آئی فون بچوں سے جنسی عمل کا فحش مواد رکھنے والے امریکیوں کی حکومتی اداروں کو شکایت کرے گا: نجی حقوق کے ماہرین کی منصوبے پر کڑی تنقید، مستقبل میں دائرہ بڑھنے کے خوف کا اظہار

آئی فون بچوں سے جنسی عمل کا فحش مواد رکھنے والے امریکیوں کی حکومتی اداروں کو شکایت کرے گا: نجی حقوق کے ماہرین کی منصوبے پر کڑی تنقید، مستقبل میں دائرہ بڑھنے کے خوف کا اظہار

فن/ٹیکنالوجی
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اور حکومت نے ایک مشترکہ منصوبے کے تحت بچوں سے جنسی عمل کی ویڈیو اور تصاویر رکھنے والوں یا بچوں کے جنسی استحصال پر نظر رکھنے کے لیے نیا منصوبہ متعارف کروایا ہے۔ آئی فون امریکہ میں موجود تمام آئی فونوں میں موجود ڈیتا کی چھان بین کرے گا اور متذکرہ مواد ملنے پر اسکی نشاندہی کرے گا اور پھر انسانی معائنے سے گزارنے کے بعد جرم ثابت ہونے پر متعلقہ فرد کو متعلقہ تحقیقاتی اداروں کے حوالے کیا جائے گا۔ نیورل میچ نامی خود کار نظام موبائل فونوں میں مواد کی چھان بین کے لیے استعمال ہو گا۔ https://twitter.com/FT/status/1423302799333498887?s=20 ٹیکنالوجی ماہرین اور انسانی حقوق کے اداروں نے منصوبے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے مستقبل میں شدید خطرناک صورتحال اختیار کر جانے کے خوف کا اظہار کیا ہے۔ نجی زندگی کے حقوق کے ماہر ڈاکٹر میتھیو کا کہنا ہے کہ اس سے انسانی حقوق اور نجی مع...
امریکہ میں حمل گرائے بچوں کے اعضاء نکالنے اور مختلف مقاصد کے لیے استعمال کا منصوبہ عیاں، معاملے میں حکومتی مالی امداد اور نسلی تعصب کا بھی انکشاف

امریکہ میں حمل گرائے بچوں کے اعضاء نکالنے اور مختلف مقاصد کے لیے استعمال کا منصوبہ عیاں، معاملے میں حکومتی مالی امداد اور نسلی تعصب کا بھی انکشاف

سیاست
امریکہ میں حمل ضائع کیے بچوں کے اعضاء کو تحقیق کے لیے استعمال کرنے اور انکی خریدو فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک نئی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت ان منصوبوں کو مالی معاونت فراہم کر رہی ہے جن میں حمل گرائے بچوں کے اجسام اور انکے اعضاء کو تحقیق کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ رپورٹ کی تفصیل کے مطابق ان بچوں میں سے بعض کے جسمانی اعضاء زندہ ہونے کی حالت میں نکالے جاتے ہیں۔ امریکی محکمہ صحت اور انسانی خدمت ( ایچ ایچ ایس) نے پیٹرس برگ یونیورسٹی کو 6 سے 42 ہفتوں تک کے حمل گرائے بچوں کے اعضاء حاصل کرنے کے لیے 60 لاکھ ڈالر کی معاونت فراہم کی ہے۔  اس انسانی سوز معاملے کی تفصیل اس وقت طشت از بام ہوئی جب ایک روایت پسند ادارے جوڈیشل واچ اور سینٹر فار میڈیکل پراگریس نے 252 صفحات پر مشتمل معلومات آزادی معلومات کے قانون کے تحت ایچ ایچ ایس سے حاصل کیں اور انہیں شائع کیا۔ رپورٹ کے مطابق پیٹرس...
روسی و ہند افواج کی 15 روزہ مشترکہ عسکری مشقیں “اِندرا-2021” جاری، بھاری اسلحے اور فضائی حملوں کی مشقیں بھی شامل

روسی و ہند افواج کی 15 روزہ مشترکہ عسکری مشقیں “اِندرا-2021” جاری، بھاری اسلحے اور فضائی حملوں کی مشقیں بھی شامل

روس
روس کے جنوبی علاقے وولگوگراد میں ہند اور روسی افواج کی دو ہفتہ مشترکہ فوجی مشقیں جاری ہیں۔ اس موقع پر میں دونوں ملکوں کے فوجی دستوں نے دہشت گردی سے لڑنے اور خطرات سے نمٹنے کی مشقیں کر رہی ہیں۔ اِندرا (گاندھی) 2021 مشترکہ مشقوں کا آغاز پرودبوئی فوجی میدان میں ہوا جس میں روس اور ہندوستان کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر روس میں مقیم بھارتی سفیر بالا وینکٹیش ورما بھی شامل تھے۔ https://youtu.be/Y8dUbAq3Lc8 مشقیں یکم اگست سے لے کر 13 اگست تک جاری رہیں گی۔ دہشت گردی کے خلاف تعاون میں استحکام کے لیے ہونے والی ان فوجی مشقوں میں دونوں ملکوں کی طرف سے 250 فوجی شامل ہیں۔ ان مشقوں میں 100 سے زائد فوجی یونٹوں کا اسلحہ استعمال ہوگا، جن میں 90 اے جنگی ٹینک، بی ایم پی-3 جنگی گاڑیاں، اور راکٹ لانچر بھی شامل ہیں۔ مشقوں میں مختلف اقسام کی خودکار ہوائی مشینری کا استعمال بھی ہوگا۔ روس کی جن...

Contact Us