Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

جنوبی کوریا: جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے تیار قانونی مسودہ اقوام متحدہ، عالمی صحافتی تنظیموں اور حزب اختلاف کی  مخالفت کا شکار، بحث 1 ماہ ملتوی

جنوبی کوریا: جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے تیار قانونی مسودہ اقوام متحدہ، عالمی صحافتی تنظیموں اور حزب اختلاف کی مخالفت کا شکار، بحث 1 ماہ ملتوی

سیاست
اقوام متحدہ کے شعبہ آزادی صحافت کے اعلیٰ عہدے دار نے جنوبی کوریا کی جانب سے جعلی خبروں کے خلاف اٹھائے اقدام پر کڑی تنقید کی ہے، ارینی خان کا کہنا ہے کہ اس قانون سے صحافی آواز بندی کا شکار ہو جائیں گے، شعبہ صحافت متاثر ہوگا۔ اقوام متحدہ کی نمائندہ نے جنوبی کوریا کی حکومت کو خصوصی خط میں آزادی رائے اور صحافت کی حفاظت کو یقینی بنانے پر زور دیا اور پارلیمنٹ میں زیر بحث قانونی مسودے پر نظر ثانی کا کہا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ قانون معلومات تک رسائی اور آزادی صحافت کے لیے خطرہ بن جائے گا۔ عالمی انسانی حقوق کے تحت غلط معلومات کو روکنا قانون سازی کے دائرے میں نہیں آتا۔ اس سے صحافیوں کی آواز بندی ہو گی، جنوبی کوریا کی حکومت 1954 میں جاری اقوام متحدہ کے عوامی اور سیاسی حقوق کے چارٹر کا پابند رہے، جس پر 1990 میں جنوبی کوریا نے بھی دستخط کیے۔ قانونی مسودہ حکومتی جماعت کوریا ڈیموکریٹ جماعت نے جمع کر...
افغانستان میں شکست کے بعد مغربی قیادت کا فوجی مداخلت کے ذریعے جمہوریت پہنچانے سے توبہ کا اعلان خوش آئندہ، اب زمین پرکچھ امن ہو گا: روسی وزیر خارجہ

افغانستان میں شکست کے بعد مغربی قیادت کا فوجی مداخلت کے ذریعے جمہوریت پہنچانے سے توبہ کا اعلان خوش آئندہ، اب زمین پرکچھ امن ہو گا: روسی وزیر خارجہ

روس
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروو نے امریکی صدر جو بائیڈن کے اس فیصلے کو سراہا ہے جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ افغانستان پر امریکی حملہ ایک غلطی تھی اور واشنگٹن اس سے سبق سیکھتے ہوئے آئندہ ایسی غیر ملکی مداخلتیں نہیں کرے گا۔ روسی اعلیٰ سفارتی عہدے دارکا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا بیان اس چیز کی عکاسی ہے کہ بالآخر مغربی اشرافیہ میں دوسرے ممالک پہ فوج کے ذریعے اپنا رہن سہن تھوپنے میں ناکامی کا احساس پیدا ہو گیا ہے، یہ خوش آئند چیز ہے۔ صدر بائیڈن نے گزشتہ ہفتے افغانستان سے مکمل انخلاء کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں گزشتہ دو دہائیوں میں امریکی خارجہ پالیسی میں ناکامی سے سبق سیکھنا ہو گا، یہ صرف افغانستان کی بات نہیں، یہ دیگر ممالک کو ٹھیک کرنے کی ایک بڑی عسکری مہم کے اختتام کا آغاز ہے۔ امریکی صدر کے بیان پر روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم اس سوچ کو خوش آمدید کہتے ہیں، ہم عرصہ درا...
آئندہ افغانستان میں شکست جیسی تذلیل سے بچنا ہے تو یورپی اتحاد کو امریکی اثر کے دائرے سے نکلنا ہو گا: براعظمی کونسل کے صدر کی سیاسی قیادت کو تجویز

آئندہ افغانستان میں شکست جیسی تذلیل سے بچنا ہے تو یورپی اتحاد کو امریکی اثر کے دائرے سے نکلنا ہو گا: براعظمی کونسل کے صدر کی سیاسی قیادت کو تجویز

عالمی
افغانستان میں شکست کے بعد مغربی اتحاد میں دراڑیں آئے روز واضح ہوتی جا رہی ہیں۔ یورپی کونسل کے صدر چارلس مائیکل نےاپنے ایک تازہ خطاب میں براعظمی قیادت کو باور کروایا ہے کہ افغانستان میں ناکامی بہترین موقع ہے کہ ہم اپنی سکیورٹی اور فیصلہ سازی میں خود مختاری کو یقینی بنائیں اور آئندہ کبھی بھی امریکی قیادت میں کسی غلط جنگ کا حصہ نہ بنیں۔ سلوینیا میں بلد تذویراتی فورم سے خطاب میں چارلس کا کہنا تھا کہ یورپی اثرورسوخ کو بڑھانا ہمارے لیے سب سے بڑا مسئلہ ہے، افغانستان میں امریکی قیادت میں گزرے 20 سال اور ناکامی ہمیں سمجھانے کے لیے کافی ہیں کہ کیوں براعظمی اتحاد کو اپنی خارجہ پالیسی پہ نظر ثانی کرنی چاہیے۔ ہم ایک اور ایسی ناکامی کے روادار نہیں ہو سکتے، ہمیں اپنی فیصلہ سازی میں خود مختاری کی طرف جانا ہوگا۔ براعظمی اتحاد کے صدر چارلس مائیکل نے اسے یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی وضع کرتے ہوئے کہا ک...
امریکی نااہلی: امارات اسلامیہ افغانستان اس وقت یوکرین کی پوری فوج سے زیادہ جدید اور بھاری اسلحے سے لیس، روسی وزارت دفاع کی تجزیاتی رپورٹ

امریکی نااہلی: امارات اسلامیہ افغانستان اس وقت یوکرین کی پوری فوج سے زیادہ جدید اور بھاری اسلحے سے لیس، روسی وزارت دفاع کی تجزیاتی رپورٹ

عالمی
روسی وزارت دفاع کے مطابق امریکہ افغانستان میں بھاری مقدار میں جدید اسلحہ چھوڑ کر بھاگا ہے اور اس کے نتیجے میں طالبان اب یوکرینی فوج سے بھی زیادہ اسلحے کا مالک گروہ ہے۔ روسی اعدادوشمار کے مطابق امریکی اسلحے میں 100 سے زائد ٹینک شکن میزائل نظام سرفہرست ہے جو یوکرین کے پاس صرف 1 یا 2 درجن ہیں جو اسے روس نے مہیا کیے تھے۔ امریکی ٹینک شکن میزائل نظام انتہائی جدید نظام ہے جو امریکی فوج خود افغانستان کے علاوہ شام، عراق اور لیبیا میں استعمال کرتی رہی ہے۔ https://twitter.com/JosephHDempsey/status/1425404560198316032?s=20 https://twitter.com/JosephHDempsey/status/1425422259074764805?s=20 https://twitter.com/JosephHDempsey/status/1426141749194469382?s=20 اس کے علاوہ امارات اسلامیہ افغانستان کے ہاتھ جدید ترین بلیک ہاک ہیلی کاپٹر، ہرکولیس جہاز، ہزاروں ہموی گاڑیاں اور عسکری گاڑیاں بھی ل...
چین: اگلی نسل کی صحت کو بہتر رکھنے کے لیے بچوں کی ویڈیو گیم کھیلنے پر پابندیاں مزید سخت

چین: اگلی نسل کی صحت کو بہتر رکھنے کے لیے بچوں کی ویڈیو گیم کھیلنے پر پابندیاں مزید سخت

رہن سہن
چینی حکومت نے بچوں میں ویڈیو گیم کے بری عادت کو کنٹرول کرنے کے لیے پابندیاں مزید بڑھانے کا عندیا دیا ہے۔ منصوبے کے تحت حکومت 18 سال سے کم عمر بچوں کو حاصل ہفتہ وار ویڈیو گیم کے دورانیے میں مزید کمی کرے گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ فیصلہ بچوں کی صحت اور نشوونما پر پڑنے والے منفی اثر کے باعث لیا گیا ہے اور اب 18 سال سے کم عمر بچوں کو صرف جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی شب 8 سے 9 بجے کے دوران آن لائن ویڈیو گیم کھیلنے کی اجازت ہو گی، یا دیگر قومی تہواروں کے روز انہیں آن لائن ویڈیو گیم کھیلنے کی اجازت ہو گی۔ نئی قانون سازی پر عمل درآمد یکم ستمبر سے شروع ہو جائے گا اور اس کے لیے ویڈیو گیم مہیا کرنے والی کمپنیوں کو پابند کیا گیا ہے۔ صارفین کو گیم تک رسائی کے لیے اپنی اصلی شناخت مہیا کرنے کی شرط بھی لاگو کر دی گئی ہے۔ چین میں اس سے پہلے موجود قانون کے مطابق کم عمر بچوں کو ہفتہ وار چھٹیوں میں یومیہ 3 گھنٹے ا...
افغانستان سے مکمل امریکی انخلاء پر ملک بھر میں جشن: سجدہ شکر، نوافل اور بعض مقامات پر آتش بازی

افغانستان سے مکمل امریکی انخلاء پر ملک بھر میں جشن: سجدہ شکر، نوافل اور بعض مقامات پر آتش بازی

سیاست
افغانستان میں جاری 20 سالہ امریکی جارحیت کا خاتمہ ہو گیا ہے، گزشتہ شام آخری امریکی و نیٹو فوجی بھی کابل ہوائی اڈے سے نکل گیا اور امریکہ نے بھی باقائدہ جنگ کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔ دارلحکومت کابل میں امریکی و نیٹو افواج کا انخلاء مکمل ہونے پر رات گئے جشن منایا گیا۔ اس موقع پر شہریوں نے سجدہ شکر ادا کیا اور بعض مقامات پر آتش بازی بھی کی گئی۔ افغانستان میں امریکی فوج 19 سال، 10 ماہ اور 25 روز تک قابض رہی تاہم بالآخر انہیں عوامی مزاحمت کے آگے سر جھکانا پڑا اور شکست فاش کھا کر ملک سے نکل گئے۔ https://youtu.be/M7qqo0J16U8 جنگ میں افغانستان کو ناقابل تلافی نقصان ہوا اور لاکھوں کی تعداد میں شہری جاں بحق ہوئے، ملک کا ڈھانچہ بری طرح متاثر ہوا لیکن امریکہ کا عالمی طاقت کا غرور، معیشت اور عسکری ٹیکنالوجی کا بخار بھی اتر گیا۔ تاحال مختلف ذرائع مختلف اعدادوشمار پیش کر رہے ہیں لیکن ایک بات وا...
افغانستان میں امریکی ڈرون پائلٹوں کی جانب سے بچوں سمیت عام شہریوں پر حملوں کی ویڈیو عیاں: امریکی جنگی جرائم اور احتساب کی بحث ایک بار پھر عروج پر

افغانستان میں امریکی ڈرون پائلٹوں کی جانب سے بچوں سمیت عام شہریوں پر حملوں کی ویڈیو عیاں: امریکی جنگی جرائم اور احتساب کی بحث ایک بار پھر عروج پر

سیاست
ایک امریکی ڈرون پائلٹ کی طرف سے افغانستان میں بچوں سمیت عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی ویڈیو سامنے لائی گئی ہے۔ ویڈیو 2019 کی ہے جس میں ڈرون پائلٹ معصوم شہریوں کو بلا وجہ یا اشتعال ڈرون کا نشانہ بناتا ہے۔ ویڈیو https://twitter.com/JackMurphyRGR/status/1430256309455237125?s=20 ویڈیو نے ایک بار پھر افغانستان میں امریکی جنگی جرائم پر بحث کو ابھارا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ یہ عکاسی ہے کہ افغانستان جنگ کے حوالے سے امریکی سیاسی قیادت، انتظامیہ و فوج کتنی بے خبر تھی اور معصوم شہری امریکی بارود کا نشانہ بن رہے تھے۔ کچھ کے خیال میں یہ طالبان کو مذاکرات کے لیے دباؤ ڈالنے کے لیے کیا گیا۔ https://twitter.com/JackMurphyRGR/status/1430265847604555780?s=20 عام شہریوں کو مارنے والے ایک ڈرون پائلٹ نے اپنے انٹرویو میں انتہائی سرد مہری سے کہا ہے کہ ان حملوں سے اگر کچھ حاصل تھا تو کوئی فرق بھی ن...
روسی عدالت کا فیس بک اور ٹویٹر کو مقامی قوانین کی خلاف ورزی پر لاکھوں ڈالر جرمانہ

روسی عدالت کا فیس بک اور ٹویٹر کو مقامی قوانین کی خلاف ورزی پر لاکھوں ڈالر جرمانہ

سیاست
روسی عدالت نے سماجی میڈیا کی دو بڑی کمپنیوں ٹویٹر اور فیس بک (مسنجر، وٹس ایپ سمیت) پر شہریوں کے ڈیٹے کے تحفظ کے قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کیے ہیں۔ عدالت نے وٹس ایپ پر انفرادی سطح پر54000 ڈالر، فیس بک پر 2 لاکھ، ٹویٹر پر 2 لاکھ 30ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا ہے۔ روسی قانون کے مطابق کمپنیاں شہریوں کا ڈیٹا ملک کے باہر نہیں بھیج سکتیں انہیں زیادہ سے زیادہ ملک کے اندر ہی استعمال کرنے کی اجارت ہے، لیکن فیس بک اور ٹویٹر قانون کی خلاف ورزی کرتی پائی گئی ہیں۔ 2015 میں بنائے گئے قانون کے مطابق کمپنیاں شہریوں کا ڈیٹا لک کے باہر نہیں لے کر جا سکتیں، اور انہیں ملک میں اپنے دفاتر بھی قائم رکنے ہیں جہاں مستقل نمائندے کا ہونا ضروری ہے۔ عدالت کے مطابق امریکی کمپنیاں نہ صرف مقامی قوانین کی پابندی کرنے میں ناکام رہیں بلکہ انہوں نے ماضی میں عائد کردہ جرمانوں کو بھی ادا نہیں کیا۔ اس کے برعکس...
کابل ہوائی اڈہ دھماکہ: 100 سے زائد افغان شہری، طالبان اور امریکی فوجی جاں بحق، 150 سے زائد زخمی، داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی، غیرملکی افواج کے انخلاء کا عمل رک گیا

کابل ہوائی اڈہ دھماکہ: 100 سے زائد افغان شہری، طالبان اور امریکی فوجی جاں بحق، 150 سے زائد زخمی، داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی، غیرملکی افواج کے انخلاء کا عمل رک گیا

سیاست
کابل ہوائی اڈے پر خود کش بم دھماکے میں امارات اسلامیہ افغانستان کے 28 فوجیوں سمیت 72 شہری جاں بحق اور 140 زخمی ہو گئے ہیں جبکہ امریکی فوج کے 13 افراد کے ہلاک ہونے اور 18 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے جس کے بعد ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ نیٹو نے امارات اسلامیہ سے دھماکے کی تحقیقات کروانے اور ذمہ داروں کو سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق حملہ ممکنہ طور پر ان افراد کی طرف سے کیا گیا ہے جنہیں طالبان نے حال ہی میں رہا کیا ہے اور انکے جیل میں داعش کے ساتھ تعلقات قائم ہوئے تھے۔ نیٹو ترجمان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی طالبان کی ذمہ داری ہے، وہ یوں اس سے جان نہں چھڑوا سکتے۔ طالبان نے داعش کے ہاتھوں لاحق خطرے کے پیش نظر سکیورٹی بڑھا دی ہے لیکن امریکہ اور اسکے اتحادیوں پر واضح کیا ہے کہ اس کی بنیاد پر مغربی افواج انخلاء...
امریکہ کی مشرق بعید میں اختلافات کو ہوا دینے کی کوششیں جاری: ویتنام کو چین پر دباؤ بڑھانے کے بدلے تذویراتی تعلقات کی پیشکش، چین کا شدید ردعمل

امریکہ کی مشرق بعید میں اختلافات کو ہوا دینے کی کوششیں جاری: ویتنام کو چین پر دباؤ بڑھانے کے بدلے تذویراتی تعلقات کی پیشکش، چین کا شدید ردعمل

عالمی
چین نے ایک بار پھر مشرق بعید کے ممالک میں تقسیم پیدا کرنے کی کوششوں پر امریکہ کی سرزنش کی ہے اور کہا ہے کہ امریکہ اپنی ایسی تمام کوششوں میں ناکام رہے گا۔ امریکی نائب صدر کملا ہیرس ویتنام کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اپنے بیان میں مقامی حکومت کو چین پر دباؤ بڑھانے کا کہا، بیان سامنے آتے ہی چینی ذرائع ابلاغ میں خطے کے امن کو لے کر بحث جاری ہے اور چین نے علاقائی ممالک کو امریکہ کے ہاتھوں استعمال نہ ہونے اور علاقائی امن کو تباہ کرنے کی مغربی کوششوں کو سمجھنے کی طرف توجہ دلائی ہے۔ کملا ہیرس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہمیں چین پر مسلسل دباؤ بنائے رکھنا ہے اور اسے سمندر کے حوالے سے عالمی قوانین کا پابند بنانا ہے، چین یوں سمندری حدود کے دعوے اور تجارتی راہداریوں پر قبضہ نہیں کر سکتا۔ کملا ہیرس نے یہ سازشی بیان ویتنامی صدر نیگویین کسوآن کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں دیا ہے۔ امریکی...

Contact Us