جمعرات, مئی 9 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

Author: خبری

امریکی ریاست اوکلاہوما میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی

امریکی ریاست اوکلاہوما میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی

Urdu, world عالمی خبریں
رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوکلاہوما سمیت نبراسکا، کینساس و دیگر مختلف ریاستوں میں بھی طوفانی بگولے دیکھے گئے جس کی وجہ سے کئی گاڑیاں اُلٹ گئیں، درجنوں درخت اکھڑ گئے، عمارتوں کو نقصان پہنچا ۔ مختلف حادثات میں درجنوں زخمی ہوئے جبکہ انتظامیہ نے شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
اہرامِ مصر کے قریب سیاحوں سے بھری بس دھماکے کی زد میں

اہرامِ مصر کے قریب سیاحوں سے بھری بس دھماکے کی زد میں

Urdu, world عالمی خبریں
مقامی ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق اہرامِ مصر کے قریب زیرِ تعمیر عجائب گھر کے نواح میں سیاحوں کی ایک بس کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کم از کم 12 افراد زخمی ہو گئے ہیں
ایران امن چاہتا ہے لیکن جنگ کے خوف سے نہیں – انقلابی گارڈز کے سربراہ

ایران امن چاہتا ہے لیکن جنگ کے خوف سے نہیں – انقلابی گارڈز کے سربراہ

Urdu, world عالمی خبریں
ایرانی انقلابی گارڈز کے سربراہ نے دعوی کیا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ جنگ نہیں کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا ہے کہ واشنگٹن میں "تہران" سے مقابلہ کرنے کی قوت ارادی کم ہے فارس خبر ایجنسی کے مطابق، میجر جنرل حسین سلامی کا کہنا ہے کہ ہمارے اور ان کے درمیان فرق یہ ہے کہ وہ جنگ سے خوفزدہ ہیں اور اس کے لئے خواہش نہیں رکھتے ہیں ایرانی خلیج میں فوجی دستے بھیجنے کے واشنگٹن کے اعلامیے کے بعد جنرل سلامی نے امریکہ کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے بارے میں کئی بیانات بھی دیے ہیں۔ جنرل نے اس اقدام کو نفسیاتی جنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران خطے میں امریکی فوج کی موجودگی کا عادی ہو چکا ہے ...
اکیسویں صدی میں روس کی فوجی صلاحیت کا تعین کرنے کے لئے ‘لیزر ہتھیار’ – پوتن

اکیسویں صدی میں روس کی فوجی صلاحیت کا تعین کرنے کے لئے ‘لیزر ہتھیار’ – پوتن

Russia - روس, Urdu
ملک کے پرسویٹ جنگجو لیزر کے نظام کے "پہلے عملی نتائج" کے بارے میں بات کرتے ہوے روسی رہنما ولادیمیر پوتن کہتے ہیں کہ لیزر ٹیکنالوجی ملک کی فوجی طاقت میں اہم کردار ادا کرے گی پوتن نے جمعہ کو دفاعی امور کی کابینہ کے اجلاس میں جنگجوانہ سطح پر استعمال ہونے والے لیزر ہتھیاروں سمیت، لیزر ٹیکنالوجی کی ترقی کی اہمیت پر روشنی ڈالی ہتھیاروں کے بارے میں انکے مقصد سمیت تقریبا ہر چیز کی درجہ بندی کی گئی ہے . ماہرین کا خیال ہے کہ لیزر کو کروز میزائل کے ساتھ فضائی حملوں کو ناکارہ بنانے یا انہیں جام کرنے کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ کچھ کے مطابق لیزر کو دشمن کی سیٹیلائیٹ تباہ کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے https://youtu.be/38qH3E-jB1A ...
لندن مسجد میں فائرنگ

لندن مسجد میں فائرنگ

Urdu, world عالمی خبریں
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشرقی لندن کے علاقے سیون کنگز میں نماز تراویح کے وقت مسلح شخص نے مسجد میں گھس کر فائرنگ کی تاہم نمازیوں کے پیچھا کرنے پر حملہ آور فرار ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آور کی تلاش شروع کردی جب کہ مسجد کے باہر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے۔اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق واقعے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں اور عینی شاہد کے بیانات بھی قلمبند کیے جارہے ہیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ...
لندن مئیر کو جان کا خطرہ

لندن مئیر کو جان کا خطرہ

Urdu, world عالمی خبریں
برطانیہ کے دارالحکومت کے پہلے مسلمان میئر نے کہا کہ اسلام مخالف توہین اور موت کی دھمکیوں کا سامنا اس قدر پریشان کن ہے کہ حکام کو سرکاری اہلکاروں کے لئے چوبیس گھنٹے پولیس کے تحفظ کا انتظام کرنا پڑ رہا ہے میئر لندن صادق خان نے ایک بیان میں اس خدشے کا اظہار کیا کمیونیٹز کو تقسیم کرنے کےلئے دہشت گرد حملہ بھی کرسکتے ہیں۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق میئر لندن صادق خان کی مستقل حفاظت کےلئے پولیس تعینات کردی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صادق خان کو ملنے والی دھمکیوں میں 2016 میں بریگزٹ پر ریفرنڈم کے بعد اضافہ ہوا۔ میئر لندن کو سوشل میڈیا کے ذریعے 237 دھمکیاں موصول ہوئیں ہیں۔ سٹی ہال نے صادق کو ملنے والی دھمکیوں کے 17 کیس پولیس کے حوالے کر دیے ہیں۔ ...
ماریہ بوتینا کی رہائی

ماریہ بوتینا کی رہائی

Russia - روس, Urdu
اسلحہ ملکیت حقوق کی سرگرم روسی کارکن ماریہ بوتینا کو امریکی جیل سے 5 نومر کو رہا کیا جائیگا روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی شہری ماریا بوتینا ، جسے غیر ملکی ایجنٹ کے طور پر کام کرنے کی سازش کے الزام میں امریکہ میں 18 مہینے جیل کی سزا دی گئی تھی، اسے 5 نومبر کو رہا کیا ۔جائے گا. رپورٹ نے امریکی وفاقی بیورو کے جیلوں میں حکام کا حوالہ دیا ورجینیا کے حراستی مرکز میں قید ماریہ کی امریکی وفاقی جیل میں منتقلی کی تاریخ فی الحال نامعلوم ہے۔ بوتینا کے وکیل رابرٹ ڈیسسک نے کہا کہ ان کی موکلہ کو کسی بھی وقت امریکی وفاقی جیل منتقل کیا جا سکتا ہے ...
داتادربار دھماکے کے سہولت کار ہونے کا شبہ، 5 افراد زیر حراست

داتادربار دھماکے کے سہولت کار ہونے کا شبہ، 5 افراد زیر حراست

pakistan پاکستان, Urdu
لاہور میں حساس اداروں نے گڑھی شاہو میں ایک ٹی اسٹال پر چھاپہ مار کر 5 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لیے جانے والے افراد پر داتا دربار خودکش دھماکے کے سہولت کار ہونے کا شبہ ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مذکورہ ٹی اسٹال اسد عباسی نامی ایک شخص چلاتا تھا، اسد عباسی اور اس کے دوست شاہد نے 3 ماہ قبل یہ جگہ کرائے پر لی تھی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خود کش بمبار نے اس جگہ قیام کیا تھا
“اسے خلا میں بھیجیں”

“اسے خلا میں بھیجیں”

pakistan پاکستان, Urdu
پاکستان کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر فواد چوہدری نے دعوی کیا ہے کہ ہبل کو پاکستان نے شروع کیا تھا۔ اس بیان پر ٹوئیٹر صارفین نے وزیر کو ازراہ مذاق خلا میں بھیجنے کا مشورہ دے ڈالا۔ فواد چوہدری نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران یہ دعویٰ کیا کہ ہبل کو خلا میں بھیجنے کا منصوبہ ناسا کا نہیں بلکہ پاکستانی خلائی ایجنسی سپارکو کا تھا جس کے بعد ٹوئیٹر پر فواد چوہدری کا مذاق اڑایا گیا
امریکہ کا چینی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان : چین کا جوابی اقدامات کرنے کا تہیہ

امریکہ کا چینی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان : چین کا جوابی اقدامات کرنے کا تہیہ

Urdu, world عالمی خبریں
چین کی وزارتِ تجارت کا کہنا ہے کہ چین امریکہ کے چین کی 200 بلین ڈالر مالیت کی مصنوعات کی قیمتوں میں ٪25 کا اضافہ کرنے کےفیصلے کے جواب میں "ضروری جوابی اقدامات" کرنے کا ارادہ رکھتا ہے وزارت نے اس بات کی وضاحت نہیں کی ہے کہ امریکہ کے خلاف ضروری اقدامات کس قسم کے ہوںگے، لیکن ایک بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ باہمی طور پر اطمینان بخش معاہدے کو "تعاون اور مشاورت کے ذریعہ" سے آگے بڑھا سکتا ہے امریکی صدر ڈونالڈ ٹومپ نے بروز اتوار قیمتوں میں اضافے کا اعلان یہ کہہ کر کیا کہ چین اپنے معاہدے سے پِھر گیا ہے۔ چین کے حکام مذاکرات جاری رکھنے کے لئے فوری طور پر امریکہ پہںچے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس معاہدے پر سنجیدہ ہیں۔ واشنگٹن میں ہونے والی یہ بات چیت بغیر کسی پیش رفت کے دوسرے روز میں داخل ہو چکی ہے۔ قیمتوں میں اضافہ درآمد شدہ مصنوعات بشمول الیکٹرانکس، سامان، فرن...

Contact Us