Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: خبری

امریکی صدارتی الیکشن: برنی سینڈرز نے مہم معطل کر دی ۔آئندہ الیکشن میں ٹرمپ کا مقابلہ ڈیموکریٹ جو بائیڈن سے ہو گا

امریکی صدارتی الیکشن: برنی سینڈرز نے مہم معطل کر دی ۔آئندہ الیکشن میں ٹرمپ کا مقابلہ ڈیموکریٹ جو بائیڈن سے ہو گا

news, Urdu
ڈیموکریٹک پارٹی کے سیاستدان برنی سینڈرز نے صدارتی امیدواری کی مہم کو معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یوں اب آئندہ امریکی الیکشن میں ممکنہ طور پر ری پبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ ڈیموکریٹ جو بائیڈن سے ہو گا۔ واضح رہے کہ امریکہ کے بائیں بازو کے نظریات کے حامل سینیٹر برنی سینڈرز صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نامزدگی کی دوڑ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ ان کے فیصلے کے بعد سابق نائب صدر جوزف بائیڈن کی ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی یقینی ہوگئی ہے۔ برنی سینڈرز کے اعلان کے بعد جو بائیڈن نے ان کے حامیوں پر زوردیا ہے کہ وہ اب ان کی مہم کی حمایت کریں۔انھوں نے ایک ٹویٹ میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ سینڈرز کے حامی اب ان کی مہم شامل ہوجائیں گے اور انھیں خوش آمدید کہا جائے گا۔جو بائیڈن اب نومبر میں امریکہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں ری پبلکن امید وارڈونلڈ ٹرمپ کے مد مقابل ...
سعودی اتحادی افواج کا یمن میں جنگ بندی کا اعلان، حوثی باغیوں کا بڑا مطالبہ

سعودی اتحادی افواج کا یمن میں جنگ بندی کا اعلان، حوثی باغیوں کا بڑا مطالبہ

news, Urdu
سعودی اتحادی افواج نے یمن میں یک طرفہ جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے جس کے جواب میں حوثی باغیوں نے بڑا مطالبہ کر دیا تفصیلات کے مطابق اتحادی افواج کے سربراہ کرنل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ یمن کے عوام کو مہلک وائرس سے بچانے کے لئے یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ جنگ بندی کورونا وائرس کی وجہ سے اقوام متحدہ کی درخواست پرکی گئی جنگ بندی کا عرصہ 2 ہفتوں کے لیے ہے اور اس عرصے میں توسیع ممکن ہے۔ دوسری جانب حوثی باغیوں نے مکمل جنگ بندی کا مطالبہ کردیا ۔ حوثی باغیوں کےترجمان نے کہا ہے کہ حوثی مکمل جنگ بندی اور محاصرہ ختم کرانے چاہتے ہیں سعودی نائب وزیر دفاع خالد بن سلمان نے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں اتحادی فوج کی فائربندی خطےمیں استحکام لائےگی ۔ 2 ہفتوں پرمشتمل سیز فائر میں کوئی فریق بدامنی کی کوشش نہیں کرے گا۔ سعودی عرب اقوام متحدہ کے یمن میں ایچ آرپی پروگرام میں500 بلین ڈالرکی ...
لاشوں کےلیے بیگ ہیں تو کورونا پر سیاست کریں، ڈبلیو ایچ او چیف کا ٹرمپ کو کرارا جواب

لاشوں کےلیے بیگ ہیں تو کورونا پر سیاست کریں، ڈبلیو ایچ او چیف کا ٹرمپ کو کرارا جواب

news, Urdu
کورونا وائرس کے معاملے پر عالمی ادارہ صحت کے سربراہ اور امریکی صدر آمنے سامنے آگئے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز کورونا وائرس سے پیدا صورتحال پر عالمی ادارہ صحت پر شدید تنقید کی تھی اور ادارے کے فنڈز میں کٹوتی کا عندیہ دیا تھا جس پر عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹرٹیڈروس ایڈھانم گیبریوس نے ٹرمپ کو کرارا جواب دیتے ہوئے اپنے رد عمل میں ادارے کے مؤقف کا دفاع کیا۔ جنیوا میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا وائرس کو سیاست زدہ نہ کریں، یہ آپ کے قومی سطح کے اختلافات سے مزید پھیلے گا اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ یہ پھیلےاور اگر آپ کے پاس مزید لاشیں رکھنے کے لیے بیگ ہیں تو سیاست کریں اوراگر آپ مزید لاشیں نہیں دیکھنا چاہتے تو وائرس کو سیاست زدہ کرنے سے باز رہیں۔ میرا ایک مختصر پیغام ہےکہ براہ کرم کووڈ سیاست کو قرنطینہ کردیں، آپ کا قومی اتحاد اس خطرناک وائرس کو شکست دینے کے لیے بہت ...
کیمیائی ہتھیاروں کی بمباری کاذمہ دار کون؟  عالمی اداروں کا انکشاف

کیمیائی ہتھیاروں کی بمباری کاذمہ دار کون؟ عالمی اداروں کا انکشاف

news, Urdu
کیمیائی ہتھیاروں کی بمباری کس نے کی اورکتنی تباہی پھیلائی ،اطلاعات کے مطابق کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے حوالے سے کام کرنے والی عالمی تنظیم (او پی سی ڈبلیو) نے شام میں 2017 میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کردی جس میں شامی ایئرفورس کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ او پی سی ڈبلیو کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ‘شامی ایئرفورس کے پائلٹس نے روسی ساختہ سوخوئی ایس یو-22 فوجی طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے مارچ 2017 میں شام کےمغربی خطے حیما کے ایک گاؤں میں زہریلی کلورین اور سیرین گیس پر مشتمل بم گرائے تھے۔ او پی سی ڈبلیو نے 2018 میں تفتیش کاروں کی ایک ٹیم تشکیل دی تھی تاکہ اس بات کا تعین کیا جاسکے کہ کیمیائی بمباری میں کون ملوث تھا۔ خیال رہے کہ شام کے صدر بشارالاسد اور ان کے اتحادی روس کے ولادی میر پوتن مسلسل ان بیانات کو مسترد کرتے آئے ہیں کہ ان کی جانب سے کیمیا...
طالبان کے ہاتھ امریکی فوجیوں کے خون سے رنگے ہیں، پومپیو

طالبان کے ہاتھ امریکی فوجیوں کے خون سے رنگے ہیں، پومپیو

news, Urdu
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیونے امریکی نشریاتی ادارے ’سی بی ایس ‘ کو انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ طالبان کے ہاتھ امریکی فوجیوں کے خون سے رنگے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاغذ پر کیے گئے وعدوں پر اعتبارکرنے کی بجائے عملی اقدامات دیکھیں گے ۔ زمینی حقائق ثابت کریں گے کہ طالبان معاہدے کی پاسداری کرتے ہیں کہ نہیں۔بہر حال ہم نے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ مائیک پومپیو نے افغان صدر اشرف غنی کے قیدیوں کی رہائی سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بیانات اہم نہیں، اقدامات اہم ہیں۔ افغان حکومت نے بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ماضی میں بھی دونوں جانب سے قیدیوں کی رہائی عمل میں آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی فوجیوں کی واپسی اور امریکی جانوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، امید ہے کہ دوحہ معاہدہ افغانیوں کی 40 سالہ مشکلات کے خاتمے کا باعث بنےگا ۔ مائیک پومپیو کا مزید کہنا تھا کہ طالبان نے ...
پر برس پڑےWHO ڈونلڈ ٹرمپ

پر برس پڑےWHO ڈونلڈ ٹرمپ

news, Urdu
عالمی ادارہ صحت کوامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نشانے پر رکھ لیا۔ ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او پر چین کی طرف جھکاؤ کا الزام لگا تے ہوئے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے آغاز میں ڈبلیو ایچ او نے بُرا مشورہ دیا تھا۔ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کو سب سے زیادہ فنڈ امریکہ دیتا ہے لیکن اس کا جھکاؤ چین کی طرف ہے ۔ صدر نے مزید کہا کہ اب ہم فنڈ دینے پہلےاس پر نظرِثانی کریں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ اچھا ہی ہوا کہ انہوں نے چینی مسافروں کے لیے امریکی سرحدوں کو کھلا رکھنے کی عالمی ادارہ صحت کی تجویز رد کر دی تھی۔ انہوں نے اس حوالے سے ڈبلیو ایچ او کی تجویز کو ایک ناقص تجویز قرار دیا۔...
برطانوی عوام کورونا وائرس کےجعلی ٹیسٹ اور دواؤں سے ہوشیار رہیں : میڈیسنز اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی

برطانوی عوام کورونا وائرس کےجعلی ٹیسٹ اور دواؤں سے ہوشیار رہیں : میڈیسنز اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی

news, Urdu
کرونا کی وبا پھیلنے کے ساتھ ساتھ دو نمبر اور جعلی ادویات بنانے والوں کی بھی چاندی ہو گئی ۔بلآخر حکومت برطانیہ کو اپنے شہریوں کو متنبہ کرنا پڑا کہ وہ کورونا وائرس کے جعلی ٹیسٹ اور کرشماتی علاج کے نام پر فروخت ہونے والی دواؤں سے ہوشیار رہیں۔ واضح رہے کہ برطانیہ کی میڈیسنز اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی نے کہا ہے کہ وہ ایسے 14 کیسز کی تحقیقات کر رہی ہے جن میں غیر لائسنس شدہ اشیاء کو غیر مجاز ویب سائٹس پر فروخت کیا جا رہا تھا۔ میڈیسنز اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ اب تک کووڈ 19 کے علاج کے لیے کوئی لائسنس والی دوا موجود نہیں ہے...
کرونا کے بعد آنے والی وبائیں زیادہ ہلاکت خیز ہوں گی : بل گیٹس

کرونا کے بعد آنے والی وبائیں زیادہ ہلاکت خیز ہوں گی : بل گیٹس

news, Urdu
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ کرونا کے بعد آنے والی وبائیں کہیں زیادہ ہلاکت خیز ہوسکتی ہیں۔ کرونا ایک قدرتی وبا ہے اور خوش قسمتی سے اموات کی شرح بھی کم ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ اگلی وبائیں قدرت کے ساتھ حیاتیاتی دہشت گردی سے بھی پھوٹ سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ بل گیٹس نے 2015 میں بھی ایک عالمی وبا کے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا دنیا اگلی وبا کے لئے تیار نہیں۔ بل گیٹس نے پانچ سال قبل کہا تھا کہ وبا پوری دنیا پھیل سکتی ہے کیوں کہ تمام ممالک آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔ مائیکرو سافٹ کے بانی نے یہ بھی کہا تھا کہ ہوسکتا ہے اگلی صدی میں بیماری قدرتی طور پر پھوٹے یا پھربطور ہتھیار استعمال کی جائے۔ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹ نے کہا تھا کہ دنیا کو وبائی امراض کے لئے تیاری کرنی ہو گی جیسے جنگ میں محفوظ رہنے کے لئے کی جاتی ہے۔ کرونا وائرس کی ویکسین کی بڑے پیمانے پر تیاری اور دنیا میں تق...
انتہا پسند آرتھوڈوکس اور بنیاد پرست صیہونیوں کی لاپروائی: کرونا وائرس نے   اسرائیل کو مشکل سے دوچار کر دیا

انتہا پسند آرتھوڈوکس اور بنیاد پرست صیہونیوں کی لاپروائی: کرونا وائرس نے اسرائیل کو مشکل سے دوچار کر دیا

news, Urdu
انتہا پسند آرتھوڈوکس اور بنیاد پرست صیہونیوں کی طرف سے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر حکومتی احکامات نظر انداز کرنے کے نتیجے میں اس وقت اسرائیل میں متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھنے سے ملک ایک نئی مشکل سے دوچار ہوچکا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے کے اوائل میں وسطی اسرائیل کے شہر بنی براک کی سڑکوں اور بازاروں میں خریداروں کا ہجوم تھا۔ ان میں سے بیشتر بنیاد پرست آرتھوڈوکس یہودی تھے جو اپنے مذہبی رہ نماؤں کی فرمانبرداری کرتے ہوئے کرونا وائرس کے خطرے کے حوالے سے حکومتی اقدامات اور ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے سڑکوں اور بازاروں میں گھوم رہے تھے۔ جمعہ تک کرونا کی وجہ سے بنی براک ملک کا بدترین مقام بن چکا تھا۔ ایک مقامی تجزیہ نگار نے بتایا کہ بنیاد پرست یہودیوں کی وجہ سے بنی براک کی 40 فی صد آبادی کرونا کا شکار ہوچکی ہے۔ اسرائیل کی ایمرجنسی اتھارٹی نے کرونا سے متاثرہ علاقوں میں نقل...
تیل کی قیمتوں میں کمی سے متعلق روسی صدر سے منسوب بیان بے بنیاد ہے ۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان

تیل کی قیمتوں میں کمی سے متعلق روسی صدر سے منسوب بیان بے بنیاد ہے ۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان

news, Urdu
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے تیل کی قیمتوں میں کمی سے متعلق روسی صدر سے منسوب بیان کو بے بنیاد قرار دیا۔شہزادہ فیصل کے مطابق روسی صدر سے منسوب بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا سبب سعودی عرب کااوپیک پلس کے سمجھوتے سے نکل جانا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ یہ جملہ غیر ضروری اور بلاجواز ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ سمجھوتے سے سعودی عرب کے انخلا کی بات درست نہیں ہے بلکہ معاہدے سے نکل جانے والا ملک خود روس ہے جبکہ سعودی عرب اور دیگر 22ممالک روس کو مزید کمی اور معاہدے میں توسیع پر قائل کرنے کی کوششیں کر رہے تھے لیکن روس اس پر تیار نہیں ہوا۔...

Contact Us