ایران اور امریکہ کے بحری جہاز خلیج فارس میں مد مقابل: امریکہ کا دعویٰ
امريکہ نے ايران کو دھمکی دی ہے کہ وہ خليج فارس ميں امريکی بحری جہازوں کے ساتھ ’خطرناک و اشتعال انگير‘ چھیڑ چھاڑ سے باز رہے۔ اطلاع ہے کہ گزشتہ روز تقريباً گيارہ ايرانی بحری جہاز سمندر ميں امريکی بحری جہازوں کے کافی قريب سے انتہائی تيزی سے گزرے۔ امريکی حکام کے مطابق جس وقت يہ واقعہ پيش آيا، اس وقت امريکی جہاز بين الاقوامی سمندری حدود ميں تھے۔ فوری طور پر تہران حکومت کی جانب سے اس معاملے پر کوئی رد عمل سامنے نہيں آيا۔
خیال رہے کہ دہشتگردی کے لئے معروف امریکی سینٹرل کمانڈ نے یہ دعویٰ ایسے وقت میں کیا ہے کہ جب حالیہ چند مہینوں کے دوران وہ خود بارہا غیر قانونی اقدامات انجام دے کر خطے میں عالمی قوانین و ضابطوں کی دھجیاں اڑا چکا ہے۔ گزشتہ برس بیس جون کو امریکہ کے لئے مایہ ناز سمجھے جانے والے جاسوسی ڈرون کلوبل ہاؤک نے ایران کی فضائی حدوں کو پار کیا تھا جس کے بعد سپاہ پاسداران کے جوانوں نے اپنے ب...









