امریکہ خبردار! تیری حرکتوں پر ہماری نظریں ہیں: ترجمان حزب اللہِ عراق
عراق کی حزب اللہ بریگیڈ کے ترجمان محمد محیی نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں یقین ہے کہ ان کے ملک میں امریکیوں کی نقل و حرکت محض اتفاقی نہیں بلکہ عراق میں امریکی فوج کی دوبارہ تعیناتی کا امکان پایا جاتا ہے اور ملک کے تمام مزاحتمی دھڑے اور خاص طور سے حزب اللہ بریگیڈ امریکی فوج کے ساتھ محاذ آرائی کی پوری طاقت اور صلاحیت رکھتا ہے لہٰذا ہم عراق کے اندر اور باہر سے مزاحمتی قوتوں پر امریکی حملے کی سازش سے بھی پوری طرح آگاہ ہیں۔
دوسری جانب فرانس پریس نے گزشتہ شب انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے عراقی کردستان کے شہر اربیل کے فوجی اڈے اور عین الاسد چھاؤنی میں پیٹریاٹ میزائل سسٹم نصب کر دیا ہے۔
سحر نیوز ایجنسی کے مطابق یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ کی سرکردگی میں قائم نام نہاد داعش مخالف عالمی اتحاد کے فوجیوں نے کرکوک میں قائم کے۔ون نامی فوجی اڈہ خالی کر دیا ہے۔ درایں...









