Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: خبری

امريکہ اگر واقعی ایران کی مدد کرنا چاہتا ہے تو پابندياں ہٹائے ۔ ايرانی صدرحسن روحانی

امريکہ اگر واقعی ایران کی مدد کرنا چاہتا ہے تو پابندياں ہٹائے ۔ ايرانی صدرحسن روحانی

news, Urdu
ايرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اگر امريکہ واقعی کورونا وائرس سے نمٹنے ميں ايران کی مدد کرنا چاہتا ہے، تو اسے پابندياں ختم کر دينی چاہييں۔ پير کو اپنے بيان ميں روحانی نے يہ بھی کہا کہ تہران حکومت ایران امريکہ کی جانب سے انسانی بنيادوں پر امداد کی پیشکش تسليم کرنے کا کوئی ارادہ نہيں رکھتی۔ یاد رہے کہ ايک روز قبل ايرانی سپريم ليڈر آيت اللہ خامنہ ای نے بھی ايسی ہی تقرير ميں امريکہ کی مدد کی پيشکش ٹھکرا دی تھی۔ ايران مشرق وسطی کے خطے ميں کورونا وائرس سے سب سے زيادہ متاثرہ ملک ہے، جہاں کيسز کی تعداد اکيس ہزار سے متجاوز ہے۔اتوار کے اعداد و شمار کے مطابق ايران ميں کووڈ انيس کے مريضوں کی تعداد 20,610 ہے جبکہ وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد ڈيڑھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ مدد کے پيشکش پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ايرانی سپريم ليڈر آيت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ وائرس سے نمٹنے کے ليے اس وقت خود ا...
ملیریا مخالف ویکسین کورونا وائرس کے علاج اور روک تھام میں کتنی مفید؟

ملیریا مخالف ویکسین کورونا وائرس کے علاج اور روک تھام میں کتنی مفید؟

news, Urdu
کووڈ - انیس کے علاج کے ليے ویکسین تیار کرنے کی کوششیں عالمی سطح پر جاری ہیں۔ چند کيسز ميں ملیریا کی ویکسین کے استعمال سے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں ۔ مچھروں کے کاٹنے سے لاحق ہونے والی بيماری ملیریا کے علاج کے لیے غیر قدرتی اجزاء یعنی لیبارٹری میں تیار کیے جانے والے کیمیکل کی حامل ویکسین کلوروکوئین یا ہائیڈروآ کسی کلوروکوئین کی دریافت سن 1940 کی دہائی میں ہوئی تھی۔ تاہم ماہرين اس پر فی الحال منقسم ہیں چین اور فرانس میں اس دوا کا استعمال کیا گیا۔ چند ايک کيسز ميں اس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہيں۔ جن کو بنیاد بنا کر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انیس مارچ کو اعلان کیا کہ کورونا وائرس کی نئی قسم کے خلاف کسی تصديق شدہ ویکسین کی دریافت تک ملیریا کی پہلے سے دستیاب ویکسین کو استعمال کیا جائے گا جبکہ بعض طبی محققین کا کہنا ہے کہ ملیریا کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی ویکسین سے مفید نتائج پر فوری طور ...
کورونا وائرس کے بحران کے باوجود شمالی کوریا نے بیلسٹک ميزائل’غير ضروری‘تجربہ کر ڈالا

کورونا وائرس کے بحران کے باوجود شمالی کوریا نے بیلسٹک ميزائل’غير ضروری‘تجربہ کر ڈالا

news, Urdu
کورونا وائرس کے بحران , جوہری مذاکرات کی تعطلی اور امريکی پابنديوں کے بوجھ تلے دبے شمالی کوريا نے بيلسٹک ميزائلوں کے تازہ ميزائل تجربات کيے ہيں ۔ جنوبی کوريائی جوائنٹ چيفس آف اسٹاف کے مطابق ہفتہ اکيس مارچ کے صبح مقامی وقت کے مطابق 06:45 اور 06:50 منٹ پر شمالی کوريا کے مغربی حصے سے دو ميزائل داغے گئے جو پچاس کلوميٹر کی بلندی پر اور چار سو سے زائد کلوميٹر کا فاصلہ طے کر کے جنوبی کوريا کے مشرقی سمندر ميں گرے۔ جاپان کی وزارت دفاع نے بھی تصديق کی ہے کہ دو ميزائل اس کے اقتصادی زون کی حدود کے قريب گرے ہیں۔ یاد رہے کہ پچھلے سال کے اوائل ميں امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوريائی رہنما کم جونگ ان کے درميان ہونے والی دوسری ملاقات کے بعد سے دونوں ملکوں کے مابين مذاکرات کا عمل معطل ہے۔ پيونگ يانگ نے اس ملاقات ميں اپنے متنازعہ جوہری پروگرام کی جزوی بندش کے بدلے بيشتر امريکی پابنديوں کے خاتمے کا مط...
جرمن چانسلر انجیلا میرکل بھی قرنطینہ میں ۔

جرمن چانسلر انجیلا میرکل بھی قرنطینہ میں ۔

news, Urdu
جرمن چانسلر انجیلا میرکل کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے احتیاطی قرنطینہ میں چلی گئی ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق میرکل کی ایک ایسے ڈاکٹر سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں اب کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے ۔ واضح رہے کہ چانسلر انجیلا میرکل کے ترجمان اسٹیفن زائبرٹ کے مطابق اتوار کو پریس کانفرنس کے فوری بعد چانسلر کو جب یہ بتایا گیا کہ جس ڈاکٹر نے انہیں ویکسین تجویز کی تھی اس کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، تو انہوں نے فوری طور پر قرنطینہ میں جانے کا فیصلہ کر لیا۔ ۔ پینسٹھ سالہ انجیلا میرکل نے اس پریس کانفرنس میں جرمنی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ  کو روکنے کے تناظر میں نئے اقدامات کا اعلان کیا تھا۔ زائبرٹ نے مزید بتایا کہ گزشتہ جمعے کو احتیاطی تدبیر کے طور پر انجیلا میرکل کو ایک ویکسین دی گئی تھی۔ ان کے بقول اگلے چند دنوں کے دوران میرکل کے باقاعدگی سے مختلف ٹیسٹ کیے جائیں گے اور فی الحا...
ٹرمپ نے کورونا پر وارننگ کواہمیت نہیں دی، امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف

ٹرمپ نے کورونا پر وارننگ کواہمیت نہیں دی، امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف

news, Urdu
امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی انٹیلی جنس نے جنوری میں خبردار کر دیا تھا کہ کورونا وبا کی شکل اختیار کر سکتا ہے جس کی روک تھام کے لیے پیشگی اقدامات کرنا ضروری ہیں لیکن صدر نے کورونا پر وارننگ کو اہمیت نہیں دی، اگر وہ پیشگی اقدامات کر لیتے تو وائرس کا پھیلاؤ سست کیا جا سکتا تھا۔ انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق وقت پر ایکشن نہ لینے پر سابق خاتون اول اور ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما ہلیری کلنٹن نے ٹرمپ انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنوری میں پتا چل چکا تھا کہ کورونا وبا کی شکل اختیار کر رہا ہے، پھر بھی صدر ٹرمپ نے مارکیٹ میں خوف پھیلنے کے ڈر سے کوئی ایکشن نہیں لیا اوراس طرح تیاریوں کے لیے دستیاب کئی ہفتے ضائع کر دیئے جو اب واپس نہیں آ سکتے۔ واضح رہے کہ امریکا میں بھی کووڈ-19 کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے...
آئرلینڈ میں کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے تیز ترین کٹ تیارکرنے کا دعویٰ

آئرلینڈ میں کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے تیز ترین کٹ تیارکرنے کا دعویٰ

news, Urdu
ڈبلن: (ویب ڈیسک) آئرلینڈ کی ایک فارماسیوٹیکل کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے تیز ترین کٹ تیار کر لی ہے۔ آئرلینڈ میں بنائی جانے والی کٹ کے متعلق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ گھنٹوں کی بجائے صرف 15 منٹ میں ٹیسٹ کے نتائج فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ چند ہفتوں میں یہ کٹ دنیا بھر میں متعارف کرائی جائیں گی۔واضح رہے کہ جاپانی اور برطانوی کمپنیوں نے بھی ایسی کٹس بنانے کا دعویٰ کیا ہے ادھر چینی حکام کا کہنا ہے کہ فلو کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی جاپانی دوا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج میں نہایت مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ ...
امریکہ ہوش کے ناخن لے،ورنہ امریکہ خلاف تمام آپشنز میز پر ہیں۔ چین کا انتباہ

امریکہ ہوش کے ناخن لے،ورنہ امریکہ خلاف تمام آپشنز میز پر ہیں۔ چین کا انتباہ

news, Urdu
چین کی وزارت خارجہ نے امریکہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر واشنگٹن چین کے خلاف پروپیگنڈا جاری رکھے گا تو بیجنگ امریکہ کے خلاف نئے اقدامات کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ بیجنگ کا یہ ردعمل، امریکی صدر اور وزیر خارجہ کی جانب سے کورونا وائرس کو ، چینی وائرس اور ووہان وائرس کا نام دیئے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔تقریباً ایک ہفتہ قبل چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا تھا کہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ  کورونا وائرس امریکی فوجیوں کے ذریعے چین میں منتقل اور پھیلایا گیا ہے - خیال رہے کہ کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سے چین اور امریکہ کے حکام کے درمیان تشہیراتی جنگ تیز ہوگئی ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کو اس وائرس کے پھیلنے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔...
امریکہ ایران کے خلاف  پابندیاں ختم کرے : سینیٹر برنی سینڈرز

امریکہ ایران کے خلاف پابندیاں ختم کرے : سینیٹر برنی سینڈرز

news, Urdu
امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کورونا وائرس کے پیش نظر، ایران کے خلاف لگی پابندیوں کو اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے امریکی حکومت سے کہا ہے کہ یہ پابندیاں ایران میں کسی انسانی المیے کو جنم دے سکتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ورمونٹ کے پارلیمانی رکن اور وہاں رواں سال میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے ممکنہ امیدوار برنی سینڈرز نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ امریکی حکومت کو ایران کے خلاف لگی ہر اُس پابندی کو ختم کر دینا چاہئے جس سے ایران میں جاری کورونا وائرس کی روک تھام کے عمل کو نقصان پہنچ رہا ہو۔ برنی سینڈرز نے لکھا کہ امریکی پابندیاں ایران میں انسانی المیہ کے رونما ہونے کا سبب نہیں بننی چاہئیں۔ یاد رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوٹریس کے نام ایک خط میں ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ اور غیرقانونی پابندیوں کو منسوخ کر دیئے ج...
پیاری دنیا ! لاک ڈاؤن کیسا جارہا ہے؟ کشمیر

پیاری دنیا ! لاک ڈاؤن کیسا جارہا ہے؟ کشمیر

news, Urdu
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں مودی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن مہینوں سے جاری ہے۔ کشمیری اپنے گھروں میں محصور مُردوں سے بدتر زندگی گزارنے پر مجبورہیں ۔ مہذب دنیا کا ضمیر سو گیا تو قدرت نے کرونا وائرس کے ذریعے اسے جھنجھوڑنے کی کوشش کی ہے اور دیکھا جا رہا ہے کہ تحفظ کے نام پر طاقتور ممالک اپنے آزاد عوام کو لاک ڈاؤن میں رکھنے پر مجبور ہورہے ہیں ایسے میں سوشل میڈیا پرایک سیاہ تصویر گردش کر رہی ہے جس پر لکھا ہے ''پیاری دنیا !لاک ڈاؤن کیسا جارہا ہے؟'' یاد رہے کہ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں دفعہ 144 بدستور نافذ ہے اور کشمیری مسلسل مشکلات کا شکار ہیں اور دنیا نے ان کے مسائل اور مشکلات سے مسلسل اورمجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔وادی میں موبائل، انٹرنیٹ سروس، تعلیمی اور تجارتی مراکز بدستور بند ہیں جس کی وجہ سے طلبا، صحافیوں اور پیشہ ور افراد کا کام بری ط...
کرپشن : سعودی عرب میں تین شہزادوں کے بعد مزید 298 افراد گرفتار

کرپشن : سعودی عرب میں تین شہزادوں کے بعد مزید 298 افراد گرفتار

news, Urdu
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں تین اہم شہزادوں کی گرفتاری کے بعد کرپشن کے الزام میں 298 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ سعودی اینٹی کرپشن کمیشن کا کہنا ہے کہ گرفتار اراکین میں ججز، وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کے حکام بھی شامل ہیں ۔ گرفتاریاں سعودی عرب کے نیشنل اینٹی کرپشن کمیشن نے کیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نقاب پوش سعودی گارڈز نے شاہی خاندان کی ان شخصیات کو ان کی رہائش گاہوں سے حراست میں لیا اور ان کی رہائش گاہوں کی تلاشی بھی لی گئی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے نے سعودی اینٹی کرپشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی سویلین اور فوجی حکام کو رشوت لینے اور اختیارات کے ناجائز استعال پر گرفتار کیا گیا۔ گرفتار حکام 10 کروڑ ڈالر سے زائد کی خرد برد میں ملوث ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی حکومت نے ملکی شاہی خاندان کے 3 اہم ارکان کو گرفتار کر لیا تھا۔ گرفتار ہونے والوں میں سعودی فرمانروا شاہ سلم...

Contact Us