اسرائیل اور آسٹریلیا نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرلی
اسرائیلی اورآسٹریلوی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دنیا بھر میں پھیلنے والی عالمی وبا کورونا کی ویکسین تیار کرلی ہے۔ آسٹریلیا میں ایس اسپائک نامی ویکسین تیار کرنے کا کارنامہ کوئنز لینڈ یونیورسٹی کے تین سائنسدانوں نے انجام دیا ہے جسے آزمائشی مرحلے میں چوہوں پر آزمایا جا رہا ہے جب کہ اگلے مرحلے میں انسانوں پر آزمایا جائے گا۔
طبی ماہرین کے مطابق ویکسین کی تیاری پر 20 سے 30 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی جبکہ بڑے پیمانے پر اس کی پیداواربھی مشکل ہوسکتی ہے ۔آسٹریلوی سائنسدانوں کے مطابق مذکورہ ویکسین کی طبی آزمائش میں ابھی چند مہینے درکار ہیں۔
اسرائیل کے وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اوفیر اکونیس نے بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین تیار کرنےمیں کامیابی ملنے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہےکہ آئندہ 3 ماہ میں ویکسین کو انسانوں پر استعمال کیلئے تیار کرلیا جائے گا...









