Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: خبری

دومہ میں کیمیائی ہتھیار استعمال نہیں ہوئے ۔ تحقیقاتی ٹیم کے ممبر کا انکشاف

دومہ میں کیمیائی ہتھیار استعمال نہیں ہوئے ۔ تحقیقاتی ٹیم کے ممبر کا انکشاف

news, Urdu
کیمیائی ہتھیاروں کے انسداد کے عالمی ادارے کی تحقیقاتی ٹیم کے ایک سابق ممبر نے سلامتی کونسل میں اقرار کیا ہے کہ شام کے شہر دومہ میں کیمیائی ہتھیار استعمال نہیں ہوئے۔ سلامتی کونسل میں بریفنگ کے دوران او پی سی ڈبلیو کے سابق افسر آئن ہینڈرسن کا کہنا تھا کہ ادارے کی حتمی رپورٹ ہماری ٹیم کی تحقیقات کے برعکس تھی۔ رپورٹ میں حقائق، نتائج اور تجزیوں کو نظر انداز کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ شام کے شہر دومہ سے ملنے والے دو پراسرار سلنڈرز کے تجزیے سے یہ بات ثابت ہو رہی تھی کہ کیمیائی مواد استعمال نہیں ہوا اور نہ ہی سلنڈرز جہاز سے گرے تھے بلکہ حملے کی جگہ پر کسی طرح پہنچائے گئے تھے۔ واضح رہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کے انسداد کے عالمی ادارے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ شام میں خانہ جنگی کے دوران کیمیائی ہتھیار استعمال ہوئے ہیں تاہم اب تحقیقاتی ٹیم کے ممبر نے ہی ان دعوؤں کی نفی ...
انٹرپول کے سابق سربراہ کو چینی عدالت کی طرف سے تیرہ برس کی سزائے قید

انٹرپول کے سابق سربراہ کو چینی عدالت کی طرف سے تیرہ برس کی سزائے قید

news, Urdu
چین کی ایک عدالت نے انٹرپول کے سابق سربراہ مینگ ہونگ وے کو رشوت ستانی کا الزام ثابت ہو جانے پر تیرہ سال اور چھ ماہ کی سزائے قید سنا دی۔ تیانجن کی عدالت کے مطابق مینگ کو دو ملین یوآن جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس جون میں مینگ نے یہ تسیلم کر لیا تھا کہ انہوں نے ایک لاکھ اسی ہزار یورو کے قریب رشوت لی تھی۔ مینگ گذشتہ برس ستمبر میں چین پہنچنے کے بعد لاپتہ ہو گئے تھے۔ اس کے بعد چین میں ان کی گرفتاری کی خبریں سامنے آئی تھیں اور انہیں چینی کمیونسٹ پارٹی سے بھی بے دخل کر دیا گیا تھا۔ مینگ کی اہلیہ گریس نے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر کی حراست کے لیے ساز باز کرنے پر بین الاقومی پولیس آرگنائزیشن کے خلاف مقدمہ کررہی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق سربراہ انٹرپول مینگ ہونگ وے نے گزشتہ برس ستمبر میں چین کا دورہ کیا تھا جس کے بعد ان کی اہلیہ نے بتایا تھا کہ وہ لاپتہ ...
ٹرمپ کےمواخذے کے الزامات امریکی عوام پر حملہ ہیں۔ وکلا

ٹرمپ کےمواخذے کے الزامات امریکی عوام پر حملہ ہیں۔ وکلا

news, Urdu
امریکی صدر ٹرمپ کے وکلا نے مواخذے کے مقدمے میں ڈونلڈ ٹرمپ پر لگائے گئے الزامات کو امریکی عوام پر خطرناک حملہ قرار دے دیا۔ صدر کی قانونی ٹیم کے مطابق یہ 2020 کے صدارتی انتخابات میں دخل اندازی کی شرمناک کوشش ہے۔ قانونی ٹیم کے چھ صفحات پر مشتمل خط میں کہا گیا ہے کہ مواخذے کے آرٹیکلز کوئی بھی جرم عائد کرنے میں ناکام رہے، یہ محض امریکی صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی شرمناک کوشش ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور ایوانِ نمائندگان کے کام میں مداخلت کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں جبکہ صدر ٹرمپ نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انھیں صرف افواہ قرار دیا ہے۔صدر ٹرمپ تیسرے امریکی صدر ہیں جنھیں مواخذے کی کارروائی کا سامنا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مواخذے کے مقدمے کا باضابطہ آغاز 21 جنوری سے ہو گا۔ گذشتہ ماہ ایوانِ نمائندگان نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دی تھی۔اب ...
فوجی انخلا کے بعد بھی امریکہ کو افغان تعمیر نو میں شامل رہنا چاہیے۔ پاکستان

فوجی انخلا کے بعد بھی امریکہ کو افغان تعمیر نو میں شامل رہنا چاہیے۔ پاکستان

news, Urdu
پاکستان نے کہا ہے کہ امریکہ کو افغانستان سے اپنے فوجی انخلا کے بعد بھی ہندوکش کی اس ریاست کی تعمیر نو کے عمل میں شامل رہنا چاہیے۔ شاہ محمود قریشی  نے اپنے حالیہ دورہ ایران و سعودی عرب کے دوران ہونے والی ملاقاتوں کی تفصیلات سے امریکی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے  اور خطے میں پائی جانے والی کشیدگی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم  ہے۔ افغانستان کی جنگ امریکہ کی آج تک کی طویل ترین جنگ بن چکی ہے۔ ان دنوں دوحہ میں افغان طالبان اور امریکی نمائندوں کے مابین مذاکرات بھی جاری ہیں۔ اس تناظر میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے دورہ واشنگٹن کے دوران کہا کہ افغانستان سے اپنے آئندہ فوجی انخلا کے بعد بھی امریکہ کا اس ملک کی تعمیر نو اور وہاں استحکام کے عمل میں شامل رہنا ناگزیر ہو گا۔ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قری...
آیت اللہ خامنہ ای الفاظ کے چناؤ میں احتیاط برتیں۔ ٹوئٹر پر ٹرمپ کی ایران کو تنبیہ

آیت اللہ خامنہ ای الفاظ کے چناؤ میں احتیاط برتیں۔ ٹوئٹر پر ٹرمپ کی ایران کو تنبیہ

news, Urdu
امریکی صدر نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو الفاظ کے چناؤ میں احتیاط برتنے کی تنبیہ کر دی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر کو متنبہ کیا کہ ایران کے نام نہاد سپریم لیڈر جو کہ اب سپریم لیڈر نہیں رہے امریکہ اوریورپ کے بارےمیں غلط باتوں سے پرہیز کریں۔ انہوں نے دھمکی آمیز الفاظ میں کہا کہ ایران کی معیشت تباہ ہورہی ہے اور لوگ مشکلات کا شکار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر الفاظ کےچناؤ میں احتیاط کریں۔واضح رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر ایران کے انتقامی حملے کو امریکہ اور بیرونی قوتوں کے منہ پر تھپڑ قرار دیا تھا۔...
اسرائیل کےغزہ پر تازہ فضائی حملے

اسرائیل کےغزہ پر تازہ فضائی حملے

news, Urdu
اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے اس شک کی بنا پر کہ فلسطینی علاقے کی طرف سے جوغبارے فضا میں چھوڑے گئے ہیں ان میں بارود ہو سکتا ہے،حفاظتی کارروائی کرتے ہوئے چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ پر دو مرتبہ بمباری کی۔ اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے غزہ کی پٹی کے شمالی حصے میں بمباری کی جس میں کومبیٹ ہیلی کاپٹروں نے حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے دعویٰ کیا ہےکہ حملے اس وقت کیے گئے جب غزہ کی طرف سےاسرائیلی علاقے کی طرف غبارےاڑائے گئے۔ اسرائیلی حکام کو شک تھا کہ ان غباروں میں بارودی مواد ہو سکتا ہے لہٰذا انتقامی کاروئی کی گئی ۔اس کے علاوہ بدھ کو رات گئے بھی اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی پر بمباری کی جس میں شمال کے کئی علاقوں اور شمال مغرب کے ساحلی انکلیو کو نشانہ بنایا گیا۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق کہ اسرائیلی طیاروں نے ایک حملے میں حماس کو نشانہ بنایا جب کہ دوسرے حملے میں شم...
ایران کے میزائل حملے میں آٹھ فوجی اہلکار زخمی ہوئے: امریکہ کا اعتراف

ایران کے میزائل حملے میں آٹھ فوجی اہلکار زخمی ہوئے: امریکہ کا اعتراف

news, Urdu
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان نے اعتراف کیا کہ جنرل سلیمانی کے قتل کے بعد ایران کے عراق میں امریکی فوجی اڈے الاسد ائیر بیس پر انتقامی میزائل حملے میں 11 امریکی فوجی زخمی ہوئے ان سروس ممبران کو محتاط ہوتے ہوئے جرمنی کے میڈیکل سینٹر اور کویت علاج کے لیے منتقل کیا گیا تھا۔ترجمان نے بتایا کہ ایرانی حملے کے بعد کئی امریکی فوجیوں کو سر پر چوٹ کے شبے میں امداد دی گئی جن میں سے کئی فوجیوں کو اب بھی طبی امداد دی جارہی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ ایک طے شدہ طریقہ کار ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں قریب موجود تمام افراد کی دماغی چوٹ جانچنے کے لیے ان کی ٹرامیٹک اسکریننگ کی جاتی ہے۔اور اگر محسوس ہوا کہ اسکریننگ پر بھیجے جانے والے فوجی اہلکار ڈیوٹی کے لیے فٹ ہیں تو انہیں عراق میں ہی تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔ترجمان نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ایران کے میزائل حملے میں کوئی...
بھارت نے کشمیر میں شٹ ڈاؤن کے ذریعے تباہی چھپانے کی کوشش کی: ہیومن رائٹس واچ

بھارت نے کشمیر میں شٹ ڈاؤن کے ذریعے تباہی چھپانے کی کوشش کی: ہیومن رائٹس واچ

news, Urdu
ہیومین رائٹس واچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ بھارتی حکومت نے کشمیر میں مکمل شٹ ڈاؤن کے ذریعے تباہی کو چھپانے کی کوشش کی، بھارت نےمقبوضہ کشمیر میں سخت محاصرہ کرتےہوئے اضافی فوجی تعینات کیے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ سابق وزرائے اعلیٰ، سیاسی رہنماؤں ، کارکنوں ، وکلا اور صحافیوں کو بغیر الزام کے نظربند کیا گیا جب کہ مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ اورموبائل فون سروس معطل کردی گئی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ فوجی محاصرے کے باعث کشمیری بدستور مشکلات کا شکار ہیں، کشمیریوں نے انٹرنیٹ کی جزوی بحالی کے بھارتی دعوے کو سختی سے مستردکردیا۔ واضح رہےکہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورت حال اور لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا۔ یہ اجلاس پاکستان کی درخواست پربلایا گیا تھا ۔ پاکستان کےوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گذشتہ برس دسمبر میں اقوام متحدہ کے سیکری...
غیر ملکی افواج خطے میں موجود رہیں تو انھیں خطرے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ حسن روحانی

غیر ملکی افواج خطے میں موجود رہیں تو انھیں خطرے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ حسن روحانی

news, Urdu
ایرانی صدر حسن روحانی نے مشرقِ وسطیٰ میں موجود غیر ملکی افواج کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ خطے میں موجود رہیں تو انھیں خطرے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے بیرونی طاقتوں کو مخاطب کیا کہ وہ اپنی افواج مشرقِ وسطیٰ سے نکال لیں، وہ خبر کردار کرتے ہیں کہ اگر افواج خطے میں رہیں تو وہ خطرے میں آسکتی ہیں۔انہوں نے اپنی بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج امریکی فوج خطرے میں ہے، کل یورپی افواج بھی خطرے میں ہوسکتی ہیں۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کے ساتھ مذاکرات مشکل ہونےکے باوجود اب بھی ممکن ہیں، حکومت جنگ یا محاذ آرائی سے بچنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کام کررہی ہے۔ یاد رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے امریکی صدر کو بہترین ڈیل میکر قرار دیا تھا اور ایرانی نیوکلیئر ڈیل کو ٹرمپ ڈیل سے تبدیل کرنے کا کہا تھا۔روحانی ن...
کانگریس 21 جنوری سے ٹرمپ کےخلاف کارروائی کا آغاز کرے گی

کانگریس 21 جنوری سے ٹرمپ کےخلاف کارروائی کا آغاز کرے گی

news, Urdu
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کے لیے ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے دستخط شدہ آرٹیکل سینیٹ کو بھجوا دیئے گئےہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے آرٹیکلز پر دستخط کر کے سینیٹ بھجوا دیئے ہیں جس میں دونلڈ ٹرمپ پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور کانگریس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کے لیے دو الزامات کی منظوری دی ہے۔ جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ تیسرے امریکی صدر ہیں جنھیں مواخذے کی کارروائی کا سامنا ہے۔ سینیٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کارروائی 21 جنوری سے شروع ہو گی جس کے لیے مواخذے کی صدارت کرنے والےامریکی چیف جسٹس آج حلف اٹھائیں گے۔ دوسری جانب صدرڈونلڈ ٹرمپ اپنے خلاف مواخذے کی کارروائی کو بیکار اور جھوٹ کا پلندہ قرار دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مواخذے کی کارروائی سے کچھ نہی...

Contact Us