Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: خبری

روس میں حکمران پارٹی نے نئے وزیر اعظم کےلیے میخائیل مشوسٹن کے نام کی منظوری دے دی

روس میں حکمران پارٹی نے نئے وزیر اعظم کےلیے میخائیل مشوسٹن کے نام کی منظوری دے دی

news, Urdu
روس میں حکمران پارٹی ’متحدہ روس‘ نے اپنے ایک اجلاس میں نامزد ملکی وزیر اعظم میخائل میشُوسٹِن کے نام کی متفقہ منظوری دے دی۔ اب پارلیمنٹ نئے وزیر اعظم کی نامزدگی کی توثیق کرے گی۔ روسی پارلیمنٹ کا ایوانِ زیریں دُوما آج جمعرات سولہ جنوری کو کسی بھی وقت اپنے ایک خصوصی اجلاس میں میخائل میشوسٹن کی نامزدگی کی منظوری دے دے گا۔ دوما میں حکمران جماعت کو واضح برتری حاصل ہے اور توثیق مشکل نہیں ہو گی۔ صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے دستوری ترامیم متعارف کرانے کی تجاویز کے تناظر میں کئی برسوں تک وزیر اعظم رہنے والے دیمیتری میدویدیف کل بدھ کو اپنی کابینہ سمیت مستعفی ہو گئے تھے۔۔ پوتن نے مجوزہ دستوری ترامیم کی تفصیلات کا اعلان ابھی نہیں کیا۔ اس موقع پر پوتن نے انہیں روسی قومی سلامتی سے متعلق اہم ادارے روسی سیکیورٹی کونسل میں ڈپٹی سیکرٹری کے نئے عہدے کے منصوبے سے متعلق آگاہ کیا اور انہیں اس عہدے کی پیشکش ب...
امریکہ اور چین کے مابین تجارتی ڈیل  پر دستخط ہو گئے

امریکہ اور چین کے مابین تجارتی ڈیل پر دستخط ہو گئے

news, Urdu
امریکہ اور چین کے درمیان عرصے سے جاری تجارتی جنگ بالآخر اختتام کو پہنچ گئ ۔دونوں ممالک تجارتی معاملات آگے بڑھانے کے خواہش مند تھے لہٰذا امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی ڈیل کا ’پہلا مرحلہ‘بخیر طے پا گیا۔ امریکہ کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چین کی جانب سے نائب وزیر اعظم لیو ہی نے ’فیز ون‘ کی دستاویز پر دستخط کیے۔ لیکن یاد رہے کہ تجارتی ڈیل کے اس پہلے مرحلے کے طے پا جانے کے بعد بھی چین سے امریکہ درآمد کی جانے والی دو تہائی اشیاء پر اضافی درآمدی ٹیکسوں کا نفاذ برقرار رہے گا۔ دونوں ممالک کے نمائندوں کے دستخطوں کے بعد صدر ٹرمپ نے اس ڈیل کو ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب دونوں ملکوں کے درمیان شفاف بنیادوں پر تجارت فروغ پائے گی۔ اس ڈیل کے بعد امریکی اور ایشیائی مالیاتی منڈیوں میں تیزی دیکھی گئی۔...
میگھن کا امریکی ٹی وی کو متنازع انٹرویو۔۔۔ شاہی خاندان کی نیندیں اڑ گئیں

میگھن کا امریکی ٹی وی کو متنازع انٹرویو۔۔۔ شاہی خاندان کی نیندیں اڑ گئیں

news, Urdu
برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کے امریکی ٹی وی کو متنازع انٹرویو  کی تیاریوں کی خبروں نے برطانوی شاہی خاندان کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی خاندان کو تشویش ہےکہ انٹرویو میں میگھن شاہی محل پر نسلی اور صنفی تعصب کے الزامات لگائیں گی جب کہ دونوں بھائیوں کی مبینہ رنجش کا معاملہ بھی عوامی بحث کا حصہ بنے  گا، جس سے شاہی خاندان کے وقار کو ٹھیس پہنچے گی ۔ خیال رہے کہ برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے گذشتہ دنوں شاہی خاندان کے سینیئر فرد کی حیثیت ‌سے دستبرداری کا اعلان تھا۔ شاہی جوڑے کے مطابق انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب معاشی طورپر بھی خود مختار زندگی گزاریں گے اور برطانیہ کے ساتھ ساتھ شمالی امریکہ میں زندگی بسر کریں گے۔ واضح رہے کہ اس اعلان کے بعد سے شاہی جوڑا اور برطانوی شاہی خاندان دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ کی نظروں میں ہے۔...
ایران، امریکہ کشیدگی نہ ہوتی تو جہاز کے متاثرین آج زندہ ہوتے۔جسٹن ٹروڈو

ایران، امریکہ کشیدگی نہ ہوتی تو جہاز کے متاثرین آج زندہ ہوتے۔جسٹن ٹروڈو

news, Urdu
 اگر امریکا ایران کشیدگی نہ ہوتی تو حادثے کا شکار ہونے والے 176 افراد آج زندہ ہوتے اور آج اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہوتے۔ ان خیالات کا اظہار کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ایران میں تباہ ہونے والے یوکرینی طیارے سے متعلق بات کرتے ہوئے کیا۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ گزشتہ ہفتے تہران سے پرواز کرنے والے یوکرینی طیارے کو حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 57 کینیڈین شہری سمیت 176 افراد ہلاک ہوئے۔ اس موقع پر کینیڈین وزیراعظم امریکی حملے میں جنرل سلیمانی کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے نتیجے میں پیش آنے والے حادثے کا ذمہ دار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹھہرانے کے معاملے میں کافی محتاط رہےاور نپے تلے انداز میں بات کرتے رہے۔البتہ انہوں نے کہا کہ کچھ کینیڈین سمیت بڑے کارپوریٹ لیڈر ان اموات میں ٹرمپ کو الزام دیتے ہیں، میں اس بارے میں ٹرمپ کو بھی...
طیارہ کریش واقعے کی تحقیقات کے لیے عالمی ادارہ مدد کرے ۔ ایران

طیارہ کریش واقعے کی تحقیقات کے لیے عالمی ادارہ مدد کرے ۔ ایران

news, Urdu
ایران نے اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) سے درخواست کی ہے کہ وہ گزشتہ ہفتے یوکرائن انٹرنیشنل ایئرلائنز کے طیارے بوئنگ 737 کو میزائل کے ذریعے مار گرائے جانے کے واقعہ کی تفتیش کے لیے اپنے ماہرین روانہ کرے۔ واضح رہے کہ آٹھ جنوری کو تہران سے پرواز کرنے والے یوکرینی طیارے کوجو کیف جا رہا تھا ایران نے میزائل کے ذریعے مار گرایا تھاحادثاتی طور پر پیش آنے والے اس واقعے میں طیارے پر سوار تمام 176 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ان میں ایران، کینیڈا اور یوکرائن کے علاوہ دیگر ملکوں کے شہری سوار تھے۔ ایران یہ تسلیم کر چکا ہے کہ یہ طیارہ غلطی سےایک ایرانی میزائل لگنے سے تباہ ہوا تھا۔...
امریکہ نے چین کو کرنسی کے چکر  باز ممالک کی فہرست سے ہٹا دیا

امریکہ نے چین کو کرنسی کے چکر باز ممالک کی فہرست سے ہٹا دیا

news, Urdu
گذشتہ سال امریکہ نے چین کو کرنسی کا چکر باز قرار دیا تھا لیکن اب امریکہ نے چین کو ان ممالک کی فہرست سے ہٹا دیا ہے جو اپنی ملکی کرنسی کی قدر میں ہیر پھیر کرتے ہیں۔ یہ فیصلہ امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کے طے پانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس معاہدے پر دستخط کل بدھ کو واشنگٹن میں ہوں گے۔ امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچن کے مطابق یہ فیصلہ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے پر اتفاق رائے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ برس اگست میں چین کو یہ کہہ کر اس فہرست میں شامل کیا تھا کہ اُس نے اپنی برآمدات کو بڑھانے کے لیے اپنی کرنسی کی قدر میں جانتے بوجھتے کمی کی تھی۔ اور کرنسی میں ہیر پھیر کی چکر بازی سےامریکی برآمدات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی...
روسی ایس-300 میزائل سسٹم کی خریداری کے لیے بات چیت جاری ہے ۔ تہران میں عراقی سفیر

روسی ایس-300 میزائل سسٹم کی خریداری کے لیے بات چیت جاری ہے ۔ تہران میں عراقی سفیر

news, Urdu
ایران میں عراق کے سفیر سعد جواد قندیل نے تصدیق کی ہے کہ بغداد حکومت روس کا ایس-300 فضائی دفاعی میزائل سسٹم خریدنے کے لیے روس کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے۔ روسی خبر رساں ایجنسی اسپٹنک نے سفیر کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذکورہ سسٹم کی خریداری جلد عمل میں آ سکتی ہے۔ سفیر کے مطابق ایس۔300 سسٹم کی خریداری کا معاملہ روس اور عراق کے درمیان بات چیت کی میز پر موجود ہے۔ سعد جواد کا کہنا ہے کہ عراق اپنے ہتھیاروں کے ذرائع کو متنوع بنانے کا خواہش مند ہے اورعراق کے روس کے ساتھ ہتھیاروں سے متعلق سمجھوتے موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ "عراق روس تعلقات بہت اچھے ہیں ... بغداد تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے"۔ اس سے قبل عراقی پارلیمنٹ میں دفاع اور سیکورٹی سے متعلق کمیٹی کے سربراہ محمد رضا یہ بتا چکے ہیں کہ بغداد حکومت نے ایس-300 سسٹم کی خریداری کے حوالے سے ماسکو کے ساتھ دوبارہ بات چیت ک...
سلیمانی کی ہلاکت: ٹرمپ کے دعووں کی حقیقت نہیں جانتا، امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر

سلیمانی کی ہلاکت: ٹرمپ کے دعووں کی حقیقت نہیں جانتا، امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر

news, Urdu
امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے نشریاتی ادارے سی بی ایس کوایک انٹرویو میں بتایا کہ انہیں ایسے ممکنہ شواہد کا کوئی علم نہیں کہ مشرق وسطیٰ میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی طرفسے امریکہ کے چار سفارت خانوں پر مبینہ حملوں کا کوئی منصوبہ بنایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے عراق میں ہدف بنا کر ہلاک کیے جانے کے حالیہ واقعے کے بعد امریکہ میں اس فوجی کارروائی کی وجوہات سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر شبہات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق انہیں یقین ہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے مبینہ طور پر ایسے حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔ اس بارے میں مارک ایسپر نے زور دے کر کہا کہ ایران نے ’شاید‘ خطے میں امریکی سفارت خانوں پر حملوں کا کوئی منصوبہ بنایا تھا۔...
داعش دوبارہ مضبوط ہو سکتی ہے۔ اردن کے شاہ عبداللہ کا انتباہ

داعش دوبارہ مضبوط ہو سکتی ہے۔ اردن کے شاہ عبداللہ کا انتباہ

news, Urdu
اردن کے شاہ عبداللہ نے اپنے ایک انٹرویو میں متنبہ کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم ’ دولت اسلامیہ‘ یا داعش اس وقت خود کو نئے سرے سے منظم کرنے کی کوشش میں ہے اور یہ شدت پسند گروہ مشرق وسطیٰ میں دوبارہ مضبوط ہو سکتا ہے۔ شاہ عبداللہ نے یہ بات پیرس، برسلز اور اسٹراسبرگ میں اسی ہفتے یورپی رہنماؤں کے ساتھ اپنی بات چیت سے قبل فرانس ٹوئنٹی فور نامی نشریاتی ادارے کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں آج پیر کے روز کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تشویش کی بات یہ ہے کہ داعش دوبارہ سر اٹھا سکتی ہے۔ اردن کے بادشاہ کے مطابق اس امکان کے تدارک کے لیے جنوب مشرقی شام کے علاوہ مغربی عراق میں بھی عسکریت پسندوں کی ممکنہ سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے ۔ واضح رہے کہ البغدادی کی ہلاکت کے بعد داعش از سرنو خود کو منظم کرنے کی کوشش کر رہی ہے...
شہریت قانون کےخلاف بات کرنےوالے کو زندہ گاڑ دیا جائے گا۔ بی جے پی رہنما کا اشتعال انگیز بیان

شہریت قانون کےخلاف بات کرنےوالے کو زندہ گاڑ دیا جائے گا۔ بی جے پی رہنما کا اشتعال انگیز بیان

news, Urdu
نئی دیلی: بی جے پی کے لیڈررگو راج سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت میں جو بھی شہریت کےقانون کے خلاف بات کرے گا اسے زندہ گاڑ دیا جائے گا۔ ہم اس بل کےمخالفین کو پٹخ پٹخ کر ماریں گے ۔ جبکہ ایک اوروزیر نے کہا کہ مسلمانوں کا جو حال یوپی میں کیا، وہی بنگال میں بھی کریں گے۔ مغربی بنگال میں بی جے پی کے لیڈر اور رکن اسمبلی دلیپ گھوش نے متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرنےوالوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو یوپی میں کیا وہی حال بنگال کے مسلمانوں کا بھی کریں گے۔ انہوں نے یہ بات مغربی بنگال میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی، دریں اثنا بی جے پی کی اس ریلی کو سرکاری تحفظ دیا گیا، سڑکیں بند کر کے لوگوں کی آمد ورفت روک دی گئی، جس پر لوگوں نے غم وغصے کا اظہار کیا۔ عالمی سطح پر بھارتی غنڈہ گردی کو نظرانداز کیے جانے کے باعث بی جے پی کے لیڈر آپے سے باہر ہونے لگے ہیں۔ بی جے پی کے رہنما کحلے عام اتر...

Contact Us