Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: خبری

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی سپاہیوں کا احتجاج کی کوریج کرنیوالے 2 صحافیوں پر تشدد۔ موبائل فون چھین لیے

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی سپاہیوں کا احتجاج کی کوریج کرنیوالے 2 صحافیوں پر تشدد۔ موبائل فون چھین لیے

news, Urdu
مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں بھارتی فورسز نے دو صحافیوں کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ طلبہ کے احتجاج کی کوریج کررہے تھے ۔ ایک پولیس اہلکار نے ان کے موبائل فون بھی چھین لیے۔ تشدد کا نشانہ بننے والے صحافی اذان جاوید جب اسلامیہ کالج کے طلبہ کے احتجاج کی کوریج کے لیے پہنچے تواس وقت پولیس سڑک پر چند لڑکوں کو پیٹ رہی تھی۔ صحافیوں نے اپنے موبائل فونز سےتصاویر بنانا شروع کر دیں۔ اچانک پولیس افسر نے آزادی اظہار رائے کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان سے فون چھین لیا اور باقی پولیس والوں نے انہیں مارنا شروع کر دیا۔ واقعے کے خلاف کشمیر کی صحافتی تنظیموں نے سخت احتجاج کیا اور واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔ ...
امریکی ایوان بالا میں خلائی فوج کی تیاری کےلیے دفاعی بل منظور

امریکی ایوان بالا میں خلائی فوج کی تیاری کےلیے دفاعی بل منظور

news, Urdu
امریکی ایوان بالا نے خلائی فوج کی تیاری کے لیے دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی ایوان بالا کی جانب سے منظور ہونے والے دفاعی بجٹ کا تخمینہ 738 ارب ڈالرز  ہے جس کے تحت خلائی فوج تیار کی جائے گی جب کہ افغانستان میں جنگ سے لے کر روس کے خلاف انٹیلی جنس کوششوں کو بڑھانے تک کئی فوجی سرگرمیوں کے لیے مالی اعانت بھی مل سکے گی۔ ایوانِ بالا کی جانب سے منظور ہونے والے دفاعی بجٹ میں  فوجیوں کی تنخواہوں میں 3.1 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جب کہ تمام وفاقی ملازمین کے لیے پہلی بار چھٹیوں  پر معاوضہ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ روس جرمنی گیس پائپ لائن کی تعمیر پر پابندیاں عائد کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔...
پاکستان کے سابق صدرپرویز مشرف  کو خصوصی عدالت نےسنگین غداری کیس میں سزائے موت سنا دی

پاکستان کے سابق صدرپرویز مشرف کو خصوصی عدالت نےسنگین غداری کیس میں سزائے موت سنا دی

news, Urdu
اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے پاکستان کے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت کا حکم سنا دیا۔ مختصر فیصلے میں کہا گیا کہ پرویز مشرف نے 3 نومبر 2007 کو آئین پامال کیا اور ان پر آئین کے آرٹیکل 6  کو توڑنے کا جرم ثابت ہوتا ہے۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اور خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس وقار سیٹھ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی اورجسٹس سیٹھ وقار نے چار سطروں پر مشتمل مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ تین رکنی بینچ میں سے دو ججز نے سزائے موت کے فیصلے کی حمایت کی جب کہ ایک جج نذر محمد اکبر نے فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔ ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے خلاف اپیل صرف سپریم کورٹ میں اور تیس دن کے اندر اندردائر کی جا سکتی ہے جب کہ اپیل دائر کرنے کے لیے پرویز مشرف کا موجود ہونا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ سابق حکمران جماعت پاکستان مسل...
بھارت جمہوری اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرے: امریکہ

بھارت جمہوری اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرے: امریکہ

news, Urdu
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں ترجمان مورگن آرٹیگس نے کہا ہے کہ امریکہ کی  بھارت میں شہریت ترمیمی ایکٹ سے متعلق حالات پر گہری نظر ہے ۔ ہم تمام  تر پیش رفت کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ مذہبی آزادی اوریکساں سلوک جمہوریت کے بنیادی اصول ہیں اس لیے بھارت آئین اور جمہوری اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرے اور مظاہرین کے پُرامن احتجاج کے حق کا تحفظ اور احترام کیا جائے ۔ بھارتی مظاہرین سے بھی تشدد سے دور رہنے کی درخواست کی ہے۔  شہریت کے متنازع قانون کے خلاف بھارت کی مختلف ریاستوں اور شہروں میں مظاہرے جاری ہیں جب کہ پولیس کی جانب کریک ڈاؤن اور دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبہ پر تشدد کے بعد صورتحال تشویشناک ہے۔ واضح رہے کہ چند دن پہلے بھارتی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں میں وزیرِ داخلہ امیت شاہ کی جان...
دنیا بھر میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والا بھارتی نیٹ ورک بے نقاب

دنیا بھر میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والا بھارتی نیٹ ورک بے نقاب

news, Urdu
یورپی یونین کے ایک تحقیقاتی ادارے نے سیکڑوں ایسی ویب سائٹس اور جعلی تنظیموں کے نیٹ ورک کی نشاندہی کی ہے جو یورپ میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا میں ملوث ہیں۔ برسلز میں کام کرنے والی این جی او ای یو ڈس انفو لیب کی رپورٹ کے مطابق یہ نیٹ ورک 65 ملکوں میں 265 ویب سائٹس کے ذریعے پرانے اور غیر فعال یا جعلی ناموں کے اخبارات سے بے بنیاد خبریں پھیلاتی ہیں۔ ای یو ڈس انفو لیب کی تفصیلی تحقیقاتی رپورٹ بتایا گیا ہے کہ ان تنظیموں کا تعلق بھارت کے غیر معروف کاروباری ادارے سری واستوا گروپ سے جاملتا ہے جو کہ یورپ میں پاکستان مخالف پروگرام منعقد کر کے پاکستان مخالف پروپیگنڈا پھیلاتی ہیں۔ ای یو ڈس انفو لیب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الیگزینڈر الافلیب نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ جعلی میڈیا ہاؤسز کے جعلی این جی اوز کا ہونا پریشان کن ہے کیوں کہ یہ آن لائن اور گراس روٹ لیول پر انہیں اس مقصد کے لیے مدد فراہم ...
روس اور چین کو ملانے والا پہلا ریلوے پل تجارت کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا

روس اور چین کو ملانے والا پہلا ریلوے پل تجارت کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا

news, Urdu
،طویل مدت کے انتظار کے بعد بالآخر روس اور چین کے درمیان چلنے والی ریلوے لائن کے پل کی تعمیر اگلے سال کے آخر تک ختم ہوجائے گی۔ اس پل پر کام کا آغاز ابتدائی طور پر 2020 کے پہلے نصف میں مکمل ہونا تھا لیکن مشکلات کی وجہ سے ابتدائی منصوبے کو دوبارہ ڈیزائن کرنا پڑا۔ مشرق بعید کی فیڈرل ڈسٹرکٹ میں روسی صدر کے مندوب ، یوری ٹروتنیف کے مطابق ہمیں ایک نیا پروجیکٹ شروع کرنا پڑے گا ، کیونکہ جہاں ہماری (روسی) جانب پل تعمیر ہورہا ہے ، اور ستون پہلے ہی نصب ہیں ، وہاں دریا اس پیمائش سے کہیں زیادہ گہرا ہے جو پل کے ڈیزائن کی لیے ضروری تھی۔ ٹروتنیف نے پیر کو صحافیوں کو بتایا کہ منصوبے کو معروضی طور پر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اضافی وفاقی بجٹ فنڈز کی ڈیمانڈ کیے بغیر منصوبے میں تبدیلیاں لائی جائیں گی ۔ روس کے مشرق وسطیٰ کو چین کے شمالی صوبے ہیلونگ جیانگ سے جوڑنے والی 2،209 م...
ٹرمپ کے مواخذے کے لیے ایوانِ نمائندگان میں رائےشماری اسی ہفتے ہو گی

ٹرمپ کے مواخذے کے لیے ایوانِ نمائندگان میں رائےشماری اسی ہفتے ہو گی

news, Urdu
امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ رواں ہفتے ہو گی۔ ایوان کی عدالتی کمیٹی نے جمعہ تیرہ دسمبر کو صدارتی مواخذے کے لیے الزامات سے متعلق دو شقوں کی منظوری دے دی تھی۔ ان میں ایک کا تعلق اختیارات کے ناجائز استعمال اور دوسرے کا کانگریس کے امور میں مداخلت سے ہے۔ ایوان نمائندگان میں یہ رائے شماری بدھ اٹھارہ دسمبر کو ہو سکتی ہے۔ منظوری کی صورت میں امریکی سینیٹ میں اس قرارداد پر بحث اگلے برس کے اوائل میں ممکن ہو سکے گی۔ ادھر صدر ٹرمپ اپنے خلاف مواخذے کے اس عمل کو غیر ضروری اور ’وِچ ہنٹ‘ قرار دیتے ہیں۔ جبکہ ری پبلکن پارٹی کے اراکین کانگریس ٹرمپ کے اس موقف کے حامی ہیں۔...
جوہری پروگرام سے متعلق شمالی کوریائی ڈیڈ لائن تسلیم نہیں ۔ امریکہ

جوہری پروگرام سے متعلق شمالی کوریائی ڈیڈ لائن تسلیم نہیں ۔ امریکہ

news, Urdu
ایک اعلیٰ امریکی سفارت کار نے نے کہا ہے کہ واشنگٹن حکومت جوہری پروگرام کے حوالے سے رواں برس کے اختتام تک کی شمالی کوریائی ڈیڈ لائن کو تسلیم نہیں کرتی۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا نے امریکہ سے کہہ رکھا ہے کہ رواں سال اکتیس دسمبر تک اس کے خلاف عائد شدہ پابندیوں میں نرمی کی جائے۔ یہ ڈیڈ لائن اس کمیونسٹ ملک کی حکومت نے اپنے طور پر طے کی تھی۔ خیال رہے کہ اس ڈیڈ لائن کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان شمالی کوریا کے لیے خصوصی امریکی مندوب اسٹیفن بنگن نے جنوبی کوریا پہنچنے پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس امکان سے بھی آگاہ ہیں کہ شمالی کوریا اگلے دنوں میں شدید اشتعال انگیزی کی کوشش کر سکتا ہے اور یہ بات جزیرہ نما کوریا میں امن کی کوششوں کے لیے نقصان دہ ہو گی۔...
امریکہ اورکینیڈا کے بعد برطانیہ کی بھی اپنے شہریوں کو بھارت میں سفر سے گریز کی ہدایت

امریکہ اورکینیڈا کے بعد برطانیہ کی بھی اپنے شہریوں کو بھارت میں سفر سے گریز کی ہدایت

news, Urdu
امریکہ اور کینیڈا کے بعد اب برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کو بھارت کے ہنگاموں سے متاثرہ  علاقوں میں جانے سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں شہریت کے متنازع بل کی منظوری کے بعد سے بڑے پیمانے پر مظاہرے جاری ہیں جن میں اب تک 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں ۔ بھارتی پولیس کی جانب سے نئی دہلی کی جامعہ ملیہ یونیورسٹی میں لڑکیوں اور لڑکوں کے ہاسٹل پر حملہ کیا گیا اور یونیورسٹی مسجد کے پیش امام کو بھی زدوکوب کیا گیا۔ اس پر تشدد صورت حال کو دیکھتے ہوئے برطانیہ نے اپنے شہریوں کو سفری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی شہری بھارت کے شمال مشرقی علاقوں کے سفر سے گریز کریں۔ علاوہ ازیں  اسرائیل اور سنگاپور نے بھی اپنے شہریوں کو بھارت کے افراتفری کا شکار علاقوں میں سفر کرنے سے گریز کا مشورہ دیتے ہوئے محتاط رہنے کا کہا ہے...
امریکہ نے دو چینی سفارت کار ملک بدر کردیے ۔ نیویارک ٹائمز

امریکہ نے دو چینی سفارت کار ملک بدر کردیے ۔ نیویارک ٹائمز

news, Urdu
امریکہ نے ستمبر میں دوچینی سفارت کاروں کو خفیہ طور پر ملک بدر کردیا تھا۔ان پر الزام تھا کہ چینی سفارت خانے کے یہ دونوں اہلکار ورجینیا میں واقع ایک حساس فوجی اڈے پر جا پہنچے تھے۔ اخبار نیویارک ٹائمز نے مزید لکھا ہے کہ گذشتہ تیس سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ امریکہ نے دو چینی سفارت کاروں کو جاسوسی کے الزام میں بے دخل کر کے واپس بھیجا ہے۔ان میں ایک سفارت کار کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ انٹیلی جنس افسر تھا اور سفارت کار کے روپ میں کام کررہا تھا۔ نیویارک ٹائمز لکھتا ہے کہ یہ دونوں چینی سفارت کار اپنی بیویوں کے ہمراہ کار چلاتے ہوئے ریاست ورجینیا میں واقع ایک سکیورٹی چیک پوائنٹ پر جا پہنچے تھے۔ یہ نورفولک کے نزدیک واقع ایک حساس تنصیب کے داخلی دروازے پر قائم تھی۔اس حساس جگہ پر امریکہ کی خصوصی آپریشن فورسز کے دفاتر اور اڈا واقع ہے۔چیک پوائنٹ پر متعیّن محافظوں نے چینی سفارت کاروں کے کاغذات...

Contact Us