بشار حکومت کیمیائی ہتھیاروں کے ذریعے جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی ہے ۔ امریکہ
بین الاقوامی سطح پر کیمیائی جنگ کا شکار ہونے والے افراد کی یاد میں امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہیاگیا ہے کہ اس کے پاس اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ شام میں بشار حکومت نے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر کے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا۔
بیان کے مطابق "کیمیائی مواد کا بطور ہتھیار استعمال ہماری جدید تاریخ میں خوف ناک ہلاکتوں اور معذوریوں کا سبب بن رہا ہے"۔
وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکہ کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری اور ان کے استعمال پر مکمل پابندی کی تائید کرتا ہے ... اور کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق معاہدے پر پوری طرح عمل درآمد پر زور دیتا ہے۔ بیان کے مطابق امریکہ کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے لیے کام کرنے والی تنظیم (او پی سی ڈبلیو ) کو سپورٹ کرتا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن ارٹاگوس کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں وزارت کا کہنا ہے کہ "افسوس کی با...









