Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: خبری

پاکستان کواقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کی شفافیت کے متعلق چین سے سخت سوالات کرنے ہوں گے۔ ایلس ویلز

پاکستان کواقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کی شفافیت کے متعلق چین سے سخت سوالات کرنے ہوں گے۔ ایلس ویلز

news, Urdu
امریکی نائب معاون وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ چین مختلف ممالک کو ایسے معاہدے کرنے پر مجبور کررہا ہے جو ان کےمفاد میں نہیں۔ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ بھی ان میں سے ایک ہے اور اگر چین اس بڑے منصوبے کو جاری رکھتا ہے تو اس سے پاکستان کی معیشت کو طویل مدتی نقصانات ہوں گے کیوں کہ اس منصوبے سے پاکستان کو کم چین کو زیادہ فائدہ ہے۔ پاکستان کو چین سے اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کی شفافیت کے متعلق سخت سوالات کرنے ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نے پاکستان کو اس سے بہتر ماڈل کی پیشکش کی تھی۔ دوسری جانب پاک چائنا انسٹیٹیوٹ کے پانچویں میڈیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر یاؤ جنگ نے امریکی بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے پہلے مرحلے میں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اورتوانائی سمیت شاہراہوں کی تعمیر پر توجہ دی گئی۔ دونوں ممالک کے تعاون سے یہ منصوبہ کامیابی کے راستے ...
ایرانی وزیر اطلاعات جواد آذری کی امریکہ میں جائیداد اور اکاؤنٹ منجمد۔پابندیاں عائد

ایرانی وزیر اطلاعات جواد آذری کی امریکہ میں جائیداد اور اکاؤنٹ منجمد۔پابندیاں عائد

news, Urdu
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ نے ایران کے وزیر اطلاعات جواد آذری پر پابندیاں عائد کر دیں۔امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے وزیر اطلاعات پر پابندی انٹرنیٹ سنسر شپ کے باعث لگائی گئی ہے۔ ؤاضح رہے کہ ایران میں گزشتہ دنوں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرے اور مختلف شہروں میں جھڑپیں ہوئی تھیں۔ جن میں 100 سے زائد افراد کی ہلاکت کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔ان مظاہروں کے دوران ایرانی وزیر اطلاعات کی جانب سے انٹرنیٹ پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کے تحت جواد آذری کی امریکہ میں جائیداد اور اکاؤنٹ منجمد کر دیئے گئے ہیں اور امریکیوں کو ایرانی وزیر اطلاعات سے کسی قسم کی لین دین رکھنے سے منع کیا گیا ہے۔ امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچن نے پابندیوں کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایرانی وزیر اطلاعات نے مظاہروں ک...
امریکہ کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں ۔ اس سے خوفزدہ نہیں ہیں: چینی صدر

امریکہ کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں ۔ اس سے خوفزدہ نہیں ہیں: چینی صدر

news, Urdu
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق چینی صدر شی جنگ پنگ نے امریکہ کے ساتھ تجارتی ڈیل پر رضا مندی ظاہر کر تے ہوئے خبردار کیا کہ ہم تجارتی جنگ سے خوفزدہ نہیں ہیں اوراگرضرورت پڑیی تو تجارتی جنگ سے پیچھے بھی نہیں ہٹیں گے۔ ۔ ایک عالمی فورم پر خطاب کرتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ معاملات بہتربنانے کے لیےتجارتی جنگ کو نظر انداز کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ ابتدائی طور پر ایک تجارتی معاہدہ چاہتے ہیں لیکن ہم امریکہ کے ساتھ پہلے مرحلے میں کام کے لیے باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر معاہدہ چاہتے ہیں۔ رائٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ساتھ قریبی مراسم رکھنے والے ماہرین تجارت کا کہنا ہےکہ چین کے ساتھ پہلے مرحلے کی ڈیل آئندہ سال تک مؤخر کی جاسکتی ہے کیونکہ چین وائٹ ہاؤس سے ایک بڑے ٹیرف کو واپس لینے کا مطالبہ کررہا ہے جب کہ اس کے برعکس واشنگٹن اپنے مط...
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا۔

news, Urdu
اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو پر کرپشن کے الزامات کی وجہ سے گیرا تنگ ہو گیا۔ان پر کرپشن، دھوکہ دہی اور اعتماد کو ٹھیس پہنچانے سے متعلق فرد جرم عائد کر دی گئی۔ واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو پر الزام ہے کہ انہوں نے دولت مند تاجروں سے رشوت لے کر انہیں بڑے پیمانے پر فائدے پہنچائے اورایک بڑے اخبار سے خفیہ معاہدہ کر کے اپنے حوالے سے مثبت رپورٹنگ کرائی جبکہ اخبار مالک کو پیشکش کی کہ وہ ایسے قوانین کی حمایت کریں گے جس سے اخبار کے حریف کمزور پڑ جائیں۔ اس مقدمے میں اخبار کے پبلشر پر بھی فردجرم عائد ہو چکی ہے ۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہوں گے اور نہ ہی انہیں قانون ایسا کرنے پر مجبور کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ اخبار کے پبلشر نے بھی اپنے خلاف لگنے والے الزامات کوتسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے...
روس کے خلاف امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی پر سویڈش بینک کو امریکی تفتیش کا سامنا

روس کے خلاف امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی پر سویڈش بینک کو امریکی تفتیش کا سامنا

news, Urdu
امریکی حکام مبینہ طور پر اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا سویڈن کے سب سے بڑے قرض دہندہ سویڈش بینک نے روس کو نشانہ بنانے والی امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کی ہے کیوں کہ اس نے روسی اسلحہ بنانے والی کمپنی کلاشنکوف اور اس کے امریکہ میں معروف ناموں کے مابین لین دین کی اجازت دی ہے۔ سویڈن کے پبلک براڈکاسٹر ایس وی ٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ روس میں قائم اسلحہ ساز کمپنی "کلاشنکوف" کے "بڑے شیئر ہولڈرز" ، جسے 2014 میں امریکی پابندیوں کا نشانہ بنایا گیا تھا ، نے اپنے ہم منصب کو فلوریڈا کے پومپانو بیچ میں واقع صدر دفتر کو رقم بھیجی۔ مؤخر الذکر روسی ڈیزائنوں پر مبنی بندوقیں تیار کرتا ہے ، لیکن اس کے کچھ حصے امریکہ کی جانب سے کمپنی کو بلیک لسٹنگ سے بچنے میں مدد فراہم کرنے والے ممالک کی طرف سے تیار کیے گئے ہیں۔ ایس وی ٹی نے کہا کہ سویڈش بینک نے "روسی کلاشنکوف مالکان" کے امریکہ میں مقیم اسلحہ بنانے وا...
پرنس اینڈریو، جیفری ایپسٹین سے دوستی کی بناپر شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوش

پرنس اینڈریو، جیفری ایپسٹین سے دوستی کی بناپر شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوش

news, Urdu
برطانوی شہزادے اینڈریوکو بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین سے دوستی کی بنا پر شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔ برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پرنس اینڈریو کو کمسن لڑکی سے ناجائز تعلقات کے الزامات کا سامنا کرنے والے جیفری ایپسٹین سے دوستی کے الزام میں سبکدوش کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ برطانوی شہزادہ اینڈریو کو امریکی خاتون ورجینیا رابرٹس کی طرف سے بھی جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا ہے ۔ جبکہ شہزادہ اینڈریو اپنے اوپر لگنے والے ان الزامات کو رد کر چکے ہیں۔ عوامی عہدے سے سبکدوشی کے بعد شہزادہ اینڈریو دو لاکھ انچاس ہزار پاؤنڈ تنخواہ سے بھی محروم ہو چکے ہیں۔...
امریکہ شام کا ’تیل چراتا ہے ۔ صدر بشارالاسد۔                            امریکی اعلان ایک ”بین الاقوامی لوٹ مار” ہے۔ روس

امریکہ شام کا ’تیل چراتا ہے ۔ صدر بشارالاسد۔ امریکی اعلان ایک ”بین الاقوامی لوٹ مار” ہے۔ روس

news, Urdu
شام کے صدر بشارالاسد نے امریکہ پر الزام عائد کیا ہےکہ وہ شام کا ’تیل چراتا ہے ۔  واضح رہے کہ  صدر بشارالاسد نے یہ الزام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک اعلان کے بعد کیا جس میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ جب تک امریکی فوج شام میں موجود ہے تب تک شام کے تیل کے کنوؤں سے حاصل ہونے والی ماہانہ کروڑوں ڈالرز کی آمدنی کا امریکہ کو فائدہ حاصل ہونا چاہیے۔ جبکہ شام کے اتحادی روس نے اس امریکی اعلان کو ایک ’بین الاقوامی لوٹ مار‘ قرار دیا ہے۔ خیال رہے کہ امریکہ نے اکتوبر میں شمالی شام سے اپنی فوج کے انخلا کا اعلان کیا تھا ۔ پھر کہا کہ تقریباً 500 فوجیوں کو شام میں رکھا جائے گا تاکہ وہ کردش فورسز کے ساتھ مل کر تیل کی پیداوار کی تنصیبات کی حفاظت کر سکیں جواس وقت اس تیل کا سب سے زیادہ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔امریکی وزیرِ دفاع مارک ایسپر کا دعویٰ ہے کہ امریکی فوجی تیل کی تنصیات کو نہ صرف دولتِ اسلامیہ سے بچائیں...
فلسطین میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیرکی امریکی حمایت مسترد کرتے ہیں۔ یورپی یونین

فلسطین میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیرکی امریکی حمایت مسترد کرتے ہیں۔ یورپی یونین

news, Urdu
فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کے قیام کو قانونی قراردینے کے امریکی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے یورپی یونین نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی خطے میں پائیدار امن کے امکانات کو ختم کر دے گی۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا ہےکہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے حوالے سے یورپی یونین کا مو قف تبدیل نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا عالمی قوانین کے تحت غرب اردن کے فلسطینی علاقہ میں یہودی بستیوں کی تعمیر مکمل طور پر غیر قانونی ہے۔ ان بستیوں کی تعمیر پر امریکی پالیسی تنازع کے دو ریاستی حل اور پائیدار امن کے امکانات ختم کر دے گی۔ انہوں نے زور دے کر کہاکہ اسرائیل قیام امن کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے یہودی بستیوں کی تعمیر فوری روک دے۔ ادھر فلسطینیوں نے بھی غرب اردن میں یہودی بستیوں کے قیام کے حوالے سے امریکی بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے انٹر نیشنل قوا...
اسرائیل کےشام میں درجنوں فضائی حملے: شامی اور ایرانی فورسز کے درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیل کےشام میں درجنوں فضائی حملے: شامی اور ایرانی فورسز کے درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

news, Urdu
اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے شام میں ایسے درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جو شامی حکومت اور اس کی اتحادی ایرانی فورسز کی ملکیت تھے۔ بدھ کے روز اسرائیلی فوج نےدعویٰ کیا کہ ایک ایرانی یونٹ کے راکٹ حملے کے جواب میں انھوں نے شام میں ’وسیع پیمانے پر فضائی حملے‘ کیے ہیں۔ دوسری طرف شام نے کہا ہے کہ ان حملوں میں دو شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ اور یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ شامی فضائی فورس نے شام کے دارالحکومت کی طرف آتے زیادہ تر میزائل مار گرائے ہیں۔مقامی اطلاعات کے مطابق شہر میں بلند آواز میں دھماکے سنے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا فوٹیج میں بہت جگہ آگ لگی دکھائی دی۔ یاد رہے کہ منگل کی صبح اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ انھوں نے شام کی طرف سے اسرائیل میں آنے والے چار راکٹ مار گرائے ہیں جو ان کی زمین پر نہیں گرے۔بدھ کو اسرائیلی دفاعی فورسز نےاپنے ٹویٹ میں کہا کہ فضائی حملوں سے ایران کی قدس فورس اور شا...
طالبان کا افغانستان میں امریکی ہیلی کاپٹر تباہ اوردو اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ

طالبان کا افغانستان میں امریکی ہیلی کاپٹر تباہ اوردو اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ

news, Urdu
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں امریکی ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کے نتیجے میں 2 امریکی اہلکار ہلاک ہو گئے۔افغان طالبان نے ہیلی کاپٹر کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر افغانستان کے صوبے لوگر میں تباہ کیا گیا۔طالبان کےترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ امریکہ کے چنوک ہیلی کاپٹر کو گزشتہ رات لوگر کے علاقے پنگرام میں تباہ کیا گیا۔ امریکی فورسز نے ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں لیکن ابتدائی طور پر ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جن سے لگتا ہو کہ ہیلی کاپٹر کو طالبان نے تباہ کیا ہے۔ دوسری طرف افغانستان کی وزارت دفاع کی جانب سے بھی اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر ایسے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں کہ ہیلی کاپٹر کو طبالبان نے تباہ کیا ہو اور نا ہی ہیلی...

Contact Us