Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: خبری

اسرائیلی فوجی کی تفریحاً فلسطینی جوان کو گولی مارنے کی ویڈیوانٹرنیٹ پر وائرل

اسرائیلی فوجی کی تفریحاً فلسطینی جوان کو گولی مارنے کی ویڈیوانٹرنیٹ پر وائرل

news, Urdu
اسرائیلی فوجی کی تفریحاً فلسطینی جوان کو گولی مارنے کی ویڈیوانٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔ فوٹیج کے سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد اس واقعے کے خلاف فلسطینی عوام میں شدید غم و غصے کی فضاء پائی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئے روز قابض صہیونی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کو راہ چلتے گولیاں مار کر شہید کردیا جاتا ہے۔ فلسطینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماورائے عدالت فلسطینیوں کے قتل کے واقعات سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کھل کر سامنے آرہی ہیں۔ صیہونی فوجیوں کے ظلم و بربریت کی ایک ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں فلسطین پر قابض اسرائیلی فوجیوں کی تفریحاً ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کرنے کی مذموم حرکت دیکھی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ یہ فوٹیج اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس طرح کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں ۔ فلسطینیوں کو بغیر کسی خطرے کے گولیوں کا نشانہ ب...
امریکہ کا لاپتہ ایف بی آئی ایجنٹ کے متعلق معلومات دینے پر بڑے انعام کا اعلان

امریکہ کا لاپتہ ایف بی آئی ایجنٹ کے متعلق معلومات دینے پر بڑے انعام کا اعلان

news, Urdu
امریکہ کی جانب سےلاپتہ ایف بی آئی ایجنٹ رابرٹ لیونسن کے متعلق معلومات دینے پر 20 ملین ڈالرز کے انعام کا اعلان کرتے ہوئے ایرانی حکومت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایف بی آئی ایجنٹ کی گمشدگی میں ایران ملوث ہوسکتا ہے۔ یاد رہے 2007 میں ایف بی آئی کا سابق ایجنٹ رابرٹ لونسن سن جنوبی ایران کے جزیرہ کیش کے سفر کے دوران لاپتہ ہوگیا تھا۔ بعض امریکی عہدیداروں نے دعویٰ کیا تھا کہ رابرٹ لونسن کو ایران کےسیکورٹی اہلکاروں نے جزیرہ کیش سے گرفتار کرلیا ہے۔تاہم ایرانی حکام نے اس الزام کو مستردکرتے ہئے کہا تھا کہ انہیں ایف بی آئی کے مذکورہ ایجنٹ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ واضح رہے کہ مارچ 2012 میں بھی ایف بی آئی نے لیونسن کی بحفاظت واپسی کے لیے معلومات کی فراہمی پر دس لاکھ ڈالر کے انعام کا اعلان کیا تھا، تاہم ایسوسی ایٹڈ پریس کا کہنا تھا کہ گذشتہ تین برس میں امریکی حکومت کو ان کے زندہ ہونے کی کوئی...
ایران کے صدر حسن روحانی کا سعودی عرب اور بحرین کے حکمرانوں کو تعلقات کی بہتری کے لیے خط

ایران کے صدر حسن روحانی کا سعودی عرب اور بحرین کے حکمرانوں کو تعلقات کی بہتری کے لیے خط

news, Urdu
ایران کے صدر حسن روحانی نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ بن خلیفہ کو خط ارسال کیے ہیں۔ایران کی حکومت کے ترجمان علی ربیعی سخنگوی نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران خطے میں ہمشیہ امن اور اسحتکام کے لیے کوشاں رہا ہے۔ اور سعودی عرب اور بحرین کی حکومتوں کو خط بھی ایران کی ان ہی کوششوں کا حصہ ہیں۔ ایران کے سرکاری ترجمان علی ربیعی سخنگوی نے کہا کہ خطے کے ملکوں کے ساتھ باہمی سطح پر ایران کے معاشی روابط ہیں اور ’امریکی دباؤ اور پابندیوں کو ہمسایہ ملکوں میں دوریوں کا باعث نہیں بننے دینا چاہیے‘۔ ایران پر امریکی اقتصادی پابندیوں کا ایک سال مکمل ہونے پر ایران کے سرکاری ترجمان نے کہا کہ اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے تیل کی درآمد اور ملکی آمدن میں کمی کا اگر کسی دوسرے ملک کو سامنا ہوتا تو وہ ایران سے بدتر حالت میں ہوتا۔ واضح رہے کہ گزشتہ س...
ایران جوہری معاہدے کے تحت وعدوں کو کم کرنے کے لئے نیا اقدام اٹھائے گا ۔ صدر روحانی

ایران جوہری معاہدے کے تحت وعدوں کو کم کرنے کے لئے نیا اقدام اٹھائے گا ۔ صدر روحانی

news, Urdu
ایران نے ایندھن کی تقویت سازی کے پلانٹ میں سنٹری فیوجز میں گیس بھرنے کا ارادہ کیا ہے ۔ صدر حسن روحانی نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے 2015 کے معاہدے سے اپنے ملک کو مزید دور کرلیا کیون کہ یہ تہران کی جوہری ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالتا ہے۔ روحانی نے کہا کہ ایران بدھ سے شروع ہونے والے اپنے فورڈو پلانٹ میں اس عمل کا آغاز کرے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تہران نے معاہدے کے تحت اپنے وعدوں کو مکمل کرنے کے لئے اب تک اٹھائے گئے تمام اقدامات کو قابل قبول قرار دیا ہے ، اور اگر دیگر دستخط کنندہ بھی ایسا کرتے ہیں تو اسلامی جمہوریہ اس معاہدے کو مکمل طور پر پورا کرنے کے لئے تیار ہے۔...
داعش کے سربراہ ابو بکرالبغدادی کی بہن حلب سے گرفتار

داعش کے سربراہ ابو بکرالبغدادی کی بہن حلب سے گرفتار

news, Urdu
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ابوبکر البغدادی کی بہن 65 سالہ رسمیہ اواد کو پیر کی رات کی جانے والی کارروائی میں شام کے شہر حلب سے گرفتار کیا گیا جو گزشتہ ماہ کی کارروائی کے بعد اب ترکی کے زیر کنٹرول ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو میں ایک ترک عہدیدار نے بتایا کہ ابوبکر البغدادی کی بڑی بہن کی گرفتاری داعش کے کام کرنے کے طریقہ کار کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ ایک اور ترک عہدیدارکے مطابق بغدادی کی بہن کو ایک ٹرالر سے پکڑا گیا جہاں وہ اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔ سمیہ اواد سے داعش سے متعلق تحیققات کی جارہی ہیں۔ برطانوی ادارے نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے بتایا کہ ابوبکرالبغدادی کے کئی بہن بھائی ہیں تاہم یہ بات واضح نہیں کہ ان میں سےاب بھی کوئی حیات ہے یا نہیں۔ واضح رہےکہ گزشتہ ماہ شام کے شمال مغرب میں امریکی اسپیشل فورسز کے آپریشن کے دور...
دنیا بھر میں اسرائیل کے سو سے زائد سفارت خانے بدستور بند

دنیا بھر میں اسرائیل کے سو سے زائد سفارت خانے بدستور بند

news, Urdu
اسرائیلی وزارت خارجہ نے ایک انوکھا اعلان کرتے ہوئے دنیا بھر میں سو سے زائد سفارت خانوں اور سفارتی مشنوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا تھا۔ یہ فیصلہ کیوں کیا گیا؟ اصل کہانی یہ ہے کہ دنیا کے درجنوں ممالک میں سو سے زائد اسرائیلی سفارت خانوں اور سفارتی مشنوں کا عملہ غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کیے ہوئے ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے اس ہڑتال کا اعلان تیس ستمبر بروز بدھ کیا تھا۔ یہ ہڑتال دراصل اسرائیل کی وزارت خارجہ اور وزارت خزانہ کے مابین تنازعے کا نتیجہ ہے۔ وزارت خارجہ نے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا تھا کہ ''اسرائیلی وزارت خزانہ نے وزارت خارجہ کے اہلکاروں کے ساتھ طویل مدت سے طے شدہ معاہدے کی خلاف ورزی کر کے ہمیں آج تیس اکتوبر کے روز سے دنیا بھر میں اسرائیلی سفارتی مشن بند کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ قونصلر خدمات پیش نہیں کی جائیں گی اور سفارتی مشنوں کی حدود میں داخلے کی اجازت بھی...
انجیلا میرکل نے مودی سے ملاقات میں کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کردی۔ مودی پریشان منھ دیکھتا رہ گیا

انجیلا میرکل نے مودی سے ملاقات میں کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کردی۔ مودی پریشان منھ دیکھتا رہ گیا

news, Urdu
بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق جرمنی کی چانسلرانجیلا مرکیل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی معطلی پر تشویش کا اظہار کیا اور خواہش ظاہر کی کہ بھارت اور پاکستان باہمی کشیدگی دور کرنے کے لیے مل کر پر امن حل تلاش کریں ۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکیل نے مزید کہا کہ کشمیریوں کے لیے حالات غیر مستحکم، ناپائیدار اور نامناسب ہیں اور اب اس کشیدگی کو ختم ہوجانا چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم عدم استحکام اور غیر یقینی صورت حال کے خاتمے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ کشمیر کی موجودہ صورتحال اس طرح نہیں چل سکتی۔ واضح رہے کہ انجیلا مرکیل اس وقت بھارت کے 3 روزہ دورے پر ہیں ۔اور اس موقع پر جرمنی کی چانسلر نے کشمیر کی صورت حال پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے تفصیلی موقف سننے کی خواہش کا بھی اظہار بھی کیا تھا اور مودی سرکار کی روایتی ڈھٹائی اور کشمیر کی صورت حال پر بات کرنے سے گریز ...
صدی کا سب سے بڑا سودا’: مودی کی بینکاک میں شیر کی سواری اور چین کی یاری کی تمنا

صدی کا سب سے بڑا سودا’: مودی کی بینکاک میں شیر کی سواری اور چین کی یاری کی تمنا

news, Urdu
وزیر اعظم نریندر مودی بینکاک میں فیصلہ کریں گے کہ آیا ہندوستان دنیا کی نصف آبادی اور عالمی معیشت کا 40 فیصد رکھنے والے علاقائی جامع معاشی شراکت داری(آر سی ای پی) منصوبےمیں شامل ہوگا یا نہیں۔ ان کا یہ فیصلہ شیر کی سواری کرنے کے مترادف ہو گا اور اس توقع کے ساتھ ہو گا کہ چین اس درندے کو قابو کرنے میں بھارت کی مدد کرے گا ۔ اگر بھارت قدم بڑھاتا ہے تو مودی کے ملک میں احتجاج کا سونامی جاری ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے ہی آدمیوں میں تنہا ہوسکتا ہے اور کسانوں ، دودھ مالکان ، خدمات کی صنعت اور آٹوموبائل صنعت کی نظر میں اسے ولن قرار دیا جا سکتا ہے۔ لیکن اگر بھارت معاہدے پر دستخط کرنے پر غور کرتا ہے تو ، مودی کو اپنے پڑوس میں چند دوست مل سکتے ہیں ۔ ژنہوا کی اطلاع کے مطابق چینی صدر شی جنپنگ کی طرف سے دونوں ممالک کے درمیان "100 سالہ منصوبہ" کی پیش کش کی حمایت کی جاسکتی ہے اور دیگر کثیر ج...
داعش کا سربراہ ابو بکرالبغدادی  امریکہ کی ہی تخلیق تھا، ۔سرگئی لاوروف

داعش کا سربراہ ابو بکرالبغدادی امریکہ کی ہی تخلیق تھا، ۔سرگئی لاوروف

news, Urdu
 روسی وزیر خارجہ سر گئی لاوروف نے روسی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش کا سابق سرغنہ ابو بکر البغدادی دراصل امریکہ کی ہی ایک ایجاد تھا۔ امریکہ نے اسے تیار کیا اور ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا۔ اپنے انکشاف کے حقیقی ہونے کی دلیل میں وزیر خارجہ نے بتایا کہ 2003 میں امریکہ امن کا بہانہ بنا کرعراق پر قابض ہوا اور زوال پذیر ملک میں جیلوں میں قید خطرناک ترین جنگجوؤں کو رہا کیا جس کے بعد عراق میں داعش نے اپنی جڑیں مضبوط کیں اور ابوبکر البغدادی طاقت ور ہوتا گیا۔ سرگئی لاوروف نے ابوبکر کی ہلاکت کی تصدیق سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ہماری وزارت دفاع نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے، ہم اس معاملے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے روسی فوج اضافی شواہد کی تلاش کر رہی ہے اور اب تک البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ ن...
پرنس چارلس بھی چوروں کے خریدارنکلے

پرنس چارلس بھی چوروں کے خریدارنکلے

news, Urdu
برطانیہ کے شہزادہ چارلس کے پسندیدہ سرکاری مکانات میں سے ایک مکان میں لگی 6 کروڑ 46 لاکھ 79 ہزار 950 ڈالرز مالیت کی پینٹنگز جعلی نکلیں۔ یہ پینٹنگزڈم فریز ہاؤس میں عوامی نمائش کے لیے آویزاں کی گئی تھیں جو کہ’دی پرنس فاؤنڈیشن‘ کا صدر مقام ہے لیکن جعل سازی کا آرٹ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد اِن پینٹنگز کو ہٹا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جعلی آرٹ بنانے کے مقدمے میں 6 ماہ قید کی سزا کاٹنے والے امریکی فنکار ٹونی ٹیٹرو کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر انہوں نے بنائی تھیں اور مسٹر اسٹنٹ کو فروخت کر دیں تھیں۔ٹیٹرو نے مزید بتایا کہ آپ میری بنائی ہوئی تصویروں سے اپنے دوستوں کو متاثر توکر سکتے ہیں لیکن اسکروٹنی کے ماہر اسے کبھی پاس نہیں کریں گے۔ مسٹر ٹیٹروقانونی طور پر ایک ایسے مصور ہیں جو کہ صارفین کے گھروں اور دفاتر کے نجی استعمال کے لیے ماسٹر پیس کی نقل تیار کرتے ہیں۔ اور مسٹر اسٹنٹ نے ان سے 11 شہ پاروں کی...

Contact Us