Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

رہن سہن

صدی کا بلند ترین درجہ حرارت ریکارڈ: امریکہ میں پارے نے 54 درجے چھو لیے

صدی کا بلند ترین درجہ حرارت ریکارڈ: امریکہ میں پارے نے 54 درجے چھو لیے

موسم و ماحولیات
سائنسدانوں نے کیلیفورنیہ امریکہ میں اس صدی کا بلند ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا ہے۔ کیلیفورنیا کی مشہوروادی، جسے موت کی وادی کے نام سے جانا جاتا ہے میں 130 فارن ہائیٹ یعنی 54.4 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کی تصدیق امریکی موسمیاتی ادارے نے بھی کردی ہے۔ اس وقت امریکا میں مغربی ساحلی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، جس میں اس ہفتے مزید اضافے کا بھی امکان ہے، اور گرمی کا مزید نیا ریکارڈ بھی بن سکتا ہے۔ دنیا میں اب تک بلند ترین درجہ حرارت کے ریکارڈ میں 2013 میں امریکہ کی اسی موت کی وادی میں 54 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جبکہ گزشتہ صدی میں بھی موت کی وادی میں ہی 56.6 درجے سینٹی گریڈ گرمی کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔ اگرچہ موجودہ ماہرین موسمیات اسے درست ماننے سے انکاری ہیں۔ اسی طرح 1931 میں تیونس میں 55 درجے سینٹی گریڈ گرمی ریکارڈ کرنے کا دعویٰ بھی کیا جاتا ہے، لیک...
بچوں میں ذہانت ماں سے منتقل ہوتی ہے: تحقیق

بچوں میں ذہانت ماں سے منتقل ہوتی ہے: تحقیق

خاندان و معاشرہ
ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ بچوں کی ذہانت کا انحصار اس بات پر ہے کہ ان کی والدہ کتنی ذہین ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ ذہانت کے جین کروموسوم ایکس میں واقع ہوتے ہیں، اور خواتین میں 2 ایکس کروموسوم موجود ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بچوں میں ماں کی جانب سے ذہانت کی منتقلی کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ اس کے برعکس مردوں میں صرف ایک ایکس کروموسوم ہوتا ہے، لہٰذا والد سے ذہانت کی منتقلی کا امکان نسبتاً کم ہوتا ہے۔ تحقیق میں یہ بھی کہا گیا کہ باپ کے ذہانت کے جینز غیر فعال ہو جاتے ہیں۔ جبکہ جینیاتی عوامل کے علاوہ بھی دیکھا جائے تو بچوں کا بچپن زیادہ تر ماں کے ساتھ گزرتا ہے۔ ایسے میں ماں کی ذہانت، عادات و فطرت بچوں پر گہرا اثر ڈالتی ہے۔ ...
چین کی تیار کردہ کورونا ویکسین آزمائش کے دوسرے مرحلے میں بھی کامیاب

چین کی تیار کردہ کورونا ویکسین آزمائش کے دوسرے مرحلے میں بھی کامیاب

طب, عالمی
چینی حکومت کی سرپرستی میں تیار کی گئی کووِڈ 19 ویکسین دوسرے مرحلے یعنی طبّی آزمائشوں میں بھی کامیابی سے ہم کنار ہوچکی ہے۔ ویکسین چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کی نگرانی میں ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی، ووہان انسٹی ٹیوٹ آف بایولاجیکل پروڈکٹس اور چائنہ نیشنل بایوٹیک گروپ نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔ کورونا وائرس کی دیگر ویکسینوں کے مقابلے میں یہ ویکسین مختلف ہے کیونکہ اس میں غیر مؤثر بنائے گئے کورونا وائرس کو بطور ویکسین استعمال کیا گیا ہے۔ یہ ویکسین بنانے کا روائیتی طریقہ ہے جسے ویکسین بنانے کے دیگر طریقوں سے زیادہ بہتر سمجھا جاتا ہے۔ پہلے مرحلے اور دوسرے مرحلے کی طبّی آزمائشوں میں مجموعی طور پر 320 صحت مند رضاکار پر، جن کی عمر 18 سے 59 سال کے درمیان تھی پر ویکسین کی آزمائش کی گئی۔ جس کے معائنے سے پتہ چلا کہ ویکسین لینے والے رضاکاروں کی اکثریت میں کورونا وائرس کے خلاف مدافعت پیدا ہوگئی...
جدید طرز زندگی: 40 ٪ ہندوستانی نوجوان امراض قلب کا شکار، خواتین کیلئے بھی تنبیہ

جدید طرز زندگی: 40 ٪ ہندوستانی نوجوان امراض قلب کا شکار، خواتین کیلئے بھی تنبیہ

طب
اعداد و شمار سے پتا چلاتا ہے کہ ہندوستان میں نوجوانوں میں عارضہِ قلب دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے۔ اور ایسا صرف غریب گھرانوں میں نہیں امیر گھرانوں کے نوجوان بھی اسی تناسب سے عارضے میں مبتلا ہیں۔ مئی کو وفاقی وزیر اور بی جے پی کے رکن بندارو دتاریہ کے بیٹے بندارو وشنوو کی دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے موت ہو گئی تھی۔ وشنو کی عمر صرف 21 سال تھی اور وہ حیدرآباد میں طب کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔ سنہ 2015 میں امریکہ میں ایک تحقیقاتی جریدے میں شائع ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں چھ کروڑ سے زیادہ افراد دل کے امراض میں مبتلا تھے، اور ان میں سے دو کروڑ سے زیادہ افراد کی عمرعمر 40 برس سے کم تھی۔ یعنی ہندوستان میں 40 فیصد کے قریب دل کے مریضوں کی عمر 40 برس سے کم ہے۔ ہندوستانی شہریوں کے لیے یہ بات انتہائی حیران کن ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں سب سے تیزی سے یہ شرح ہندوستان...
حمل کے دوران ماں کا موٹاپا: بچے کی ذہنی نشوونما کے لیے خطرناک

حمل کے دوران ماں کا موٹاپا: بچے کی ذہنی نشوونما کے لیے خطرناک

طب
دورانِ حمل اگر خواتین کا وزن زیادہ ہوجائے تو اس سے ان کے ہونے والے بچے کی ذہنی اور نفسیاتی نشوونما متاثر ہوسکتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ تبدیلی مدتِ حمل کی دوسری سہ ماہی یعنی 3 سے 6 ماہ کے درمیان ہوسکتی ہے اور اس ضمن میں ماں کی فربہی کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔ اس ضمن میں ماہرین نے خواتین میں باڈی ماس انڈیکس اور بچوں کی دماغی نشوونما کے درمیان تعلق کا انکشاف کیا ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ اگر دورانِ حمل خواتین کا وزن بڑھتا جاتا ہے تو اس سے دماغ کے دو اہم مقامات یعنی پری فرنٹل کارٹیکس اور اینٹیریئر انسیولا پر اثر پڑتا ہے۔ دماغ کے یہ حصے بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں اور فیصلہ کرنے اور برتاؤ میں مدد دیتے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق دونوں مقامات متاثر ہونے سے ہائپر ایکٹویٹی ڈس آرڈر، آٹزم اور بسیار خوری جیسی کیفیات پیدا ہوسکتی ہیں۔ تحقیق میں ماں کے پیٹ میں نمو پاتے ہوئے 197 بچوں کے اعصاب کا مطا...
کورونا کے خلاف روس نے ویکسین تیار کرلی: امریکہ کا غیر مؤثر ہونے کا پراپیگنڈا شروع

کورونا کے خلاف روس نے ویکسین تیار کرلی: امریکہ کا غیر مؤثر ہونے کا پراپیگنڈا شروع

طب, عالمی
امریکہ نے روسی سائسندانوں کی کووڈ 19 کے خلاف تیار کردہ ویکسین کے خلاف پراپیگنڈا شروع کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کورونا کےلیے روسی ویکسین کے محفوظ اور مؤثر ہونے پر شکوک و شبہات کا اظہا رکیا ہے۔ روس نے دو روز قبل ویکسین کے تمام تجرباتی مراحل مکمل ہونے پر اسے مارکیٹ میں متعارف کروایا تھا۔ تاہم امریکی ڈاکٹر کہتے ہیں کہ ویکسین کا تیار کرنا اور اس کا محفوظ اور مؤثر ہونا الگ باتیں ہیں۔ انہوں نے روسی ویکسین کے تجربے کا نہیں سنا اور نہ ایسے ثبوت دیکھے کہ وہ مؤثر ہو گی۔ اس لیے انہیں شک و شبہات ہیں۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ کسی بھی ویکسین کے مؤثر ہونے اور افادیت جاننے کے لیے ڈیٹا کا ٹھوس جائزہ لینا ضروری ہے، اس سلسلے میں عالمی ادارہ روس سے قریبی رابطے میں ہے اور ویکسین کی جانچ سے متعلق بات چیت جاری ہے۔  ترجمان ...
کورونا کے دور رس اثرات پر تحقیق: وائرس یادداشت اورسونگھنے کی صلاحیت متاثر کرتا ہے

کورونا کے دور رس اثرات پر تحقیق: وائرس یادداشت اورسونگھنے کی صلاحیت متاثر کرتا ہے

طب
چین میں کورونا وائرس کے دور رس اثرات پر کی جانے والی نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ صحت یاب ہونے کے باوجود وائرس سے متاثرہ افراد کی یادداشت اور سونگھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق محققین نے کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کے ایم آر آئی معائنے میں انکے اعصابی جال کو متاثر پایا ہے۔ اور ان میں سونگھنے اور یادداشت کی صلاحیت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔  تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کورونا کےصحتیاب ہونے والےمریضوں میں مذکورہ تبدیلیاں 55 فیصد پائی گئی ہیں۔ چینی محققین کا کہنا ہے کہ نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ اس وائرس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی زندگیوں پر دورس نتائج کس طرح کے ہو سکتے ہیں۔ ...
تحقیق: گھریلو ٹوٹکہ جدید اینٹی بائیو ٹکس سے زیادہ مؤثر اور محفوظ ثابت

تحقیق: گھریلو ٹوٹکہ جدید اینٹی بائیو ٹکس سے زیادہ مؤثر اور محفوظ ثابت

طب, علوم و فنون
سائنسدانوں نے پیاز اور لہسن پر مشتمل 1,000 سال قدیم طبّی نسخہ استعمال کرتے ہوئے تجربہ گاہ میں خطرناک اور سخت جان جرثوموں کو ہلاک کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ تحقیقی جریدے کے ایک حالیہ شمارے میں آن لائن شائع شدہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر پیاز، لہسن، گائے کا صفرا (جگر کی زردی مائل رطوبت) اور وائن کو آپس میں ملا کر بنائے گئے مرہم سے ایسے جرثوموں تک کو بہ آسانی ہلاک کیا جا سکتا ہے جن کے خلاف جدید ترین اینٹی بایوٹکس بھی غیر مؤثر ہورہی ہیں۔ واضح رہے کہ اسٹیفائیلوکوکس آریئس اور اس جیسے دوسرے کئی خطرناک جراثیم نے حالیہ برسوں کے دوران اینٹی بایوٹکس کے خلاف مزاحمت نہ صرف پیدا کرلی ہے بلکہ اس مزاحمت میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، جس کے نتیجے میں یہ دوائیں ناکارہ ہوتی جارہی ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں تو پھر بھی کچھ نہ کچھ افاقہ ہوجاتا ہے لیکن اگر یہ بیکٹیریا ایک ساتھ جمع ہو کر باریک جھلی جیس...
وقت پر کھانا کھانا کتنا ضروری – نئی تحقیق کے چشم کشاء انکشافات

وقت پر کھانا کھانا کتنا ضروری – نئی تحقیق کے چشم کشاء انکشافات

صحت و خوراک
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ وقت بے وقت کھانا اور غذائی اوقات میں بے ترتیبی انسانی جسم کو ہمارے پچھلے تمام اندازوں سے کہیں زیادہ متاثر کرتی ہے۔ محققین کے مطابق نئی تحقیق کے بعد پتہ چلا ہے کہ جسم کے ہر خلیے کے اندر بھی 24 گھنٹے کی ایک گھڑی ہوتی ہے، جو سورج کی قدرتی روشنی اور چاند کے مدوجزر کے پیش نظر ہمارے خلیات کے ساتھ شراکت کرتے ہوئے بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مختلف اوقات میں کام کرنے والے افراد دوسروں کے مقابلے میں بہت جلد موٹاپے اور ذیابیطس وغیرہ کے شکار بن جاتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے جسم کی اندرونی گھڑیاں ایک دوسرے سے رابطے میں نہیں رہتیں۔ کیونکہ ان کے کھانے کے اوقات میں شدید بے ترتیبی ہوتی ہے۔ لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ اس کے اثرات مزید دوررس ہوسکتے ہیں کیونکہ وقت بے وقت کھانے سے جسم کے حیاتیاتی اوقات کار شدید متاثر ہوتے ہیں۔ ذیابیطس اور میٹابولزم کےمطابق...
کورونا کا تناؤ: صحت یاب ہونے والے افراد کے بال جھڑنے لگے

کورونا کا تناؤ: صحت یاب ہونے والے افراد کے بال جھڑنے لگے

طب
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے شفا پانے والے کئی افراد نے شکایت کی ہے کہ ان کے بال بہت تیزی سے گررہے ہیں تاہم ڈاکٹروں نے اسے عارضی کیفیت قراردیا ہے۔ امریکا ، برطانیہ اور یورپ سمیت کئی مرد و خواتین نے کہا ہے کہ اگرچہ وہ کووڈ19 کے چنگل سے آزاد تو ہوچکے ہیں لیکن اس کے ایک دو ماہ بعد تک ان کے بالوں کے گچھے اتررہے ہیں اور وہ گنج پن کے شکار ہورہے ہیں۔ دوسری جانب ڈاکٹروں نے اسے ایک نفسیاتی کیفیت بتایا ہے جسے ’ٹیلوجِن ایفلوویئم‘ کہتے ہیں جس میں کسی صدمے یا بیماری سےگزرنے والے تناؤ کی بدولت بال کھونے لگتے ہیں۔ ڈاکٹروں کا اصرار ہےکہ یہ کیفیت عارضی ہے اور کچھ ہفتوں بعد صورتحال معمول پر آسکتی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ بعض افراد میں ایک طویل عرصے تک بال گرنے کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ اس کیفیت پر فیس بک پر کئی گروپ بن چکے ہیں جن میں کووڈ 19 میں متبلا ہوکر تندرست ہونے والے افراد اپنی کیفیات کا تبادلہ...

Contact Us