جمعرات, March 14 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

رہن سہن

جنک فوڈ ہمیں جنیاتی سطح پر بھی بوڑھا کر رہی ہے: تحقیق

جنک فوڈ ہمیں جنیاتی سطح پر بھی بوڑھا کر رہی ہے: تحقیق

صحت و خوراک
تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ فیکٹریوں میں تیار کردہ ہر طرح کے کھانے اور دیگر جنک اور فاسٹ فوڈ ہمیں عارضی صحت کے مسائل کے ساتھ ساتھ خلیاتی اور جنیاتی یعنی ڈی این اے تک کی سطح تک نقصان پہنچا رہے ہیں اور بوڑھا کررہے ہیں۔ محققین کو معلوم ہوا ہے کہ ان غذاؤں کا استعمال ایسے انسانی کروموسوم کو متاثر کرتا ہے جن کا تعلق عمررسیدگی سے ہوتا ہے۔ فیکٹریوں کی ڈبوں میں محفوظ کردہ غذاؤں سے انسانی کروموسوم کے کناروں پر جڑے ٹیلومریز سکڑتے جاتے ہیں۔ اگرچہ یہ قدرتی عمل ہے اور زندگی بھر جاری رہتا ہے لیکن صنعتی طریقوں سے تیار کردہ کھانے کھانے سے اس عمل کی رفتار بڑھ جاتی ہے۔ یعنی جنک فوڈ ہمارے ڈی این اے تک پر اثرانداز ہوتی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ سکڑتے ٹیلومریز عمررسیدگی کی علامت ہیں اور ناقص خوراک اس سکڑاؤ کو بڑھاتی ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جنک فوڈ، فاسٹ فوڈ اور ہر طرح کی پروسیس شدہ غذاؤں میں کئی طرح ک...
پاک چین راہدری منصوبہ: جہلم میں بائیو ٹیکنالوجی پارک بنے گا

پاک چین راہدری منصوبہ: جہلم میں بائیو ٹیکنالوجی پارک بنے گا

پاکستان, رہن سہن, علوم و فنون
پاکستان کے پہلا صنعتی بایوٹیکنالوجی پارک جہلم میں قائم کیا جارہا ہے۔ منصوبہ پاک چین راہداری منصوبے کے تحت قائم ہو رہا ہے، جسے مقامی طور پر جامعہ کامسیٹ کا تعاون حاصل ہے۔ گزشتہ سال دستخط ہونے والی مفاہمت کی ایک یادداشت کے تحت جامعہ کامسیٹس جہلم میں ٹارچ ہائی ٹیک انڈسٹری ڈویلپمنٹ سنٹراور ٹی آئی بی (تیاآنجن انسٹی ٹیوٹ آف انڈسٹریل بائیو ٹیکنالوجی) کے تعاون سے پہلےبائیوٹیکنالوجی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے قیام میں معاونت فراہم کرے گی۔ منصوبے کے تحت ماحولیاتی منصوبہ بندی اور بائیوٹیکنالوجی کو مدنظر رکھتے ہوئے جڑی بوٹیوں پر تحقیق کی جائے گی۔ اس کے علاوہ تحقیقی مقالہ جات اور بائیو ٹیکنالوجی میں تحقیق کو فروغ دینا بھی بائیو پارک کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے۔ یاد رہے کہ پاک چین راہداری منصوبے میں صرف سڑکوں اور ریلوے کا جال نہیں بنے گا بلکہ ملک بھر میں تحقیق کے متعدد مراکز بھی قائم کیے ج...
جدید شہری زندگی کے باعث جانوروں سے انسانوں میں بیماریوں کی منتقلی کا خطرہ بڑھ گیا: تحقیق

جدید شہری زندگی کے باعث جانوروں سے انسانوں میں بیماریوں کی منتقلی کا خطرہ بڑھ گیا: تحقیق

طب, موسم و ماحولیات
وبائی امراض پرتحقیق کرنے والے محققین نے تنبیہ کی ہے کہ جانوروں سے انسانوں میں بیماریاں منتقل ہونے کے خطرے میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی تلاش میں کلیدی کردار ادا کرنے والی محقق سارہ گلبرٹ کا کہنا ہے کہ ہماری جدید طرز زندگی کی وجہ سے جانوروں سے انسانوں میں بیماریاں پھیلنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں، خاص طور پر گنجان آبادیوں میں اس کا خطرہ شدید ہو گیا ہے۔ جبکہ بین الااقوامی سفر میں اضافے و تیزی کے ساتھ ساتھ آبادیوں میں قدرتی ماحول کی کمی نے بھی خطرے کو شدید کر دیا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ کورونا وائرس کا ماخذ تاحال ایک راز ہے لیکن کچھ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ وائرس چمگادڑوں سے کسی اور جانور کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوا ہے۔ حال ہی میں دنیا بھر میں پھیلنے والی بیماریاں جیسے کہ ایبولا، سارس اور ویسٹ نائل وائرس بھی جانوروں سے شروع ہوئے لیکن کووڈ 19 ان میں سب سے ...
باورچی خانے کا دواخانہ

باورچی خانے کا دواخانہ

صحت و خوراک
کیا آپ جانتے ہیں کہ بہت سے امراض کا علاج آپ کے گھر میں ہی موجود ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہےکہ شفا کے ان خزانوں کا درست ادراک اور استعمال کیا جائے۔ مثلاً جوڑوں کا درد اور ہلدی ہلدی پر تحقیق برق رفتاری سے آگے بڑھ رہی ہے اور اب اسے محققین کمال کی خوراک قرار دے رہے ہیں۔ ہلدی میں شامل اہم مادہ سرکیومن دل، آنتوں، امنیاتی نظام اور دیگر اعضا کو بہتر بناتا ہے۔ یہ کینسر روکنے اور بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ لیکن اس کے استعمال سے پہلے یاد رہے کہ اگر ہلدی میں کالی مرچیں اور کچھ چکنائی ڈال کر استعمال کی جائے تو اس سے سرکیومن کی بدن میں جذب ہونے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔ بصورتِ دیگر سرکیومن کی بڑی مقدار ضائع ہوجاتی ہے۔ ہلدی جوڑوں کے درد اورجلن کو کم کرتی ہے اور ہڈیوں کے درد کو بھی رفع کرتی ہے۔ اپنے سوزش کم کرنے والے اجزا کی وجہ سے باقاعدہ لوگ اسے اپنی خوراک کا حصہ...
افریقہ بھی پولیو سے پاک قرار، پاکستان اور افغانستان میں مہم جاری رہے گی

افریقہ بھی پولیو سے پاک قرار، پاکستان اور افغانستان میں مہم جاری رہے گی

طب
عالمی ادارہ صحت نے نائجیریا میں پولیو کے نئے کیسز سامنے نہ آنے پر براعظم افریقہ کو وائلڈ پولیو سے پاک قرار دیدیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے شمال مشرقی نائجیریا میں پولیو کے آخری کیس سامنے آنے کے چار سال بعد عالمی ادارہ صحت نے براعظم افریقہ میں وائلڈ پولیو کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتوں، مالی امداد فراہم کرنے والے اداروں، پولیو ویکسین کے لیے کام کرنے والے رضا کاروں اور مقامی اشرافیہ کی انتھک کوششوں کی بدولت 1.8 ملین بچوں کو پولیو جیسے موزی مرض سے بچالیا ہے۔ https://twitter.com/WHONigeria/status/1298142447747440641?s=20 نائجیریا آخری افریقی ملک ہے جس کو وائلڈ پولیو سے پاک قرار دیدیا گیا ہے۔ نائجیریا میں آخری کیس چار سال قبل سامنے آیا تھا اور اس کے خاتمے کے لیے نائجیریا نے نصف دہائی سے بھی کم عرصے میں پولیو کو شکست فاش دیدی۔ نائجیریا میں خاتمے کے بعد یہ بیماری ا...
چین نے کووڈ-19 ویکسین کا استعمال جولائی سے شروع کر رکھا ہے: حکام چینی محکمہ صحت

چین نے کووڈ-19 ویکسین کا استعمال جولائی سے شروع کر رکھا ہے: حکام چینی محکمہ صحت

طب
چین اپنے ضروری عملے کو جولائی سے کرونا وائرس کے خلاف تجرباتی ویکسین دے رہا ہے۔ اس بات کا انکشاف چین کے محکمۂ صحت کے اعلیٰ حکام نے کیا ہے۔ چین کے قومی صحت کے کمیشن کے سربراہ ژینگ ژونگ وائی نے کہا ہے کہ طبی عملے اور سرحدی معائنے کے عملے کو تجرباتی ویکسین جولائی سے دی جا رہی ہے۔ انہوں نے سرکاری ٹی وی سی سی ٹی وی کو بتایا کہ 22 جولائی کو جب حکومت نے ویکسین کے ’تجرباتی استعمال‘ کا منصوبہ شروع کیا تو اس کے بعد سے یہ بات ’قانون کے مطابق ہے‘ کہ خطرے سے دوچار عملے کو ویکسین دی جائے۔ انہوں نے کہا، ’چین میں اکثر مریض باہر سے آ رہے ہیں، اس لیے سرحدی عملہ زیادہ خطرے والے گروپ میں شامل ہے۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ویکسین لگانے کے پروگرام میں اگلی باری ٹرانسپورٹ کے شعبے اور جانوروں کی منڈیوں میں کام کرنے والے عملے کی ہے۔   حکام نے بتایا کہ حکومت موسمِ خزاں اور سرما میں وبا پر قابو پانے کے لیے ...
کووڈ19: حاسدک فرقے کے یہودیوں پر مذہبی سفر کی پابندی

کووڈ19: حاسدک فرقے کے یہودیوں پر مذہبی سفر کی پابندی

رہن سہن, عالمی
مقبوضہ فلسطین کی صہیونی انتظامیہ نے حاسدک فرقے کے یہودی شہریوں کو مذہبی سفر پر یوکرائن جانے سے روک دیا ہے۔ حاسدک فرقے کے پیروکار یہودی نئے مذہبی سال کے آغاز پر یوکرین میں مدفون راہب ناچمان کی قبر پر زیارت کے لیے جاتے ہیں۔ ناچمان بریسلوو حسدک فرقے کی نئی تحریک کے بانی مانے جاتے ہیں جن کی وفات 1810 میں ہوئی اور انہیں یوکرین میں دفن کیا گیا۔ نرچمن بریسلوو اس سال یہودی نیا سال 18 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے جس کے لیے ہزاروں حاسدک یہودی یوکرین جانے کی تیاریوں میں مصروف تھے کہ صہیونی انتظامیہ اور یوکرین کی حکومتوں نے خصوصی سفری سہولت دینے سے انکار کرتے ہوئے اس سال کی رسومات کو معطل کر دیا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق صہیونی ریاست کے ذمہ دار برائے تدراک کووڈ19 نے فلسطین کی قابض حکومت اور یوکرینی مذہبی وزارت کو خطوط میں لکھا ہے کہ سفر اور اجتماع سے کووڈ کے پھیلاؤ میں اضافہ ہو گا...
تمباکو چبانے والے ممالک میں پاکستان دوسرے نمبر پر: محققین کا سخت قانون سازی کا مطالبہ

تمباکو چبانے والے ممالک میں پاکستان دوسرے نمبر پر: محققین کا سخت قانون سازی کا مطالبہ

طب
پوری دنیا میں چبانے والے تمباکو سے اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ جس میں سالانہ ساڑھے تین لاکھ افراد لقمہ اجل بن رہے ہیں۔ ان میں سرِ فہرست ممالک بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش ہیں۔ پوری دنیا میں سالانہ جتنا تمباکو کھایا جاتا ہے اس کی 25 فیصد مقدارجنوبی ایشیا کے تین ممالک میں کھائی جاتی ہے جس میں بھارت کا حصہ 70 فیصد، پاکستان کا 7 فیصد اور بنگلہ دیش 5 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔   حال ہی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سات برس میں عالمی سطح پر تمباکو سے اموات میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ حال ہی میں تھوکنے کی عادت سے متعلق ایک تحقیق ہوئی جس کا مقصد تو کورونا کا پھیلاؤ تھا تاہم تھوکنے کے ساتھ تمباکو کے تعلق نے محققین کو پریشان کر دیا ہے۔ برصغیر پاک وہند میں تمباکو کھاکر جگہ جگہ تھوکنے کا عام رحجان ہے جو موجودہ کورونا وبا میں مزید خطرناک ثابت ہو رہا ہے۔ اس کی وجہ ی...
شہد پر ہوئیں متعدد سابقہ تحقیقات ناقص تھیں: طبی ماہرین

شہد پر ہوئیں متعدد سابقہ تحقیقات ناقص تھیں: طبی ماہرین

طب
تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ کھانسی اور زکام میں کسی بھی دوسری دوا کے مقابلے میں شہد زیادہ مفید ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق مشرقی ممالک، بالخصوص مسلمان ملکوں میں شہد کو سینکڑوں سال سے مختلف امراض کے علاج میں عام استعمال کیا جاتا رہا ہے، جبکہ حالیہ برسوں کے دوران سائنسی تحقیقات سے بھی شہد کی طبّی افادیت ثابت ہوئی ہے۔ شہد کی افادیت پر متعدد مستند تحقیق پہلے بھی ہو چکی ہیں البتہ نزلہ، زکام اور کھانسی میں ’’شہد چٹانے‘‘ کا گھریلو ٹوٹکا صدیوں، بلکہ شاید ہزاروں سال پرانا ہے۔ کچھ تحقیقات میں یہاں تک دعوی کیا گیا ہے کہ یہ گھریلو ٹوٹکا، دیگر تمام ادویہ (بشمول اینٹی بایوٹکس) سے بھی زیادہ مؤثر، محفوظ اور مفید ہے۔ تازہ تحقیق میں ماہرین نے بطورِ خاص نزلے، زکام اور کھانسی وغیرہ میں شہد کی مبینہ افادیت کے بارے میں کی گئی 14 سابقہ تحقیقات کا باریک بینی سے تجزیہ کیا، جن میں مجموعی طور پر 1,761 افراد شریک تھ...
چین نے کورونا ویکسین تحقیق میں پاکستان کو شامل  کر لیا

چین نے کورونا ویکسین تحقیق میں پاکستان کو شامل کر لیا

پاکستان, طب
چین کی تیار کردہ کووڈ19 ویکسین کے تیسرے اور آخری مرحلے کی آزمائش میں پاکستان کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ یوں پاکستان ان ممالک میں شامل ہوگیا ہے جہاں ویکسین کو آزمائشی دورانیے میں ہی آزما لیا جائے گا اور بعد میں آزمائش پر وقت ضائع نہیں ہو گا۔ طبی ماہرین کی رائے میں اس سے ایک جانب پاکستان میں ویکسین سازی کی استعداد میں اضافہ ہوگا اور دوسری جانب ملک کے ماہرین کے تجربے میں بھی اضافہ ہوگا۔ چین کی تیار کردہ ویکسین کی آزمائش کے لیے قومی ادارہ برائے صحت سے اجازت لے لی گئی ہے جبکہ منصوبے میں نیشنل ہیلتھ ریگولیشن اینڈ کوآرڈنیشن کے علاوہ کئی نجی اور سرکاری اداروں کے علاوہ چینی کمپنیاں بھی شرکت کررہی ہیں۔ اس کاوش میں چین کی کین سائنو بائیو اور بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف بایوٹیکنالوجی کی مشترکہ طور پر تیارکردہ ویکسین کی آزمائش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ تیسرے مرحلے میں کم سے کم 1 سے 3 ہزار افراد پر ویک...

Contact Us