Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

سیاست

فرانس میں دیگر نسلوں اور اقوام کے خلاف حکومتی تعصب کی پالیسی جاری: بلیک افریقن ڈیفنس لیگ پر بھی پابندی لگا دی

فرانس میں دیگر نسلوں اور اقوام کے خلاف حکومتی تعصب کی پالیسی جاری: بلیک افریقن ڈیفنس لیگ پر بھی پابندی لگا دی

سیاست
فرانس میں ادارہ جاتی نسل پرستی اور تعصب کی ایک نئی مثال سامنے آئی ہے۔ لبرل یورپی ملک نے افریقی شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قائم تنظیم بلیک افریقن ڈیفنس لیگ پر تقسیم اور نفرت کے پرچار کا الزام لگاتے ہوئے پابندی لگانے کا عندیا دیا ہے۔ وزیر داخلہ گیرالڈ دارمانن نے خصوصی ٹویٹر پیغام میں کہا کہ "میں نے بلیک افریقن ڈیفنس لیگ کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تنظیم ملک میں تقسیم اور نفرت کا پرچار کرتی ہے، اسکی جانب سے معاشرے میں افراتفری اور بدامنی پھیلائی جاتی ہے، جیسا کہ گزشتہ ہفتے کیا گیا۔ https://twitter.com/GDarmanin/status/1437367962780979204?s=20 تنظیم یورپ خصوصاً فرانس میں سیاہ فام شہریوں کے تحفظ کے لیے مظبوط آواز ہے۔ صرف فیس بک پر اس کے 3 لاکھ سے زائد حامی موجود ہیں۔ جبکہ اہم سماجی و تحریکی رہنما اس کے رکن ہیں۔ جس واقعے کو بنیاد بنا کر افریقی شہریوں کے حقوق کے لیے کام کرنے...
سلطنتوں کے قبرستان میں طاقت کی علامت ٹیکنالوجی کھلونا بنی ہوئی: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے امریکی طاقت کا بھرپور مذاق

سلطنتوں کے قبرستان میں طاقت کی علامت ٹیکنالوجی کھلونا بنی ہوئی: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے امریکی طاقت کا بھرپور مذاق

ابلاغ
چینی دفتر خارجہ کے ترجمان زاؤ لجیان نے افغانستان سے ایک ویڈیو اپنے ٹویٹر کھاتے پہ نشر کرتے ہوئے امریکی طاقت کا بھرپور مذاق اڑایا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ تبصرے میں چینی اعلیٰ عہدے دار نے لکھا کہ "سلطنتوں کے قبرستان میں طاقت کا مظاہرہ کرنے والوں کے جدید ہتھیار مجاہدین کے لیے لطف کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ https://twitter.com/zlj517/status/1435935034951696391?s=20 واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے نیٹو اتحادی بڑی مقدار میں جدید ہتھیار اور جنگی مشینیں افغانستان میں چھوڑ کر بھاگے ہیں، جبکہ ایک بڑی تعداد امارات اسلامیہ افغانستان کے ملک کا انتظام سنبھالتے ہی غنی انتظامیہ نے ہمسایہ مالک ازبکستان اور تاجکستان میں پہنچا دیا تھا۔ طالبان کے ہاتھ لگنے والی جنگی مشینوں کی بڑی تعداد تباہ شدہ ہے تاہم اسے بھرپور پراپیگنڈے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ...
مقبوضہ فلسطین: صیہونی جیل سے شہداء اقصیٰ بریگیڈ کے سابق کمانڈر سمیت 6 اہم مجاہدین سرنگ کھود کر فرار، تلاش کے نام پر قابض انتظامیہ نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا

مقبوضہ فلسطین: صیہونی جیل سے شہداء اقصیٰ بریگیڈ کے سابق کمانڈر سمیت 6 اہم مجاہدین سرنگ کھود کر فرار، تلاش کے نام پر قابض انتظامیہ نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا

سیاست
مقبوضہ فلسطین میں قابض صیہونی انتظامیہ کی انتہائی حساس گِلباؤ جیل سے 6 فلسطینی مجاہد فرار ہو گئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مجاہدین جیل میں سرنگ کھود کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں، قابض انتظامیہ نے مفرور مجاہدین کی تلاش شروع کر دی ہے۔ https://twitter.com/kann_news/status/1434743332131983361?s=20 ابتدائی معلومات کے مطابق مجاہدین جیل کے بیت الخلاء سے سرنگ نکال کر جیل سے نکلنے میں کامیاب ہوئے، جو جیل کے باہر جنوبی سڑک پر نکلالی گئی تھی۔ 6 اہم مجاہدین کے بھاگ نکلنے پر مقامی انتظامیہ کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے، اور صیہوی شہری بھی انتظامیہ کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ گلباؤ جیل قابض صیہونی انتظامیہ کا بدنام زمانہ زندان ہے جہاں خصوصی طور پر آزادی کی جدوجہد میں پکڑے جانے والے فلسطینیوں کو رکھا جاتا ہے۔ جیل مغربی کنارے سے کم از کم 4 کلومیٹر دور ہے۔ اطلاعات کے مطابق جیل سے بھاگ نکلنے والے 6 مجا...
جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف ادارہ جاتی سطح پر تعصب اور نفرت کا انکشاف: قوم پرست جماعتوں نے حکومتی اعدادوشمار کا استعال کرتے ہوئے مسلمانوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا

جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف ادارہ جاتی سطح پر تعصب اور نفرت کا انکشاف: قوم پرست جماعتوں نے حکومتی اعدادوشمار کا استعال کرتے ہوئے مسلمانوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا

سیاست
جرمنی میں ملکی سکیورٹی کو خطرہ قرار دیے جانے والے افراد میں سے آدھے سے زیادہ مقامی مسلمان ہیں۔ جرمنی کی قوم پرست سیاسی جماعت (اے ایف ڈی) کی جانب سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں حکومتی اعدادوشمار کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملک کو مقامی نسل پرستوں کی نسبت شدت پسند مسلمانوں سے زیادہ خطرہ ہے اور یہ بات خود حکومتی اعدادوشمار سے ثابت ہوتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کی فہرست میں 330 افراد کو مختلف نظریات میں شدت پسند ہونے کے باعث ملکی سکیورٹی کے لیے خطرہ بتایا گیا ہے، ان میں سے 186 مسلمان ہیں اور وہ یا تو مقامی ہیں یا ان کے پاس جرمنی کی دوہری شناخت ہے، مشتبہ افراد میں سے 61 شامی مہاجر ہیں، 17 عراقی، 13 روسی مسلمان، 11 ترک اور 1 افغان شامل ہیں۔ باقی افراد کی قومیت یا تو واضح نہیں یا انکے پاس کوئی حکومتی دستاویز نہیں ہے جن سے انکی قومی شناخت ہو سکے۔ مجموعی طور پر 144 مسلمانوں کو فہرست...
جنوبی کوریا: جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے تیار قانونی مسودہ اقوام متحدہ، عالمی صحافتی تنظیموں اور حزب اختلاف کی  مخالفت کا شکار، بحث 1 ماہ ملتوی

جنوبی کوریا: جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے تیار قانونی مسودہ اقوام متحدہ، عالمی صحافتی تنظیموں اور حزب اختلاف کی مخالفت کا شکار، بحث 1 ماہ ملتوی

سیاست
اقوام متحدہ کے شعبہ آزادی صحافت کے اعلیٰ عہدے دار نے جنوبی کوریا کی جانب سے جعلی خبروں کے خلاف اٹھائے اقدام پر کڑی تنقید کی ہے، ارینی خان کا کہنا ہے کہ اس قانون سے صحافی آواز بندی کا شکار ہو جائیں گے، شعبہ صحافت متاثر ہوگا۔ اقوام متحدہ کی نمائندہ نے جنوبی کوریا کی حکومت کو خصوصی خط میں آزادی رائے اور صحافت کی حفاظت کو یقینی بنانے پر زور دیا اور پارلیمنٹ میں زیر بحث قانونی مسودے پر نظر ثانی کا کہا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ قانون معلومات تک رسائی اور آزادی صحافت کے لیے خطرہ بن جائے گا۔ عالمی انسانی حقوق کے تحت غلط معلومات کو روکنا قانون سازی کے دائرے میں نہیں آتا۔ اس سے صحافیوں کی آواز بندی ہو گی، جنوبی کوریا کی حکومت 1954 میں جاری اقوام متحدہ کے عوامی اور سیاسی حقوق کے چارٹر کا پابند رہے، جس پر 1990 میں جنوبی کوریا نے بھی دستخط کیے۔ قانونی مسودہ حکومتی جماعت کوریا ڈیموکریٹ جماعت نے جمع ک...
افغانستان سے مکمل امریکی انخلاء پر ملک بھر میں جشن: سجدہ شکر، نوافل اور بعض مقامات پر آتش بازی

افغانستان سے مکمل امریکی انخلاء پر ملک بھر میں جشن: سجدہ شکر، نوافل اور بعض مقامات پر آتش بازی

سیاست
افغانستان میں جاری 20 سالہ امریکی جارحیت کا خاتمہ ہو گیا ہے، گزشتہ شام آخری امریکی و نیٹو فوجی بھی کابل ہوائی اڈے سے نکل گیا اور امریکہ نے بھی باقائدہ جنگ کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔ دارلحکومت کابل میں امریکی و نیٹو افواج کا انخلاء مکمل ہونے پر رات گئے جشن منایا گیا۔ اس موقع پر شہریوں نے سجدہ شکر ادا کیا اور بعض مقامات پر آتش بازی بھی کی گئی۔ افغانستان میں امریکی فوج 19 سال، 10 ماہ اور 25 روز تک قابض رہی تاہم بالآخر انہیں عوامی مزاحمت کے آگے سر جھکانا پڑا اور شکست فاش کھا کر ملک سے نکل گئے۔ https://youtu.be/M7qqo0J16U8 جنگ میں افغانستان کو ناقابل تلافی نقصان ہوا اور لاکھوں کی تعداد میں شہری جاں بحق ہوئے، ملک کا ڈھانچہ بری طرح متاثر ہوا لیکن امریکہ کا عالمی طاقت کا غرور، معیشت اور عسکری ٹیکنالوجی کا بخار بھی اتر گیا۔ تاحال مختلف ذرائع مختلف اعدادوشمار پیش کر رہے ہیں لیکن ایک بات و...
افغانستان میں امریکی ڈرون پائلٹوں کی جانب سے بچوں سمیت عام شہریوں پر حملوں کی ویڈیو عیاں: امریکی جنگی جرائم اور احتساب کی بحث ایک بار پھر عروج پر

افغانستان میں امریکی ڈرون پائلٹوں کی جانب سے بچوں سمیت عام شہریوں پر حملوں کی ویڈیو عیاں: امریکی جنگی جرائم اور احتساب کی بحث ایک بار پھر عروج پر

سیاست
ایک امریکی ڈرون پائلٹ کی طرف سے افغانستان میں بچوں سمیت عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی ویڈیو سامنے لائی گئی ہے۔ ویڈیو 2019 کی ہے جس میں ڈرون پائلٹ معصوم شہریوں کو بلا وجہ یا اشتعال ڈرون کا نشانہ بناتا ہے۔ ویڈیو https://twitter.com/JackMurphyRGR/status/1430256309455237125?s=20 ویڈیو نے ایک بار پھر افغانستان میں امریکی جنگی جرائم پر بحث کو ابھارا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ یہ عکاسی ہے کہ افغانستان جنگ کے حوالے سے امریکی سیاسی قیادت، انتظامیہ و فوج کتنی بے خبر تھی اور معصوم شہری امریکی بارود کا نشانہ بن رہے تھے۔ کچھ کے خیال میں یہ طالبان کو مذاکرات کے لیے دباؤ ڈالنے کے لیے کیا گیا۔ https://twitter.com/JackMurphyRGR/status/1430265847604555780?s=20 عام شہریوں کو مارنے والے ایک ڈرون پائلٹ نے اپنے انٹرویو میں انتہائی سرد مہری سے کہا ہے کہ ان حملوں سے اگر کچھ حاصل تھا تو کوئی فرق بھی ...
روسی عدالت کا فیس بک اور ٹویٹر کو مقامی قوانین کی خلاف ورزی پر لاکھوں ڈالر جرمانہ

روسی عدالت کا فیس بک اور ٹویٹر کو مقامی قوانین کی خلاف ورزی پر لاکھوں ڈالر جرمانہ

سیاست
روسی عدالت نے سماجی میڈیا کی دو بڑی کمپنیوں ٹویٹر اور فیس بک (مسنجر، وٹس ایپ سمیت) پر شہریوں کے ڈیٹے کے تحفظ کے قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کیے ہیں۔ عدالت نے وٹس ایپ پر انفرادی سطح پر54000 ڈالر، فیس بک پر 2 لاکھ، ٹویٹر پر 2 لاکھ 30ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا ہے۔ روسی قانون کے مطابق کمپنیاں شہریوں کا ڈیٹا ملک کے باہر نہیں بھیج سکتیں انہیں زیادہ سے زیادہ ملک کے اندر ہی استعمال کرنے کی اجارت ہے، لیکن فیس بک اور ٹویٹر قانون کی خلاف ورزی کرتی پائی گئی ہیں۔ 2015 میں بنائے گئے قانون کے مطابق کمپنیاں شہریوں کا ڈیٹا لک کے باہر نہیں لے کر جا سکتیں، اور انہیں ملک میں اپنے دفاتر بھی قائم رکنے ہیں جہاں مستقل نمائندے کا ہونا ضروری ہے۔ عدالت کے مطابق امریکی کمپنیاں نہ صرف مقامی قوانین کی پابندی کرنے میں ناکام رہیں بلکہ انہوں نے ماضی میں عائد کردہ جرمانوں کو بھی ادا نہیں کیا۔ اس کے برعک...
کابل ہوائی اڈہ دھماکہ: 100 سے زائد افغان شہری، طالبان اور امریکی فوجی جاں بحق، 150 سے زائد زخمی، داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی، غیرملکی افواج کے انخلاء کا عمل رک گیا

کابل ہوائی اڈہ دھماکہ: 100 سے زائد افغان شہری، طالبان اور امریکی فوجی جاں بحق، 150 سے زائد زخمی، داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی، غیرملکی افواج کے انخلاء کا عمل رک گیا

سیاست
کابل ہوائی اڈے پر خود کش بم دھماکے میں امارات اسلامیہ افغانستان کے 28 فوجیوں سمیت 72 شہری جاں بحق اور 140 زخمی ہو گئے ہیں جبکہ امریکی فوج کے 13 افراد کے ہلاک ہونے اور 18 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے جس کے بعد ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ نیٹو نے امارات اسلامیہ سے دھماکے کی تحقیقات کروانے اور ذمہ داروں کو سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق حملہ ممکنہ طور پر ان افراد کی طرف سے کیا گیا ہے جنہیں طالبان نے حال ہی میں رہا کیا ہے اور انکے جیل میں داعش کے ساتھ تعلقات قائم ہوئے تھے۔ نیٹو ترجمان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی طالبان کی ذمہ داری ہے، وہ یوں اس سے جان نہں چھڑوا سکتے۔ طالبان نے داعش کے ہاتھوں لاحق خطرے کے پیش نظر سکیورٹی بڑھا دی ہے لیکن امریکہ اور اسکے اتحادیوں پر واضح کیا ہے کہ اس کی بنیاد پر مغربی افواج انخلا...
مغربی ممالک خوف پیدا کر کے ہمارے نوجوان ڈاکٹروں اور انجینئروں کو افغانستان سے نہیں نکال سکتے:  کابل ہوائی اڈے سے مزید کسی افغان شہری کو فرار ہونے کی اجازت نہیں، صرف غیر ملکی جا سکتے ہیں، ترجمان ذبیح اللہ مجاہد

مغربی ممالک خوف پیدا کر کے ہمارے نوجوان ڈاکٹروں اور انجینئروں کو افغانستان سے نہیں نکال سکتے: کابل ہوائی اڈے سے مزید کسی افغان شہری کو فرار ہونے کی اجازت نہیں، صرف غیر ملکی جا سکتے ہیں، ترجمان ذبیح اللہ مجاہد

سیاست
امارات اسلامیہ افغانستان نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اب مزید کسی افغان شہری کو کابل ہوائی اڈے سے ملک سے فرار ہونے نہیں دیں گے۔ ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اہم فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ کابل ہوائی اڈے سے اب کسی افغان شہری کو ملک چھوڑنے نہیں دیں گے، البتہ غیر ملکی 31 آگست تک کابل ہوائی اڈہ استعمال کرتے ہوئے ملک سے نکل سکتے ہیں۔ ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک کو پڑھے لکھے افغان شہریوں کو ورغلانا بند کرنا چاہیے، افغانستان کو بھی ڈاکٹروں اور انجینئروں کی ایسے ہی ضرورت ہے جیسے ان ممالک کو ہے۔ گزشتہ دنوں ہوائی اڈے پر ہلچل مچنے اور امریکی فوجی کے ہاتھوں افغان شہریوں کی ہلاکت کا ذکر کرتے ہوئے ترجمان امارات اسلامیہ افغانستان کا کہنا تھا کہ قوم کے پڑھے لکھے افراد کو کسی قسم کے غیر ملکی اثر سے نکل کر ملک کی خدمت کے لیے تیار ہونا چاہیے۔ جوان ہوائی اڈے کے اطراف کا...

Contact Us