Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

عالمی

بائیڈن انتظامیہ نے افغانستان سے فوج نکالنے کے بجائے بڑھانا شروع کر دی

بائیڈن انتظامیہ نے افغانستان سے فوج نکالنے کے بجائے بڑھانا شروع کر دی

عالمی
امریکہ نے طالبان کے ساتھ معاہدے کے تحت افغانستان سے فوج نکانے کے بجائے مزید فوج بھیجنا شروع کر دی ہے۔ قصر ابیض کے ایک بیان کے مطابق امریکی فوج بیس سال سے زائد عرصے کے بعد انخلاء کے لیے مخفوظ راستہ چاہتی ہے۔ امریکہ نے طالبان اور دیگر مخالفین کو متنبہ کیا ہے کہ انخلاء کے دوران فوج پر حملوں کی صورت میں امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ اپنے تمام وسائل سے دفاع کرے گا۔ حتمی انخلاء سے پہلے امریکی موجودگی کو عارضی طور پر بڑھایا جا رہا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی کے مطابق امریکہ نے افغانستان میں بی-52 ایچ اسٹریٹوفورٹریس بمباروں کو متحرک کر دیا ہے، جو مشرق وسطی اور وسطی ایشیا کا احاطہ کرنے والی امریکی فوجی کمانڈ ہے۔ یاد رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ سال طالبان کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے جس میں امریکہ نے یکم مئی 2021 تک مکمل انخلاء کا وعدہ کیا تھا، لیکن ان کے جانشین جوبائیڈ...
خلیج فارس میں امریکی و ایرانی بحریہ کی نوک جھوک جاری: امریکہ کا ایک بار پھر ایرانی پاسدران انقلاب پر اشتعال دلانے کا الزام، ویڈیو جاری

خلیج فارس میں امریکی و ایرانی بحریہ کی نوک جھوک جاری: امریکہ کا ایک بار پھر ایرانی پاسدران انقلاب پر اشتعال دلانے کا الزام، ویڈیو جاری

عالمی
امریکی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں خلیج فارس میں ایرانی اور امریکی بحری جہازوں کے مابین دو بار آمنا سامنا ہوا ہے۔ منگل کے روز امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے ترجمان نے امریکی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایرانی پاسدران انقلاب کے گارڈوں کے غیر زمہ دارانہ رویے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکی بحریہ کی جانب سے سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایرانی جہاز 2 اپریل کو امریکی جہاز 'مونومائے' کے سامنے اکسانے کی طرز میں چکرکاٹ رہا ہے، جس کے ردعمل میں امریکی جہاز اچانک رک جاتا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ رینگ ویل نامی جہاز بھی اسی جارحانہ سلوک کا نشانہ بن چکا ہے۔ https://twitter.com/CavasShips/status/1386919832118087682?s=20 ترجمان کے مطابق امریکی عملے نے ریڈیو کے ذریعہ متعدد انتباہی اشارے جاری کئے اور جہازوں کے بگل سے پانچ ہلکے دھماکے بھی کئے، لیکن ایرانی ...
کورونا وباء بھی استعماری ممالک کو فوجی اخراجات میں اضافے سے روک نہ سکی: امریکہ، برطانیہ، ہندوستان کے اخراجات میں 1988 کے بعد حد درجہ اضافہ، سعودی عرب، روس، چین میں کمی

کورونا وباء بھی استعماری ممالک کو فوجی اخراجات میں اضافے سے روک نہ سکی: امریکہ، برطانیہ، ہندوستان کے اخراجات میں 1988 کے بعد حد درجہ اضافہ، سعودی عرب، روس، چین میں کمی

عالمی
ایک نئی تحقیق کے مطابق گزشتہ سال مغربی طاقتوں نے اپنے عسکری اخراجات میں 1988 سے لے کر اب تک کی سطح کا سب سے بڑا اضافہ کیا ہے۔ اگرچہ 2020 میں وبائی مرض پھیلنے کے باعث عالمی معیشیت شدید مشکلات کا شکار رہی لیکن اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایس آئی پی آر آئی) کے مطابق کشیدہ حالات بھی بڑی طاقتوں کو فوج پر خرچ کرنے سے نہیں روک نہیں سکے۔ تحقیق کے مطابق گذشتہ سال کے مقابلہ میں دنیا بھر کے فوجی اخراجات میں 2.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 1.981 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جو 1988 کے بعد اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔ واضح رہے کہ پچھلی دہائی کے نسبت عالمی فوجی اخراجات میں تقریباً 10 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سماجی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ اس لیے بھی تشویشناک ہے کیونکہ گزشتہ ایک سال میں دنیا کی مجموعی پیداوار (جی ڈی پی) میں 4.4 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ ایس آئی پی آر آئی اسلحہ اور فوجی اخ...
صدر بائیڈن کی پہلی جنگ عظیم میں آرمینیائی نسل کشی کے الزام کی توثیق: ترکی کا امریکی سفیر کو بلا کر احتجاج، آرمینیا کو ایک بار پھر تحقیقاتی کمیشن بنانے کی پیشکش

صدر بائیڈن کی پہلی جنگ عظیم میں آرمینیائی نسل کشی کے الزام کی توثیق: ترکی کا امریکی سفیر کو بلا کر احتجاج، آرمینیا کو ایک بار پھر تحقیقاتی کمیشن بنانے کی پیشکش

عالمی
امریکہ کی جانب سے پہلی جنگ عظیم کے دوران ترک افواج کے ہاتھوں آرمینیائی باشندوں کی نسل کشی کے الزام کی توثیق کرنے پر ترکی نے انقرہ میں مقیم امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے اپنا احتجاج درج کروایا ہے۔ ترکی نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے ایک متنازعہ واقعے کو حقیقت کا روپ دینے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقدام خطے کے امن کے لیے مسائل میں اضافے کا باعث بنے گا۔ امریکہ کا اقدام کو "تاریخی فیصلہ قرار دینا" غیر اخلاقی ہے۔انقرہ کا مؤقف ہے کہ اقدام سےخطے میں صرف کشیدگی بڑھے گی، 100 سال پرانے غیر مصدقہ واقعے کو ہوا دینے سے ایک قوم کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی۔ اس کے برعکس امریکہ کو خطے کے محفوظ مستقبل کے لیے مخلصانہ کوششیں کرنی چاہیے۔ امریکی صدر کے بیان سے ملکوں میں دوری اور امن کی راہ میں مزید رکاوٹ پیدا ہونے کے علاوہ کوئی دوسرا نتیجہ برآمد نہیں ہوگا۔ ترک دفتر خارجہ کے جاری کردہ ا...
صدر بائیڈن کی پہلی جنگ عظیم کے دوران ترک افواج کے ہاتھوں آرمینیائی نسل کشی کی توثیق: نیٹو اتحادی ترکی نالاں، آرمینیائی قیادت کا خیر مقدم

صدر بائیڈن کی پہلی جنگ عظیم کے دوران ترک افواج کے ہاتھوں آرمینیائی نسل کشی کی توثیق: نیٹو اتحادی ترکی نالاں، آرمینیائی قیادت کا خیر مقدم

عالمی
امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے 1915 میں ترک افواج کے ہاتھوں آرمینیوں کی نسل کشی کے متنازعہ الزام کو حقیقت تسلیم کرنے کا اقدام سامنے آیا ہے۔ اقدام سے صدر بائیڈن، رونلڈ ریگن کے بعد دوسرے امریکی صدر بن گئے ہیں جنہوں نے اپنے ایک اہم تذویراتی اتحادی کے ساتھ پہلے ہی سے تناؤ کا شکار تعلقات کو مزید خراب کر لیا ہے۔ صدر بائیڈن نے ہفتہ کے روز مبینہ نسل کشی کی یاد میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم ہر سال اِس دن اُن آرمینیائی نسل کے افراد کو یاد کرتے ہیں جو عثمانی افواج کے ہاتھوں قتل ہوئے۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اس دن کو منانے کا مقصد اس طرح کے مظالم کو دوبارہ ہونے سے روکنے کے عزم کا ارادہ کرنا ہے۔ ترکی نے امریکی صدر کے بیان کی تردید و مذمت کی ہے۔ ردعمل میں صدر رجب طیب اردوعان  نے کہا ہے کہ آرمینیا کے مسئلے پر دور بیٹھے ممالک سیاست کررہے ہیں۔ جبکہ ترک وزیر خارجہ میلوت چاؤش اوعلو نے کہا ...
شامی سمندری حدود میں ایرانی تیل کے جہاز پر ڈرون حملہ: ایران کا فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ پر الزام

شامی سمندری حدود میں ایرانی تیل کے جہاز پر ڈرون حملہ: ایران کا فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ پر الزام

عالمی
شام کی سمندری حدود میں ایرانی تیل کے ٹینکر جہاز پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔ شامی میڈیا کے مطابق حملے کی اطلاع ملتے ہی آگ بجھانے کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور آگ بجھانے میں کامیاب رہا۔ اطلاعات کے مطابق حملے میں تیل ٹینکر محفوظ رہا ہے جس کے باعث زیادہ تباہی نہیں ہوئی البتہ جہاز کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ https://twitter.com/AsaadHannaa/status/1385981603445346311?s=20 شامی وزارت تیل کے مطابق حملہ لبنانی حدود سے نکلتے ہی ہوا، اور فوری جہاز سے دھوئیں کے بادل اٹھنا شرو ع ہوگئے، بادل دور دور تک دیکھے جا سکتے تھے جس کے باعث آگ بجھانے والی کشتیوں کو اسےتلاش کرنے میں بھی دشواری نہ ہوئی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تیل کا جہاز ان تیل جہازوں میں سے تھا جو شام کو تیل پہنچاتے ہیں۔ ایران نے فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ پر حملے کا الزام لگایا ہے۔ واضح رہے کہ ایران اور قابض صیہونی انتظامیہ ایک دوسرے ...
اگر افغانستان سے دوبارہ خطرہ محسوس ہوا تو پھر حملہ کر دیں گے: تحفظات کا شکار برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو وزیر برائے افواج کی یقین دہانی

اگر افغانستان سے دوبارہ خطرہ محسوس ہوا تو پھر حملہ کر دیں گے: تحفظات کا شکار برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو وزیر برائے افواج کی یقین دہانی

عالمی
برطانوی فوج کے وزیر افواج جیمز ہیاپی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں انخلاء کے بعد بھی اگر برطانیہ یا اسکے اتحادیوں کو خطرہ محسوس ہوا تو دوبارہ حملہ کرنے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ برطانوی وزیر کا کہنا تھا کہ برطانیہ افغانستان سے کسی بھی خطرے کی صورت میں دوبارہ فوجیں بھیجنے کا حق محفوظ رکھتا ہے، اور ایسا یکطرفہ طور پر بھی کیا جا سکتا ہے۔ افغانستان میں کچھ علاقے حکومتی کنٹرول کے باہر ہوتے ہیں، جہاں دہشت گرد پناہ لیتے ہیں، انہی پناہ گاہوں سے برطانیہ اور اسکے اتحادیوں کے مفادات کو نقصان پہنچایا جاتا ہے، اگر اب بھی ایسا ہوا تو برطانیہ یکطرفہ یا دوبارہ نیٹو افواج کے ساتھ حملہ کرنے سے بالکل نہیں ہچکچائے گا، ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو میں جیمز ہیاپی کا مزید کہنا تھا کہ ہم پرامید ہیں کہ افغانستان میں امن کا قیام مستقل ہو، اور طالبان بھی اسکا پیداواری حصہ بنیں۔ برطانیہ بھی امریکی نقش قدم پر ستمبر تک ملک...
روس نے امریکہ کے دس سفارتکار ملک بدر کر دیے، رویہ ٹھیک نہ کرنے پر امریکی چندے پر چلنے والی تنظیموں کو بند کرنے کی دھمکی بھی دے ڈالی

روس نے امریکہ کے دس سفارتکار ملک بدر کر دیے، رویہ ٹھیک نہ کرنے پر امریکی چندے پر چلنے والی تنظیموں کو بند کرنے کی دھمکی بھی دے ڈالی

عالمی
روس نے امریکہ کے غیر دوستانہ رویے کا جواب دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ روسی سفراء کو ملک بدر کرنے کے جواب میں روس بھی امریکی سفراء کو ملک بدر کرے گا، اور پہلے مرحلے میں دس سفراء کو ملک سے نکالا جائے گا۔ اعلیٰ روسی عہدے دار کا مزید کہنا تھا کہ اگر امریکی رویہ نہ بدلا تو روس بھی دیگر پابندیوں کا سوچے گا، اور اس کے علاوہ روس مین امریکی چندے سے چلنے والی غیر سرکاری تنظیموں خصوصاً اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے والوں پر پابندی عائد کی جائے گی۔ سرگئی لاوروو کا کہنا تھا کہ ماسکو میں امریکی سفارت خانے میں اس وقت 450 سفارت کار کام کررہے ہیں، جبکہ واشنگٹن میں روسی سفارت خانے میں 350 افراد کا عملہ کام کرتا ہے، اگر امریکہ نے روس پر مزید دباؤ بڑھایا تو دونوں ممالک کے سفارتی عملے کی تعداد کو برابر کر دیا جائے گا۔ روس چاہے تو امریکی تجارتی مفاد...
ترکی و یونانی وزرائے خارجہ کی کشیدگی کم کرنے کیلئے ملاقات تلخی و الزامات پر ختم

ترکی و یونانی وزرائے خارجہ کی کشیدگی کم کرنے کیلئے ملاقات تلخی و الزامات پر ختم

عالمی
ترکی اور یونان کی روائیتی دشمنی اور بےاعتمادی ایک بار پھر سیاسی قائدین کے لیے تمام سفارتی آداب کو بھلا کر تلخی کا باعث بنی ہے۔ جمعرات کے روز دونوں ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی اور متعدد اہم معاملات پر گفتگو ہوئی، ملاقات کے فوراً بعد دونوں ہم منصب سیاسی رہنما پریس کانفرنس کے لیے آئے جس کا مطلب تھا کہ ملاقات اچھی رہی، لیکن اچانک مشترکہ پریس کانفرنس الزامات کے تبادلے اور دھمکیوں میں بدل گئی۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کے مابین جاری حالیہ کشیدگی آگست 2020 میں شروع ہی تھی جس کا آغاز ترکی کے تحیققاتی بحری جہاز کا متنازعہ پانیوں میں گشت سے ہوا تھا۔ بحیرہ ایجین کا علاقہ قدرتی وسائل سے مالامال مانا جاتا ہے لیکن متنازعہ علاقہ ہونے کے باعث کوئی ان سے فائدہ نہیں اٹھا سکا۔ ترکی کے علاقے میں تحقیق شروع کرنے پر یونان نے سخت مزاحمت کا اظہار کیا اور صورتحال فوجی پیش قدمی تک پہنچ گئی، لیکن بالآ...
جوہری معاہدے پر بات چیت کو لٹکانا ملکی مفاد میں نہیں، امریکی رویہ ہتک آمیز ہے: علی خامنہ ای کا سیاسی قیادت کو مشورہ

جوہری معاہدے پر بات چیت کو لٹکانا ملکی مفاد میں نہیں، امریکی رویہ ہتک آمیز ہے: علی خامنہ ای کا سیاسی قیادت کو مشورہ

عالمی
ایرانی روحانی پیشوا علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ملک کی سیاسی قیادت کو معاشی پابندیاں ہٹانے تک جوہری معاہدے پر دوبارہ گفتگو نہیں کرنی چاہیے اور نہ ہی یورینیم کی افزودگی کو روکنا چاہیے۔ ایرانی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ بات چیت دباؤ بڑھانے کا بہانہ نہیں ہونا چاہیے، بلاوجہ گفتگو کو لٹکایا جا رہا ہے، صورتحال ملکی مفاد میں نہیں ہے۔ امریکہ کی اب تک سامنے آنے والی تمام پیشکشیں ہتک آمیز ہیں، ان پر توجہ ملکی وقار کے خلاف ہے۔ دیکھا جائے تو صورتحال تعطل کا شکار ہے جہاں دونوں میں سے ایک حریف کو پیچھے ہٹنا ہو گا، اور دونوں ایک دوسرے کو پہلا قدم اٹھانے کی تائید کر رہے ہیں۔ ایران نے امریکہ کے معاہدے سے نکلنے کے بعد ہی یورینیم کی افزودگی شروع کر دی تھی، جس پر بائیڈن انتظامیہ نالاں ہے اور ایران سے افزودگی روکنے اور 2015 میں ہوئے معاہدے کے تحت قبول کی تمام شرائط پر واپس آنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ معا...

Contact Us