Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

عالمی

امارات کے بعد بحرین نے بھی فلسطین پرصہیونی قبضے کو قبول کر لیا

امارات کے بعد بحرین نے بھی فلسطین پرصہیونی قبضے کو قبول کر لیا

عالمی
بحرین نے بھی اماراتی نقش قدم پر چلتے ہوئے فلسطین پر صہیونی قبضے کو قبول کر لیا ہے۔ یوں بحرین دوسرا خلیجی اور چوتھا عرب ملک ہے جس نے اسرائیل کو بطور ریاست قبول کیا ہے۔ اب تک فلسطین پر صہیونی قبضے کو ترکی، اردن، مصر نے قبول کر رکھا تھا تاہم اب اور امارات اور بحرین بھی ان مسلم ممالک میں شامل ہیں جنہوں نے اسرائیل کو بطور ریاست قبول کر لیا ہے۔ مشرق وسطیٰ کی سیاست کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بحرین کا اقدام بھی ایران کے مشترکہ خوف کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے، تاہم اس فیصلے سے فلسطینی مزید تنہائی کا شکار ہو جائیں گے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے فون پر گفتگو کے بعد ٹوئٹر پر اس پیش رفت کا اعلان کیا۔ https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1304464848831631361?s=20 بحرین اور اس کی پڑوسی ...
وینزویلا: تیل ریفائنریوں پر امریکی حملے کا منصوبہ ناکام، جاسوس منصوبہ ساز دھر لیا گیا

وینزویلا: تیل ریفائنریوں پر امریکی حملے کا منصوبہ ناکام، جاسوس منصوبہ ساز دھر لیا گیا

عالمی
وینزویلا نے ملک کی دو اہم تیل ریفائنریوں کے پاس سے بڑی رقم، دھماکہ خیز مواد اورجدید اسلحے سے لیس امریکی جاسوس کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ صدر نیکوس مادورو نے امریکی جاسوس سے متعق تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عراق میں سی آئی اے کے لیے کام کرتا رہا ہے اور وینزویلا کی ریاستی ریفائنریوں کی معومات اکٹھی کر رہا تھا۔ جاسوس کو امریکی میرین فوج کا اہلکار بتایا جا رہا ہے۔ جاسوس کے پکڑے جانے کے بعد علاقے میں حفاظتی اقدامات بڑھا دیے گئے ہیں، جبکہ وزارت پیٹرولیم نے ریفائنریوں پر دھماکے کے منصوبے کی اطلاعات کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ صدر نیکولس نے عوام سے خطاب میں کہا ہے کہ امریکہ بدلے کی آگ میں بے وقوفی کی حدود پار چکا ہے ہے، ہم پر معاشی جنگ مسلط کی جا رہی ہے، اور ہماری تیل کی صنعت کو تباہ کرنے کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔ https://twitter.com/CancilleriaVE/status/13045519444936376...
ایوانیکا ٹرمپ ٹی وی شو میں کووڈ19 ویکسین لگوائیں گی

ایوانیکا ٹرمپ ٹی وی شو میں کووڈ19 ویکسین لگوائیں گی

عالمی
امریکی ٹی وی پروگرام "دی ویو" کی میزبان جائے بیہار نے گزشتہ روز ٹی وی پروگرام میں طنزیہ انداز میں کہا تھا کہ وہ تب تک کووڈ 19 کی ویکسین نہیں لگوائے گی جب تک صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانیکا ٹرمپ ایسا نہیں کرتی۔ جس پر ایوانیکا ٹرمپ نے ردعمل میں میزبان کو ٹویٹر پر مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسا کہیں اور نہیں، اسی پروگرام میں کرنے کو تیار ہے، وہ بھی براہ راست۔ https://twitter.com/IvankaTrump/status/1304030452483870721 ایوانیکا ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ امریکی محکمہ صحت پر بھرپور اعتماد کرتی ہے، اور تمام امریکیوں کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں انتخابات نزدیک آنے پر تمام مسائل سیاسی رنگ اختیار کر رہے ہیں۔ یہاں تک کہ کووڈ ویکسین پر بھی سیاسی جماعتیں گندی سیاست کر رہی ہیں۔ ڈیموکریٹ جماعت کے حامی، خصؤصآً امریکی لبرل میڈیا یہ پراپیگنڈا کر رہا ہے کہ امریکی صدر انتخابا...
امریکہ بحیرہ جنوبی چین میں ممالک کو حمایت کے نام پر ہتھیار بیچ رہا ہے: چینی سفارت کار

امریکہ بحیرہ جنوبی چین میں ممالک کو حمایت کے نام پر ہتھیار بیچ رہا ہے: چینی سفارت کار

عالمی
امریکہ بحیرہ جنوبی چین میں مداخلت کر کے خطے کے مسائل کو بڑھا رہا ہے۔ چینی سفارت کار، اور ریاستی کونسل کے رکن وینگ یی نے ایک عالمی کانفرنس میں خطاب میں کہا ہے کہ امریکہ خاص مقاصد کے تحت بحیرہ جنوبی چین میں سمندری حدود کے تنازعات کو ہوا دے رہا ہے۔ جس کے باعث خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ تیزی اختیار کر رہی ہے، اور اس کا براہ راست فائدہ امریکہ اٹھا رہا ہے۔ چینی سفارت کار نے کہا ہے کہ خطے میں امن چین کے ساتھ ساتھ مشرق بعید کے تمام ممالک کے لیے مفید ہے تاہم امریکہ اپنے عالمی سیاسی مقاصد کے لیے خطے میں کشیدگی کو بڑھاوا دے رہا ہے۔ سفارت کار کا کہنا ہے کہ چین امید کرتا ہے کہ امریکہ سمیت تمام بیرونی طاقتیں خطے میں بے جا مداخلت سے باز آجائیں گی، اور امریکہ بھی اپنے مفادات کی خاطر کشیدگی سے فائدہ اٹھانا ترک کر دے گا۔ چینی سفارتکار کا مزید کہنا ہے کہ امریکہ نئے جزیروں کی دریافت کے نام پر خطے میں ...
بیروت دھماکے کے مقام پر دوبارہ اچانک آگ بھڑک اٹھی

بیروت دھماکے کے مقام پر دوبارہ اچانک آگ بھڑک اٹھی

عالمی
ایک ماہ قبل بیروت لبنان میں ہوئے دھماکے کے مقام پر آج بروز جمعرات دوپہر دوبارہ اچانک چھوٹے دھماکوں کے بعد آگ بھرک اٹھی۔ دھویں کے اچانک کالے بادلوں کے باعث شہری خوف میں مبتال ہو گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ بندرگاہ پر موجود ٹائر اور تیل کے گوداممیں لگی، جس کے باعث چھوٹے چھوٹے دھماکے بھی سنے گئے۔ https://youtu.be/2v16-596f6M ایک ماہ قبل ہوئے دھماکے میں 190 افراد ہلاک، 6000 سے زائد زخمی جبکہ 3 لاکھ بے گھر ہو گئے تھے۔ دھماکہ 6 سال سے بندرگاہ پر گودام میں محفوظ 2700 ٹن امونیم نائٹریٹ کے باعث ہوا تھا۔ ...
چین کے مدمقابل بننے کا خوف: امریکہ نے چینی طلباء و محققین کے ویزے منسوخ کر دیے

چین کے مدمقابل بننے کا خوف: امریکہ نے چینی طلباء و محققین کے ویزے منسوخ کر دیے

عالمی
امریکہ نے متعدد چینی طلباء اور محققین کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں۔ علم و ٹیکنالوجی پر اجارہ داری قائم رکھنے اور چین کی ابھرتی طاقت کے خوف نے امریکی اسٹیبلشمنٹ کی راتوں کی نیندیں اڑا رکھی ہیں۔ روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ نے 1000 سے زائد چینی طلباء اور محققین کے ویزے منسوخ کرتے ہوئے ان کے ملک میں داخلے کو روک دیا ہے، جبکہ پہلے سے موجود متعدد شعبہ جات میں تحقیق میں مصروف طلباء کے ویزے بھی منسوخ کر دیے ہیں۔ امریکی وزارت داخلہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ وہ امریکہ میں متعدد شعبہ جات میں زیر تعلیم چینی طلباء پر امریکی ٹیکنالوجی کے ممکنہ چوری کے خدشے کے پیش نظر پابندی لگا رہے ہیں، ترجمان کا کہنا تھا کہ چینی طلباء اپنی فوج کے لیے کام کرنے والے جاسوس ہو سکتے ہیں۔ چین امریکی جامعات سے بھرپور فائدہ اٹھا رہا ہے، اسے ٹیکنالوجی کی چوری کی اجازت نہیں دے سکتے۔ اگرچہ امریکی انتظامیہ نے پالی...
امریکی جنگوں نے پونے چار کروڑ افراد کو  بے گھر کیا: تحقیق

امریکی جنگوں نے پونے چار کروڑ افراد کو بے گھر کیا: تحقیق

عالمی
امریکہ کی جامعہ براؤن نے ستمبر 11 کے بعد امریکی قیادت میں شروع ہونے والی مغربی ممالک کی جنگوں پر ایک جامع رپورٹ مرتب کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان جنگوں کے باعث اب تک دنیا بھر میں کم از کم تین کروڑ 70 لاکھ لوگ بےگھر ہوئے ہیں۔ تحقیق کاروں نے بتایا کہ یہ بھی ایک ’محتاط‘ اندازہ ہے کیونکہ ان بےگھر ہونے والوں کی اصل تعداد چار کروڑ 80 لاکھ سے پانچ کروڑ 90 لاکھ تک ہو سکتی ہے۔ اس رپورٹ کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کی پہلی رپورٹ ہے جس میں امریکہ کی جانب سے دنیا بھر میں جنگوں میں ملوث ہونے کے بےگھر آبادیوں پر ہونے والے اثر کو ناپا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان جنگوں کے باعث صرف افغانستان اور عراق نہیں بلکہ پاکستان، یمن، صومالیہ، فلپائن، لیبیا اور شام میں بھی دسیوں لاکھ لوگ بےگھر ہوئے۔ اگرچہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے ڈھائی کروڑ سے زیادہ لوگ واپس اپنے گھروں میں آ گئے ہیں...
صدرٹرمپ عراق اور افغانستان سے مزید فوجی انخلاء کا آج اعلان کریں گے: روسی میڈیا

صدرٹرمپ عراق اور افغانستان سے مزید فوجی انخلاء کا آج اعلان کریں گے: روسی میڈیا

عالمی
روسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر آج بروز بدھ افغانستان اور عراق سے مزید امریکی فوجی نکالنے کا اعلان کریں گے، اور انخلاء بھی آئندہ چند روز میں شروع ہو جائےگا۔ رپورٹ کے مطابق اعلان کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ ہے کیونکہ چند روز قبل صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں واضح طور پر کہا تھا کہ امریکی جنگوں سے کچھ جرنیل، اسلحہ ساز کمپنیاں اور ان سے وابستہ افراد کمائی کرتے ہیں۔ https://youtu.be/e4vSWWfpbGM رپورٹ کے مطابق افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 4 ہزار تک کر دی جائے گی، جبکہ عراق میں یہ تعداد تقریباً 5 ہزار ہو گی۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عراق اور افغانستان کی جنگوں کو کبھی نہ ختم ہونے والی جنگیں کہتے ہیں اور پچھلے انتخابات سے قبل بھی وہ انہیں فوری ختم کرنے کا عندیا دیتے رہے ہیں۔ نومبر میں آئندہ انتخابات سے قبل وہ اس وعدے کو پورا کرتے ہوئے اپنے حامیوں کو وعدے پورا ک...
یونان: تارکین وطن کی خیمہ بستی میں آگ سے ہزاروں متاثر، انتظامیہ نے مزید پولیس تعینات کر دی

یونان: تارکین وطن کی خیمہ بستی میں آگ سے ہزاروں متاثر، انتظامیہ نے مزید پولیس تعینات کر دی

عالمی
یونانی حکام کے مطابق یونان کے جزیرے لسبوس پر تارکین وطن کی خیمہ بستی میں آگ لگنے سے مکمل تباہ ہوگئی ہے۔ جس کے باعث ہزاروں مہاجرین و تارکین وطن کو افراتفری میں علاقہ خالی کرنا پڑا ہے، اور ہزاروں عورتوں اور بچوں سمیت افراد کو سڑک پر رات گزارنا پڑی۔ جبکہ انتظامیہ نے لوگوں کو شہر میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے مزید پولیس تعینات کر دی ہے۔ یونان: خیمہ بستی میں آگ لگنے کے بعد مہاجرین نے سڑکوں پر رات گزاری حکام کے مطابق ساڑھے 12 ہزار تارکین وطن و مہاجدین موئرہ کی خیمہ بستی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں مقیم تھے، جہاں گذشتہ ہفتے ایک صومالی پناہ گزین کا کرونا (کورونا) وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد نقل حرکت پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں تھی۔ جزیرے کے مرکزی ٹاؤن مائیٹلین کے ناظم سٹریٹوس کائٹیلس نے نجی ریڈیو سٹیشن 'سکائے' کو بتایا: 'آگ کیمپ کے اندر اور باہر پھیل گئی اور بستی کو مکمل طور پر خا...
افغان نائب صدر امراللہ صالح بم حملے میں بال بال بچ گئے

افغان نائب صدر امراللہ صالح بم حملے میں بال بال بچ گئے

عالمی
افغانستان کے نائب صدر امر اللہ صالح بم حملے میں بال بال بچ گئے۔ افغان خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کی صبح افغان دارالحکومت کابل میں سڑک کنارے بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔ بم مبینہ طور پر افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح پر حملے کے لیے نصب کیا گیا تھا۔ نائب صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بم حملے میں افغان نائب صدر کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس میں ان کے محافظ زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ آج ایک مرتبہ پھر افغانستان کے دشمنوں نے امراللہ صالح کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ اپنے مقاصد میں ناکام ہوگئے، امراللہ صالح دھماکے میں محفوظ رہے اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ افغان میڈیا کا بتانا ہےکہ دھماکا مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب کابل کے علاقے تیمانی میں ہوا۔ حملے کا وقت انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس وقت بین الافغان مذاکر...

Contact Us