Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

عالمی

صحت کے مسائل: جاپانی وزیراعظم شینزو آبے مستعفی

صحت کے مسائل: جاپانی وزیراعظم شینزو آبے مستعفی

عالمی
جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے نے اپنے عہدے کی دوسری مدت کے خاتمے سے ایک سال قبل خرابی صحت کی وجہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے نے کہا ہے کہ میں نہیں چاہتا کہ ملک اہم فیصلوں کا متقاضی ہو اور میں اپنی صحت کی خرابی کے باعث وقت نہ دے پا رہا ہوں، اس لیے میں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ شینزو آبے 2012 سے ملک کے سب سے بڑے عہدے پر ہیں، انکی موجودہ مدت حکمرانی اگلے برس مکمل ہونا تھی لیکن انہوں نے ایک سال قبل ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ اور کہا کہ نئے وزیراعظم ملک کے لیے مفید ثابت ہوں گے۔ جاپانی وزیراعظم کچھ عرصے سے شدید علالت کا شکار رہے ہیں اور انہیں دو بار اسپتال میں داخل ہونا پڑا ہے۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق شینزو آبے لڑکپن سے ہی بڑی آنتوں کی سوزش اور السر کی بیماری میں مبتلا ہیں اور اسی کی وجہ سے ہی 2007 میں بھی وزارت ...
ایران نے مغربی دباؤ کے آگے  گھٹنے ٹیک دیے، جوہری مراکز کے معائنے پر رضامند

ایران نے مغربی دباؤ کے آگے گھٹنے ٹیک دیے، جوہری مراکز کے معائنے پر رضامند

عالمی
ایران اقوام متحدہ کے جوہری ادارے آئی اے ای اے کے انسپکٹروں کو ان دو مشتبہ سابق جوہری مراکز کا معائنہ کرنے کی اجازت دینے پر رضامند ہو گیا ہے جس سے وہ پہلے انکار کرتا رہا ہے۔ ایران اور آئی اے ای اے کے ایک مشترکہ بیان میں ایران نے کہا ہے کہ وہ ان مراکز کے معائنے کی اجازت خلوص نیت کے تحت دے رہا ہے تاکہ کچھ دیرینہ مسائل حل ہو سکیں۔ معائنے کا معاہدہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کے ایران کے دورے کے دوران طے پایا ہے۔ آئی اے ای اے ماضی میں ایران کی طرف سے ان مشتبہ مقامات کے حوالے سے سوالوں کا جواب نہ دینے پر تنقید بھی کرتا رہا ہے۔ آئی اے ای اے کو شبہ ہے کہ یہ دونوں مقامات جوہری مواد کے حوالے سے کارروائیوں کے مراکز رہے ہیں اور ایران اسی لیے جوہری انسپکٹروں کو ان مراکز تک جانے کی اجازت نہیں دیتا تھا۔ ایرانی جوہری مرکز...
نیوزی لینڈ: مساجد پر حملے  کے مجرم کو تامرگ عمر قید کی سزا

نیوزی لینڈ: مساجد پر حملے کے مجرم کو تامرگ عمر قید کی سزا

عالمی
نیوزی لینڈ کی مساجد میں نمازیوں کو شہید کرنے والے دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ  کو تادم مرگ قید کی سزا سنا دی گئی۔ نیوزی لینڈ کی تاریخ میں پہلی بار کسی ملزم کو بغیر پیرول کے عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ آسٹریلوی دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ نے پہلے اعتراف جرم سے گریز کیا تھا تاہم پھر دہشت گردی تسلیم کر لی جس کے بعد عدالت نے مجرم کو تاعمر قید کی سنائی۔ فیصلے کے وقت عدالت کے باہر متاثرہ خاندانوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جو فیصلہ جان کر آبدیدہ ہو گئے۔ کیوی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد پر حملہ کرنے والا دہشت گرد عمر قید کا ہی مستحق تھا۔ جسنڈا آرڈرن کا مزید کہنا تھا کہ فیصلے سے معلوم ہوتا ہے کہ دہشت گرد کے پاس اپیل کا کوئی موقع نہیں ہے اور نہ ہمارے پاس بھی اسے دیکھنے اور اس کی اپیل سننے کی کوئی وجہ ہے۔ یاد رہے کہ آسٹریلوی دہشت گرد نے 15 مارچ 2019کو نیوزی ...
افغانستان: سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، 77 ہلاک، 100 سے زائد زخمی

افغانستان: سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، 77 ہلاک، 100 سے زائد زخمی

عالمی
افغانستان میں مسلسل ہونے والی بارشوں سے ڈیموں ٹوٹ گئے جس کے نتیجے میں رہائشی علاقوں میں داخل ہونے والے سیلابی ریلے میں 77 افراد بہہ گئے جب کہ 100 سے زائد زخمی ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق مسلسل ہونے والی مون سون بارشوں میں صوبہ پروان زیر آب آگیا، بارشوں سے ڈیموں کے بند ٹوٹ گئے اور سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا، لینڈ سلائیڈنگ، ہورڈنگز گرنے اور مختلف واقعات میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ صوبہ پروان کے محکمہ صحت کے سربراہ صفی اللہ واراستہ نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ سیلابی ریلا اپنے ساتھ 200 سے زائد افراد کو بہا کر لے گیا ہے اور جن میں سے تاحال 77 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ 100 سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جن میں سے 15 کی حالت نازک ہے۔ سیلابی ریلے نے سب سے زیادہ نقصان صوبے پروان کے مرکزی شہر چاریکار کو پہنچایا جہاں 350 گھر مکمل...
بحرین کا مقبوضہ فلسطین پر صہیونی قبضے کو قبول کرنے سے انکار

بحرین کا مقبوضہ فلسطین پر صہیونی قبضے کو قبول کرنے سے انکار

عالمی
بحرین کے بادشاہ حمد بن عيسى بن سلمان آل خليفہ نے مائیک پومپیو سے ملاقات کے دوران مقبوضہ فلسطین پر صہیونی ریاست کو تسلیم کرنے کے مطالبے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک کے خود مختار فلسطین کے مطالبے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بحرین نیوز ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کو بطور ریاست قبول کرنے اور اس کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے اعلان کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اسرائیل پہنچے جہاں ایک دن قیام کے بعد وہ مشرق وسطیٰ کے عرب ممالک کے دورے کے دوران بحرین بھی پہنچے۔ بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ کے ساتھ ملاقات کے دوران مائیک پومپیو نے فلسطین پر صہیونیوں کے قبضے کو تسلیم کرنے سے متعلق امریکی صدر کا پیغام پہنچایا، جسے مسترد کرتے ہوئے بحرین کے صدر نے کہا کہ وہ دیگر عرب ممالک کے فلسطین کے انخلا اور فلسطین کو خود مختار ریاست بنانے کے عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بادش...
کورونا: سعودی عرب کی تیل کی برآمدات میں 55٪ کمی

کورونا: سعودی عرب کی تیل کی برآمدات میں 55٪ کمی

عالمی
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے ادارۂ شمایارت کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ برس جون کے مقابلے میں رواں سال جون کے دوران سعودی عرب کی تیل کی برآمدات میں 55 فی صد کمی ہوئی جو کہ اس کی آمدن میں 8.7 ارب ڈالر کی کمی کے برابر بنتی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ سے سعودیہ کی تیل کی مجموعی برآمدات میں کچھ بہتری آئی ہے اور ایک ماہ کے دوران ان میں 19اعشاریہ ایک فی صد کا ضافہ ہوا ہے جو کہ 1.86 ارب ڈالر کے مساوی بنتا ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث عالمی معیشت میں آںے والے سست روی کو صدی کے بدترین معاشی بحران کا پیش خیمہ قرار دیا جارہا ہے۔ اسی کے باعث دنیا میں تیل کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی اور جن ممالک کی برآمدات کا زیادہ انحصار تیل پر تھا انہیں بہت بڑا دھچکا بھی لگا ہے۔ سعودی آرامکو تیل کی پیداوار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے تاہم اسے ا...
جرمنی: کشمیری اور سکھوں کی جاسوسی کے الزام میں را کا ایک اور جاسوس گرفتار، مقدمہ درج

جرمنی: کشمیری اور سکھوں کی جاسوسی کے الزام میں را کا ایک اور جاسوس گرفتار، مقدمہ درج

عالمی
جرمنی میں بھارتی خفیہ ادارے ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (را) کے لیے سکھوں کی جاسوسی کرنے کے الزام میں ایک ہندوستانی شہری پر فرینکفرٹ میں مقدمے کی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔ ملزم کی شناخت بلبیر سنگھ کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر 54 سال ہے۔ بلبیر پر الزام ہے کہ وہ ہندوستانی خفیہ ادارے 'را' کے لیے کم از کم 2015 سے کام کررہے تھا۔ پولیس نے کہا ہے کہ بلبیر سنگھ نے جرمنی میں مقیم سکھ مخالفین اور کشمیر کی تحریک سے تعلق رکھنے والے کشمیریوں اور ان کے رشتہ داروں کی تعداد کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور پھر یہ معلومات متعلقہ افراد کے حوالے کر دیں جو فرینکفرٹ میں بھارتی قونصل خانے میں کام کرتے ہیں۔ علاقائی اعلیٰ عدالت میں مجموعی طور پر مقدمے کی 10 سماعتیں ہوں گی. مقدمے کی کارروائی 29 اکتوبر کو مکمل ہونی ہے۔ فرینکفرٹ کی اسی عدالت نے گذشتہ دسمبر میں ایک بھارتی جوڑے کو بھی سزا سنائی تھی جو سکھو...
نیا سوڈان: پومپیو کا تل ابیب سے خرطوم کی پہلی سرکاری پرواز کا اعلان

نیا سوڈان: پومپیو کا تل ابیب سے خرطوم کی پہلی سرکاری پرواز کا اعلان

عالمی
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے مقبوضہ فلسطین سے سوڈان کا براہ راست سفر کیا ہے، جس کا بظاہر پس منظر واشنگٹن اور خرطوم کے مابین تعلقات کو مزید بہتر بنانا تھا، کیونکہ عرب افریقی ریاست کی طرف کسی امریکی عہدے دار کا ڈیڑھ دہائی بعد پہلا سفر تھا، تاہم متحدہ عرب امارات کی جناب سے فلسطین پر صہیونی ریاست کے قبضے کو قبول کرنے کے بعد اس دورے کے معانے بدل گئے ہیں۔ خصوصاً جبکہ پومپیو نے مقبوضہ بیت المقدس میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے بعد اب دیگر عرب ریاستوں کو بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے چاہیے۔ جبکہ مقبوضہ فلسطین سے سوڈانی دارالحکومت تک کا سفر کرتے ہوئے مائیک پومپیو نے طیارے سے ہی ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ تل ابیب سے خرطوم تک 'پہلی براہ راست سرکاری پرواز‘ میں ہیں۔ https://twitter.com/SecPompeo/status/1298168689683038208 بین السطور میں اپنے سیاسی معانی کے حو...
اسرائیل: 16 سالہ لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 9 نوعمر سمیت 11 افراد گرفتار

اسرائیل: 16 سالہ لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 9 نوعمر سمیت 11 افراد گرفتار

عالمی
مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) کے ساحلی شہر تل ابیب کے ایک ہوٹل میں 16 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے کے بعد ملک بھر میں خواتین کے ساتھ جنسی تشدد کے مبینہ واقعات میں اضافے کے خلاف ہزاروں افراد سراپاء احتجاج ہیں۔ احتجاجی مظاہرین نے ایک گھنٹہ کام کاج چھوڑ کر علامتی مظاہرہ کیا ہے، جس میں قابض صہیونی ریاست کی خواتین کے حقوق کی تنظیموں نے بھرپور شرکت کی۔ انکا کہنا تھا کہ ملک میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، صہیونی ریاست میں یہودی بچیاں نام نہاد یہودیوں کے ہاتھوں ہی محفوظ نہیں۔ مظاہرے کے شرکاء نے زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سرخ رنگ کا لباس بھی زیب تن کر رکھا تھا، اور وہ ناکام صہیونی انتظامیہ کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق کیس میں ملوث 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا  ہے، جن میں نو نابالغوں سم...
طالبان کا فوجی کمپاؤنڈ پر حملہ، 4 ہلاک،  43 زخمی

طالبان کا فوجی کمپاؤنڈ پر حملہ، 4 ہلاک، 43 زخمی

عالمی
افغانستان میں خود کش بمبار نے نیشنل آرمی کمانڈوز کے کمپاؤنڈ پر بارودی مواد سے بھرے ٹرک کو ٹکرا دیا گیا جسے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے۔ افغان خبر رساں اداروں کے مطابق صوبے بلخ میں افغان نیشنل آرمی کمانڈوز کے کمپاؤنڈ کے مرکزی دروازے پر خود کش بمبار نے بارودی مواد سے بھرے ٹرک کو عمارت سے ٹکرا دیا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس کی تمام عمارتیں لرز اٹھیں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے نتیجے میں مرکزی دروازے پر تعینات دو سیکیورٹی کمانڈوز موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر دو افراد کی لاشوں کو بھی اسپتال لایا گیا ہے جن کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، جب کہ 43 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے 6 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدے کے نتیجے میں 5 ہزار طالبان اسیرو...

Contact Us