Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

عالمی

روس کا برکس ممالک پر ڈالر کے بجائے مقامی کرنسیوں میں تجارت پر زور

روس کا برکس ممالک پر ڈالر کے بجائے مقامی کرنسیوں میں تجارت پر زور

عالمی, مالیات
روس کے وزیر برائے تجارت ڈینس مانتروو نے برکس ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ڈالر کے بجائے مقامی کرنسی میں کاروبار کریں۔ وزرائے خارجہ کی ایک ویڈیو کانفرنس ملاقات میں روسی وزیر کا کہنا تھا کہ امریکی مالیاتی پالیسیوں کے اثرات سے نکلنے کے لیے ضروری ہے کہ پانچوں ممالک کا اتحاد امریکی ڈالر میں تجارت نہ کرے بلکہ اتحادی ممالک کے فائدے کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی کرنسیوں میں تجارت کو فروغ دیں۔ برکس چین، ہندوستان، جنوبی افریقہ، برازیل اور روس کا مشترکہ اتحاد ہے جس میں اتحادی ممالک تجارتی و دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون کو بڑھا رہے ہیں، اتحاد 2006 میں قائم کیا گیا تھا جبکہ اسکا مشترکہ بینک 'نیو ڈویلپمنٹ بینک' 2014 میں متعارف کروایا گیا۔ برکس ممالک دنیا کی 40 فیصد آبادی اور 21 ٹریلین ڈالر کی پیداوار کے حامل ممالک ہیں۔...
ایف-35 طیاروں کی فروخت پر مخالفت: اماراتی امیر نے امریکی  و صہیونی قیادت سے ملاقات معطل کر دی

ایف-35 طیاروں کی فروخت پر مخالفت: اماراتی امیر نے امریکی و صہیونی قیادت سے ملاقات معطل کر دی

عالمی
متحدہ عرب امارات نے امریکی اور صہیونی قیادت کے ساتھ سہہ فریقی سربراہی ملاقات معطل کر دی ہے۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق ملاقات نیتن یاہو، مقبوضہ فلسطین کے وزیراعظم کی جانب سے امارات کو ایف35 طیاروں کی فراہمی کی مخالفت پر معطل کی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تعلقات کے آغاز کے محض چند روز بعد ایسی سرد مہری اہم ہے، جس پر تاحال امریکی قیادت کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں آیا۔ متحدہ عرب امارات ایف35 طیاروں کی خریداری میں عرصہ دراز سے دلچسپی رکھتا ہے تاہم اسے تاحال عملی شکل نہیں دی جاسکی، صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کے اہم رکن نے چند روز قبل ہی بیان دیا تھا کہ عرب اسرائیل تعلقات کی بحالی معاہدے میں مددگار ثابت ہوگی۔ تاہم نیتن یاہو کی جانب سے سامنے آںے والی مخالفت سے اماراتی قیادت نالاں لگتی ہے کہ سہہ ملکی سربرارہی ملاقات کو یک مشت معطل کر دیا ہے۔ دوسری جانب مشرق وسطیٰ کے سیاسی امور کے ما...
بیروت دھماکہ: انکشافات کا سلسلہ جاری، جہاز کا مالک سائپرس کا نکلا، حزب اللہ کے لیے منی لانڈرگ میں ملوث

بیروت دھماکہ: انکشافات کا سلسلہ جاری، جہاز کا مالک سائپرس کا نکلا، حزب اللہ کے لیے منی لانڈرگ میں ملوث

عالمی
بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، اور اس دوران نئے نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔ بیروت کی بندرگاہ پر امونیم نائٹریٹ اتارنے والے بحری جہاز کے مالک کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ اس پر حزب اللہ کے لیے منی لانڈرنگ کرنے کا الزام ہے۔ فیڈرل بینک آف مڈ ایسٹ (ایف بی ایم ای) کے ساتھ جہاز کا مالک حزب اللہ کے لیے منی لانڈرنگ کرتا رہا ہے۔ روسس نامی ٹینکر کو لبنانی حکام نے نومبر 2013 میں روکا اور پھر اس میں موجود امونیم نائٹریٹ کو بیروت کی بندرگاہ پر خالی کر دیا۔ تاہم اس انتظامیہ کو کہا گیا کہ بحری جہاز کا مالک ایک روسی شہری اگور گریچوشکن ہے۔ تاہم اب کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ جہاز کا مالک کوئی روسی نہیں بلکہ سائپرس کا کاروباری شخص چیرالیمبوس منولی ہے۔ چیرالیمبوس منولی کے لبنان میں تجارتی روابط تھے اور اس نے تنزانیہ کے ایف ایم ای بینک سے بحری جہاز ’شک...
ہندوستان: فیس بک پر ملک میں نفرت پھیلانے کی بحث عالمی خبروں سے عدالت اور قتل کی دھمکیوں تک  پہنچ گئی

ہندوستان: فیس بک پر ملک میں نفرت پھیلانے کی بحث عالمی خبروں سے عدالت اور قتل کی دھمکیوں تک پہنچ گئی

عالمی, فن/ٹیکنالوجی
امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے بعد ہندوستانی صحافی آویش تیواری نے فیس بک کی ہندوستان میں نمائندہ انکھی داس کے خلاف مقدمہ دائر کروا دیا ہے۔ مقدمہ ہندوستان میں فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے میں ملوث ہونے، اور اسکی حوصلہ افزائی کرنے کے الزام پر دائر کیا گیا ہے۔ حال ہی میں 'وال سٹریٹ جرنل' میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ فیس بک ہندوستان میں بی جے پی رہنماؤں اور کارکنوں کی مبینہ اشتعال انگیز پوسٹوں کو نہ تو ہٹاتی ہے اور نہ ان کے خلاف کوئی کارروائی کرتی ہے۔ اس رپورٹ میں فیس بک کی ہندوستان میں نمائندہ انکھی داس کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے فیس بک کی مرکزی انتظامیہ کو مشورہ دیا تھا کہ اگر بی جے پی کارکنوں کی جانب سے نفرت انگیز مواد کو ہٹایا گیا تو کمپنی کے ہندوستان میں کاروباری مفادات کو نقصان ہو گا۔ اگرچہ فیس بک کے خلاف یہ الزام نیا نہیں اور اس سے قب...
نیوزی لینڈ مساجد پر حملہ: مقدمے کی سماعت شروع، ملزم کا مقصد زیادہ سے زیادہ تباہی مچانا تھا

نیوزی لینڈ مساجد پر حملہ: مقدمے کی سماعت شروع، ملزم کا مقصد زیادہ سے زیادہ تباہی مچانا تھا

عالمی
نیوزی لینڈ کی مساجد میں گزشتہ برس کیے گئے حملوں کے مقدمے کی سماعت شروع کر دی گئی ہے۔ مساجد پر حملوں میں ملوث آسٹریلوی شہری، ملزم برینٹن ٹیرنٹ کو سماعت کیلئے کرائسٹ چرچ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو قیدیوں کے لباس میں عدالت میں پیش کیا تاہم ملزم سماعت کے دوران ملزم خاموش رہا۔ دوران سماعت پولیس نے انکشاف کیا کہ ملزم برینٹن ٹیرنٹ تیسری مسجد کو بھی نشانہ بنانا چاہتا تھا، اس کے علاوہ مساجد کو آگ لگانا اور جتنا ممکن ہوسکے لوگوں کو قتل کرنا ملزم کے اہداف میں شامل تھا۔ تحقیقاتی رپورٹ پیش کرتے ہوئے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم نے حالیہ برسوں میں حملوں کی منصوبہ بندی شروع کی اور اس کا مقصد زیادہ سے زیادہ تباہی پھیلانا تھا۔ ملزم نے نیوزی لینڈ میں مساجد کی معلومات جمع کیں جن میں مساجد سے متعلق تمام معلومات لیں، ان کا مقام، منزلوں کی تفصیل اور دیگر تمام تفصیلات شامل تھیں، جب کہ ملزم ...
اوبور: 71 ملکوں پر محیط چینی منصوبہ کیا کر سکتا ہے؟

اوبور: 71 ملکوں پر محیط چینی منصوبہ کیا کر سکتا ہے؟

عالمی, علمی تحریریں, نقطہ نظر
چین کا ون بیلٹ ون روڈ یعنی اوبور منصوبہ، دنیا کے چار بڑے اور اہم براعظموں، ایشیا، یورپ، افریقہ اور جنوبی امریکہ کو بہترین مواصلاتی نظام سے جوڑنے والا ترقیاتی منصوبہ ہے، جس میں شامل سڑکوں کے جال اور سمندری گزرگاہوں سے دنیا کی شرح نمو میں ایک تہائی سے زیادہ اضافہ ہو گا۔ منصوبے سے دنیا کی دو تہائی آبادی ایک دوسرے سے براہ راست جڑ جائے گی، جبکہ اسکے سیاسی و معاشی اثرات نے آغاز سے ہی مغربی طاقتوں کو خوف میں مبتلا کر رکھا ہے۔ اوبور منصوبے کا خاکہ منصوبے سے جب دنیا کے 71 ممالک ایک دوسرے کے ساتھ جڑ جائیں گے، تجارتی رستے ہموار ہو جائیں گے تو نتیجتاً دنیا پر مغربی خصوصاً امریکی اجارہ داری کا خاتمہ ہوجائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ منصوبہ موجودہ عالمی انتظامی اور معاشی نظام کو بلا شبہ درہم برہم کر دے گا۔ منصوبہ دنیا بھر پر مسلط مالیاتی اداروں کے اثر و رسوخ کو بھی کم کرتے کرتے بالآخر ختم کردے گا۔...
لیبیا: فریقین کا جنگ بندی کا اعلان، عرب ممالک کا خیر مقدم، بیرونی مداخلت ختم کرنے پر زور

لیبیا: فریقین کا جنگ بندی کا اعلان، عرب ممالک کا خیر مقدم، بیرونی مداخلت ختم کرنے پر زور

اداریہ, عالمی
خانہ جنگی سے شدید متاثر شمال افریقی ملک لیبیا کی صدارتی کونسل نے جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔ کئی سالوں سے بیرونی مداخلتوں اور اندرونی انتشار کے باعث لیبیا خانہ جنگی کا شکار تھا جس میں امریکہ، فرانس اور روس کے علاوہ خطے کے متعدد ممالک کی جانب سے بھی مفادات کے تحفظ کے لیے مداخلت کا سلسلہ جاری تھا۔ کچھ عرصہ سے دو بڑے گروہ سامنے آئے تھے جن میں سے ایک کو کسی حد تک عالمی برادری کا اعتماد حاصل تھا تاہم خطے کے دیگر ممالک خصوصاً عرب ممالک کی اور مقامی آبادی کی حمایت نہ ہونے کے باعث گروہ مظبوط حکومت بنانے میں ناکام رہا۔ دوسرے گروہ کو بظاہر عالمی برادری کا اعتماد تو حاصل نہ تھا تاہم خطے کے متعدد ممالک اور مقامی آبادی خصوصاً قبائل کے اعتماد کے باعث دونوں گروہوں میں مکمل طاقت کے لیے تگ و دو نے ملک کو خانہ جنگی میں دھکیل رکھا تھا۔ پہلے گروہ یعنی لیبیا کی صدارتی کونسل کے صدر فیض السراج عالمی...
کووڈ19: حاسدک فرقے کے یہودیوں پر مذہبی سفر کی پابندی

کووڈ19: حاسدک فرقے کے یہودیوں پر مذہبی سفر کی پابندی

رہن سہن, عالمی
مقبوضہ فلسطین کی صہیونی انتظامیہ نے حاسدک فرقے کے یہودی شہریوں کو مذہبی سفر پر یوکرائن جانے سے روک دیا ہے۔ حاسدک فرقے کے پیروکار یہودی نئے مذہبی سال کے آغاز پر یوکرین میں مدفون راہب ناچمان کی قبر پر زیارت کے لیے جاتے ہیں۔ ناچمان بریسلوو حسدک فرقے کی نئی تحریک کے بانی مانے جاتے ہیں جن کی وفات 1810 میں ہوئی اور انہیں یوکرین میں دفن کیا گیا۔ نرچمن بریسلوو اس سال یہودی نیا سال 18 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے جس کے لیے ہزاروں حاسدک یہودی یوکرین جانے کی تیاریوں میں مصروف تھے کہ صہیونی انتظامیہ اور یوکرین کی حکومتوں نے خصوصی سفری سہولت دینے سے انکار کرتے ہوئے اس سال کی رسومات کو معطل کر دیا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق صہیونی ریاست کے ذمہ دار برائے تدراک کووڈ19 نے فلسطین کی قابض حکومت اور یوکرینی مذہبی وزارت کو خطوط میں لکھا ہے کہ سفر اور اجتماع سے کووڈ کے پھیلاؤ میں اضافہ ہو گا،...
ترکی کی تاریخ کا سب سے بڑا گیس کا ذخیرہ دریافت

ترکی کی تاریخ کا سب سے بڑا گیس کا ذخیرہ دریافت

عالمی, معیشت
ترکی نے بحیرہ اسود سے قدرتی گیس کے وسیع ذخائر دریافت کیے ہیں۔ ترک صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں خطاب کے دوران کہا ہے کہ ترکی نے بحیرہ اسود میں 320 ارب کیوبک میٹر گیس کے ذخائر دریافت کئے ہیں، جو ترک تاریخ کے سب سے بڑے قدرتی گیس کے ذخائر ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ 3 سال تک ترک عوام کو ان ذخائر سے گیس ملنا شروع ہو جائے گی۔ صدرایردوان نے کہا اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے بے مثال دولت کا دروازہ کھول دیا ہے، مشرقی بحیرہ روم میں توانائی کی تلاش کیلئے سرگرمیاں رواں سال کے آخر تک مزید تیز کی جائیں گی۔...
ترکی: آیا صوفیہ کے بعد ایک اور عجائب گھر مسجد میں تبدیل

ترکی: آیا صوفیہ کے بعد ایک اور عجائب گھر مسجد میں تبدیل

عالمی, نظامت
ترک صدر طیب اردوان نے آیا صوفیہ کے بعد استنبول کی تاریخی حیثیت کے حامل ہزار سال پرانے کاریہ کلیسے کوعجائب گھر سے دوبارہ مسجد بنانے کا اعلان کیا ہے۔ کاریہ کلیسا 16 ویں صدی میں خرید کر مسجد میں تبدیل کیا گیا تھا لیکن 1948 میں تاریخی حیثیت کی حامل اس عمارت کو عجائب گھر بنا دیا گیا، تاہم اب دوبارہ اس عجائب گھر کو مسجد میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ عدالت نے آیا صوفیہ کے ساتھ اس تاریخی عمارت کوبھی بطور مسجد بحالی کا حکم نومبر 2019 میں دیا تھا۔ایوان صدر سے جاری ہونے والے حکم نامے میں اس بات کا کوئی ذکر نہیں کہ بازنطینی دور کے چرچ میں پہلی نماز کب ادا کی جائیگی تاہم مسجد بنانے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔...

Contact Us