Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

روس

سابق امریکی اہلکار ایڈورڈ سنوڈن نے روسی شہریت کے لیے درخواست دینے کا اعلان کر دیا

سابق امریکی اہلکار ایڈورڈ سنوڈن نے روسی شہریت کے لیے درخواست دینے کا اعلان کر دیا

روس
امریکی حکومت کے اپنے شہریوں اور دنیا بھر میں بے جا جاسوسی کے راز سے پردہ اٹھانے والے سابق این ایس اے اہلکار ایڈورڈ سنوڈن نے روسی شہریت لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سنوڈن کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ انکا بیٹا بھی انکی طرح خاندان کے بغیر بے گھر زندگی گزارے۔ https://twitter.com/Snowden/status/1323024757659439107 ایڈورڈ سنوڈن 2013 سے قانونی طور پر ایک غیر واضع زندگی گزار رہے ہیں، وہ اب تک امریکی شہری ہیں تاہم انکا پاسپورٹ منسوخ کر دیا گیا ہے، اور اب وہ روس میں عارضی اجازت کی بنیاد پر مقیم ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق سنوڈن کا روسی شہریت لینے کے فیصلے کی وجہ روس کا امریکہ کے ساتھ مجرموں کے تبادلے کے معاہدے کا نہ ہونا بھی ہو سکتا ہے، یعنی سنوڈن روسی شہریت لے کر امریکہ کے حوالے کیے جانے سے محفوظ رہیں گے۔ سابق امریکی ایجنٹ کی جانب سے روسی شہریت کے لیے درخواست دینے کا اعلان انکی بیوی کی...
سابق روسی صدور تاحیات سینٹر بن سکتے ہیں: صدر پوتن نے سابق صدور کے لیے مراعات سے بھرا نیا قانونی مسودہ اسمبلی میں پیش کر دیا

سابق روسی صدور تاحیات سینٹر بن سکتے ہیں: صدر پوتن نے سابق صدور کے لیے مراعات سے بھرا نیا قانونی مسودہ اسمبلی میں پیش کر دیا

روس
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے پارلیمنٹ میں مسودہ جمع کروایا ہے جس کے تحت روسی صدور اپنی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد سینٹ کے مستقل اور تاحیات رکن بن سکیں گے۔ مسودے کے تحت صدر اپنے ساتھ 7 مزید افراد کو بھی قانونی ادارے کا رکن بنا سکیں گے، اور وہ بھی تاحیات آئینی ادارے کا رکن رہیں گے۔ تاہم اس پرشرط لاگو کی گئی ہے کہ انہوں نے ملک کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دی ہوں۔ مسودے کے مطابق سابق صدور 6 سال کے لیمزید 23 سینٹر بھی تعینات کرنے کے حقدار ہوں گے۔ سابق صدور کو دی جانے والی یہ مراعات گرمیوں میں ہونے والے اہم آئینی ریفرنڈم کے بعد سامنے آنے والی اہم قانونی ترمیم ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ صدر پوتن اپنی حالیہ مدت پوری کرنے کے بعد کریملن چھوڑ دیں گے اور ماسکو میں اقتدار ولادیمیر پوتن سے کسی اور شخص کے ہاتھوں میں چلا جائے گا۔ مسودے کے تحت صدر کے پاس آئینی مدت پوری کرنے کے بعد 3 ماہ ہوں گے کہ...
روسی چمگادڑوں میں بھی کورونا وائرس دریافت: براہ راست موجب بننے کے خطرے کے باعث محققین کی احتیاط برتنے کی تلقین

روسی چمگادڑوں میں بھی کورونا وائرس دریافت: براہ راست موجب بننے کے خطرے کے باعث محققین کی احتیاط برتنے کی تلقین

روس
روسی محققین نے خصوصی تحقیق کے بعد خدشے کا اظہار کیا ہے کہ کورونا وائرس براہ راست چمگادڑوں سے بھی پھیل سکتا ہے، البتہ محققین کا کہنا ہے کہ احتیاط ضرور کریں تاہم خوف میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ دریافت چمگادڑوں پر تحقیق کرنے والے سائنسدانوں کے ایک گروہ کے سامنے آئی ہے، جو کورونا کے دیگر ممکنہ ذرائع پر کام کر رہا ہے۔ محققین کے مطابق انہوں نے تین ماہ قبل چگادڑوں کے فضلے اور بچی کچھی خوراک پر تحقیق شروع کی، اور ملک بھر سے نمونے اکٹھے کیے، جن میں ماسکو، وولگوگراڈ اور بحرسیاہ کا علاقہ بھی شامل تھا۔ تحقیق میں محققین کو چمگادڑوں کے فضلے اور جوٹھی خوراک میں کورونا وائرس دریافت ہوا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ ابھی تحقیق مکمل نہیں ہوئی اور اسے تقریباً دو سال کا عرصہ لگ سکتا ہے، تاہم اب تک کے مطالعہ میں سامنے آیا ہے کہ روسی چمگادڑوں میں مختلف قسم کے کورونا وائرس پائے جاتے ہیں۔ واضح رہے ...
روس نے 3 گھنٹے میں خلائی سفر ممکن بنا دیا: بروز بدھ پہلا راکٹ قازقستان سے اڑان بھرے گا

روس نے 3 گھنٹے میں خلائی سفر ممکن بنا دیا: بروز بدھ پہلا راکٹ قازقستان سے اڑان بھرے گا

روس
روس نے خلاء کی طرف سفر کے لیے تیز ترین خلائی راکٹ متعارف کروا دیا ہے۔ خلائی راکٹ کو سویوز راکٹ کا نام دیا گیا ہے۔ راکٹ آئندہ بدھ کے روز قازقستان کے زمینی اڈے سے اپنا پہلا خلائی سفر کرے گا۔ راکٹ اپنے ساتھ دو خلائی جہازوں کو زمین سے خلاء تک لے جانے میں صرف تین گھنٹے کا وقت لے گا، اور پھر الگ ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ اب تک زمین سے خلاء تک کے سفر میں 6 گھنٹے لگتے ہیں، تاہم 2018 سے اس میں تیزی کے لیے کام ہو رہا ہے۔ https://twitter.com/roscosmos/status/1315167041163325440?s=20 ...
آزربائیجان اور آرمینیا کاراباخ میں جنگ بندی کے لیے ماسکو میں بات چیت پر متفق: ترجمان روسی دفتر خارجہ

آزربائیجان اور آرمینیا کاراباخ میں جنگ بندی کے لیے ماسکو میں بات چیت پر متفق: ترجمان روسی دفتر خارجہ

روس دنیا میں
روسی دفتر خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا کا کہنا ہے کہ آزربائیجان اور آرمینیا نے ماسکو کی طرف سے کاراباخ میں جنگ بندی کے لیے بات چیت پر حامی بھر لی ہے۔ بات چیت کا آغاز جلد ہو جائے گا، تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ بات چیت کی پیشکش روسی صدرولادیمیر پیوتن کی طرف سے کی گئی تھی، جسے دونوں ممالک نے قبول کرتے ہوئے وزراء خارجہ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روسی منصوبے کے تحت جنگ بندی اور جنگی قیدیوں کی رہائی پر بات چیت ہو گی۔ واضح رہے کہ 27 ستمبر سے دونوں ہمسایہ ممالک میں کاراباخ کے علاقے میں شدید لڑائی جاری ہے، جسے عالمی طور پر آزربائیجان کا علاقہ مانا جاتا ہے تاہم آرمینیا نے اس پر قبضہ کر رکھا ہے۔ دونوں حریف اب ایک دوسرے پر عوامی مقامات پر بمباری کا الزام بھی لگا رہے ہیں۔ اور اب تک سینکڑوں عسکری و عوامی ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ عالمی برادری بات چیت سے مسئلے کے حل پر زور دے رہی ہے۔ ...
صدر ٹرمپ کا ہیلری کلنٹن ای میل اسکینڈل اور انتخابات میں روسی مداخلت کے الزامات سے وابستہ تمام دستاویزات عام کرنے کا بڑا حکم جاری

صدر ٹرمپ کا ہیلری کلنٹن ای میل اسکینڈل اور انتخابات میں روسی مداخلت کے الزامات سے وابستہ تمام دستاویزات عام کرنے کا بڑا حکم جاری

روس, عالمی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات سے قبل بڑا قدم اٹھاتے ہوئے روسی اسکینڈل اور سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کی ای میل اسکینڈل سے وابستہ تمام دستاویزات کو بلا کسی تبدیلی اور سنسر کے عام کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ امریکی تاریخ کے سب سے بڑے سیاسی جرم اور الزام سے پردہ اٹھارہے ہیں۔ https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1313640512025513984?s=20 اپنے دوسرے پیغام میں صدر نے کہا کہ وہ یہ قدم بہت پہلے اٹھا لینا چاہتے تھے تاہم بدقسمتی سے انکے لوگوں نے بہت سست روی سے کام لیا، ہمیں متحرک ہوناپڑے گا۔ https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1313650640699224069?s=20 صدر کی جانب سے دستاویزات عیاں کرنے کا اعلان قومی حساس ادارے کے سربراہ کے اجازت نامے کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے صدر ٹرمپ پر روس سے مدد لے کر انتخابات جیتنے ک...
روس کا سیاحتی جزیرہ نما ساحلی مقام سمندری حیات کا قبرستان بن گیا، ہزاروں ہلاک، تحقیقات شروع

روس کا سیاحتی جزیرہ نما ساحلی مقام سمندری حیات کا قبرستان بن گیا، ہزاروں ہلاک، تحقیقات شروع

روس
روس کے جنوب مشرقی جزیرہ نما علاقے کامچاتکا میں ہزاروں کی تعداد میں سمندری حیات مردہ حالت میں ساحل ہر آگئی ہے۔ مقامی آبادی نے پانی میں تیل کی مقدار خطرناک حد تک بڑھنے اور جلدی بیماریوں کی شکایت بھی درج کی ہے۔ https://twitter.com/Dmitry788/status/1312070771792130053?s=20 مقامی وزارت ماحولیات کے مطابق علاقے سے گزرنے والے تیل کے بحری جہاز واقعے کے ذمہ دار ہو سکتے ہیں، تاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ https://youtu.be/h__3B6jeai4
روسی کووڈ19 ویکسین سپوتنک وی کی پہلی کھیپ وینزویلا پہنچ گئی، صدر نیکولس کا روس کا شکریہ

روسی کووڈ19 ویکسین سپوتنک وی کی پہلی کھیپ وینزویلا پہنچ گئی، صدر نیکولس کا روس کا شکریہ

روس دنیا میں
https://youtu.be/n3pDW6tZoFE روس نے کووڈ19 ویکسین کی پہلی کھیپ وینزویلا پہنچا دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ویکسین تجرباتی مشق کے لیے پہنچائی گئی ہے۔ ویکسین کو وینزویلیا کے نائب صدرنے وصول کیا اور اسے متعلقہ طبی شعبے کے حوالے کر دیا گیا ہے، جو دو ماہ میں تجربے کے بعد اسکی تفصیلی رپورٹ کو پیش کرے گا۔ اس موقع پر وینزویلا کے صدر نے روس کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ https://twitter.com/NicolasMaduro/status/1312136075972804608?s=20
ٹویٹر اور فیس بک روسی صارفین کی معلومات مقامی سرور میں رکھنے کے قانون پر عملدرآمد میں ناکام: ماسکو کا مزید مہلت نہ دینے کا فیصلہ

ٹویٹر اور فیس بک روسی صارفین کی معلومات مقامی سرور میں رکھنے کے قانون پر عملدرآمد میں ناکام: ماسکو کا مزید مہلت نہ دینے کا فیصلہ

روس, فن/ٹیکنالوجی
روس نے فیس بک اور ٹویٹر کو روسی صارفین کی معلومات ملک میں رکھنے کا نظام بنانے کے لیے مزید وقت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ روس میں 2015 میں منظور کردہ ڈیجیٹل میڈیا قوانین کے تحت تمام غیر ملکی کمپنیاں شہریوں کی معلومات ملک میں موجود سروروں میں رکھنے کی پابند ہیں، اور انہیں پہلے پہل اس کام کے لیے دو سال کا وقت بھی دیا گیا تھا، تاہم پہلی مدت پورا ہونے کے باوجود قانون پر عملدرآمد نہ ہونے پر حکومت نے دونوں بڑی کمپنیوں پر 40 لاکھ روبل یعنی 52 ہزار ڈالر کا جرمانہ کیا اور درخواست پر انہیں 2020 تک کا مزید وقت دیا۔ یاد رہے کہ اس دوران لنکڈان کے عملدرآمد سے انکار پر ماسکو سرکار نے ویب سائٹ کو ملک میں بند کر دیا تھا۔ تاہم اب فیس بک اور ٹویٹر کو 2020 کے آغاز تک دیے گئے وقت سے بھی کمپنیاں فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی ہیں اور 2022 تک مزید وقت مانگ رہی ہیں۔ اس پر یورپی و امریکی ڈیجیٹل ماہرین کے ح...
امریکہ چاہے تو انتخابات میں مداخلت نہ کرنے کا باہمی معاہدہ ہو سکتا ہے: روسی صدر پوتن

امریکہ چاہے تو انتخابات میں مداخلت نہ کرنے کا باہمی معاہدہ ہو سکتا ہے: روسی صدر پوتن

روس
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے پیشکش کی ہے کہ اگر امریکہ چاہے تو دونوں ممالک ایک دوسرے کے انتخابات اور اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کا معاہدہ کر سکتے ہیں۔ روسی صدر کے امریکی انتخابات سے محٖض چند ہفتے قبل دیے اس بیان پر امریکہ میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ صدر پوتن کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک ایسے تمام معاملات پر بات چیت کر سکتے ہیں جن پر دونوں تحفظات ہیں، اس میں ٹیکنالوجی اور دیگر ذرائع سے انتخابی عمل کو متاثر کرنا بھی شامل ہو سکتا ہے، امریکہ اور روس آج بھی 1972 میں سمندر میں چپکلش کو روکنے کی طرز پرباہمی مفاد کے معاملات پر معاہدہ کر سکتے ہیں۔ دونوں ریاستوں کو باہمی اعتماد بڑھانے کی ضرورت ہے، اور اس کے لیے اعلیٰ سطح پر گفتگو کرنا ہو گی۔ یاد رہے کہ امریکی ڈیموکریٹک پارٹی روس پر 2016 کے انتخابات میں ہیکروں کی مدد سے مداخلت کے الزامات لگاتی رہی ہے، جس کی امریکہ میں تحقیقات ہوئیں اور ا...

Contact Us