Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

روس

روس میں دستوری ریفرنڈم:  پوٹن 2036 تک روس کے صدرمتوقع

روس میں دستوری ریفرنڈم: پوٹن 2036 تک روس کے صدرمتوقع

news, Russia - روس, Urdu, world عالمی خبریں, آج روس خاص, روس
روسی قوانین میں اصلاحات متعارف کرانے کے لیے ریفرنڈم کا عمل بدھ یکم جولائی کو مکمل ہو گیا۔ ریفرنڈم کا سلسلہ سات دنوں پر پھیلا ہوا تھا۔ نتائج کے مطابق لوگوں نے انتہائی بڑی اکثریت کے ساتھ اصلاحات کی منظوری دی ہے۔ خیال رہے کہ دستوری اصلاحات کے منظور ہونے سے اب ولادی میر پوٹن کے اپنے منصب پر فائز رہنے کی راہ سن 2036 تک ہموار ہو گئی ہے۔ روسی الیکشن کمیشن کے مطابق اٹھہتر فیصد سے زائد ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے اور بھاری اکثریت میں لوگوں نے دستوری ترامیم کی منظوری دی ہے۔ ریفرنڈم میں پیش کردہ آئینی ترامیم کی مخالفت میں اکیس فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ ریفرنڈم کا ٹرن آؤٹ پینسٹھ فیصد رہا۔ روسی پارلیمنٹ دستوری اصلاحات کے پیکج کی باضابطہ منظوری پہلے ہی دے چکا ہے۔ دستوری ریفرنڈم کی کامیابی روس کی کامیابی کومنقسم اپوزیشن نے یہ کہہ کر مستردکر دیا ہے کہ ووٹنگ کے عمل میں کئی بے ضابطگیاں واضح...
کائنات کے راز جاننے میں ایک اور اہم کامیابی

کائنات کے راز جاننے میں ایک اور اہم کامیابی

خلائی تحقیق, روس, علوم و فنون, فن/ٹیکنالوجی, معلومات عامہ
انسان کائنات کی ایکسرے شبیہ بنانے میں کامیاب ہو گیا! روس اور جرمنی کے خلائی تحقیق کے ماہرین نے کائنات کی پہلی ایکسرے تصویر بنا لی ہے جسے باقائدہ طور پر جاری بھی کر دیا گیا ہے۔ ایکسرے شبیہ ’ای روسیٹا‘ نامی ایکسرے خلائی دوربین سے بنائی گئی ہے، جس میں دس لاکھ سے زیادہ فلکی اجسام کو ایکسرے شعاعیں خارج کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ای روسیٹا کو 2019 میں خلاء میں ’’اسپیکٹرم روئنتجن گیما‘‘ (ایس آر جی) کے اہممنصوبے کے تحت بھیجا گیا تھا۔ جس کا مقصد ’’تاریک توانائی‘‘ پر تحقیق کرنا ہے، اور مختلف اجرامِ فلکی سے خارج ہونے والی ایکسرے شعاعوں کا مشاہدہ کرنا ہے۔ اگرچہ ایکسریے شعاعیں بھی برقی مقناطیسی (الیکٹرو میگنیٹک) شعاعیں ہوتی ہیں تاہم ان کی توانائی بہت زیادہ ہوتی ہے اور انہیں انسانی آنکھ سے دیکھا بھی نہیں جا سکتا۔ سورج سے دیگر کئی اقسام کی شعاعوں کے ساتھ ایکسرے شعاعیں بھی خارج ہوتی ہیں جنہ...
شمالی یورپ میں جوہری تابکاری میں اضافہ: روس ذمہ دار قرار

شمالی یورپ میں جوہری تابکاری میں اضافہ: روس ذمہ دار قرار

European Union, news, Russia - روس, Urdu, اردو نیوز, روس
شمالی یورپی ممالک میں رواں ماہ کے دوران جوہری تابکاری میں اضافہ نوٹ کیا گیا جسے ڈچ ماہرین نے ممکنہ طور پر مغربی روس میں موجود نیوکلیئر پاور پلانٹس کی موجودگی کی وجہ قرار دیا ہے نارڈک نیوکلیئر سیفٹی ایجنسیوں نے حالیہ دنوں کے دوران فن لینڈ اور شمالی سکینڈے نیویا میں ریڈیو ایکٹیو آئیسوٹوپس میں اضافہ نوٹ کیا۔ سویڈن، ناروے اور فن لینڈ کے ماہرین اس اضافے کا محرک نہیں جان پائے۔ نارڈک نیوکلیئر سیفٹی اداروں کے مطابق تابکاری میں اضافے کا درجہ انسانی صحت کے لیے خطرناک نہیں ہے۔ تاہم ڈچ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تابکاری میں اضافہ مغربی روس میں موجود پاور پلانٹ میں کسی ممکنہ خرابی کے باعث ہوا ہے۔ ہالینڈ کے عوامی صحت کے ادارے کے مطابق ڈیٹا کا جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے تابکاری کا مرکز 'مغربی روس‘ میں ہے اور بظاہر یہ 'جوہری پاور پلانٹ میں فیول ایلیمنٹ میں ہونے والی کسی خرابی‘ کے باعث شروع...
روس نے امریکیوں کو ہلاک کرنے کے لیے طالبان کو رقوم دیں: امریکی انٹیلی جنس

روس نے امریکیوں کو ہلاک کرنے کے لیے طالبان کو رقوم دیں: امریکی انٹیلی جنس

Afghanistan, American military, news, United States of America, Urdu, Vladimir Putin, world عالمی خبریں, امریکہ, روس, طالبان
نیویارک ٹائمز کے مطابق روسی فوجی انٹیلی جنس کے ایک یونٹ نے افغان طالبان کے قریبی جنگجوؤں اور جرائم پیشہ افراد میں مالی رقوم تقسیم کیں۔ امریکی انٹیلی جنس کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس نے افغان طالبان کے جنگجوؤں کو خفیہ طور پر مالی رقوم ادا کیں جس کا مقصد افغانستان میں امریکی فوجیوں یا نیٹو افواج کے اہل کاروں کو ہلاک کرنا تھا۔ اخبار نیو یارک ٹائمز میں جمعے کے روز شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس اس نتیجے پرکئی ماہ قبل پہنچ گئی تھی جب کہ طالبان واشنگٹن کے ساتھ تاریخی مذاکرات میں مصروف تھے۔ یاد رہے کہ رواں سال 29 فروری کو امریکی انتظامیہ اور طالبان تحریک نے ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس معاہدے کی رُو سے افغانستان سے امریکی افواج کا تدریجی انخلا عمل میں آنا تھا اور اس کے علاوہ باغیوں اور کابل حکومت کے درمیان امن مذاکرات بھی ہونے تھے۔ اخبا...

Contact Us