Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

علوم و فنون

ہندوستانی ہیکر گروہ پاکستانی حساس معلومات کی کوشش میں ملوث: افسران کو تنبیہ جاری

ہندوستانی ہیکر گروہ پاکستانی حساس معلومات کی کوشش میں ملوث: افسران کو تنبیہ جاری

عالمی, فن/ٹیکنالوجی
حکومت پاکستان نے ہندوستانی ہیکروں کے گروہ اے پی ٹی کے خلاف ایک اور تنبیہ جاری کرتے ہوئے سرکاری عملے کو تنبیہ کی ہے کہ ہندوستانی ہیکر گروہ واٹس ایپ کے ذریعے حساس سرکاری معلومات چرانے کی کوشش کر رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ممکنہ طور پر مودی سرکار نے پاکستان کے خلاف سائبر محاذ بھی متحرک کر دیا ہے۔ جس میں حساس سرکاری معلومات تک رسائی کی کوششیں دیکھنے میں آرہی ہیں۔ جس پر حکومت نے سرکاری دفاتر میں عملے کو خبردار کیا ہے کہ بھارتی گروپ حکومتی محکموں کو نشانہ بنانے اور مخصوص سافٹ وئیروں کے ذریعے حساس معلومات تک رسائی کی کوشش کر رہا ہے۔ ہندوستانی ہیکر گروہ سوشل میڈیا خصوصاً وٹس ایپ کے ذریعے موبائل وغیرہ تک رسائی کی کوشش کر رہا ہے۔ گروہ، افسران کے کھاتے اور ان کے منتر (پاس ورڈ) اور مختلف اپلیکیشنوں کے بیک اپ کو چرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ حکومتی تنبیہ نامے میں سرکاری افسران سےسوشل میڈیا پر ...
چین کی ابھرتی طاقت کا خوف: امریکہ کے بعد برطانیہ نے بھی ہواوے پر پابندی عائد کر دی

چین کی ابھرتی طاقت کا خوف: امریکہ کے بعد برطانیہ نے بھی ہواوے پر پابندی عائد کر دی

تجارت, عالمی, فن/ٹیکنالوجی
مغربی ممالک پر چین کی طاقت کا بھوت سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ امریکہ اور کینیڈا کے بعد برطانیہ نے بھی چینی  ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ان حرکتوں سے صرف لبرل خیالات پر مبنی مغربی ممالک کی منافقت عیاں ہورہی ہے جس کے تحت وہ پوری دنیا میں آزاد مارکیٹ کا پرچار کرتے رہے اور عرصہ دراز تک دنیا کو من چاہے انداز میں  لوٹنے کا سلسلہ  جاری  رکھا  اور اب  صرف ایک مدمقابل سامنے آنے پر ایسے بھونڈے  ہتھ کنڈوں پر اتر آئے ہیں کہ جگ ہنسائی کے سوا کچھ نہیں بچا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانیہ میں موبائل فون کے کاروبار سے وابستہ کمپنیوں کو پابند کر دیا گیا ہے کہ وہ 31 دسمبر 2020 کے بعد سے چینی کمپنی ہواوے کی فائیو جی ٹیکنالوجی نہیں خرید  سکیں گی۔ اور تو اور موبائل فون کمپنیاں 2027 تک اپنے نیٹ ورکس سے تمام چینی کمپنیوں کی فائیو جی کٹ کو ہٹانے کی ...
گوگل ہندوستان میں 10 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

گوگل ہندوستان میں 10 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

انسان و مشینی ذہانت, فن/ٹیکنالوجی, معیشت
عالمی انٹرنیٹ کمپنی گوگل نے ہندوستان میں 10 بلین ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری کا عندیا دیا ہے۔ سرمایہ کاری آئندہ پانچ سے سات سالوں پر محیط ہوگی جس کا مقصد ہندوستان سمیت دیگر بڑی مارکیٹوں میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو پروان چڑھانا ہے۔ https://twitter.com/sundarpichai/status/1282598821504016386 منصوبے کی تفصیل بتاتے ہوئے گوگل کے سربراہ سندر پچائی نے کہا کہ ہم مقامی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے معاہدے، نئی ڈیجیٹل کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری، ماحول دوست منصوبوں کی معاونت اور تکنیکی معاونت کی صورت میں ہندوستان کی مدد کریں گے۔ مزید تفصیل کے مطابق گوگل ہر طرح کی معلومات کی مقامی زبانوں میں فراہمی، مقامی آبادی کی ضروریات کے تحت مصنوعات اور خدمات کی سہولت کے لیے منصوبوں کی معاونت، چھوٹے کاروباروں کو ڈیجیٹل کرنے میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی بہبود، صحت، تعلیم اور زراعت میں...
متحدہ عرب امارات  کا مریخ کے لیے خلائی منصوبہ آج روازہ ہو گا

متحدہ عرب امارات کا مریخ کے لیے خلائی منصوبہ آج روازہ ہو گا

فن/ٹیکنالوجی, متحدہ عرب امارات
متحدہ عرب امارات کا مریخ کے لیے پہلا منصوبہ آج رات روانہ کیا جائے گا، اماراتی خلائی منصوبے کا نام "الامل" رکھا گیا ہے، جس کا مطلب "امید" ہے۔ خلائی جہاز جاپان کے خلائی مرکز سے رات 12 بج کر51 منٹ پر روانہ کیا جائے گا۔  موسم کی خرابی کے باعث مریخ کے لیے "ال امل مشن "میں تاخیر ہوسکتی ہے  تاہم مشن ایک گھنٹے بعد راکٹ سے الگ ہو جائے گا۔ اماراتی خلائی جہاز کا وزن 1350 کلو ہے، جس کا حجم ایک گاڑی جتنا ہے۔ جہاز میں کوئی انسان سوار نہیں ہے۔ منصوبے کے تحت جہاز 49 کروڑ 30 لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے 7 ماہ میں سرخ سیارے پر پہنچے گا اور اسکے مدار میں 687 روز تک گردش کرتے ہوئے معلومات زمین میں خلائی مرکز کو بھیجے گا۔ الامل کے منتظمیں نے منصوبے کی مزید معلومات دیتے ہوئے کہا ہے کہ مدار میں خلائی جہاز کی اوسط رفتار ایک لاکھ 21 ہزار کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی اور یہ 55 گھنٹے میں ایک چکر مک...
کائنات کے راز جاننے میں ایک اور اہم کامیابی

کائنات کے راز جاننے میں ایک اور اہم کامیابی

خلائی تحقیق, روس, علوم و فنون, فن/ٹیکنالوجی, معلومات عامہ
انسان کائنات کی ایکسرے شبیہ بنانے میں کامیاب ہو گیا! روس اور جرمنی کے خلائی تحقیق کے ماہرین نے کائنات کی پہلی ایکسرے تصویر بنا لی ہے جسے باقائدہ طور پر جاری بھی کر دیا گیا ہے۔ ایکسرے شبیہ ’ای روسیٹا‘ نامی ایکسرے خلائی دوربین سے بنائی گئی ہے، جس میں دس لاکھ سے زیادہ فلکی اجسام کو ایکسرے شعاعیں خارج کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ای روسیٹا کو 2019 میں خلاء میں ’’اسپیکٹرم روئنتجن گیما‘‘ (ایس آر جی) کے اہممنصوبے کے تحت بھیجا گیا تھا۔ جس کا مقصد ’’تاریک توانائی‘‘ پر تحقیق کرنا ہے، اور مختلف اجرامِ فلکی سے خارج ہونے والی ایکسرے شعاعوں کا مشاہدہ کرنا ہے۔ اگرچہ ایکسریے شعاعیں بھی برقی مقناطیسی (الیکٹرو میگنیٹک) شعاعیں ہوتی ہیں تاہم ان کی توانائی بہت زیادہ ہوتی ہے اور انہیں انسانی آنکھ سے دیکھا بھی نہیں جا سکتا۔ سورج سے دیگر کئی اقسام کی شعاعوں کے ساتھ ایکسرے شعاعیں بھی خارج ہوتی ہیں جنہ...
بڑی عالمی کمپنیوں کا غیر قانونی گٹھ جوڑ، فیس بک کو 11 کھرب کی ضرب: زکربرگ نے گھٹنے ٹیک  دیے

بڑی عالمی کمپنیوں کا غیر قانونی گٹھ جوڑ، فیس بک کو 11 کھرب کی ضرب: زکربرگ نے گھٹنے ٹیک دیے

تجارت, سیاست, فن/ٹیکنالوجی
دنیا کی تقریباً 100 بڑی کمپنیوں کے گٹھ جوڑ نے فیس بک کے مالک مارک زکر برگ کو جھکنے پر مجبور کر دیا ہے۔ اب فیس بک بھی ٹویٹر کی طرح مغربی خصوصی امریکی لبرل طبقے کا مکمل حمایتی اور انکے مفادات کا پاسدار بن کر رہے گیا۔ نظریاتی آزادی، آزادی اظہار، آزاد مارکیٹ اور سیاسی دباؤ کے بغیر کاروبار کے لبرل افکار ایک بار پھر ڈھگوسلہ ثابت ہوئے ہیں اور یونی لیور، کوکاکولا، بن اینڈ جیڑی اور لپٹن چائے سمیت دنیا کی تقریباً سو بڑی کمپنیوں کے گٹھ جوڑ نے مارک زکر برگ کو ٹویٹر کی طرح لبرل طبقے سے متضاد مواد کی متعصب نشاندہی اور انتباہی پیغام چسپاں کرنے کی پالیسی کو اپنانے پر مجبور کر دیا ہے۔ اس سے قبل شدید دباؤ کے باوجود فیس بک نے ایسے کسی اقدام کی تردید کی تھی اور اسے صارفین کے اظہار رائے کی آزادی کی پالیسی سے متضاد قرار دیا تھا۔ تاہم دنیا کی 100 بڑی کمپنیوں کے فیس بک کے خلاف گٹھ جوڑ سے کمپنی کو اشتہا...

Contact Us