Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

news

طالبان کے ہاتھ امریکی فوجیوں کے خون سے رنگے ہیں، پومپیو

طالبان کے ہاتھ امریکی فوجیوں کے خون سے رنگے ہیں، پومپیو

news, Urdu
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیونے امریکی نشریاتی ادارے ’سی بی ایس ‘ کو انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ طالبان کے ہاتھ امریکی فوجیوں کے خون سے رنگے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاغذ پر کیے گئے وعدوں پر اعتبارکرنے کی بجائے عملی اقدامات دیکھیں گے ۔ زمینی حقائق ثابت کریں گے کہ طالبان معاہدے کی پاسداری کرتے ہیں کہ نہیں۔بہر حال ہم نے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ مائیک پومپیو نے افغان صدر اشرف غنی کے قیدیوں کی رہائی سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بیانات اہم نہیں، اقدامات اہم ہیں۔ افغان حکومت نے بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ماضی میں بھی دونوں جانب سے قیدیوں کی رہائی عمل میں آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی فوجیوں کی واپسی اور امریکی جانوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، امید ہے کہ دوحہ معاہدہ افغانیوں کی 40 سالہ مشکلات کے خاتمے کا باعث بنےگا ۔ مائیک پومپیو کا مزید کہنا تھا کہ طالبان نے ...
پر برس پڑےWHO ڈونلڈ ٹرمپ

پر برس پڑےWHO ڈونلڈ ٹرمپ

news, Urdu
عالمی ادارہ صحت کوامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نشانے پر رکھ لیا۔ ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او پر چین کی طرف جھکاؤ کا الزام لگا تے ہوئے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے آغاز میں ڈبلیو ایچ او نے بُرا مشورہ دیا تھا۔ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کو سب سے زیادہ فنڈ امریکہ دیتا ہے لیکن اس کا جھکاؤ چین کی طرف ہے ۔ صدر نے مزید کہا کہ اب ہم فنڈ دینے پہلےاس پر نظرِثانی کریں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ اچھا ہی ہوا کہ انہوں نے چینی مسافروں کے لیے امریکی سرحدوں کو کھلا رکھنے کی عالمی ادارہ صحت کی تجویز رد کر دی تھی۔ انہوں نے اس حوالے سے ڈبلیو ایچ او کی تجویز کو ایک ناقص تجویز قرار دیا۔...
برطانوی عوام کورونا وائرس کےجعلی ٹیسٹ اور دواؤں سے ہوشیار رہیں : میڈیسنز اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی

برطانوی عوام کورونا وائرس کےجعلی ٹیسٹ اور دواؤں سے ہوشیار رہیں : میڈیسنز اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی

news, Urdu
کرونا کی وبا پھیلنے کے ساتھ ساتھ دو نمبر اور جعلی ادویات بنانے والوں کی بھی چاندی ہو گئی ۔بلآخر حکومت برطانیہ کو اپنے شہریوں کو متنبہ کرنا پڑا کہ وہ کورونا وائرس کے جعلی ٹیسٹ اور کرشماتی علاج کے نام پر فروخت ہونے والی دواؤں سے ہوشیار رہیں۔ واضح رہے کہ برطانیہ کی میڈیسنز اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی نے کہا ہے کہ وہ ایسے 14 کیسز کی تحقیقات کر رہی ہے جن میں غیر لائسنس شدہ اشیاء کو غیر مجاز ویب سائٹس پر فروخت کیا جا رہا تھا۔ میڈیسنز اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ اب تک کووڈ 19 کے علاج کے لیے کوئی لائسنس والی دوا موجود نہیں ہے...
کرونا کے بعد آنے والی وبائیں زیادہ ہلاکت خیز ہوں گی : بل گیٹس

کرونا کے بعد آنے والی وبائیں زیادہ ہلاکت خیز ہوں گی : بل گیٹس

news, Urdu
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ کرونا کے بعد آنے والی وبائیں کہیں زیادہ ہلاکت خیز ہوسکتی ہیں۔ کرونا ایک قدرتی وبا ہے اور خوش قسمتی سے اموات کی شرح بھی کم ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ اگلی وبائیں قدرت کے ساتھ حیاتیاتی دہشت گردی سے بھی پھوٹ سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ بل گیٹس نے 2015 میں بھی ایک عالمی وبا کے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا دنیا اگلی وبا کے لئے تیار نہیں۔ بل گیٹس نے پانچ سال قبل کہا تھا کہ وبا پوری دنیا پھیل سکتی ہے کیوں کہ تمام ممالک آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔ مائیکرو سافٹ کے بانی نے یہ بھی کہا تھا کہ ہوسکتا ہے اگلی صدی میں بیماری قدرتی طور پر پھوٹے یا پھربطور ہتھیار استعمال کی جائے۔ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹ نے کہا تھا کہ دنیا کو وبائی امراض کے لئے تیاری کرنی ہو گی جیسے جنگ میں محفوظ رہنے کے لئے کی جاتی ہے۔ کرونا وائرس کی ویکسین کی بڑے پیمانے پر تیاری اور دنیا میں تق...
انتہا پسند آرتھوڈوکس اور بنیاد پرست صیہونیوں کی لاپروائی: کرونا وائرس نے   اسرائیل کو مشکل سے دوچار کر دیا

انتہا پسند آرتھوڈوکس اور بنیاد پرست صیہونیوں کی لاپروائی: کرونا وائرس نے اسرائیل کو مشکل سے دوچار کر دیا

news, Urdu
انتہا پسند آرتھوڈوکس اور بنیاد پرست صیہونیوں کی طرف سے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر حکومتی احکامات نظر انداز کرنے کے نتیجے میں اس وقت اسرائیل میں متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھنے سے ملک ایک نئی مشکل سے دوچار ہوچکا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے کے اوائل میں وسطی اسرائیل کے شہر بنی براک کی سڑکوں اور بازاروں میں خریداروں کا ہجوم تھا۔ ان میں سے بیشتر بنیاد پرست آرتھوڈوکس یہودی تھے جو اپنے مذہبی رہ نماؤں کی فرمانبرداری کرتے ہوئے کرونا وائرس کے خطرے کے حوالے سے حکومتی اقدامات اور ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے سڑکوں اور بازاروں میں گھوم رہے تھے۔ جمعہ تک کرونا کی وجہ سے بنی براک ملک کا بدترین مقام بن چکا تھا۔ ایک مقامی تجزیہ نگار نے بتایا کہ بنیاد پرست یہودیوں کی وجہ سے بنی براک کی 40 فی صد آبادی کرونا کا شکار ہوچکی ہے۔ اسرائیل کی ایمرجنسی اتھارٹی نے کرونا سے متاثرہ علاقوں میں نقل...
تیل کی قیمتوں میں کمی سے متعلق روسی صدر سے منسوب بیان بے بنیاد ہے ۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان

تیل کی قیمتوں میں کمی سے متعلق روسی صدر سے منسوب بیان بے بنیاد ہے ۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان

news, Urdu
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے تیل کی قیمتوں میں کمی سے متعلق روسی صدر سے منسوب بیان کو بے بنیاد قرار دیا۔شہزادہ فیصل کے مطابق روسی صدر سے منسوب بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا سبب سعودی عرب کااوپیک پلس کے سمجھوتے سے نکل جانا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ یہ جملہ غیر ضروری اور بلاجواز ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ سمجھوتے سے سعودی عرب کے انخلا کی بات درست نہیں ہے بلکہ معاہدے سے نکل جانے والا ملک خود روس ہے جبکہ سعودی عرب اور دیگر 22ممالک روس کو مزید کمی اور معاہدے میں توسیع پر قائل کرنے کی کوششیں کر رہے تھے لیکن روس اس پر تیار نہیں ہوا۔...
تیونس میں کورونا کے باعث لاک ڈاؤن مؤثر بنانے کے لیے پولیس روبوٹ تعینات

تیونس میں کورونا کے باعث لاک ڈاؤن مؤثر بنانے کے لیے پولیس روبوٹ تعینات

news, Urdu
شمالی افریقہ کے ملک تیونس کے دارالحکومت میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے روبوٹ تعینات کردیے۔ واضح رہے کہ تیونس کے مختلف علاقوں میں روبوٹ کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں جو سڑک پر چلنے والے شہریوں کی جاسوسی کرتے ہیں ۔ شہریوں کو روبوٹ کے کیمرے کے سامنے اپنا شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کو رکھنا پڑتا ہے جبکہ اس کو کنٹرول کرنے والے پولیس افسران اس کا جائزہ لیتے ہیں۔ یاد رہے کہ تیونس میں اب تک کورونا وائرس سے 14 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔حکومت نے شہریوں کو صرف ادویات اور اشیائے ضروریہ کے حصول کے لیے گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت دی ہے۔...
امریکی “پیٹریاٹ” میزائلوں کی کھیپ عراق کےعین الاسد کے فوجی اڈے پر

امریکی “پیٹریاٹ” میزائلوں کی کھیپ عراق کےعین الاسد کے فوجی اڈے پر

news, Urdu
عراق میں بین الاقوامی عسکری اتحاد میں شامل امریکی فوج نے پیر کے روز فضائی دفاعی نظام سے متعلق "پیٹریاٹ" میزائلوں کی کھیپ تعینات کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں ایک میزائل بیٹری گذشتہ ہفتے "عين الاسد" کے فوجی اڈے پہنچی جہاں امریکی فوجی تعینات ہیں۔ عراقی اور امریکی عہدے داران کا کہنا ہے کہ مذکورہ بیٹری کو نصب کیا جا رہا ہے۔ ادھر ایک امریکی عسکری عہدے دار نے انکشاف کیا ہے کہ ایک اور میزائل بیٹری عراقی کردستان کے دارالحکومت اربیل میں "حرير" کے فوجی اڈے پہنچی ہے۔ اس کے علاوہ دو دیگر میزائل بیٹریاں ابھی تک کویت میں موجود ہیں جن کو عراق منتقل کیا جانا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطح کے عراقی ذمے داران نے امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر جنرل کینیتھ میکنزے سے رواں سال فروری میں ہونے والی ملاقات کے دوران کہا تھا کہ امریکی حکومت عراق میں دفاعی میزائل تعینات کرنے کے ساتھ وہاں اپنے فوجیوں ک...
نیتن یاھو کے بعد اسرائیلی آرمی چیف بھی کرونا کے شبے میں  قرنطینہ منتقل

نیتن یاھو کے بعد اسرائیلی آرمی چیف بھی کرونا کے شبے میں قرنطینہ منتقل

news, Urdu
اسرائیل میں تیزی کے ساتھ پھیلتی کرونا کی وباء نے اسرائیل کی صف اول کی سیاسی اور عسکری قیادت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو پہلے ہی کرونا کے باعث 'آئسولیشن' میں جا چکے ہیں اب ان کے بعد کے بعد آرمی چیف جنرل آویف کوخاوی بھی قرنطینہ منتقل کردیے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کل منگل کو ٹویٹر پرپوسٹ کردہ ایک بیان میں بتایا کہ آرمی چیف نے 10 روز قبل ایک اجلاس کی صدارت کی تھی جس کےبعد پتا چلا تھا کہ اس میں شرکت کے والا ایک عہدیدار کرونا کا شکار تھا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان ادرعی درعی نے بتایا کہ آرمی چیف کی حالت اب پہلے سے بہترہےالبتہ ابھی تک ان میں کرونا کی وباء کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی۔ منگل کی شام کو ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔ قبل ازیں سوموار کے روز اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان نے بتایا تھا کی میڈیکل ٹیسٹوں میں پتا چلا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاھو ک...
کورونا وائرس کےحوالے سےصورت حال واضح ہونے تک حج معاہدے نہ کیے جائیں: سعودی وزیر حج

کورونا وائرس کےحوالے سےصورت حال واضح ہونے تک حج معاہدے نہ کیے جائیں: سعودی وزیر حج

news, Urdu
کورونا وائرس کے سبب سعودی عرب کے وزیر حج محمد بنتن نے دنیا بھر کے  ممالک پر حج کی تیاریاں مؤخر کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے باعث موجودہ صورت حال میں سعودی عرب کو مسلمانوں کی صحت عزیز ہے، اس لیے صورت حال واضح ہونے کا انتظار کیا جائے اور حج کے معاہدے نہ کیے جائیں۔ سعودی وزیر حج کا کہنا تھا کہ سعودی عرب حج اور عمرہ زائرین کی خدمت اور سہولیات کی فراہمی کے لیے تیار ہے تاہم حکومت نے رواں سال حج ہونے یا نہ ہونے سے متعلق ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سعودی حکومت نے 23 مارچ سے 21 روز کے لیے جزوی کرفیو کا اعلان کر رکھا ہے۔اس سے قبل حفاظتی اقدامات کے تحت تمام مساجد بشمول مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے اندرونی اور بیرونی حصے میں پنجگانہ نماز اور نماز جمعہ کی ادائیگی پر مکمل پابندی عائد کی جاچکی ہے۔ سعودی حکام نے اس سے قبل وائرس سے بچاؤ...

Contact Us