گینٹس اور نیتن یاہو حکومت سازی میں ناکام۔ کیا اسرائیلی عوام پھر سے انتخابات کے لیے تیار ہیں؟
اسرائیل کی دو اہم سیاسی جماعتوں نیتن یاہو کی لیکوڈ اور بینی گینٹس کی بلیو اینڈ وہائٹ پارٹی کے درمیان اقتدار کی کشمکش ابھی تک جاری ہے۔ دونوں جماعتیں مقررہ وقت یعنی بدھ کی نصف شب سے پہلے اتحادی حکومت کے سلسلے میں کسی معاہدہ پرنہیں پہنچ سکیں جس سے ملک میں 2019کے بعد سے چوتھی مرتبہ انتخابات ناگزیر دکھائی دے رہے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق مقررہ وقت ختم ہوجانے کے باوجود لیکوڈ پارٹی اوربلیو اینڈ وہائٹ پارٹی کے درمیان صلاح و مشورہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی صدر ریوین ریولین نے ان خبروں کے بعد کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان بات چیت میں ’اہم پیش رفت‘ ہورہی ہے اسرائیلی پارلیمان کے اسپیکر بینی گینٹس اور وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہوکو کسی حتمی فیصلے تک پہنچنے کی مدت میں 48 گھنٹے کی توسیع کردی تھی۔ لیکن مقررہ وقت ختم ہوجانے کے باوجود نہ تو گینٹس کی بلیو اینڈ وہائٹ پارٹی نے اور نہ ہی نیتن یاہو کی لیکوڈ پار...









