ادلب میں شامی فضائیہ کی کارروائی سے 33 ترک فوجی ہلاک
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کے صوبے ادلب میں شامی فضائیہ کی کارروائی میں 33 ترک فوجی ہلاک ہوگئے۔ادلب کے گورنر نے شامی فضائیہ کی جانب سے فضائی کارروائی میں 33 ترک فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔
واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ ہفتوں میں ترکی کی جانب سے ادلب میں ہزاروں فوجی تعینات کرنے کے بعد یہ ایک دن میں ترک فوجیوں کی ہلاکت کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔
دوسری جانب برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ شامی افواج کی کارروائی میں کئی ترک فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق شامی فضائیہ کی کارروائی پرجوابی رد عمل دیتےہوئے ترکی نے شامی فوجیوں اور حکومتی اہداف پر انتقامی کارروائی کی اور خبردار کیا کہ شام میں اسے اپنے تمام اہداف کا علم ہے ۔ خیال رہے کہ روس کی حمایت سے شامی افواج ترک افواج کے حمایت یافتہ باغیوں کے زیر قبضہ صوبہ ادلب پر د...









