Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

news

نئی دہلی میں حالات کشیدہ، ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد سے قبل ہنگامے پھوٹ پڑے، پولیس اہل کار ہلاک

نئی دہلی میں حالات کشیدہ، ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد سے قبل ہنگامے پھوٹ پڑے، پولیس اہل کار ہلاک

news, Urdu
 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارت آمد سے قبل نئی دہلی میں شدید جھڑپیں ہوئیں جن کے باعث ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 24 گھنٹوں کے بعد دوسری بار دہلی میں جھڑپیں ہوئیں جن میں بی جے پی کے انتہا پسندوں نے شہریت بل کے خلاف احتجاج کرتی عوام پر دھاوا بول دیا اور مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا جبکہ دہلی میں مظارین پر پتھراؤ کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والا پولیس افسر رتن لال پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر کام کر رہا تھا۔ پتھراؤ کے دوران متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والوں میں ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) امیت شرما بھی زخمی ہوئے ہیں جنھیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انتہا پسندوں نے مسلم اکثریتی علاقے جعفر آباد اور موج پور میں گھروں کو بھی نذر آتش کیا ۔ دہلی کے علاقے موج پور، چاند باغ، کردمپوری اور دلیاپور کے علاقوں میں ح...
ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد مستعفی۔ بڑے پیمانے پر سیاسی اکھاڑ پچھاڑ کا خدشہ

ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد مستعفی۔ بڑے پیمانے پر سیاسی اکھاڑ پچھاڑ کا خدشہ

news, Urdu
ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے ملائیشین فرمانروا کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے اوران کی سیاسی جماعت نے حکمران اتحاد سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ وزیر اعظم آفس کے ترجمان کے مطابق مہاتیر محمد نے مقامی وقت کے مطابق دن ایک بجے اپنا استعفیٰ شاہی محل میں جمع کر وایا ۔ اس موقع پر مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ واضح رہے کہ مہاتیر محمد کی جماعت کی جانب سے یہ اچانک اور حیرت انگیز اقدام ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے کہ جب مہاتیر محمد کے حمایتی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر ان کے حکمران اتحاد میں شامل انور ابراہیم کے اقتدار میں آنے کا راستہ روکنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ شاہی دفتر میں استعفیٰ جمع کروانے سے کچھ دیر قبل مہاتیر محمد کی سیاسی جماعت برساتو نے اعلان کیا تھا کہ وہ حکمران جماعت سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے مہاتیر محمد کو ہی وزارت عظمیٰ کا حقدار سمجھتی ہے۔اس کے علاوہ انور ابراہ...
اسرائیل کی دمشق اور غزہ پر شدید بمباری

اسرائیل کی دمشق اور غزہ پر شدید بمباری

news, Urdu
اسرائیلی افواج نے اتوار کی رات غزہ اور شامی دارالحکومت دمشق پر شدید بمباری کی۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی افواج نے غزہ اور دمشق میں بمباری کی تصدیق کرتے ہوئے افراد کے مارے جانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی افواج نے اتوار کی رات غزہ اور شامی دارالحکومت دمشق میں شدید بمباری کی جب کہ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ بمباری غزہ کی پٹی سے ہونے والے راکٹ حملوں کے بعد جوابی طور پرکی گئی اور اس فضائی کارروائی میں پہلے جنوبی دمشق کو نشانہ بنایا گیا۔اس کے علاوہ غزہ کی پٹی پر بھی شدید بمباری کی اور متعدد بم برسائے گئے۔ عرب خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ میں بھی آزاد ذرائع سے غزہ کی پٹی پر شدید بمباری کی تصدیق کی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دمشق میں مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے شدید بمباری کی گئی جب کہ شام میں کام کرنے والے انسانی حقوق آبزرویٹر گروپ ...
ایران میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 50 سے تجاوز کر گئی: خبر ایجنسی

ایران میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 50 سے تجاوز کر گئی: خبر ایجنسی

news, Urdu
ایران کی نیم سرکاری نیوز  ایجنسی ایلنا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے شہر قم میں کورونا وائر س سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔ایلنا نے قم کے سرکاری اہلکار  کے حوالے سے بتایا ہے کہ  شہر میں 250 افراد کو قرنطینہ یعنی طبی قید میں رکھا گیا ہے۔اہلکار کا مزید کہنا ہے کہ ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 13 فروری سے شروع ہوگئی تھیں۔ تاہم، ایران میں سرکاری سطح پر  19 فروری کو پہلے کیس کی تصدیق کی۔ جبکہ ایران کے سرکاری حکام نے کورونا وائرس سے ملک میں اب تک صرف 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم امریکی میڈیا کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد اس سے بہت زیادہ ہے۔ ایران کے نائب وزیر صحت ارج ہریرچی نےکورونا سے 50 اموات کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'میں واضح طور پر اس اطلاع کو مسترد کرتا ہوں، کورونا وائرس قومی مسئلہ ہے، یہ سیاسی مخالفت کا وقت نہیں ہے۔' ادرھرایرانی قانون ساز احمد امیر آبادی نے ا...
فیس بک کا نیا پروجیکٹ، وائس ریکارڈنگ کے ذریعے پیسے کمائیں

فیس بک کا نیا پروجیکٹ، وائس ریکارڈنگ کے ذریعے پیسے کمائیں

news, Urdu
گزشتہ برس یہ بات سامنے آئی تھی کہ گوگل، ایمازون اور ایپل چوری چھپے صارفین کی آوازیں سنتے ہیں فیس بک نے کہ دیا کہ وہ اب میسنجر ایپ کے ذریعے لوگوں کی آوازیں یعنی وائس نوٹس نہیں سنے گا جس کا مقصد 'اپنی وائس ریکگنیشن (آواز کی شناخت)" کی  ٹیکنالوجی کو بہتر بنانا تھا۔ بعدازاں تمام کمپنیوں نے ان منصوبوں کو ترک کر دیا اور صارفین کو یہ سہولت فراہم کی کہ وہ اپنے ڈیٹا کو ڈیلیٹ کر سکیں۔ لیکن اب ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کی ایک رپورٹ کے مطابق فیس بک اپنی ویو پوائنٹس ریسرچ ایپ کے ساتھ "پرونینسی ایشن" نام کا پروجیکٹ شروع کر رہا ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت فیس بک اب اپنے صارفین سے ان کی آواز کی ریکارڈنگز مانگے گا اور اس کے بدلے انہیں پیسے دیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ ویو پوائنٹس وہی ایپ ہے جو فیس بک نے سوشل میڈیا سرویز میں حصے لینے پر لوگوں کو 'انعام' دینے کے لیے لانچ کی تھی۔رپورٹ کے مطابق فیس بک ہر وائس ری...
نیا برطانوی امیگریشن نظام: اعلیٰ مہارت یافتہ افراد کو برطانیہ ترجیح دے گا

نیا برطانوی امیگریشن نظام: اعلیٰ مہارت یافتہ افراد کو برطانیہ ترجیح دے گا

news, Urdu
برطانیہ نیا امیگریشن کے نئے قوانین بنائے گا جس میں دنیا بھر سے اعلیٰ مہارت یافتہ افراد کو برطانیہ آنے کے لیے ترغیب دی جائے گی ۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برطانیہ کم معاوضےوالے یورپی افراد پر انحصار ختم کرنا چاہتا ہے۔ یاد رہے کہ برطانیہ میں 2016 کے ریفرنڈم میں اہم نکتہ یہ تھا کہ یورپ سے بڑی تعداد میں افراد برطانیہ روزگار کی تلاش میں آتے ہیں۔ حکومت برطانیہ ہجرت کرنے والوں کی تعداد میں کمی کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔برطانیہ کا نیا امیگریشن نظام مخصوص صلاحیتوں، تعلیم، تنخواہوں اور شعبوں میں مہارت پر ملنے والے پوائنٹس پر منحصر ہو گا۔ صرف وہ افراد ویزا کے حصول میں کامیاب ہو سکیں گے جن کو مطلوبہ پوائنٹس ملیں گے۔رپورٹس کے مطابق نیا نظام جنوری 2021 سے لاگو ہوگا جب کہ اس نظام میں یورپی باشندوں کو بھی دنیا کے باقی ممالک کے افراد کی طرح مساوی سمجھا جائے گا۔ حکومتی دستاویزات میں واضح ہو...
پاکستان نے افغان مہاجرین کی میزبانی کی مثال قائم کی ہے۔ انتونیوگوٹیریس

پاکستان نے افغان مہاجرین کی میزبانی کی مثال قائم کی ہے۔ انتونیوگوٹیریس

news, Urdu
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریش نے افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے پر پاکستان کی تعریف کی ہے۔ اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کی طرف سے ملنے والی بہت محدود امداد کے ساتھ پاکستان نے لاکھوں پناہ گزینوں کی میزبانی کرتے ہوئے عالمی سطح پر ایک مثال قائم کر دی ہے۔ گوٹیریس نے آج اسلام آباد میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔ بعد ازاں انہوں نے نسٹ میں تصویری نمائش کا دورہ بھی کیا۔ اس دوران انہوں نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔ گوٹیریش گزشتہ روز چار روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔...
کورونا وائرس سے چین میں ہلاکتیں1800 تک پہنچ گئیں۔ متاثرین 70 ہزار سے بھی زائد

کورونا وائرس سے چین میں ہلاکتیں1800 تک پہنچ گئیں۔ متاثرین 70 ہزار سے بھی زائد

news, Urdu
چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے اتوار کے روز کورونا وائرس سے مزید 105 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1770 تک پہنچ گئی ہے۔ چینی ہیلتھ کمیشن کے مطابق صوبے ہوبائی میں قائم سینٹر سے مزید 100 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جب کہ ملک بھر میں 2048 افراد کے مزید وائرس سے متاثر ہونے کی بھی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے صرف 1933 افراد کا تعلق ہوبائی سے ہے۔ ہیلتھ کمیشن حکام نے بتایا کہ نئے کیسز کے بعد وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 70 ہزار 548 ہوگئی ہے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہےکہ ہوبائی کے حکام نے وائرس پر قابو پانے کے لیے مزید اقدامات کیے ہیں جن کے تحت شہروں کی سڑکیں بند کردی گئی ہیں جب کہ نجی گاڑیوں کی آمدروفت بھی روک دی گئی ہے۔ دوسری جانب امریکہ نے اتوار کے روز جاپان کی ڈائمنڈ پرنسس شپ سے ایک ہفتے سے قرنطینہ میں موجود اپنے شہریوں کو نکال لیا ہے۔امریکی محکمہ صحت کے عہدیداران کے مطابق 4...
قاسم سیمانی موت کے بعد اٹلی مین نمودار۔۔۔مگر  کیسے؟؟؟

قاسم سیمانی موت کے بعد اٹلی مین نمودار۔۔۔مگر کیسے؟؟؟

news, Urdu
ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے مقتول کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی اپنے چہلم کے موقع پر سات سمندر پار یورپی ملک اٹلی میں نمودار ہوئے ہیں۔ مگر کیسے؟ در حقیقت اٹلی کے مختلف شہروں میں شامی صدر بشارالاسد کے حامی ایک گروپ نے قاسم سلیمانی کی تصاویر والے پوسٹر آویزاں کردیے ہیں جن میں انھیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ یہ گروپ یورپ میں ’’شام یک جہتی محاذ‘‘ کی ایک شاخ ہے۔ اس گروپ نے اٹلی کے دارالحکومت روم اور میلان سمیت مختلف شہروں میں پوسٹر آویزاں کیے ہیں۔ان میں ایک میں لکھا ہے:’’جنت کی ایک اور قسم ہے۔کسی کے مادروطن کے لیے میدان جنگ۔‘‘اس کے ساتھ لکھا ہے:’’قاسم سلیمانی کے اعزاز میں‘‘۔ اٹلی کی اس مہم نے فیس بُک پر اپنے صفحہ پر لکھا ہے:’’اس کا مقصد اس شخص کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے جس نے قوموں کی آزادی اور خود مختاری کے لیے عزم اور لگن کا مظاہرہ کیا اور دنیا کے لاکھوں آزاد مردوخواتین کو...
الجوف میں سعودی عسکری اتحاد کے فضائی حملے میں اکتیس شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ

الجوف میں سعودی عسکری اتحاد کے فضائی حملے میں اکتیس شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ

news, Urdu
سعودی عسکری اتحاد کے فضائی حملے میں اکتیس شہری ہلاک ہوئے۔ یمن میں اقوام متحدہ کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ الجوف نامی صوبے میں کیے گئے فضائی حملے میں کم از کم اکتیس عام شہری مارے گئے ہیں۔ حوثی باغیوں کے مطابق یہ فضائی حملہ سعودی عسکری اتحاد کے جنگی طیاروں نے کیا تھا۔ یمنی باغیوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ الجوف میں فضائی حملہ عسکری اتحاد کا جنگی طیارہ گرانے کے جواب میں کیا گیا۔ خیال رہے کہ سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق عسکری اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے یمنی صوبے میں ایک ٹورنیڈو جیٹ طیارے کے گرنے کی بھی تصدیق کی ہے۔ ترجمان کے مطابق طیارے کے گرنے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔...

Contact Us