Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

news

افغان امن عمل کو نقصان پہنچانے والوں پر گہری نظر رکھنا ہوگی: شاہ محمود قریشی

افغان امن عمل کو نقصان پہنچانے والوں پر گہری نظر رکھنا ہوگی: شاہ محمود قریشی

news, Urdu
پاکستان کےوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کو خبردار کردیا ہے کہ افغان امن عمل کو نقصان پہنچانے والوں پر نظر رکھناہوگی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اس معاہدے کو امن کی جانب اہم قدم سمجھتا ہے۔ معاہدے کے بعد افغان قیادت کا امتحان شروع ہوگیا ہے اور امن عمل پر اعتماد برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ بین الافغان مذاکرات میں تاخیر نہ کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں جانب سے قیدیوں کی رہائی سے اعتماد بڑھے گا، امید ہے افغان صدر اشرف غنی اس معاہدے کی اہمیت کو سمجھیں گے۔وزیر خارجہ نے مزید کہاکہ ہم نہیں چاہتے کہ افغانستان کی اندرونی سیاست امن میں رکاوٹ بن جائے، پائیدار امن کا فیصلہ افغانیوں نے خود کرنا ہے۔ طویل جنگ کے بعد اب افغانستان کے عوام بھی امن چاہتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ معاہدے سے افغان دھڑوں میں مذاکرات کی راہ ہمو...
شمالی کوریا کی اسلحے میں برتری کی کوششوں میں تیزی

شمالی کوریا کی اسلحے میں برتری کی کوششوں میں تیزی

news, Urdu
  برطانوی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے دو میزائل تجربے کیے ہیں جو رواں سال کے پہلے تجربے ہیں۔ برطانوی میڈیا کا بتانا ہےکہ شمالی کوریا نے دونوں میزائل جاپانی سمندر کی طرف فائر کیے۔شمالی کوریا کی جانب سے آخری میزائل تجربہ گزشتہ سال نومبر میں کیا گیا جس کے بعد یہ تجربے سال 2020 کے پہلے میزائل تجربے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے یہ میزائل تجربے ایسے وقت میں کیے ہیں جب امریکہ اور جنوبی کوریا نے کورونا وائرس کی وجہ سے مشترکہ فوجیں مشقیں منسوخ کردی ہیں۔واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز پر شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے کہا تھا کہ امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان بات چیت کا سلسلہ رکنے کے بعد وہ ایٹمی اور لانگ رینج میزائل تجربوں کی معطلی ختم کررہے ہیں۔کم جونگ نے عالمی برداری کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا مستقبل قریب میں نئے اسٹریٹیجک ہتھیار دیکھے گی۔ یاد رہے کہ شمالی کوری...
اسرائیل میں پارلیمانی الیکشن، عوام تقسیم کا شکار

اسرائیل میں پارلیمانی الیکشن، عوام تقسیم کا شکار

news, Urdu
اسرائیل میں کل ہونے والے پارلیمانی الیکشن میں وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے سیاسی اتحاد کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم ایک سال کے عرصے کے دوران تیسری مرتبہ اس منصب کے لیے میدان میں اتریں گے۔ گزشتہ دو انتخابات میں ان کا اتحاد قطعی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا تھا۔ واضح رہے کہ پیر کے الیکشن کو نیتن یاہو کی پالیسیوں پر ایک عوامی ریفرنڈم کا نام بھی دیا جا رہا ہے لیکن عوامی جائزوں کے مطابق اسرائیلی ووٹر ابھی تک تقسیم کا شکار ہیں۔ اس الیکشن کے دو ہفتے بعد ہی نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کے الزامات میں عدالتی کارروائی شروع ہو جائے گی۔...
ترکی نے لاکھوں پناہ گزینوں کے لئے یورپ کے دروازے کھول دیئے

ترکی نے لاکھوں پناہ گزینوں کے لئے یورپ کے دروازے کھول دیئے

news, Urdu
ترکی نے لاکھوں پناہ گزینوں کے لئے یورپ کے دروازے کھول دیئے ہیں۔اور 76 ہزار 300 سے زائد پناہ گزین ترکی سے یورپ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ یورپ نے پناہ گزینوں کو روکنے کےلئے اپنی سرحدوں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے جبکہ یونان اور بلغاریہ نے ترکی کے ساتھ سرحدیں بند کرکے نفری بڑھا دی ہے۔ اس کے باوجود 500 پناہ گزین یونان کی سرزمین پر پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ہزاروں افراد کو واپس دھکیل دیا گیا ہے۔ ادھر ترکی اور شام کے درمیان جھڑپوں میں تیزی آ گئی ہے۔ انقرہ نے شامی جنگی طیارے اور ٹینک تباہ کر دیئے ہیں۔ ترک وزیر دفاع نے شامی حکومت کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ شامی افواج نے ترکی کا ملٹری ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔ دمشق حکومت نے شمال مغربی فضائی حدود پروازوں کے لئے بند کر دی ہے۔...
ہمیں گیس چیمبروں کی ضرورت نہیں، ہم انسانوں کو سینکنے کےلیے گھروں کو تندوروں میں بدل دیتے ہیں‘

ہمیں گیس چیمبروں کی ضرورت نہیں، ہم انسانوں کو سینکنے کےلیے گھروں کو تندوروں میں بدل دیتے ہیں‘

news, Urdu
متنازع شہریت بل کے خلاف ہونے والےاحتجاج کوجبراً روکنے کے لیے اورنئی دہلی میں مسلم کش فسادات کے دوران مسلمانوں پر ہوئے مظالم پر بھارتی میڈیا بھی بول پڑا۔ایک بھارتی اخبار نے دلی فسادات کے حوالے سے دل دہلا دینے والی رپورٹ شائع کی جس میں انتہا پسندوں کے مسلمانوں پر بہیمانہ حملوں کے طریقوں کو نازی جرمنی سے بھی بد تر اورجدید قرار دے دیا گیا۔ مودی حکومت اور بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے رپورٹ میں لکھا گیا کہ  2020 میں ہندوستانی نازی جرمنوں کے مقابلے میں جدید ہو رہے ہیں۔ ہمیں گیس چیمبروں کی ضرورت نہیں ہے، ہم انسانوں کو سینکنے کے لیے گھروں کو تندوروں میں بدل دیتے ہیں۔ دوسری جانب بھارت کے نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات امرتیہ سین نے دلی فسادات کے دوران پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا  کہ بھارت جیسے سیکولر ملک میں لوگوں کو مذہبی خطوط پر تقسیم نہیں کیا جاسکتا، دارالحکومت دہلی میں پولیس کی...
امن معاہدے کے چند گھنٹے بعد ہی افغان صدر اہم شرط سے پیچھے ہٹ گئے

امن معاہدے کے چند گھنٹے بعد ہی افغان صدر اہم شرط سے پیچھے ہٹ گئے

news, Urdu
دوحہ میں امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے تاریخی امن معاہدے کے چند گھنٹے بعد ہی افغان صدر اشرف غنی جنگ بندی کی اہم شرط سے پیچھے ہٹ گئے۔افغان صدر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان نے طالبان کے 5 ہزار قیدیوں کی رہائی کا کوئی وعدہ نہیں کیا۔ طالبان کے قیدیوں کی رہائی کا معاملہ افغانستان کے عوام کا حق خود ارادیت ہے۔ امریکہ قیدیوں کی رہائی میں مدد فراہم کر رہا ہے جب کہ قیدیوں کی رہائی پر فیصلے کا اختیار افغان حکومت کا ہے۔ اشرف غنی نے مزید کہا کہ طالبان قیدیوں کی رہائی کا معاملہ مذاکرات کی پیشگی شرط نہیں بن سکتا، البتہ اس معاملے کو انٹرا افغان مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل کیا جا سکتا ہے جس کے لیے اگلے 9 دن میں مزاکراتی ٹیم تشکیل دے دی جائے گی۔ اشرف غنی نےاپنے خطاب میں کہا کہ افغانستان میں 7 روز کی جزوی جنگ بندی جاری رہے گی، جزوی جنگ بندی مکمل جنگ بندی کے مقصد کے ح...
طالبان،امریکہ ڈیل کا خیرمقدم، تمام فریق افغانستان میں امن کے لیے کام کریں: اقوام متحدہ

طالبان،امریکہ ڈیل کا خیرمقدم، تمام فریق افغانستان میں امن کے لیے کام کریں: اقوام متحدہ

news, Urdu
اقوام متحدہ نے امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان تاریخی امن معاہدے کو تباہ حال اورجنگ زدہ ملک میں دیرپا امن قائم کرنے کی طرف اہم قدم قرار دیتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں امن کی بحالی اورتشدد کے مستقل خاتمے کے لیے کام کریں۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یوناما) نے افغانستان میں تشدد میں بتدریج اورمسلسل کمی لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے متحارب فریقین کے درمیان مذاکرات شروع کرنے کے عزم کا خیر مقدم کیا۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر بات چیت امن کی کوششوں کے لیے ضروری ہے۔ اقوام متحدہ افغان دھڑوں میں مذاکرات کے لیے فریقین کے ظاہر کردہ عزم کا خیر مقدم کرتا ہے۔اور افغانستان کی سربراہی میں ایک جامع عمل کی حمایت کا اظہار اور جنگ کے خاتمے لیے ٹھوس اقدامات پر زور دیتا ہے۔ اس سے قبل فروری میں افغان حکومت نے کابل اور باغیو...
برطانیہ نے گذشتہ سال روس سے 5 بلین ڈالرکا سونا خریدا

برطانیہ نے گذشتہ سال روس سے 5 بلین ڈالرکا سونا خریدا

news, Urdu
برطانیہ نے گذشتہ سال آٹھ گنا اضافے کے ساتھ 5.7 بلین ڈالر کا سونا خریدا جو کہ تمام کا تمام روس سے خریدا گیا تھا۔ آر بی سی بزنس نیوز آؤٹ لیٹ کے ذریعے دیکھے گئے کسٹم کے اعداد و شمار کے مطابق ، برطانیہ کی سونے کی برآمدات قیمت کے لحاظ سے 12 گنا سے زیادہ بڑھ کر 5.33 بلین ڈالر ہوگئی ہیں۔ روس کی سونے کی تمام برآمدات کا 93 فیصد برطانیہ کو فراہم کیا گیا ہے۔ قازقستان اور سوئٹزرلینڈ سمیت دیگر بارہ ممالک نے صرف 409 ملین ڈالرمالیت کا روسی سونا خریدا۔ سن 2019 میں روس سے برطانیہ کو سونے کی برآمدات 11 گنا بڑھ کر 10.4 ٹن سے 113.5 ٹن ہوگئیں۔ سونے کے علاوہ ، روس نے برطانیہ کو پلاٹینئم (دگنا d 936 ملین) اور چاندی (2.5 گنا ، 100 ملین ڈالر) کی برآمد میں بھی اضافہ کیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں سونے کی آمد کا سبب ممکنہ طور پر قیمتی دھات کی مانگ کے عالمی رجحانات اور اس کی تجارت اور ذخیرہ اندوزی کے مرکز ...
پوپ فرانسیس کی طبیعت ناساز ،روم میں پادریوں سے طے شدہ ملاقات منسوخ

پوپ فرانسیس کی طبیعت ناساز ،روم میں پادریوں سے طے شدہ ملاقات منسوخ

news, Urdu
رومن کیتھولک چرچ کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس علیل ہوگئے ہیں ۔ویٹی کن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تراسی سالہ پوپ کی طبیعت بدھ کو معمولی خراب ہوئی تھی۔وہ جمعرات کو اپنا معمول کا کام کریں گےاورویٹی کن میں واقع ہوٹل سانٹا مارٹا کے نزدیک ہی ٹھہریں گے جہاں اکثر ٹھہرا کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ ان کی طبیعت ایسے وقت میں ناساز ہوئی ہے جب اٹلی میں بھی مہلک کرونا وائرس پھیل چکا ہے اور اس سے ملک بھر میں چار سو سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ پوپ فرانسیس جمعرات کو روم میں سینٹ جان لیٹرن باسلیکا میں جانے والے تھے جہاں اطالوی دارالحکومت سے تعلق رکھنے والے پادریوں سے ان کی ملاقات طے تھی اور لینٹ میں ایک مذہبی اجتماع میں شرکت کرنا تھی۔پوپ فرانسیس روم کے بشپ بھی ہیں لیکن انھوں نے روزمرہ کے مذہبی اعمال کی ادائیگی کے لیے اپنے ایلچی مقرر کردیئے ہیں۔ واضح رہے کہ ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے تراسی سالہ پوپ کی...
بھارت میں بڑھتے ہوئے مسلم کش فسادات کے باعث کینیڈا نے اپنے شہریوں کو بھارت جانے سے روک دیا

بھارت میں بڑھتے ہوئے مسلم کش فسادات کے باعث کینیڈا نے اپنے شہریوں کو بھارت جانے سے روک دیا

news, Urdu
بھارت میں بڑے پیمانے پر مسلم کش فسادات کے باعث کینیڈا نے اپنے شہریوں کو  بھارت جانے سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ کینیڈا کی حکومت کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کینیڈین شہریوں کو بھارت کے سفر خاص طور پر گجرات، پنجاب، راجستھان، اروناچل پردیش، آسام اور منی پور جانے سے گریز کرنے کہا گیا ہے ۔اس کے علاوہ کینیڈین حکومت نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کی سرحدوں پرواقع بھارتی شہروں میں بھی جانے سے گریز کیا جائے۔ دوسری جانب برطانیہ کی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن نے پاکستانی نیوز چینل جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں جاری جان لیوا حملوں اور پرتشدد کارروائیوں پر صدمے کا شکار ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ اختلاف کرنا اور احتجاج کرنا عوام کا حق ہے، انسانی حقوق کا بین الاقوامی قانون مذہبی آزادی اور مساوی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ جیریمی ک...

Contact Us