Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

news

امریکہ نے چین کو کرنسی کے چکر  باز ممالک کی فہرست سے ہٹا دیا

امریکہ نے چین کو کرنسی کے چکر باز ممالک کی فہرست سے ہٹا دیا

news, Urdu
گذشتہ سال امریکہ نے چین کو کرنسی کا چکر باز قرار دیا تھا لیکن اب امریکہ نے چین کو ان ممالک کی فہرست سے ہٹا دیا ہے جو اپنی ملکی کرنسی کی قدر میں ہیر پھیر کرتے ہیں۔ یہ فیصلہ امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کے طے پانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس معاہدے پر دستخط کل بدھ کو واشنگٹن میں ہوں گے۔ امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچن کے مطابق یہ فیصلہ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے پر اتفاق رائے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ برس اگست میں چین کو یہ کہہ کر اس فہرست میں شامل کیا تھا کہ اُس نے اپنی برآمدات کو بڑھانے کے لیے اپنی کرنسی کی قدر میں جانتے بوجھتے کمی کی تھی۔ اور کرنسی میں ہیر پھیر کی چکر بازی سےامریکی برآمدات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی...
روسی ایس-300 میزائل سسٹم کی خریداری کے لیے بات چیت جاری ہے ۔ تہران میں عراقی سفیر

روسی ایس-300 میزائل سسٹم کی خریداری کے لیے بات چیت جاری ہے ۔ تہران میں عراقی سفیر

news, Urdu
ایران میں عراق کے سفیر سعد جواد قندیل نے تصدیق کی ہے کہ بغداد حکومت روس کا ایس-300 فضائی دفاعی میزائل سسٹم خریدنے کے لیے روس کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے۔ روسی خبر رساں ایجنسی اسپٹنک نے سفیر کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذکورہ سسٹم کی خریداری جلد عمل میں آ سکتی ہے۔ سفیر کے مطابق ایس۔300 سسٹم کی خریداری کا معاملہ روس اور عراق کے درمیان بات چیت کی میز پر موجود ہے۔ سعد جواد کا کہنا ہے کہ عراق اپنے ہتھیاروں کے ذرائع کو متنوع بنانے کا خواہش مند ہے اورعراق کے روس کے ساتھ ہتھیاروں سے متعلق سمجھوتے موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ "عراق روس تعلقات بہت اچھے ہیں ... بغداد تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے"۔ اس سے قبل عراقی پارلیمنٹ میں دفاع اور سیکورٹی سے متعلق کمیٹی کے سربراہ محمد رضا یہ بتا چکے ہیں کہ بغداد حکومت نے ایس-300 سسٹم کی خریداری کے حوالے سے ماسکو کے ساتھ دوبارہ بات چیت ک...
سلیمانی کی ہلاکت: ٹرمپ کے دعووں کی حقیقت نہیں جانتا، امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر

سلیمانی کی ہلاکت: ٹرمپ کے دعووں کی حقیقت نہیں جانتا، امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر

news, Urdu
امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے نشریاتی ادارے سی بی ایس کوایک انٹرویو میں بتایا کہ انہیں ایسے ممکنہ شواہد کا کوئی علم نہیں کہ مشرق وسطیٰ میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی طرفسے امریکہ کے چار سفارت خانوں پر مبینہ حملوں کا کوئی منصوبہ بنایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے عراق میں ہدف بنا کر ہلاک کیے جانے کے حالیہ واقعے کے بعد امریکہ میں اس فوجی کارروائی کی وجوہات سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر شبہات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق انہیں یقین ہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے مبینہ طور پر ایسے حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔ اس بارے میں مارک ایسپر نے زور دے کر کہا کہ ایران نے ’شاید‘ خطے میں امریکی سفارت خانوں پر حملوں کا کوئی منصوبہ بنایا تھا۔...
داعش دوبارہ مضبوط ہو سکتی ہے۔ اردن کے شاہ عبداللہ کا انتباہ

داعش دوبارہ مضبوط ہو سکتی ہے۔ اردن کے شاہ عبداللہ کا انتباہ

news, Urdu
اردن کے شاہ عبداللہ نے اپنے ایک انٹرویو میں متنبہ کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم ’ دولت اسلامیہ‘ یا داعش اس وقت خود کو نئے سرے سے منظم کرنے کی کوشش میں ہے اور یہ شدت پسند گروہ مشرق وسطیٰ میں دوبارہ مضبوط ہو سکتا ہے۔ شاہ عبداللہ نے یہ بات پیرس، برسلز اور اسٹراسبرگ میں اسی ہفتے یورپی رہنماؤں کے ساتھ اپنی بات چیت سے قبل فرانس ٹوئنٹی فور نامی نشریاتی ادارے کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں آج پیر کے روز کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تشویش کی بات یہ ہے کہ داعش دوبارہ سر اٹھا سکتی ہے۔ اردن کے بادشاہ کے مطابق اس امکان کے تدارک کے لیے جنوب مشرقی شام کے علاوہ مغربی عراق میں بھی عسکریت پسندوں کی ممکنہ سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے ۔ واضح رہے کہ البغدادی کی ہلاکت کے بعد داعش از سرنو خود کو منظم کرنے کی کوشش کر رہی ہے...
شہریت قانون کےخلاف بات کرنےوالے کو زندہ گاڑ دیا جائے گا۔ بی جے پی رہنما کا اشتعال انگیز بیان

شہریت قانون کےخلاف بات کرنےوالے کو زندہ گاڑ دیا جائے گا۔ بی جے پی رہنما کا اشتعال انگیز بیان

news, Urdu
نئی دیلی: بی جے پی کے لیڈررگو راج سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت میں جو بھی شہریت کےقانون کے خلاف بات کرے گا اسے زندہ گاڑ دیا جائے گا۔ ہم اس بل کےمخالفین کو پٹخ پٹخ کر ماریں گے ۔ جبکہ ایک اوروزیر نے کہا کہ مسلمانوں کا جو حال یوپی میں کیا، وہی بنگال میں بھی کریں گے۔ مغربی بنگال میں بی جے پی کے لیڈر اور رکن اسمبلی دلیپ گھوش نے متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرنےوالوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو یوپی میں کیا وہی حال بنگال کے مسلمانوں کا بھی کریں گے۔ انہوں نے یہ بات مغربی بنگال میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی، دریں اثنا بی جے پی کی اس ریلی کو سرکاری تحفظ دیا گیا، سڑکیں بند کر کے لوگوں کی آمد ورفت روک دی گئی، جس پر لوگوں نے غم وغصے کا اظہار کیا۔ عالمی سطح پر بھارتی غنڈہ گردی کو نظرانداز کیے جانے کے باعث بی جے پی کے لیڈر آپے سے باہر ہونے لگے ہیں۔ بی جے پی کے رہنما کحلے عام اتر...
برطانوی سفارت کار کی اسیری اور رہائی، ایران کو عالمی سطح پر سخت تنقید کا سامنا

برطانوی سفارت کار کی اسیری اور رہائی، ایران کو عالمی سطح پر سخت تنقید کا سامنا

news, Urdu
برطانوی سفیرروب میکیئر کی گرفتاری پر ایران کو شدید عالمی ردعمل کا سامنا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق برطانوی سفارت کار مظاہرین کوہلڑبازی پر اکسا رہے تھےجس پر انہیں گرفتار کر لیا گیا لیکن حقیقت معلوم ہونے پر چھوڑ دیا گیا۔ واضح رہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد ایران پے در پے مشکلات کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔ پہلے یوکرائن کا جہاز گرانے کی ذمہ داری قبول کرکے عالمی ردعمل کا سامنا کیا اور اگلے ہی دن مظاہرین کی تصاویر بنانے پر برطانوی سفیر کو حراست میں لے کر سفارتی جنگ چھیڑ دی۔ ایران کا دعویٰ ہے کہ برطانوی سفیر نے تہران میں یونیورسٹی کے باہر پہنچ کر عوام کو ریاست مخالف احتجاج کے لئے اکسایا جبکہ ان کی ویڈیو اور تصاویر بھی بناتے رہے۔سیکورٹی فورسز نے سفارتی آداب اور ایران کی قومی سلامتی کے خلاف عمل کرنے پر سفیر کوحراست میں لے کر وزارت خارجہ کے حوالے کیا۔ ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانو...
امریکی فوج عراق سے انخلا کا طریقہ کار طے کرے: عراقی وزیراعظم کا پومپیو کو فون

امریکی فوج عراق سے انخلا کا طریقہ کار طے کرے: عراقی وزیراعظم کا پومپیو کو فون

news, Urdu
بغداد: عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کا کہنا ہے کہ عراق اپنی خود مختاری اور سالمیت کے خلاف ہر قسم کے اقدام کو رد کرتاہے ۔ امریکی اور ایرانی دونوں میزائل حملے عراق کی خود مختاری کے خلاف تھے۔ امریکی افواج اور جنگی سامان حکومت کی اجازت کے بغیر عراق میں داخل ہو رہا ہے جو کہ موجودہ معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔امریکی فوج عراق سے انخلاء کا طریقہ کار طےکرے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی وزیراعظم نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو ٹیلیفون کیا۔ گفتگو کے دوران خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عادل عبدالمہدی کا کہنا تھا کہ ایک وفد عراق بھیجیں جو پارلیمانی قرارداد پر عمل درآمد کو یقینی بنائے، وفد امریکی افواج کے عراق سے بحفاظت انخلا کے لیے لائحہ عمل مرتب کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ عراق اپنے ہمسائیوں اور بین الاقوامی برادری سے بہترین تعلقات کا خواہاں ہے، حکومت عراقی سرزمین پر موجود تم...
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں غیر آئینی قرار دے  دیں

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں غیر آئینی قرار دے دیں

news, Urdu
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں نافذ کرفیو اور مواصلاتی پابندیوں کے خلاف درخواستوں پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ کی آزادی بنیادی حق ہے اور غیر معینہ مدت تک انٹرنیٹ کی معطلی ٹیلی کام قوانین کی خلاف ورزی ہے، من مانی کرتے ہوئے بنیادی اختیارات پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔لہٰذا عدالت مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ کی بندش کو اظہار رائے کے بنیادی حق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پابندی پر از نوسر جائزہ لینے کا حکم دیتی ہے ۔ عدالت کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بہت زیادہ تشدد دیکھا گیا ہے۔ سلامتی کے معاملے میں انسانی حقوق اور آزادیوں کو متوازن بنانے کی کوشش کی جائے ۔ بھارتی عدالت نے حکومت کو ایک ہفتے کا وقت دیتے ہوئے پابندیوں کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب مقبوضہ وادی میں بھارتی جبری پابندیوں کا آج 159واں روز ہے، انٹرنیٹ، موبائل سروس بند ہے، پانچ ماہ سے کشمیری اپنے گھروں میں ق...
ٹرمپ نے خود کو نوبیل امن انعام کا حقیقی حقدار قرار دیدیا

ٹرمپ نے خود کو نوبیل امن انعام کا حقیقی حقدار قرار دیدیا

news, Urdu
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو نوبیل امن انعام کا حقیقی حقدار قرار دے دیا۔ امریکی ریاست اوہائیو میں انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے دنیا کو ایک بڑی جنگ سے بچایا ہے اورامن کا نوبیل انعام کسی اور کو دے دیا گیا، اس سے ان کی حق تلفی ہوئی ہے۔ امریکی صحافی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ٹرمپ نے نوبیل انعام نہ ملنے پر شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک معاہدہ کیا، ایک ملک کو بچایا اور پھر سنا کہ ملک کو بچانے کے لیے امن کااعزاز کسی اور ملک کے سربراہ کو دیا جا رہا ہے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ ہمیں علم ہو کہ اصل حقدار کون ہے؟ میں نے دنیا کو ایک بڑی جنگ سے بچایا، بلکہ کئی جنگوں سے بچایا۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں بین الاقوامی جیوری نے نوبیل کا امن انعام ایتھوپیا کے وزیراعظم آبی احمد کو دینے کا اعلان کیا تھا۔ٹرمپ نے سوال کیا کہ کیا ان کا ا...
ڈونلڈ ٹرمپ سے اختیارات چھین لیے گئے۔اب کانگریس سےاجازت لیے بغیرایران پر حملہ نہیں کرسکیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ سے اختیارات چھین لیے گئے۔اب کانگریس سےاجازت لیے بغیرایران پر حملہ نہیں کرسکیں گے۔

news, Urdu
اے ایف پی کے مطابق امریکی قانون سازوں نے ایک قرارداد منظور کی ہے، جس کے مطابق کانگریس سے منظوری لیے بغیر امریکی صدر ایران کے خلاف فوجی کارروائی نہیں کرسکیں گے۔ تاہم ٹرمپ کا کہنا ہے کہ : ’مجھے ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔‘ ایک طرف قانون سازوں نے صدر کے اختیارات پر لمبی بحث و مباحثے کے بعد یہ قرارداد منظور کی دوسری طرف ڈونلڈ ٹرمپ کا اصرار ہے کہ انہیں حملے کرنے کے لیے کسی کی حمایت کی ضرورت نہیں ہے۔ امریکی قانون سازوں نے ایران کے ساتھ جنگ ​​کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک مخصوص طریقہ اپنایا ہے، جس کا مقصد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کے اختیارات کو کنٹرول کرنا ہے۔ کانگریس میں زیادہ تر علامتی لیکن سیاسی طور پر دیے جانے والے ووٹ بڑی حد تک پارٹی پالیسی کے ساتھ تھے، جب کہ ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کے تین ارکان نے بھی اس اقدام کی منظوری میں ڈیموکریٹس کی حمایت کی، جس...

Contact Us