Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

news

یورپی فوجی مشقوں میں 25 سال بعد امریکہ کی بھر پور شرکت کی تیاری

یورپی فوجی مشقوں میں 25 سال بعد امریکہ کی بھر پور شرکت کی تیاری

news, Urdu
امریکہ یورپی خطے میں ہونے والی فوجی مشقوں میں 25 سال بعد غیرمعمولی اور بڑے پیمانے پر شرکت کی تیاری کررہا ہے۔یہ مشقیں آئندہ سال اپریل اور مئی یا جون کے درمیان یورپ کے 10 ممالک میں ہوں گی۔خبر رساں اداروں کےمطابق 25 برس کے بعد یہ پہلاموقع ہے کہ امریکہ اپنی عسکری طاقت کے اظہار کےلیے آئندہ سال ہونے والی مشقوں میں اپنی 20 ہزار فوج بھیجے گا۔ سینیرامریکی فوجی افسر جنرل کریسٹوفر کاوولی کا کہنا ہےکہ یورپی ملکوں میں ہونے والی مشقوں میں امریکی فوج کی شمولیت روایتی حریف روس جیسے ممالک کے سامنے اپنی عسکری قوت کا اظہار کرنا ہے۔ خیال رہے کہ 'ڈیفنڈر یورپ 20' کے عنوان سے یہ مشقیں آیندہ سال ہورہی ہیں۔ ان مشقوں میں یورپ میں موجود 9 ہزار امریکی فوجی بھی حصہ لیں جب کہ مجموعی طور پر اتحادی ممالک کے 37 ہزار فوجیوں کو ان مشقوں میں شامل کیا جائے گا۔ یورپ میں امریکی بری فوج کے سربراہ جنرل کاوولی نے پینٹا گا...
سعودی آرامکو کی تنصیبات پر حملہ کس نے کیا تھا؟ اقوام متحدہ ایران کو ملزم ٹھہرانے سےانکاری

سعودی آرامکو کی تنصیبات پر حملہ کس نے کیا تھا؟ اقوام متحدہ ایران کو ملزم ٹھہرانے سےانکاری

news, Urdu
اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے سلامتی کونسل میں ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں اپنی ششماہی رپورٹ پیش کی ہے۔ سیکریٹری جنرل کہا ہے کہ عالمی ادارہ ستمبر میں سعودی آرامکو کی تیل کی دو تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملے میں ایران کے ملوّث ہونے کی تصدیق نہیں کرسکتا۔ انھوں نے اس رپورٹ میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے تحقیقات کاروں کو آرامکو کی تنصیبات پر حملوں میں استعمال کیے گئے ہتھیاروں کے ملبے تک رسائی دی گئی تھی لیکن تحقیقات سے ابھی یہ پتا نہیں چل سکا ہے کہ حملے میں استعمال کیے گئے کروز میزائل اور بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے ایران ساختہ تھے۔تاہم ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور ان کی تکمیل کے بعد رپورٹ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کردی جائے گی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور امریکہ نے ایران پر ان حملوں کا الزام عاید کیا تھا۔اور کہا تھا کہ 14 ستمبر کو سعودی...
بھارت میں مسلم مخالف بل راجیہ سبھا سے بھی منظور، شہریوں کا احتجاج جاری

بھارت میں مسلم مخالف بل راجیہ سبھا سے بھی منظور، شہریوں کا احتجاج جاری

news, Urdu
بھارتی لوک سبھا (ایوان زیریں) میں متنازع شہریت بل کی منظوری کے بعد راجیہ سبھا (ایوان بالا) میں بھی اسے منظور کرلیا گیا ہے اور صدر کے دستخط کے بعد اسے قانون کا درجہ حاصل ہوجائے گا۔ بل کے تحت 2015 سے قبل پاکستان ، بنگلہ دیش اور افغانستان سے آنے والے ہندو، جین، سکھ ، بدھ، مسیحی اور پارسی غیر قانونی تارکین وطن کو شہریت دی جاسکے گی جب کہ ان ممالک سے آنے والے مسلمانوں کو یہ سہولت  نہیں دی جائےگی۔ معتصبانہ ، متنازع شہریت بل کے خلاف بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں بھی احتجا ج کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست تریپورہ میں احتجاج میں شدت آنے پر موبائل انٹرنیٹ اور میسج سروس 48 گھنٹوں کے لیے بند کردی گئی جب کہ آسام کے شہر گوہاٹی میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔...
روس آئندہ امریکی صدارتی انتخابات میں کسی بھی قسم کی مداخلت سے باز رہے ۔ ٹرمپ

روس آئندہ امریکی صدارتی انتخابات میں کسی بھی قسم کی مداخلت سے باز رہے ۔ ٹرمپ

news, Urdu
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز روسی وزیر خارجہ سرگی لاوروف سے اپنے اوول آفس میں ملاقات کے ختتام پرجاری کردہ ایک بیان میں ماسکو کو متنبہ کیا کہ 2020 کےآئندہ امریکی صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت ناقابل قبول ہوگی۔ اوراس طرح کی کسی بھی کوشش کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب روسی وزیر خارجہ سرگی لاوروف نےکہا ہے کہ امریکی صدر کے ساتھ بند کمرہ اجلاس میں امریکی انتخابات میں روسی مداخلت سے متعلق کسی معاملے پربات چیت نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ لاوروف کا انکار وائٹ ہاؤس کے اعلان کے فورا بعد سامنے آیا۔ جب کہ وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے روسی وزیر خارجہ کو خبردار کیا ہے کہ ماسکو آئندہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرے گا۔ منگل کے روزامریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی اپنے روسی ہم منصب ، سرگی لاوروف کو 2020 میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات...
روسی کھلاڑیوں پر عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی جانب سے چار سال کے لیے پابندی

روسی کھلاڑیوں پر عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی جانب سے چار سال کے لیے پابندی

news, Urdu
عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی، واڈا نے روس پر سنہ 2020 میں ٹوکیو میں منعقد ہونے والے اولمپکس مقابلوں اور قطر میں فٹبال ورلڈ کپ 2022 سمیت تمام بڑے کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت پر چار سال کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ اس پابندی کا مطلب یہ ہےکہ ان اولمپکس مقابلوں اور قطر میں فٹبال ورلڈ کپ میں نہ روس کا جھنڈا لہرا سکے گا اور نہ ہی اس کا قومی ترانہ بجے گا۔ لیکن وہ روسی ایتھلیٹس جو یہ ثابت کریں گے کہ انھوں نے کسی قسم کی ممنوعہ ادویات استعمال نہیں کیں وہ ان مقابلوں میں انفرادی حیثیت میں حصہ لے سکیں گے لیکن ملک کے نمائندہ نہیں ہوں گے۔ یاد رہے کہ یہ فیصلہ روس کی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی، روساڈا کی جانب سے جنوری سنہ 2019 میں تحقیق کاروں کو تبدیل شدہ لیبارٹری ڈیٹا فراہم کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سنہ 2015 سے بحیثت ملک روس اتھلیٹکس میں حصہ نہیں لے سکا ہے۔ نو دسمبر کو جاری کی جانے والی ایک رپو...
کِم جونگ اُن بازآجاؤ ، ورنہ سب کچھ کھو سکتے ہو: صدر ٹرمپ کی دھمکی

کِم جونگ اُن بازآجاؤ ، ورنہ سب کچھ کھو سکتے ہو: صدر ٹرمپ کی دھمکی

news, Urdu
امریکی صدر نے شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکہ کی دشمنی میں سب کچھ کھوبیٹھیں گے۔خیال رہے کہ صدرٹرمپ نے یہ دھمکی آمیز بیان شمالی کوریا کے کسی نئے بڑے ہتھیار کے تجربے کے ردعمل میں جاری کیا ہے۔شمالی کوریا کی اکیڈیمی برائے نیشنل ڈیفنس سائنس کے ترجمان نے ہفتے کے روز تصدیق کرتے ہوئےایک بیان میں کہا تھا کہ ہفتے کے روز سوہائی خلائی مرکز سے بہت اہم تجربہ کیا گیا ہے جس سے شمالی کوریا کی ’’تزویراتی پوزیشن‘‘ کو تبدیل کرنے میں اہم پیش رفت ہو سکے گی ۔تاہم اس بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ تجربہ کہاں اور کس ’’اہم ہتھیار‘‘ کا کیا گیا ہے۔ شمالی کوریا کے اس تجربے پر ردعمل دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’کِم جونگ اُن بہت ہوشیار بنتے ہیں، انھیں اسی حساب سے بہت کچھ کھونا پڑےگا۔ اوراگر وہ اسی معاندانہ طرز عمل کو جاری رکھتے ہیں تو وہ ہر چیز کھودیں گے ،، ۔ وا...
فن لینڈ کی نو منتخب وزیراعظم سانا میرین دنیا کی کم عمر ترین وزیراعظم

فن لینڈ کی نو منتخب وزیراعظم سانا میرین دنیا کی کم عمر ترین وزیراعظم

news, Urdu
فن لینڈ کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی جو پانچ جماعتی مخلوط حکومت کی قیادت کررہی ہے نے وزیر اعظم انٹی رینی کے استعفیٰ کے بعد وزیر ٹرانسپورٹ چونتیس سالہ ، سانا میرین کو نیا وزیراعظم منتخب کرلیا ہے۔ یادرہے کہ وزیر اعظم انٹی رینی نے کچھ دن پہلے اعتدال پسند اتحادی جماعت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے عہدہ اس وقت چھوڑا جب ان کے خلاف محکمہ ڈاک کے ملازمین نے ہڑتال شروع کردی تھی۔ میرین نے پارٹی کے وزارت عظمیٰ کے دیگر امیدواروں کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا اعتماد بحال کرنے میں ہمارے پاس وقت کم اورکام بہت زیادہ ہے۔اور سب سے اہم چیزہمارا مشترکہ حکومتی پروگرام ہے جو حکمراں اتحاد کی یکجہتی کی بنیاد ہے۔ چھ ماہ قبل تشکیل پانے والا یہ اتحاد رینی کےاستعفے کے بعد اپنے سابقہ پروگرام پرکام جاری رکھنے کے وعدے پر قائم ہے۔ واضح رہے کہ موجودہ حالات میں فن...
نیوزی لینڈ میں ویلنگٹن کا آتش فشاں لاوا اگلنے لگا۔  ایک سیاح ہلاک، متعدد زخمی

نیوزی لینڈ میں ویلنگٹن کا آتش فشاں لاوا اگلنے لگا۔ ایک سیاح ہلاک، متعدد زخمی

news, Urdu
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے وائٹ آئی لینڈ میں آتش فشاں پھٹ پڑا اور لاوا بہنے لگا جس کے نتیجے میں ایک سیاح ہلاک جب کہ 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے جنوبی آئی لینڈ کو طوفانی بارشوں کے بعد اس وقت سیلابی صورت حال کا بھی سامنا ہے۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن کا کہنا ہے کہ ویلنگٹن میں آتش فشاں پھٹنے کے وقت 100 سیاح قریب موجود تھے جن میں سے ایک کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ حکام کی جانب سے حادثے میں مزید ہلاکتوں کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث رابطہ سڑکیں ٹوٹنے اور پُل بہنے سے ایک ہزار سیاح جزیرے پر محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا گیا ہے...
آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم باب ہاک کی بیٹی روزلین ڈِلون کے ساتھ جنسی زیادتی

آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم باب ہاک کی بیٹی روزلین ڈِلون کے ساتھ جنسی زیادتی

news, Urdu
آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم باب ہاک کی بیٹی روزلین ڈِلون بھی زیادتی سے محفوظ نہ رہ سکیں۔ 59 سالہ روزلین نے انکشاف کیا ہے کہ 80 کی دہائی میں انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کے والد کی پارٹی کے ایک سینیٹر نے ان کے ساتھ زیادتی کی تھی۔ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے انکشاف کیا کہ جب اس بارے میں والد کو بتایا گیا توانہوں نے بدنامی کے خوف سے خاموش رہنےکو کہا تھا۔ واضح رہے کہ آسٹریلوی وزیراعظم باب ہاک کی بیٹی روزلین کی جانب سے یہ دعوٰی جائیداد کی تقسیم کے تنازع کے دوران سامنے آیا ہے۔...
امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا دوبارہ آغاز کررہے ہیں۔ ترجمان طالبان سہیل شاہین نے تصدیق کر دی

امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا دوبارہ آغاز کررہے ہیں۔ ترجمان طالبان سہیل شاہین نے تصدیق کر دی

news, Urdu
قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کی تصدیق کرتے ہوئےکہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات 7 ستمبر کو شروع ہوئے تھے جو آج بھی جاری رہیں گے۔ اس سے پہلے امریکہ اور افغان طالبان کی جانب سے ایک دوسرے کے قیدیوں کی رہائی کے بعد امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کا اشارہ دیا تھا جس کے بعد امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زالمے خلیل زاد نے افغانستان کا دورہ کیا اور پھر وہ وہاں سے قطر پہنچے۔ افغان میڈیا کے مطابق مذاکرات کے پہلے روز فریقین کے درمیان 4 گھنٹے کی طویل تشست ہوئی جس میں تشدد میں کمی لانے، انٹرا افغان مذاکرات اور جنگ بندی پر بات چیت ہوئی۔ یادرہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں برس ستمبر میں گزشتہ ایک سال سے جاری مذاکرات معاہدے پر دستخط ہونے سے قبل منسوخ کر دیئے تھے۔...

Contact Us