Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

news

اسرائیل میں اکثریتی اتحاد کے قیام میں ناکامی، رواں سال تیسرے انتخابات کا اعلان

اسرائیل میں اکثریتی اتحاد کے قیام میں ناکامی، رواں سال تیسرے انتخابات کا اعلان

news, Urdu
اسرائیل میں اکثریتی اتحاد قائم نہ ہونے کی وجہ سے ایک سال میں تیسرے انتخابات کا اعلان کر دیا گیا۔ منتخب سیاسی رہنما اکثریتی اتحاد تشکیل دینے کی ڈیڈ لائن سے قبل حکومت سازی کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔ اپوزیشن لیڈر اور سابق آرمی چیف بینی گینٹز کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت بنانے کی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں، انہوں نے رواں سال تیسرے انتخابات کا اشارہ دیا تھا۔ واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں ہونے والے انتخابات میں وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کے حریف بینی گینٹز میں سخت مقابلہ ہوا تھا تاہم الیکشن کے بعد ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باوجود دونوں رہنما حکومت سازی کا اعلان کرنے میں ناکام رہے تھے۔ جس کے بعد تیسرے عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آئندہ عام انتخابات دو مارچ کو منعقد ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔...
امریکی سینٹ کی قرارداد نےترک امریکہ تعلقات خطرے میں ڈال دیے ۔  انقرہ

امریکی سینٹ کی قرارداد نےترک امریکہ تعلقات خطرے میں ڈال دیے ۔ انقرہ

news, Urdu
ترکی نے امریکی سینٹ کی طرف سے جمعرات کے روز آرمینی باشندوں کے قتل عام سے متعلق ایک بل کی منظوری پر سخت رد عمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سینٹ کی قرارداد سے واشنگٹن اور انقرہ کے درمیان تعلقات خطرے سے دوچار ہوگئے ہیں۔ ترکی کے ایوان صدر کے ڈائریکٹراطلاعات فخرالدین الٹن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی کانگریس کے کچھ ارکان کے رویے کے باعث ترک - امریکہ تعلقات کے مستقبل کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے پر ووٹ ڈالنے والے سیاستدانوں کو تاریخ میں ان عہدیداروں کے طور پر یاد رکھاجائے گا جنہوں نے ترکی اور امریکہ کے مابین تعلقات کو خطرات سے دوچار کیا۔ واضح رہے کہ تقریباً 30 ممالک آرمینی نسل کشی کو تسلیم کرتے ہیں۔ ان کے مطابق سلطنت عثمانیہ کی افواج نے پہلی جنگ عظیم کے دوران آرمینیا میں 12 سے 15 لاکھ کے درمیان افراد کو قتل کردیا تھا۔ اس وقت آرمینیا جرمنی اورہنگری کا اتحادی ...
بھارت میں شہریت بل کے خلاف احتجاج۔ فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، بے شمار زخمی

بھارت میں شہریت بل کے خلاف احتجاج۔ فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، بے شمار زخمی

news, Urdu
بھارت میں شہریت کے متنازع بل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست آسام کے شہر گوہاٹی میں ہونے والے مظاہرے میں پولیس کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ شہر میں کرفیو کے باوجود جگہ جگہ لوگ سڑکوں پر احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں ۔ مظاہرین نے گوہاٹی ہائی کورٹ کے سامنے ایک بڑے میدان میں جلسہ کیا اور پر امن مظاہرہ جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ آسام کے علاوہ دیگر ریاستوں میں بھی متنازع بل کے خلاف ہڑتال اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات پیش آئے۔ پولیس نے مظاہرین پر ہلہ بول دیا اور لاٹھی چارج کے بعد شدید شیلنگ کی جس سے کئی مظاہرین دم گھٹنے کے سبب بے ہوش ہو گئے۔ پولیس نے روایتی ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نیتجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ بے شمارزخمی ہو گئے۔ واضح رہے کہ اسلامی تنظیموں، اپوزیشن جماعتوں اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے مطابق یہ اقدام بھارتی وزی...
بوجو کی جیت ۔ برطانوی انتخابات میں لیبر پارٹی کو بری طرح شکست

بوجو کی جیت ۔ برطانوی انتخابات میں لیبر پارٹی کو بری طرح شکست

news, Urdu
ابتدائی نتائج کے مطابق برطانیہ کے قبل از وقت عام انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی نے واضح اکثریت حاصل کر لی ہے ۔ 650 کے ایوان میں کنزرویٹو پارٹی نے 364 نشستیں حاصل کیں جب کہ لیبر پارٹی 203 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ برطانیہ کے 650 نشستوں پر مشتمل ایوان میں کسی بھی جماعت کو سادہ اکثریت حاصل کرنے کے لیے 326 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔ جمعرات کو ہونے والی پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ کنزرویٹو پارٹی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے جس کے بعد برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کا طویل مدتی انتظار بھی ختم ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی (بریگزٹ) کے معاملے پر 2016 میں ہونے والے ریفرنڈم کے بعد جمعرات کو تیسری مرتبہ عام انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔​وزیرِ اعظم بورس جانسن اپنی انتخابی مہم کے دوران، 'بریگزٹ ممکن بنایا جائے گا' کا اعلا...
جرمن ٹیلی کام کا امریکی دباؤ کے باوجود اپنا5 جی نیٹ ورک بنانے کے لئے چین کے ہواوے کا انتخاب

جرمن ٹیلی کام کا امریکی دباؤ کے باوجود اپنا5 جی نیٹ ورک بنانے کے لئے چین کے ہواوے کا انتخاب

news, Urdu
جرمنی کا ایک اہم موبائل کیریئر ، ٹیلیفونیکا ڈچلینڈ ، چینی کمپنی کو مسترد کرنے کے امریکی دباؤ کو نظر انداز کرتے ہوئے ، قومی 5 جی نیٹ ورک کے رول آؤٹ میں مدد کے لئے ہواوے اور نوکیا کا رخ کررہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، "ٹیلیفونیکا ڈچلینڈ اپنے 5 جی رسائی نیٹ ورک پر اسٹریٹجک شراکت دار نوکیا اور ہواوے پر انحصار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ شراکت دار نوکیا اور ہواوے کو سیکیورٹی کی ضروریات کی تکمیل کرنی ہوگی جس کا تعین جرمنی کے ریگولیٹرز کے ذریعہ کرنا باقی ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب واشنگٹن نے الزام لگایا ہے کہ ہواوے کو سیکیورٹی رسک لاحق ہے اور وہ چینی حکومت کی جانب سے جاسوسی کے لئے استعمال ہوسکتی ہے ۔ شینزین میں مقیم کمپنی نے بار بار اس کی تردید کی ہے۔ امریکہ پہلے ہی کمپنی کو بلیک لسٹ کرچکا ہے ، اور فی الحال اپنے یورپی اتحادیوں پر بھی اس معاملے پر عمل کرنے کے لئے دباؤ ڈ...
امریکہ پابندیوں کا بِل پاس کرے یا نہ کرے، ترکی ایس۔400 کی خرید سے پیچھے نہیں ہٹے گا ۔ ابراہیم قالن

امریکہ پابندیوں کا بِل پاس کرے یا نہ کرے، ترکی ایس۔400 کی خرید سے پیچھے نہیں ہٹے گا ۔ ابراہیم قالن

news, Urdu
امریکہ کے منع کرنے کے باوجود ترکی نےروس سے ایس۔400 میزائل سسٹم خریدا اور شام میں آپریشن بھی جاری رکھا جس کی وجہ سے امریکی سینٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی  کی طرف سے ترکی کے خلاف پابندیوں پر مبنی آئینی بِل پیش کیے جا نے کی توقع ہے بل پر ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے سخت الفاط میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کانگریس میں جاری مرحلے پر بغورنظررکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بل منظور ہو یا نہ ہو ، ایس۔400 کی خرید کا مرحلہ جاری رہے گا۔ ایس۔400 کی خرید کے معاملے میں کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔امریکہ کے ساتھ ایف۔35 کے معاملے میں درپیش صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے قالن نے کہا ہے کہ "افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یہ موضوع  اس وقت تکنیکی یا پھر دفاعی صنعت کا موضوع نہیں رہا بلکہ مکمل طور پر امریکہ کی داخلی سیاست  کا موضوع بن چکا ہے۔ ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ ترکی، ایس ۔400 کے س...
لیبیا کے ساحلوں کے نزدیک آنے والے کسی بھی ترک جہاز کو سمندر میں غرق کر دیں گے ۔ میجر جنرل فرج المہدوی

لیبیا کے ساحلوں کے نزدیک آنے والے کسی بھی ترک جہاز کو سمندر میں غرق کر دیں گے ۔ میجر جنرل فرج المہدوی

news, Urdu
لیبیا میں بحریہ کے کمانڈر میجر جنرل فرج المہدوی نے خبردار کیا ہے کہ لیبیا کے ساحلوں کے نزدیک آنے والے کسی بھی ترک جہاز کو سمندر میں غرق کر دیا جائے گا۔ یہ بات یونان کی ویب سائٹ گریک رپورٹر پر منگل کے روز پوسٹ کی گئی۔ دوسری جانب ترکی کے ایوان صدارت نے بدھ کے روز کہا ہے کہ اسے امید ہے کہ لیبیا کی حکومت ترک فوجیوں کو اپنی سرزمین پر بلانے پر مجبور نہیں ہو گی۔ ویب سائٹ رپورٹ کے مطابق جنرل فرج المہدوی نے رواں ہفتے یونان کے "الفا" ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ترکی اور لیبیا کی وفاق کی حکومت کے بیچ حال ہی میں دستخط ہونے والے سمجھوتے پر شدید اعتراض کا اظہار کیا۔ یادرہے کہ المہدوی اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر یونانی زبان میں پہلے ہی یہ پوسٹ کر چکے ہیں کہ "ہم جلد ہی دارالحکومت طرابلس کو آزاد کرا لیں گے اور ترکی کا خواب چکناچور کر دیں گے"۔ لیبیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے میڈیا مشیر فتحی المریمی بدھ کے ...
ایران نے ہمارے مفادات پرحملہ کیا تو اسے پوری قوت سے جواب دیں گے۔ امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر

ایران نے ہمارے مفادات پرحملہ کیا تو اسے پوری قوت سے جواب دیں گے۔ امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر

news, Urdu
امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے ایوان نمائندگان کی آرمڈ فورس کمیٹی سے خطاب میں کہا کہ ان کا ملک اپنے دفاع اور اپنے اتحادیوں کو ایران کے خطرات کا مقابلہ کرنے کا اہل بنانا چاہتا ہے اور اگر ایران ہمارے مفادات یا ہماری افواج پر حملہ کرتا ہے تو ہم فیصلہ کن طاقت کے ساتھ منھ توڑ جواب دیں گے۔ یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی اس سلسلے میں بدھ کے روز کہا تھا کہ واشنگٹن ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ وزارت خارجہ کے دفتر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مائیک پومپیو نے تصدیق کی کہ نئی پابندیوں میں ایرانی اسلحہ اسمگلنگ نیٹ ورک کو نشانہ بنایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسی کمپنیوں کو سزا دیں گے جو ایران کے ساتھ تعاون کریں گی۔پومپیو نے مزید کہا کہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی ترسیل تعاون کرنے پر ایران کی فضائی کمپنی "مہان" ایئر لائن کے خلاف پہلے ہی...
برطانوی انتخابات میں بڑی تعداد میں پاکستانی نژاد امیدواروں کی جیت کا امکان

برطانوی انتخابات میں بڑی تعداد میں پاکستانی نژاد امیدواروں کی جیت کا امکان

news, Urdu
برطانیہ میں آج عام انتخابات کا انعقاد ہونے جا رہا ہے ۔ پولنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گا۔ خیال رہے کہ برطانیہ میں عام انتخابات عموماً 5 سال بعد ہوتے ہیں جبکہ آج ہونے والے انتخابات گذشتہ 5 سال کے دوران ہونے والے تیسرے الیکشن ہیں۔ 2017 کے الیکشن کے بعد یہ انتخابات 2022 میں ہونا تھے لیکن 30 اکتوبر 2019 کو برطانوی پارلیمنٹ نے اکثریتی ووٹوں سے نئے انتخابات کی منظوری دی تھی۔  ان انتخابات میں پہلی بار کل 70 مسلمان امیدوار حصہ لے رہے ہیں جب کہ گذشتہ انتخابات میں یہ تعداد 47 تھی۔ان امیدواروں کی اکثریت کا تعلق پاکستان ، بنگلا دیش اور کُرد نسل سے ہے جب کہ امید کی جارہی ہے کہ 24 امیدوار ایسے ہیں جو پارلیمنٹ میں پہنچنے میں کامیاب ہوجائیں گے جو کہ اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہوگی۔رپورٹ کے مطابق جن 24 امیدواروں کی جیت کے امکانات زیادہ ہیں ان میں سے 70 فیصد پاکستانی...
انگلینڈ میں اسپتال کے فرش پر بچےکا علاج، تصویر الیکشن مہم پر چھا گئی

انگلینڈ میں اسپتال کے فرش پر بچےکا علاج، تصویر الیکشن مہم پر چھا گئی

news, Urdu
انگلینڈ کے اسپتال میں کمسن بچے کے زمین پر علاج کی تصویر الیکشن مہم پر چھا گئی۔ایک صحافی نے لیڈز جنرل اسپتال میں بستر نہ ہونے پر 4 سالہ بچےکے زمین پرعلاج کی تصویربرطانوی وزیراعظم بورس جانسن کودکھائی توانھوں نے موبائل فون لے کرجیب میں ڈال لیا۔رپورٹرنے جب انہیں یاد دلایا تواس کاموبائل فون جیب سے نکال کربچے کی تصویر دیکھی اور اس کےوالدین سےافسوس کااظہار کیا ۔ لیبرپارٹی نے نیشنل ہیلتھ سروس کی تباہی کا ذمہ دار حکمراں ٹوریزکو قرار دے دیا اور اپنی الیکشن مہم کے دوران صحت میں سرمایہ کاری اور گرین فیوچر کے وعدے کیے ہیں برطانیہ میں 12 دسمبرکو عام انتخابات ہو رہے ہیں اور پورے ملک میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ برطانیہ میں ایک مارکیٹنگ ریسرچ اور سروے کمپنی کی جانب سے کیے گئے تازہ سروے کے مطابق رواں ہفتے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی کنزرویٹو پارٹی کو لیبرپارٹی پر 14 پوائنٹ کی برتری حاصل ...

Contact Us