مقبوضہ کشمیرمیں 125 روز سے سخت کرفیو، معیشت کو 15 ہزار کروڑ کا نقصان
بھارتی مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے عائد کرفیو کو 4 ماہ سے زائدعرصہ ہو چکا ہے اوراس دوران وادی میں لاک ڈاؤن کے سبب معیشت کو 15ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکومت کی بربریت کے خلاف بڈگام، گاندربل، پلوامہ، کلگام، شوپیاں، بانڈی پورہ،کپواڑہ سمیت دیگر علاقوں میں مظاہرے جاری ہیں۔
مظاہرین کواحتجاج سے روکنے کے لیے بھارتی فورسز طاقت کا استعمال کر رہی ہیں جس سے متعدد کشمیری زخمی ہو گئے ہیں۔125 روز سے جاری کرفیو اور پابندیوں کے باعث مقبوضہ وادی میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، تعلیمی ادارے، دکانیں، کاروباری مراکز بند ہیں جب کہ سڑکوں پر ٹرانسپورٹ بھی غائب ہے۔
ان سب کے علاوہ انٹرنیٹ، موبائل فون اور لینڈ لائن سروس بھی تاحال بند ہے جب کہ حریت رہنما اور مقامی سیاسی قیادت سمیت 11 ہزار کشمیری گرفتار ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلسل 4...









