Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

news

اویغور مسلمانوں کے ساتھ ’جبری سلوک پر چین کو پابندیوں کاسامنا  ۔ بِل امریکی ایوانِ نمائندگان سے منظور

اویغور مسلمانوں کے ساتھ ’جبری سلوک پر چین کو پابندیوں کاسامنا ۔ بِل امریکی ایوانِ نمائندگان سے منظور

news, Urdu
امریکہ کے ایوانِ نمائندگان نے چین میں اویغور مسلمانوں کی ’عبوری نظر بندی، جبری سلوک اور ہراسانی‘ کے خلاف ایک قانون کا مسودہ منظور کر لیا ہے۔اس بل کواویغور ہیومن رائٹس پالیسی ایکٹ 2019 کا نام دیا گیا ہے۔ اس مسودۂ قانون کے حق میں 407 جبکہ مخالفت میں صرف ایک ووٹ ڈالا گیا۔ امریکی سینیٹ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے منظوری کے بعد یہ بل نافذ ہو جائے گا۔ منگل کی شب منظور کیے جانے والے اس بل میں چینی حکومت کے ارکان اور خاص طور پر چین کے خودمختار صوبے سنکیانگ میں کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری چن چوانگؤ کو ہدف بنا کر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس بل کے منظور ہونے سے کچھ دن پہلے صدر ٹرمپ نے ہانگ کانگ کے جمہوریت پسند مظاہرین کے حق میں بھی ایک بل پر دستخط کر کے اسے قانون کی شکل دی تھی جس کی چین کی جانب سے شدید مذمت کی گئی تھی۔خیال ہے کہ یہ قانون چین اور امریکہ کے درمیان جاری تجا...
نیٹو چین کی بڑھتی ہوئی طاقت سے ہر صورت نمٹے گا ۔اسٹولٹن برگ

نیٹو چین کی بڑھتی ہوئی طاقت سے ہر صورت نمٹے گا ۔اسٹولٹن برگ

news, Urdu
مغربی دفاعی اتحاد نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے سربراہ اسٹولٹن برگ نے لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں چین کی بڑھتی ہوئی دفاعی طاقت کے مضمرات پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔ہم چین کو اپنا مخالف نہیں بنانا چاہتے لیکن ہمیں چین کی بڑھتی قوت سے نمٹنا ہوگا۔ اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ چین کی بڑھتی ہوئی طاقت اور اس کے میزائل جو کہ یورپ اورامریکہ کو نشانہ بنانے کی طاقت رکھتے ہیں اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ نیٹو اتحادیوں کو اس مسئلےکوحل کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے کیونکہ چین کی بڑھتی ہوئی دفاعی طاقت تمام اتحادی ممالک کے لیے دفاعی مضمرات رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کا دنیا میں دوسرا بڑا دفاعی بجٹ اور اس کی حالیہ دفاعی ترقی خصوصاً میزائل یورپ اور امریکہ کے لیے خطرہ ہیں۔چین نے جنوبی بحیرہ چین کے متنازع  جزائر میں متعدد ممالک کے احتجاج کے باجود وہاں اپنے جہاز ب...
چین کے بعد فرانس امریکہ کے نشانے پر۔ فرانسیسی مصنوعات پر 100 فیصد درآمدی ٹیکس لگانے کی دھمکی

چین کے بعد فرانس امریکہ کے نشانے پر۔ فرانسیسی مصنوعات پر 100 فیصد درآمدی ٹیکس لگانے کی دھمکی

news, Urdu
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فرانسیسی مصنوعات پر واشنگٹن کی طرف سے 100 فیصد یعنی 2.4 ارب ڈالر مالیت کا ٹیکس عائد کیا جائےگا۔ واضح رہے کہ امریکہ کی چین کے ساتھ بھی تجارتی معاملات پر کشیدگی چل رہی ہے۔ متعدد بار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چینی مصنوعات پر ٹیکس لگا چکے ہیں جس کے جواب میں چینی صدر شی جن پنگ نے بھی بدلے میں بڑے پیمانے پر ٹیکس لگائے۔ اس دوران کشیدگی میں بھی کمی آئی تاہم اس کے اثرات مسلسل چل رہے ہیں۔ اس کشیدگی کے بعد اب امریکہ کی کشیدگی فرانس کے ساتھ بھی بڑھنے لگی ہے۔ تجارتی کشیدگی کے بعد فرانسیسی مصنوعات پر اضافی ٹیکس لگانے کے بعد فرانسیسی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ اگر یہ اضافی ٹیکس لگایا گیا تو یورپی یونین ایک ہو کر امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کرے گی۔ یاد رہے کہ حکومت فرانس نے امریکی کمپنیوں گوگل، فیس بک اور ایمیزون پر ...
نیویارک میں حملوں کی منصوبہ بندی ۔ حزب اللہ نواز لبنانی علی کورانی کو 40 برس کی قید

نیویارک میں حملوں کی منصوبہ بندی ۔ حزب اللہ نواز لبنانی علی کورانی کو 40 برس کی قید

news, Urdu
نیویارک میں ایک فیڈرل کورٹ کے جج نے منگل کے روز لبنانی نژاد امریکی شہری علی کورانی کو 40 سال قید کی سزا سنا دی۔ ملزم پر رواں سال مئی میں یہ فرد جرم عائد کی گئی تھی کہ وہ حزب اللہ کے مفاد کے لیے امریکہ میں دہشت گرد حملوں کی تیاری میں ملوث ہے۔ مین ہٹن میں فیڈرل اٹارنی جیفرے بیرمین نے ایک بیان میں بتایا کہ لبنان میں پیدا ہونے والا علی کورانی 2003 میں امریکہ پہنچا تھا اور 2009 میں اس نے امریکی شہریت حاصل کی جہاں حزب اللہ کی ذیلی تنظیم الجہاد الاسلامی نے علی کورانی کو بھرتی کر کے تربیت دی اور پھرنیویارک میں دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی اورعمل درآمد کے لیے بھیج دیا۔ جیفرے نے مزید بتایا کہ کئی برس تک نیویارک شہر کے انفرا اسٹرکچر اور اہم عمارتوں اور تنصیبات کی نگرانی کے بعد اب کورانی مذکورہ تنظیم کا اول نمبر کا ایجنٹ بن چکا ہے۔ یاد رہے کہ رواں سال مئی میں آٹھ روز تک جاری رہنے والی ...
امریکہ  ایرانی عوام کی حمایت جاری رکھے گا: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ ایرانی عوام کی حمایت جاری رکھے گا: ڈونلڈ ٹرمپ

news, Urdu
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز ایک ٹویٹ میں کہا ہےکہ ان کی حکومت ایرانی عوام پر مسلط مذہبی سوچ سے آزادی کے لیے حمایت جاری رکھے گی۔ ایران اپنے ہی عوام کو طاقت کے ذریعے کچل کر ہلاک کررہا ہے۔ اپنے آئینی حقوق کے حصول کے لیے احتجاج کرنے والوں پر گولیاں چلائی جاتی ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ ایرانی عوام کے حقوق کی حمایت میں ان کےساتھ کھڑی ہو۔ ٹرمپ نے مظاہرین پر ایرانی سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف نکلنے والے پرامن جلوسوں پر فائرنگ اور نہتے شہریوں کی ہلاکتیں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں شامل ہیں۔ صرف احتجاج کرنے پر ایران میں بے شمار لوگ مار دیے گئے۔ یہ انتہائی خوفناک ہے۔ واضح رہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اچانک اضافے کے اعلان کے بعد 15 نومبر کو ایران میں مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔ ایرانی حکومت نے اچانک تیل ک...
بشار حکومت کیمیائی ہتھیاروں کے ذریعے جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی ہے ۔  امریکہ

بشار حکومت کیمیائی ہتھیاروں کے ذریعے جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی ہے ۔ امریکہ

news, Urdu
بین الاقوامی سطح پر کیمیائی جنگ کا شکار ہونے والے افراد کی یاد میں امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہیاگیا ہے کہ اس کے پاس اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ شام میں بشار حکومت نے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر کے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا۔ بیان کے مطابق "کیمیائی مواد کا بطور ہتھیار استعمال ہماری جدید تاریخ میں خوف ناک ہلاکتوں اور معذوریوں کا سبب بن رہا ہے"۔ وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکہ کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری اور ان کے استعمال پر مکمل پابندی کی تائید کرتا ہے ... اور کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق معاہدے پر پوری طرح عمل درآمد پر زور دیتا ہے۔ بیان کے مطابق امریکہ کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے لیے کام کرنے والی تنظیم (او پی سی ڈبلیو ) کو سپورٹ کرتا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن ارٹاگوس کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں وزارت کا کہنا ہے کہ "افسوس کی با...
ترکی کی طرف سے لیبیا کی حکومت کے لیے اسلحہ کی نئی کھیپ تیار

ترکی کی طرف سے لیبیا کی حکومت کے لیے اسلحہ کی نئی کھیپ تیار

news, Urdu
لیبیا کی حکومت اور ترکی کے درمیان طے پاجانے والے دفاعی معاہدے کے بعد انقرہ نے لیبین حکومت اور اس کی وفادار ملیشیاؤں کو اسلحہ کی نئی کھیپ کی فراہمی کی تیاری شروع کردی ہے۔ اس معاہدے کے تحت ترک فوج لیبیا کی قومی وفاقی حکومت کی وفادار فورسز کو اپنے ہاں عسکری تربیت بھی فراہم کرے گی۔ واضح رہے کہ فوج اور بحری تعاون کو مستحکم کرنے کے حوالے سے ترکی اور لیبیا کی حکومت کے مابین معاہدے پر دستخط کے بعد انقرہ نے طرابلس میں سرگرم ملیشیائوں کی مدد کے لیے اسلحہ ، فوجی سازوسامان اور ڈرون طیارے اوردیگر سامان حرب وضرب کی ایک بڑی کھیپ روانہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ لیبیا میں قومی وفاق حکومت کے توپ خانے کے کمانڈر کرنل فرج مصطفیٰ خلیل نے بتایا کہ انقرہ نے دفاعی معاہدے کے تحت "غُصے کا آتش فشاں" آپریشن آگے بڑھانے کے لیے بھرپور عسکری امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔...
روس کا آرکٹیک میں ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ

روس کا آرکٹیک میں ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ

news, Urdu
روسی خبررساں ایجنسی ٹاس نے ہفتے کے روز دو عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ روس نے مِگ 31 لڑاکا جیٹ کے ذریعے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہائپر سانک میزائل کنجال (خنجر) کا آرکٹک میں تجربہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل ڈنمارک کی انٹیلی جنس سروس نے کرۂ ارض کے بحرمنجمد شمالی میں جغرافیائی سیاسی مخاصمت میں شدت پر خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین کی فوج بھی قطب شمالی(آرکٹک) میں گھسنے کے لیے سائنسی تجربات کررہی ہے۔ ٹاسکے مطابق روس نے ہائپر سانک میزائل کا تجربہ نومبر کے وسط میں کیا تھا۔مِگ 31-کے نے شمالی علاقے مرمنسک میں واقع اولنگورسک ائیر فیلڈ سے اڑان بھری اور روس کے آرکیٹک کومی ریجن میں واقع پیمبوئی تربیتی مرکز میں ایک زمینی ہدف کو نشانہ بنایا تھا۔ ڈنمارک کی ڈیفنس انٹیلی جنس نے جمعہ کو اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا تھا کہ روس ، امریکہ اور چین کے درمیان علاقے میں طاقت کا ایک بڑا ک...
ماحولیات کا بحران “ناقابلِ واپسی مقام “پر پہنچ چکا ہے ۔ انتونیو گوٹیرس

ماحولیات کا بحران “ناقابلِ واپسی مقام “پر پہنچ چکا ہے ۔ انتونیو گوٹیرس

news, Urdu
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے فضائی درجہ حرارت کے تباہ کن اثرات سے خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اضافہ انسانیت کے لیے خطرہ بن چکا ہے اورعالمی ماحولیاتی بحران ایسے مقام پر پہنچ چکا ہے جہاں سے واپسی ممکن نہیں۔ گوٹیرس نے یہ بات اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ماحولیات سے متعلق سربراہ اجلاس سے قبل اتوار کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہی۔ واضح رہے کہ اس کانفرنس میں دنیا کے 196 ممالک شریک ہو رہے ہیں۔ گوٹیرس کا کہنا تھا کہ "انسان کئی دہائیوں سے کرہ ارض پر فطرت کے خلاف حالت جنگ میں ہے اور اب اس سیارے (زمین) نے انسان کے خلاف لڑائی کا آغاز کر دیا ہے"۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے بڑے اقتصادی ممالک کی جانب سے کاربن ڈائی آکسائڈ کے اخراج پر پابندی لگانے کے حوالے سےکی جانے والی "ناکافی" کوششوں پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیں عالمی ماحولیاتی بحران کا سامنا ہے اور اس حوالے سے ہن...
ٹرمپ کی برازیل اور ارجنٹائن کو دھاتوں پرنئے ٹیکس عائد کرنےکی دھمکی

ٹرمپ کی برازیل اور ارجنٹائن کو دھاتوں پرنئے ٹیکس عائد کرنےکی دھمکی

news, Urdu
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز برازیل اور ارجنٹائن پر ان کی متعلقہ کرنسی کی گراوٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ فوری طور پر ان سے اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر دوبارہ ٹیرف عائد کریں گے۔ "برازیل اور ارجنٹائن اپنی کرنسیوں کی قدر میں بڑے پیمانے پر کمی صدارت کر رہے ہیں جو ہمارے کسانوں کے لئے اچھا نہیں ہے ،" ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے مزید کہا: "لہٰذا ، فوری طور پر موثر طریقے سے ، میں تمام اسٹیل اور ایلومینیم پر محصولات بحال کردوں گا جو ان ممالک سے امریکہ میں بھیجے جاتے ہیں۔ " انہوں نے امریکی سینٹرل بینک سے بھی کہا ہے کہ وہ ڈالر کو کمزور کرنے کے لئے سود کی شرحوں میں کمی کرے۔...

Contact Us