فرانس کے صدر عمانوئیل میکرون دہشت گردی کے سپانسر ہیں ۔ ترک وزیر خارجہ
ترکی کے وزیر خارجہ نے فرانسیسی صدر ایمنیوئل میکرون پر 'دہشت گردی کو سپانسر' کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے یہ بیان شام میں ترکی کے حملوں پر فرانسیسی صدر کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے دیا ہے۔میولت چووشولو نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا میکرون یورپ کے لیڈر بننا چاہتے تھے جس میں وہ ناکام ہو گئے ہیں۔
گذشتہ ماہ میکرون نے اس وقت ترکی کو ناراض کیا تھا جب فرانس نے شامی ڈیموکریٹک فورس کے ایک افسر کی میزبانی کی تھی۔ ےاد رہے کہ ترکی اس تنظیم کے ایک حصے کو دہشت گرد گردانتا ہے۔
ترکی اور فرانس کے درمیان یہ جھگڑا برطانیہ میں نیٹو ممالک کے اہم اجلاس سے ایک ہفتے پہلے ہوا ہے۔ اس سے قبل جمعرات کو میکرون نے کہا تھا کہ وہ تین ہفتے قبل دیے گئے اپنے بیان پر قائم ہیں جب انھوں نے نیٹو کو 'ذہنی طور پر مردہ' قرار دیا تھا۔انھوں نے کہا تھا کہ نیٹو کے ممبر ممالک کو بیداری کی ضرورت ہے کیونکہ بہت سے اہم معاملات پر ...









