امریکہ نے مسئلۂ کشمیر میں گھرے پاکستان کی امدادی رقم کم کر دی
اطلاعات کے مطابق ، امریکہ نے پاکستان کی غیر ملکی امداد میں 440 ملین ڈالر کی کمی کردی ہے ۔جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر کے بحران پر نئی دہلی اور اسلام آباد کے مابین ثالثی کی کوشش بھی کی ہے۔
ٹریبیون ایکسپریس نے رپورٹ کیا کہ امداد میں کمی کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان کو نو سال قبل واشنگٹن کی طرف سے وعدہ کی جانے والی کل رقم کا نصف سے کچھ زائد یعنی4.1 بلین ڈالر وصول ہوں گے۔
اصل میں کیری لوگر برمن ایکٹ کے تحت سات اعشاریہ پانچ بلین ڈالر کے لگائے گئے امدادی پیکیج کو 2010 میں لاگو کیا گیا تھا ، لیکن امریکہ پاکستان تعلقات میں خرابی فنڈز کی تقسیم میں تاخیر کا سبب بنی ہے۔
پاکستان کی معاشی امور کی وزارت نے ٹرائبیون کو بتایا کہ یہ کمی ترقی پذیر ممالک کی امداد محدود کرکے سرکاری اخراجات کو کم کرنے کی ٹرمپ کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔...









