یوکرین کے ٹی وی چینل کے آفس پر اولیور سٹون کی دستاویزی
فلم چلائے جانے سے پہلے ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا گیا-یوکرینین ٹی وی چینل اس سے قبل
اپنی ادارتی پالیسی کی وجہ سے قوم پرستوں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کی شکایت
کر رہا تھا
واشنگٹن ایران پر الزام لگا رہا ہے کہ اس نے جوہری معاہدہ توڑ دیاحالانکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ خود امریکہ ایران سے ایک سال پہلےاس معاہدے کو پھاڑ کر پھینک چکا ہے-اس بات کا اقرار لی کیمپ نے اپنے ایک ٹی وی شو میں کیا
وہائٹ ہاؤس ایران پر الزام لگاتا رہا ہے کہ اس نے جوہری معاہدے کے تحت قبول کی جانے والی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کیا جب کہ تہران کا کہنا ہےکہ وہ اپنی ذمہ داریاں صرف اس صورت میں پوری کرے گا کہ یورپی ممالک امریکہ کی طرف سے ایران پر لگائی جانے والی پابندیوں میں نرمی کے لئے کوشش کریں-لی کیمپ نے کہا امریکہ 2018 میں اس معاہدے سے خودہی انحراف کر چکا ہے...
ترکی کو میزائل سسٹم کا حصول مہنگا پڑے گا اور امریکا کی ناراضی کی وجہ بنےگا کیونکہ امریکا نے ترکی کو روس ساختہ ایس -400 اینٹی ائیرکرافٹ ڈیفنس سسٹم لینے سےروکا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی نے 100 امریکی ایف 35 جنگی طیارے خریدنے کا معاہدہ کر رکھا ہے اور ساتھ ہی ایف 35 پروگرام میں بھاری سرمایہ کاری بھی کی ہے
امریکی حکام نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ایف 35 طیارے ایس 400 سسٹم کے قریب ہوں کیونکہ انہیں خدشہ ہےکہ اس سے روسی ماہرین ایف- 35 کی کمزوریاں جاننے کے قابل ہوجائیں گے۔ ترک کمپنیاں جہازوں کے 937 پرزے تیار کرتی ہیں برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ترک وزارت دفاع کے حکام نے بتایا کہ مال بردار جہاز جمعہ کے روز دارالحکومت انقرہ کے ایک ائیربیس پر پہنچا...
انسداد کیمیائی اسلحہ کی تنظیم کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام کے شہر دومہ میں 2018 مں ہونے والے کیمیائی حملے کے پیچھے سیاسی مقاصد کارفرما تھے-مارچ کے شروع میں جاری ہونے والی اس رپورٹ پر اس جمعے کے روز روس کے مستقل نمائندہ برائے انسداد کیمیائی اسلحہ تنظیم نے ہیگ میں ایک پریس کانفرنس کی-نمائندے نے کہا کہ تجزیہ کاروں کے مطابق دمشق نے مالیکیولر کلورین کے کنستر دومہ پر گرائے تھے-جبکہ درحقیقت اس کے پیچھے امریکہ تھا-تجزیہ کاروں نے اپنا زیادہ تروقت حملہ زدہ علاقے کا جائزہ لینے کی بجائے پڑوسی ملک میں گزارہ تھااور کسی بھی سوال کا درست جواب تلاش نہیں کیا تھالہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ اس حملے کی از سر نو تحقیقات کروائی جائیں ...
سویڈن کی وزیر خارجہ مارگٹ والسٹروم نے جمعے کے روز سٹاک ہوم میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت جوہری اسلحے کے خاتمے یا تخفیف کے کسی بھی معاہدے پر دستخط نہیں کرے گی-یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے ذریعے سے ہونے والےمعاہدہ برا ئے تخفیف جوہری اسلحہ اور دھماکا خیز آلات پر دنیا کے ایک سو بائیس ممالک نے دستخط کئے تھے جن میں اس وقت سویڈن بھی شامل تھا –وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ سویڈن البتہ معاملات کا جائزہ لے گا کیونکہ ہمارا ملک بہر حال ایک اسلحے سے پاک دنیا کا حامی ہے...
تہتر سالہ کروڑپتی یہودی رہنما کے گھر پر گذشتہ ہفتے چار نقاب پوشوں نے حملہ کر کے ان کو زدوکوب کیا-حملہ آور ان سے ان کی تجوری کا خفیہ نمبر مانگتے رہے-وہ اس عمر رسیدہ آدمی کوگھسیٹتے ہوئے سیڑھیوں سے نیچے لائے اور کرسی سے باندھ دیا-انھوں نے ویسلے کے منہ اور ناک میں کپڑا ٹھونس دیا اوراوپر سے پانی ڈالتے رہے-ایذا رسانی کا یہ طریقہ عرصہ دراز سے سی آئی اے کے زیر استعمال رہا ہے-بالآخر ویسلے نے انھیں اپنی تجوری کا خفیہ نمبر بتا دیا-پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے پیچھے غیر سامی نقطۂ نظر کار فرما نظر نہیں آتا...
اس ہفتے کے اختتام تک انڈیا چاند پر اپنا پہلا تحقیقاتی مشن روانہ کرے گا-اس موقعے پر روس نے انڈیا کو پیشکش کی ہے کہ وہ خلائی تحقیقات میں انڈیا کی ہر طرح کی مدد کو تیار ہےاور 2022 میں جبکہ انڈیا اپنا پہلا خلا نورد خلا میں بھیجے گا روسی سائنسدان اس کی معونت کریں گے
جرمن حکومت کی اتحادی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے یورپی کمیشن کی سربرا ہی کی امید وار ارسلا وان ڈرلیان کو مسترد کر دیاَ۔ کمیشن ایگزیکٹو کے متبادل کے لیے اگلے منگل ہونے والے انتخابات میں سوشل ڈیموکریٹس نے وان ڈر لیان کو جو کہ جرمن وزیردفاع بھی ہیں"غیر موزوں اورغیرمناسب امید وار'' قراردیا اوران پر ان کے دوروزارت میں انتیہائی کمزور قیا دت کا الزام لگایا۔
چین نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تائیوان کو اسلحے کی فروخت سے باز رہےخصوصاً جبکہ وہ پہلے ہی پیٹاگون کو اجازت دے چکا ہے کہ وہ تائی پی کو ٹینک فروخت کرے-وزیر خارجہ وانگ یی نے جمعے کے روز اپنے ہنگری کے دورے کے موقعے پرامریکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے معاملے کی شدت کو سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا-
چین نے اقوام
متحدہ کی طرف سے شمالی کوریا پر لگائی جانے والی پابندیوں کے معاہدے پر دستخط کر
دیئے ہیں –کیوںکہ شمالی کوریا باربار میزائلوں اور جوہری ہتھیاروں کا تجربہ کر رہا
ہے –تا ہم صدر زی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا ہے کہ پیونگ یانگ کے
اچھے روئیے کے صلے کے طور پر پابندیوں میں کچھ نرمی کی جانی چاہئے