Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Urdu

Translated Posts

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو بھی قرنطینہ میں

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو بھی قرنطینہ میں

news, Urdu
اسرائیلی وزیراعظم بینجامن نیتن یاہو نے اپنے ایک ساتھی کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود ساختہ تنہائی اختیار کر لی ہے۔نیتن یاہو کا منگل کو کرونا وائرس کا ایک اور ٹیسٹ ہو گا۔اس سے پہلے ان کا 15 مارچ کو ٹیسٹ ہوا تھا اور اس کا نتیجہ منفی آیا تھا۔ اسرائیلی حکام کے مطابق بنیامین نیتن یاہو طبّی مشورے کے بعد اب بیشتر اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد کررہے ہیں ۔ آج وہ حکام کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کریں گے جس میں ملک کے بعض حصوں میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اسرائیل کی وزارتِ صحت نے کرونا وائرس سے متاثرہ افراد اور ان سے میل ملاپ رکھنے والوں کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں اور کہا ہے کہ اگر کسی شخص کا کرونا وائرس سے متاثرہ شخص سے میل ملاپ ہوتا ہے تو پھر وہ خود کو چودہ روز کے لیے تنہائی میں رکھے۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کا کرونا وائرس سے متاثرہ معا...
امریکی پابندیوں کے باوجود کاروبار میں ریکارڈ تیزی۔ ہواوے کی آمدنی 123 بلین ڈالر

امریکی پابندیوں کے باوجود کاروبار میں ریکارڈ تیزی۔ ہواوے کی آمدنی 123 بلین ڈالر

news, Urdu
چینی دیو ہیکل ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کی آمدنی میں امریکی پابندیوں کے باوجود گذشتہ برس تقریباً بیس فیصد اضافہ ہوا۔ پچھلے سال ہواوے کی آمدنی 123 بلین ڈالر کے برابر رہی، جس میں منافع کی مالیت نو بلین ڈالر تھی۔ اس دوران ہواوے کی مصنوعات کی دنیا بھر میں فروخت میں دو ہزار اٹھارہ کے مقابلے میں 19.5 فیصد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔ ہواوے کے بانی رَین ژَینگ فائی نے بتایا کہ 2019ء میں ان کے ادارے نے 240 ملین سمارٹ فون فروخت کیے اور یہ تعداد اس سے ایک سال پہلے کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ تھی۔ خیال رہے کہ چین کی یہ عظیم الجثہ ٹیلیکوم کمپنی انٹرنیٹ سروسز اور فائیو جی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی دنیا کے سرکردہ ترین اداروں میں شمار ہوتی ہے۔ اس ادارے نے امریکی کمپنی گوگل کے مقابلے میں اپنی سروسز تیار اور پیش کرنے کا سسلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے۔ ہواوے سروسز کے دنیا کے 170 ممالک میں موجود صارفین کی تعداد گز...
ایرانی جوہری پروگرام پر امریکی پابندیوں کی 60 روز کے لیے تجدید

ایرانی جوہری پروگرام پر امریکی پابندیوں کی 60 روز کے لیے تجدید

news, Urdu
امریکی وزارت خارجہ نے ایران کے جوہری پروگرام پر عائد چار پابندیوں کی مزید 60 روز کے لیے تجدید کا اعلان کیا ہے۔ العریبیہ ڈاٹ نیٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق منگل کے روز جاری بیان میں واشنگٹن نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے اپنی جوہری سرگرمیوں میں مسلسل توسیع کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔ تہران کی جانب سے جوہری اشتعال انگیزی "بین الاقوامی سلامتی اور امن کے لیے سب سے بڑے خطرات میں سے ہے"۔ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے رواں سال سامنے آنے والے اس موقف کی یاد دہانی کرائی گئی کہ "ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی"۔ ادھر امریکی وزارت خارجہ نے باور کرایا ہے کہ امریکہ ایران کی جانب سے عدم استحکام کا باعث بننے والی سرگرمیوں پر روک لگانے کے لیے اپنے تمام سفارتی اور اقتصادی ہتھیاروں کو استعمال میں لائے گا۔ واشنگٹن نے زور دیا ہے کہ ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق ...
امریکہ خبردار! تیری حرکتوں پر ہماری نظریں ہیں: ترجمان حزب اللہِ عراق

امریکہ خبردار! تیری حرکتوں پر ہماری نظریں ہیں: ترجمان حزب اللہِ عراق

news, Urdu
عراق کی حزب اللہ بریگیڈ کے ترجمان محمد محیی نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں یقین ہے کہ ان کے ملک میں امریکیوں کی نقل و حرکت محض اتفاقی نہیں بلکہ عراق میں امریکی فوج کی دوبارہ  تعیناتی کا امکان پایا جاتا ہے اور ملک کے تمام مزاحتمی دھڑے اور خاص طور سے حزب اللہ بریگیڈ امریکی فوج کے ساتھ محاذ آرائی کی پوری طاقت اور صلاحیت رکھتا ہے لہٰذا ہم عراق کے اندر اور باہر سے مزاحمتی قوتوں پر امریکی حملے کی سازش سے بھی پوری طرح آگاہ ہیں۔  دوسری جانب فرانس پریس نے گزشتہ شب انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے عراقی کردستان کے شہر اربیل کے فوجی اڈے اور عین الاسد چھاؤنی میں پیٹریاٹ میزائل سسٹم نصب کر دیا ہے۔ سحر نیوز ایجنسی کے مطابق یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ کی سرکردگی میں قائم نام نہاد داعش مخالف عالمی اتحاد کے فوجیوں نے کرکوک میں قائم کے۔ون نامی فوجی اڈہ خالی کر دیا ہے۔  درایں...
ترقی پذیر ممالک پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں:سربراہ اقوام متحدہ

ترقی پذیر ممالک پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں:سربراہ اقوام متحدہ

news, Urdu
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہ تیجانی محمد باندے نے مطالبہ کیا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کے خلاف عائد تجارتی واقتصادی پابندیاں ختم کی جاٰئیں تاکہ یہ ممالک کورونا کی روک تھام کے لئے مؤثر اقدامات کر سکیں ۔ اسپوتنک نیوز ایجنسی کے مطابق تیجانی محمد باندے نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسی تمام پابندیاں جو بالخصوص کرونا سے نمٹنے کے لیےمتاثرہ ممالک تک طبی سہولیات اور دواؤں کی ترسیل میں رکاوٹ ہیں، انہیں فوری طور پر اٹھائے جانے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہ نےتمام ممالک سے خصوصی اپیل کی کہ وہ کورونا کی روک تھام کے لئے ایک دوسرے کا سہارا بنیں اور جہں تک ہو سکے اپنے باہمی اختلافات کو نظرانداز کریں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوترش نے گروپ جی ٹوئنٹی کے سربراہوں کے نام ایک خط میں یہ مطالبہ کیا تھا کہ وہ مختلف ممالک کے خلاف عائد پابندیاں ختم کر...
جی 20′ اور یورپی سربراہ کانفرنسیں ‘کرونا’ کے خلاف عالمی تحریک میں تبدیل: فرانسیسی اخبار لی فگارو

جی 20′ اور یورپی سربراہ کانفرنسیں ‘کرونا’ کے خلاف عالمی تحریک میں تبدیل: فرانسیسی اخبار لی فگارو

news, Urdu
دنیا بھر میں قیامت برپا کرنے والے 'کرونا' وائرس سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری حرکت میں آگئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ 'جی 20' اجلاس اور اس سے قبل یورپی ممالک کی ورچوئل سربراہ کانفرنس 'کرونا' وائرس سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تحریک کی شکل اختیار کر چکی ہیں۔ فرانسیسی اخبار "لی فگارو" نے 'جی 20' سربراہ اجلاس کے بارے میں اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ کرونا وباء کے پہلے ہفتوں میں عالمی سطح پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا مگر جلد ہی عالمی برادری نے کرونا سے لڑںے کے لیے متفقہ موقف اختیار کرلیا ۔ یہ عالمی سطح کے ممتاز رہ نماؤں کا ہدف تھا جو جمعرات کو دو غیر معمولی ویڈیو سمٹ کے انعقاد پر راضی ہوگئے تھے۔ پہلے اجلاس میں گروپ آف ٹوئنٹی کے سربراہان مملکت شامل تھے، جن میں بڑی بین الاقوامی تنظیموں اقوام متحدہ، عالمی ادارہ صحت، عالمی بینک، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، وغیرہ کے رہ نماؤں نے بھی شرکت تھی۔ دوسرا اجلاس ی...
امریکہ “عراقی حزب اللہ بریگیڈز” کو ختم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے: نیویارک ٹائمز

امریکہ “عراقی حزب اللہ بریگیڈز” کو ختم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے: نیویارک ٹائمز

news, Urdu
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی وزارت دفاع نے عسکری قیادت کو حکم دیا ہے کہ وہ عراق میں ایران نواز ملیشیاؤں کے مجموعے کو تباہ کرنے کے لیے ایک منصوبہ تیار کیاجائے کیوںکہ ان ملیشیاؤں نے عراق میں امریکی افواج کے خلاف مزید حملوں کی دھمکی دے رکھی ہے۔ یہ پیش رفت بغداد میں امریکی مفادات پر حملوں کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد سامنے آئی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور قومی سلامتی کے مشیر روبرٹ اوبرائن سمیت بعض سینئر عہدے داران ایران اور اس کی فورسز کے خلاف نئے سخت اقدامات کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ اخبار کے مطابق ان شخصیات کا کہنا ہے کہ عراق میں ایران نواز ملیشیاؤں کو ختم کر ڈالنے کا موقع ہے کیوں کہ کرونا کی وبا کے سبب ایرانی قیادت انتشار کا شکار ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور چیف آف اسٹاف جنرل مارک میلی سمیت کئی سینئر عہدے داران ع...
شمالی کوریا نے امریکہ کو پھر آنکھ دکھا دی۔جنوبی کوریا کا الزام

شمالی کوریا نے امریکہ کو پھر آنکھ دکھا دی۔جنوبی کوریا کا الزام

news, Urdu
جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ ایران کی فارس خبر رساں ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے آج بروز اتواراعلان کیا کہ میزائلوں کا تجربہ جاپان کے سمندر کی جانب کیا گیا۔ شمالی کوریا کے رہنما نے یکم جنوری کو اعلان کیا تھا کہ اگرامریکہ سے مذاکرات شروع نہ  ہوئے تو شمالی کوریا اپنا میزائلی و ایٹمی پروگرام پھر سے شروع کردے گا۔ یاد رہے کہ فروری دوہزار انیس میں ہنوئی مذاکرات ناکام ہونے کے بعد سے امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ ٹھپ ہو گیا ہے۔ خیال رہے کہ شمالی کوریا نے  مئی 2019 سے اب تک 17 بار میزائل تجربات کیے...
طالبان نے افغان حکومت کے21 رکنی وفدکو  مسترد کردیا

طالبان نے افغان حکومت کے21 رکنی وفدکو مسترد کردیا

news, Urdu
طالبان نے افغان حکومت سے مذاکرات کے لیے 21 رکنی حکومتی وفد کو امن معاہدے سے متضاد قرار دے کر مسترد کر دیا۔ یاد رہے کہ افغان حکومت نے طالبان سے بات چیت کے لیے اکیس رکنی وفد کا اعلان کیا تھا جس پر طالبان کے ترجمان نے یہ کہہ کروفد کے اراکین کو مسترد کر دیا کہ افغان حکومتی وفد میں تمام فریقوں کی نمائندگی نہیں ہے اس لیے مخصوص گروہ کی نمائندگی کرنے والے وفد سے مذاکرات طالبان امریکہ امن ڈیل کی خلاف ورزی ہے۔ خیال رہے کہ طالبان اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کےلئے دو سال سے جاری مذاکرات کے بعد امن معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔امریکی صدر نے کہا تھا کہ 14 ماہ میں امریکی اور نیٹو افواج کا افغانستان سے انخلا ہوجائے گا، ہمسایہ ممالک افغانستان میں استحکام کےلئے تعاون کریں لیکن گزشتہ ماہ ہونے والاامن معاہدہ طالبان اور افغان سکیورٹی فورسز کے ایک دوسرے پر حملوں کے باعث پہلے ہی خطرے سے دوچار ہو چکا ہے۔ اب...
حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں!‘ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپنی قوم کوخبردارکردیا

حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں!‘ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپنی قوم کوخبردارکردیا

news, Urdu
بی بی سی نیوز کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ٹوئٹر کے ذریعے عوام کے نام اپنے خط میں خبردار کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی وبا سے حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں جس کے بعد بہتری کی توقع رکھی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17,089 پر پہنچ چکی ہے جبکہ ہفتے کے روز مزید 260 اموات کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 1,019 ہوگئی ہے۔ برطانوی متاثرین میں شہزادہ چارلس کے علاوہ برطانوی وزیرِاعظم بورس جانسن بھی شامل ہیں جو آج کل آئسولیشن میں ہیں۔ واضح رہے کہ حالیہ عالمی وبا کے تناظر میں ناقص کارکردگی اور سست رفتار کارروائی کی بناء پر برطانوی حکومت کو شدید عوامی تنقید کا سامنا ہے جس کا جواب بورس جانسن نے اپنے اس خط کے ذریعے دینے کی کوشش کی ہے۔بی بی سی نیوز کے مطابق، یہی خط برطانیہ میں تین کروڑ گھروں کو بھی بھیجا جائے گا جس پر اندازاً 58 لاکھ پاؤنڈ لاگ...

Contact Us