Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Urdu

Translated Posts

ایران میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 50 سے تجاوز کر گئی: خبر ایجنسی

ایران میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 50 سے تجاوز کر گئی: خبر ایجنسی

news, Urdu
ایران کی نیم سرکاری نیوز  ایجنسی ایلنا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے شہر قم میں کورونا وائر س سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔ایلنا نے قم کے سرکاری اہلکار  کے حوالے سے بتایا ہے کہ  شہر میں 250 افراد کو قرنطینہ یعنی طبی قید میں رکھا گیا ہے۔اہلکار کا مزید کہنا ہے کہ ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 13 فروری سے شروع ہوگئی تھیں۔ تاہم، ایران میں سرکاری سطح پر  19 فروری کو پہلے کیس کی تصدیق کی۔ جبکہ ایران کے سرکاری حکام نے کورونا وائرس سے ملک میں اب تک صرف 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم امریکی میڈیا کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد اس سے بہت زیادہ ہے۔ ایران کے نائب وزیر صحت ارج ہریرچی نےکورونا سے 50 اموات کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'میں واضح طور پر اس اطلاع کو مسترد کرتا ہوں، کورونا وائرس قومی مسئلہ ہے، یہ سیاسی مخالفت کا وقت نہیں ہے۔' ادرھرایرانی قانون ساز احمد امیر آبادی نے ا...
فیس بک کا نیا پروجیکٹ، وائس ریکارڈنگ کے ذریعے پیسے کمائیں

فیس بک کا نیا پروجیکٹ، وائس ریکارڈنگ کے ذریعے پیسے کمائیں

news, Urdu
گزشتہ برس یہ بات سامنے آئی تھی کہ گوگل، ایمازون اور ایپل چوری چھپے صارفین کی آوازیں سنتے ہیں فیس بک نے کہ دیا کہ وہ اب میسنجر ایپ کے ذریعے لوگوں کی آوازیں یعنی وائس نوٹس نہیں سنے گا جس کا مقصد 'اپنی وائس ریکگنیشن (آواز کی شناخت)" کی  ٹیکنالوجی کو بہتر بنانا تھا۔ بعدازاں تمام کمپنیوں نے ان منصوبوں کو ترک کر دیا اور صارفین کو یہ سہولت فراہم کی کہ وہ اپنے ڈیٹا کو ڈیلیٹ کر سکیں۔ لیکن اب ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کی ایک رپورٹ کے مطابق فیس بک اپنی ویو پوائنٹس ریسرچ ایپ کے ساتھ "پرونینسی ایشن" نام کا پروجیکٹ شروع کر رہا ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت فیس بک اب اپنے صارفین سے ان کی آواز کی ریکارڈنگز مانگے گا اور اس کے بدلے انہیں پیسے دیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ ویو پوائنٹس وہی ایپ ہے جو فیس بک نے سوشل میڈیا سرویز میں حصے لینے پر لوگوں کو 'انعام' دینے کے لیے لانچ کی تھی۔رپورٹ کے مطابق فیس بک ہر وائس ری...
نیا برطانوی امیگریشن نظام: اعلیٰ مہارت یافتہ افراد کو برطانیہ ترجیح دے گا

نیا برطانوی امیگریشن نظام: اعلیٰ مہارت یافتہ افراد کو برطانیہ ترجیح دے گا

news, Urdu
برطانیہ نیا امیگریشن کے نئے قوانین بنائے گا جس میں دنیا بھر سے اعلیٰ مہارت یافتہ افراد کو برطانیہ آنے کے لیے ترغیب دی جائے گی ۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برطانیہ کم معاوضےوالے یورپی افراد پر انحصار ختم کرنا چاہتا ہے۔ یاد رہے کہ برطانیہ میں 2016 کے ریفرنڈم میں اہم نکتہ یہ تھا کہ یورپ سے بڑی تعداد میں افراد برطانیہ روزگار کی تلاش میں آتے ہیں۔ حکومت برطانیہ ہجرت کرنے والوں کی تعداد میں کمی کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔برطانیہ کا نیا امیگریشن نظام مخصوص صلاحیتوں، تعلیم، تنخواہوں اور شعبوں میں مہارت پر ملنے والے پوائنٹس پر منحصر ہو گا۔ صرف وہ افراد ویزا کے حصول میں کامیاب ہو سکیں گے جن کو مطلوبہ پوائنٹس ملیں گے۔رپورٹس کے مطابق نیا نظام جنوری 2021 سے لاگو ہوگا جب کہ اس نظام میں یورپی باشندوں کو بھی دنیا کے باقی ممالک کے افراد کی طرح مساوی سمجھا جائے گا۔ حکومتی دستاویزات میں واضح ہو...
پاکستان نے افغان مہاجرین کی میزبانی کی مثال قائم کی ہے۔ انتونیوگوٹیریس

پاکستان نے افغان مہاجرین کی میزبانی کی مثال قائم کی ہے۔ انتونیوگوٹیریس

news, Urdu
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریش نے افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے پر پاکستان کی تعریف کی ہے۔ اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کی طرف سے ملنے والی بہت محدود امداد کے ساتھ پاکستان نے لاکھوں پناہ گزینوں کی میزبانی کرتے ہوئے عالمی سطح پر ایک مثال قائم کر دی ہے۔ گوٹیریس نے آج اسلام آباد میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔ بعد ازاں انہوں نے نسٹ میں تصویری نمائش کا دورہ بھی کیا۔ اس دوران انہوں نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔ گوٹیریش گزشتہ روز چار روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔...
کورونا وائرس سے چین میں ہلاکتیں1800 تک پہنچ گئیں۔ متاثرین 70 ہزار سے بھی زائد

کورونا وائرس سے چین میں ہلاکتیں1800 تک پہنچ گئیں۔ متاثرین 70 ہزار سے بھی زائد

news, Urdu
چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے اتوار کے روز کورونا وائرس سے مزید 105 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1770 تک پہنچ گئی ہے۔ چینی ہیلتھ کمیشن کے مطابق صوبے ہوبائی میں قائم سینٹر سے مزید 100 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جب کہ ملک بھر میں 2048 افراد کے مزید وائرس سے متاثر ہونے کی بھی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے صرف 1933 افراد کا تعلق ہوبائی سے ہے۔ ہیلتھ کمیشن حکام نے بتایا کہ نئے کیسز کے بعد وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 70 ہزار 548 ہوگئی ہے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہےکہ ہوبائی کے حکام نے وائرس پر قابو پانے کے لیے مزید اقدامات کیے ہیں جن کے تحت شہروں کی سڑکیں بند کردی گئی ہیں جب کہ نجی گاڑیوں کی آمدروفت بھی روک دی گئی ہے۔ دوسری جانب امریکہ نے اتوار کے روز جاپان کی ڈائمنڈ پرنسس شپ سے ایک ہفتے سے قرنطینہ میں موجود اپنے شہریوں کو نکال لیا ہے۔امریکی محکمہ صحت کے عہدیداران کے مطابق 4...
قاسم سیمانی موت کے بعد اٹلی مین نمودار۔۔۔مگر  کیسے؟؟؟

قاسم سیمانی موت کے بعد اٹلی مین نمودار۔۔۔مگر کیسے؟؟؟

news, Urdu
ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے مقتول کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی اپنے چہلم کے موقع پر سات سمندر پار یورپی ملک اٹلی میں نمودار ہوئے ہیں۔ مگر کیسے؟ در حقیقت اٹلی کے مختلف شہروں میں شامی صدر بشارالاسد کے حامی ایک گروپ نے قاسم سلیمانی کی تصاویر والے پوسٹر آویزاں کردیے ہیں جن میں انھیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ یہ گروپ یورپ میں ’’شام یک جہتی محاذ‘‘ کی ایک شاخ ہے۔ اس گروپ نے اٹلی کے دارالحکومت روم اور میلان سمیت مختلف شہروں میں پوسٹر آویزاں کیے ہیں۔ان میں ایک میں لکھا ہے:’’جنت کی ایک اور قسم ہے۔کسی کے مادروطن کے لیے میدان جنگ۔‘‘اس کے ساتھ لکھا ہے:’’قاسم سلیمانی کے اعزاز میں‘‘۔ اٹلی کی اس مہم نے فیس بُک پر اپنے صفحہ پر لکھا ہے:’’اس کا مقصد اس شخص کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے جس نے قوموں کی آزادی اور خود مختاری کے لیے عزم اور لگن کا مظاہرہ کیا اور دنیا کے لاکھوں آزاد مردوخواتین کو...
الجوف میں سعودی عسکری اتحاد کے فضائی حملے میں اکتیس شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ

الجوف میں سعودی عسکری اتحاد کے فضائی حملے میں اکتیس شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ

news, Urdu
سعودی عسکری اتحاد کے فضائی حملے میں اکتیس شہری ہلاک ہوئے۔ یمن میں اقوام متحدہ کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ الجوف نامی صوبے میں کیے گئے فضائی حملے میں کم از کم اکتیس عام شہری مارے گئے ہیں۔ حوثی باغیوں کے مطابق یہ فضائی حملہ سعودی عسکری اتحاد کے جنگی طیاروں نے کیا تھا۔ یمنی باغیوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ الجوف میں فضائی حملہ عسکری اتحاد کا جنگی طیارہ گرانے کے جواب میں کیا گیا۔ خیال رہے کہ سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق عسکری اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے یمنی صوبے میں ایک ٹورنیڈو جیٹ طیارے کے گرنے کی بھی تصدیق کی ہے۔ ترجمان کے مطابق طیارے کے گرنے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔...
امریکہ، طالبان کے ساتھ امن معاہدے کے قریب پہنچ گیا۔ مذاکرات جنگ بندی کے بعد ہوں‌ گے

امریکہ، طالبان کے ساتھ امن معاہدے کے قریب پہنچ گیا۔ مذاکرات جنگ بندی کے بعد ہوں‌ گے

news, Urdu
ایک سینئر امریکی عہدیدارکا کہنا ہے کہ امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان بات چیت میں امن معاہدے کے حوالے سےاہم پیش رفت ہوئی ہے اورفریقین جنگ بندی اور اس کے بعد مذاکرات کی بحالی پر تیار ہوگئے ہیں۔ فریقین کے درمیان جلد ہی باقاعدہ جنگ بندی کا آغاز ہوگا تاہم فی الحال افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کی کوئی تجویز شامل نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ فریقین میں‌ جنگ بندی کے تازہ مذاکرات قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہوئے جن میں افغانستان کے لیے امریکی خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد اور طالبان کے مندوبین نے شرکت کی تھی۔ امریکی عہدیدار نے خبر رساں ادارے 'اے پی' کو بتایا کہ فریقین نے سات دن تک کسی قسم کے پر تشدد حملہ نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس کے بعد فریقین امن مذاکرات شروع کریں‌ گے۔ مذاکرات کا عمل 10 روز میں شروع ہوگا جس میں طالبان سمیت تمام فریقین شامل ہوں گے۔ خٰبر رساں ایجنسی 'رائیٹرز' کے مطابق ...
ہیٹی میں یتیم خانے میں آگ لگنے سے 15 بچے جھلس کر ہلاک ہو گئے

ہیٹی میں یتیم خانے میں آگ لگنے سے 15 بچے جھلس کر ہلاک ہو گئے

news, Urdu
کیریبیئن ملک ہیٹی سے ایک انتہائی افسوسناک خبر آئی ہے جہاں پر بچوں کے یتیم خانے میں آگ لگ گئی جس سے 15 بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق کیریبیئن ملک ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس میں غیر لائسنس یافتہ یتیم خانے میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 15 بچے جاں بحق ہوگئے۔آگ لگنے کی وجہ سے دو بچے موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 13 بچوں کو ہسپتال لے جایا گیا مگر ان کے پھیپھڑوں میں دھواں بھر جانے کی وجہ سے وہ بھی دم توڑ گئے۔ دارالحکومت کے جنوب میں 50 ہزار افراد پر مشتمل کینسوف نامی قصبے میں موجود اس یتیم خانے میں جمعرات کی صبح 9 بجے کے بعد آگ لگی۔فرانسسی خبر رساں ادارے کو ان میں سے ایک بچے نے بتایا کہ لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے ایک بچے نے اپنے کمرے میں موم بتی جلائی تھی جس کی وجہ سے آگ لگی۔تا ہم سکاری ذرائع کے مطابق اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں کہ آگ لگنے کی اصل وجہ کیا...
بغداد میں امریکی سفارت خانے پر راکٹ حملہ، کئی راکٹ گرین زون میں آ گرے

بغداد میں امریکی سفارت خانے پر راکٹ حملہ، کئی راکٹ گرین زون میں آ گرے

news, Urdu
بغداد میں امریکی سفارت خانے کے قریب راکٹ حملہ کیا گیا، کئی راکٹ گرین زون میں آ گرے۔مقامی خبر ایجنسی کے مطابق بغداد کے امریکی سفارت خانے اور امریکی اتحادی فوجی اڈے پر متعدد راکٹ میزائل داغے گئے ہیں، ابھی تک صورت حال واضح نہیں ہو سکی کہ حملہ کس نے کیا نہ ہی حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول کی ہے۔ امریکہ کی جانب سے بھی حملے سے متعلق فوری طورپر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم ماضی میں ٹرمپ انتظٓامیہ عراقی ملیشیاؤں پر حملوں کے الزامات عائد کرتی رہی ہے۔ یاد رہے چند روز قبل ایرانی میجر جنرل حسین سلامی نے امریکی حملے میں ہلاک قاسم سلیمانی کے چالیسیویں کے موقع پر کہا تھا کہ اب ایران کے خلاف معمولی غلطی بھی کی گئی تو امریکہ اور اسرائیل پر حملے کریں گے۔...

Contact Us