اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان کے تاریخی دورے پر
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان کے تاریخی دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور ڈائریکٹر جنرل اقوام متحدہ فرخ اقبال نے کیا۔
پاکستان پہنچنے پر سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں امن کوششوں میں اقوام متحدہ کا قابل بھروسہ اور مستقل شراکت دار ہے۔ دورہ پاکستان کا مقصدامن کے لیے پاکستانی عوام کی خدمات پران کا شکریہ ادا کرنا ہے۔
ترجمان سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ اسٹیفن دوجیرک کے مطابق انتونیو گوتریس دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان، صدر مللکت عارف علوی، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ سیکریٹری جنرل اسلام آباد میں عالمی افغان مہاجرین کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے جس کا مقصد پاکستان کی افغان مہاجرین کی...









