بھارت میں شہریت بل کے خلاف احتجاج۔ فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، بے شمار زخمی
بھارت میں شہریت کے متنازع بل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست آسام کے شہر گوہاٹی میں ہونے والے مظاہرے میں پولیس کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ شہر میں کرفیو کے باوجود جگہ جگہ لوگ سڑکوں پر احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں ۔ مظاہرین نے گوہاٹی ہائی کورٹ کے سامنے ایک بڑے میدان میں جلسہ کیا اور پر امن مظاہرہ جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
آسام کے علاوہ دیگر ریاستوں میں بھی متنازع بل کے خلاف ہڑتال اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات پیش آئے۔ پولیس نے مظاہرین پر ہلہ بول دیا اور لاٹھی چارج کے بعد شدید شیلنگ کی جس سے کئی مظاہرین دم گھٹنے کے سبب بے ہوش ہو گئے۔ پولیس نے روایتی ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نیتجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ بے شمارزخمی ہو گئے۔
واضح رہے کہ اسلامی تنظیموں، اپوزیشن جماعتوں اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے مطابق یہ اقدام بھارتی وزی...









