Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Urdu

Translated Posts

جوہری پروگرام سے متعلق شمالی کوریائی ڈیڈ لائن تسلیم نہیں ۔ امریکہ

جوہری پروگرام سے متعلق شمالی کوریائی ڈیڈ لائن تسلیم نہیں ۔ امریکہ

news, Urdu
ایک اعلیٰ امریکی سفارت کار نے نے کہا ہے کہ واشنگٹن حکومت جوہری پروگرام کے حوالے سے رواں برس کے اختتام تک کی شمالی کوریائی ڈیڈ لائن کو تسلیم نہیں کرتی۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا نے امریکہ سے کہہ رکھا ہے کہ رواں سال اکتیس دسمبر تک اس کے خلاف عائد شدہ پابندیوں میں نرمی کی جائے۔ یہ ڈیڈ لائن اس کمیونسٹ ملک کی حکومت نے اپنے طور پر طے کی تھی۔ خیال رہے کہ اس ڈیڈ لائن کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان شمالی کوریا کے لیے خصوصی امریکی مندوب اسٹیفن بنگن نے جنوبی کوریا پہنچنے پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس امکان سے بھی آگاہ ہیں کہ شمالی کوریا اگلے دنوں میں شدید اشتعال انگیزی کی کوشش کر سکتا ہے اور یہ بات جزیرہ نما کوریا میں امن کی کوششوں کے لیے نقصان دہ ہو گی۔...
امریکہ اورکینیڈا کے بعد برطانیہ کی بھی اپنے شہریوں کو بھارت میں سفر سے گریز کی ہدایت

امریکہ اورکینیڈا کے بعد برطانیہ کی بھی اپنے شہریوں کو بھارت میں سفر سے گریز کی ہدایت

news, Urdu
امریکہ اور کینیڈا کے بعد اب برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کو بھارت کے ہنگاموں سے متاثرہ  علاقوں میں جانے سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں شہریت کے متنازع بل کی منظوری کے بعد سے بڑے پیمانے پر مظاہرے جاری ہیں جن میں اب تک 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں ۔ بھارتی پولیس کی جانب سے نئی دہلی کی جامعہ ملیہ یونیورسٹی میں لڑکیوں اور لڑکوں کے ہاسٹل پر حملہ کیا گیا اور یونیورسٹی مسجد کے پیش امام کو بھی زدوکوب کیا گیا۔ اس پر تشدد صورت حال کو دیکھتے ہوئے برطانیہ نے اپنے شہریوں کو سفری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی شہری بھارت کے شمال مشرقی علاقوں کے سفر سے گریز کریں۔ علاوہ ازیں  اسرائیل اور سنگاپور نے بھی اپنے شہریوں کو بھارت کے افراتفری کا شکار علاقوں میں سفر کرنے سے گریز کا مشورہ دیتے ہوئے محتاط رہنے کا کہا ہے...
امریکہ نے دو چینی سفارت کار ملک بدر کردیے ۔ نیویارک ٹائمز

امریکہ نے دو چینی سفارت کار ملک بدر کردیے ۔ نیویارک ٹائمز

news, Urdu
امریکہ نے ستمبر میں دوچینی سفارت کاروں کو خفیہ طور پر ملک بدر کردیا تھا۔ان پر الزام تھا کہ چینی سفارت خانے کے یہ دونوں اہلکار ورجینیا میں واقع ایک حساس فوجی اڈے پر جا پہنچے تھے۔ اخبار نیویارک ٹائمز نے مزید لکھا ہے کہ گذشتہ تیس سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ امریکہ نے دو چینی سفارت کاروں کو جاسوسی کے الزام میں بے دخل کر کے واپس بھیجا ہے۔ان میں ایک سفارت کار کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ انٹیلی جنس افسر تھا اور سفارت کار کے روپ میں کام کررہا تھا۔ نیویارک ٹائمز لکھتا ہے کہ یہ دونوں چینی سفارت کار اپنی بیویوں کے ہمراہ کار چلاتے ہوئے ریاست ورجینیا میں واقع ایک سکیورٹی چیک پوائنٹ پر جا پہنچے تھے۔ یہ نورفولک کے نزدیک واقع ایک حساس تنصیب کے داخلی دروازے پر قائم تھی۔اس حساس جگہ پر امریکہ کی خصوصی آپریشن فورسز کے دفاتر اور اڈا واقع ہے۔چیک پوائنٹ پر متعیّن محافظوں نے چینی سفارت کاروں کے کاغذات...
اگر امریکہ نے معاشی پابندیاں عائد کیں تو ترکی میں امریکی سٹرٹیجک فوجی اڈے بند کر دینگے۔رجب طیب اردگان

اگر امریکہ نے معاشی پابندیاں عائد کیں تو ترکی میں امریکی سٹرٹیجک فوجی اڈے بند کر دینگے۔رجب طیب اردگان

news, Urdu
اگر امریکہ نے معاشی پابندیاں عائد کیں تو ترکی میں امریکی سٹرٹیجک فوجی اڈے بند کر دین گے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اردگان نے یہ دھمکی انقرہ کے خلاف امریکی پابندیوں کے امکان کے تناظر میں دی ۔ یاد رہے کہ امریکہ اور ترکی کے درمیان کچھ عرصے سے تعلقات میں کافی اختلاف پایا جاتا ہے ۔ اس اختلاف کی سب سے بڑی وجہ انقرہ کی طرف سے روس سے ایس 400 طرز کے فضائی دفاعی میزائل خریدنا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ترکی کو ماسکو سے ایس ۔400 طرز کے مزید میزائل سسٹم حاصل کرنے سے روکنے کے لیے کئی مرتبہ پابندیوں کی دھمکیاں دے چکے ہیں ۔ اس کے برعکس ترک حکومت کا موقف ہے کہ کسی بھی طرح اپنے روس کے ساتھ طے کردہ معاہدے سے پیچھے نہیں ہٹنا ہے۔ صدراردگان نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا کہ اگر امریکہ نے انقرہ کے خلاف کسی بھی قسم کی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا تو ترکی اپنی سرزمین اِنچرلِک او...
شہریت بل: مودی نے خود بھارت کےخلاف جنگ چھیڑ دی ۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ

شہریت بل: مودی نے خود بھارت کےخلاف جنگ چھیڑ دی ۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ

news, Urdu
 بھارت میں متنازع شہریت ترمیمی بل کے نفاذ کے بعد امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر چینی اخبار ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی نے شہریت ترمیمی بل کے ذریعے خود اپنے ملک کے خلاف ہی جنگ چھیڑ دی ہے۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق بھارت کی معیشت مسلسل زوال پذیر ہے۔ اسے سنبھالا دینے کی بجائے مودی حکومت نے شہریت ترمیمی بل کے ذریعے ایسا اقدام کیا ہے جو سیکولر ازم پر مبنی بھارتی آئین کے یکسر منافی اور جرمنی میں نازی دور کی کارروائیوں سے مشابہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نہ صرف آسام اور متعدد شمال مشرقی ریاستوں میں عوام کے احتجاج میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے بلکہ تین ریاستوں پنجاب، بنگال اور کیرالہ نے متنازع ترمیمی بل پر عملدرآمد سے انکار کر دیا ہے۔ چینی اخبار کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی سٹینڈرڈ اینڈ پوور نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت کی معیشت میں بہتری کے...
سعودی’آرامکو’ تنصیبات پر حملوں کا ہدف عالمی معیشت کو نشانہ بنانا تھا ۔  امریکی وزیر خزانہ اسٹیفن منوچن

سعودی’آرامکو’ تنصیبات پر حملوں کا ہدف عالمی معیشت کو نشانہ بنانا تھا ۔ امریکی وزیر خزانہ اسٹیفن منوچن

news, Urdu
امریکی وزیر خزانہ اسٹیفن منوچن نے کہا ہے کہ چند ماہ قبل سعودی عرب کی پٹرولیم کمپنی 'آرامکو' کی تنصیبات پرایران کی طرف سے کیے گئے حملوں کا ہدف عالمی معیشت کو تباہ کرنا تھا۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق ہفتے کے روز ایک بیان میں امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ سعودی عرب میں تعینات کی گئی امریکی فوج صرف دفاعی مقاصد کے لیے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے ضروری شرائط پوری کردیں تو اس پرعاید کی گئی تمام اقتصادی پابندیاں اٹھا دی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پرحملوں میں ایران کے سوا اور کوئی ملوث نہیں۔ امریکہ ان حملوں میں تہران کی تردید کے باوجود ایران کو قصور وار ٹھہراتا ہے۔ رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 14 ستمبر کو سعودی عرب میں تیل کی تینصیبات پرحملوں کے لیے منصوبہ ایرانی پاسداران انقلاب کی طرف سے تیار کیا گیا اور اس پرعمل درآمد کی منظوری سپریم لیڈر آی...
امریکی ائیر فورس کا بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

امریکی ائیر فورس کا بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

news, Urdu
امریکی ائیر فورس نے تین ماہ سے بھی کم وقت میں بلیسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کیا ہے ۔ امریکی نیو کلیئر میزائل فورس کا یہ اپنی نوعیت کا دوسرا تجربہ ہے ۔ بلیسٹک میزائل کیلیفورنیا میں وینڈن برگ ائیر فورس بیس سے فائر کیا گیا جس نے بحر الکاہل میں اپنے ہدف کوکامیابی سے نشانہ بنایا۔ امریکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے اس بلیسٹک میزائل کے تجربے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم اسے امریکی نیوکلیئر میزائل ڈیفنس سسٹم کی آپریشنل صلاحیت کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ  2 اکتوبر کو بھی امریکی ائیر فورس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔...
نیوزی لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے سے 16 سیاح ہلاک، 6 کی لاشیں نکال لی گئیں

نیوزی لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے سے 16 سیاح ہلاک، 6 کی لاشیں نکال لی گئیں

news, Urdu
نیوزی لینڈ کے وائٹ آئی لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں سولہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں سے 6 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  چند روز قبل نیوزی لینڈ کے شہر  ویلنگٹن کے وائٹ آئی لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 16 سیاح ہلاک اور 34 زخمی ہوئے تھے۔ریسکیو ٹیموں نے آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے 6 سیاحوں کی لاشوں کو نکال لیا ہے جب کہ دیگر کی تلاش کا کام جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے کے وقت آتش فشاں کے قریب 50 کے قریب سیاح موجود تھے اور حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ جزیرے پر کسی کا بھی زندہ رہنا مشکل ہے۔ واقعے کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے مرنے والے افراد کے لواحقین سے گہرے دکھ کا اظہار کیا تھا۔...
اسرائیل میں اکثریتی اتحاد کے قیام میں ناکامی، رواں سال تیسرے انتخابات کا اعلان

اسرائیل میں اکثریتی اتحاد کے قیام میں ناکامی، رواں سال تیسرے انتخابات کا اعلان

news, Urdu
اسرائیل میں اکثریتی اتحاد قائم نہ ہونے کی وجہ سے ایک سال میں تیسرے انتخابات کا اعلان کر دیا گیا۔ منتخب سیاسی رہنما اکثریتی اتحاد تشکیل دینے کی ڈیڈ لائن سے قبل حکومت سازی کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔ اپوزیشن لیڈر اور سابق آرمی چیف بینی گینٹز کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت بنانے کی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں، انہوں نے رواں سال تیسرے انتخابات کا اشارہ دیا تھا۔ واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں ہونے والے انتخابات میں وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کے حریف بینی گینٹز میں سخت مقابلہ ہوا تھا تاہم الیکشن کے بعد ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باوجود دونوں رہنما حکومت سازی کا اعلان کرنے میں ناکام رہے تھے۔ جس کے بعد تیسرے عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آئندہ عام انتخابات دو مارچ کو منعقد ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔...
امریکی سینٹ کی قرارداد نےترک امریکہ تعلقات خطرے میں ڈال دیے ۔  انقرہ

امریکی سینٹ کی قرارداد نےترک امریکہ تعلقات خطرے میں ڈال دیے ۔ انقرہ

news, Urdu
ترکی نے امریکی سینٹ کی طرف سے جمعرات کے روز آرمینی باشندوں کے قتل عام سے متعلق ایک بل کی منظوری پر سخت رد عمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سینٹ کی قرارداد سے واشنگٹن اور انقرہ کے درمیان تعلقات خطرے سے دوچار ہوگئے ہیں۔ ترکی کے ایوان صدر کے ڈائریکٹراطلاعات فخرالدین الٹن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی کانگریس کے کچھ ارکان کے رویے کے باعث ترک - امریکہ تعلقات کے مستقبل کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے پر ووٹ ڈالنے والے سیاستدانوں کو تاریخ میں ان عہدیداروں کے طور پر یاد رکھاجائے گا جنہوں نے ترکی اور امریکہ کے مابین تعلقات کو خطرات سے دوچار کیا۔ واضح رہے کہ تقریباً 30 ممالک آرمینی نسل کشی کو تسلیم کرتے ہیں۔ ان کے مطابق سلطنت عثمانیہ کی افواج نے پہلی جنگ عظیم کے دوران آرمینیا میں 12 سے 15 لاکھ کے درمیان افراد کو قتل کردیا تھا۔ اس وقت آرمینیا جرمنی اورہنگری کا اتحادی ...

Contact Us